وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے عوام کی دل کی آواز بن چکی ہے، مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑنے کا حوصلہ و ہمت فقط ایم ڈبلیوایم کو حاصل ہے، خدا کی مدد ونصرت سے آٹھ جون کو گلگت بلتستان میں ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا، کامیابی انشاءاللہ مظلوموں اور محروموں کے نمائندگان کی ہوگی، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کی طرز پر گلگت بلتستان انتخابات کو بھی ہائی جیک کرنے کیلئے کوشاں ہے، غیر مقامی نگراں گورنر ن لیگ کی الیکشن مہم کی نگرانی وپشت پناہی کررہے ہیں ، سرکاری وسائل وامکانات کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، ن لیگ بعض حلقوں میں پیسے کے بل بوتے پر شناختی کارڈ خریدنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے تاکہ کسی صورت ایم ڈبلیوایم کیلئے مشکلات کھڑی کرسکے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور اور با شعور عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، سڑسٹھ سالہ محرومیوں اور ناانصافیوں کا بدلہ وفاقی جماعتوں کو چکانا ہوگا،
پاک چین اقتصادی راہداری کا گیٹ وے گلگت بلتستان ہے رائیلٹی پر سب سے زیادہ حق بھی یہاں کے عوام کا ہے،بعض سیاسی جماعتیں روٹ کے معاملے پر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، یہ منصوبہ پاکستان بھر کے عوام کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے، نواز لیگ نے راہداری روٹ کی تبدیلی سے باز رہے ورنہ شدید احتجاج ہوگا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدے و نظریات کی بنیاد پرفکری ہم آہنگی رکھنے والے منظم افراد کے گروہ کو تنظیم کہا جاتا ہے۔تنظیم کی فعالیت کے لیے عوامی رابطہ شرط اول ہے تاکہ افرادکی فکری تربیت کر کے انہیں اس نظام کا حصہ بننے میں مدد دی جائے جو دور عصر میں نسلوں کے تحفظ و بقا اور انفرادی تشخص کے لیے ضروری ہے۔مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ دار حیثیت سے اپنا مذہبی فریضہ پورا کرتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس تنظیم کو افرادی، سیاسی، معاشی اور معاشرتی اعتبار سے مضبوط کریں۔شعبہ تنظیم سازی کو چاہیے کہ وہ یونٹ سازی کے عمل کو موثر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرے۔تمام اضلاع کو یونٹ سازی کے حوالے سے ٹاسک سونپا جائے اور مقررہ وقت میں بہترین اور مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پابند کیا جائے۔انہوں نے کہا یونٹ سازی کے حوالے سے اضلاع کی طرف سے کسی بھی پیش رفت کا اظہار مصدقہ معلومات پر مبنی ہوناچاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی بد دیانتی کا عنصر شامل نہیں ہو۔ضلعی جنرل سیکریٹری صاحبان کو چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، صحافی ، وکلا، تاجر برادری،علماء اور علاقے کی موثر شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں تاکہ افہام و تفہیم کی سازگار فضا میں کام جاری رہ سکے اور باہمی رواداری و یگانگت کو فروغ حاصل ہو۔انہوں نے پولیس کے ذریعے مجلس وحدت مسلمین کے کچھ عہدیدران کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کا روایتی حربہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ شاید ہے کہ مذہب اہل بیت ؑ کے پرستاروں نے حق پرستی کے دامن کو ہمیشہ مضبوطی سے تھامے رکھا اور باطل طاقتوں کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہوئی۔
وحدت نیوز (اسکردو) استاد العلماء علامہ یوسف کریمی ،آزاد امید وار کھرمنگ حلقہ 5 کاظم سیلم پاروی،ایم کیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان وزیر غلام محمد کلیم،پیپلز یویھ آرگنائزیشن کے نائب صدر جی ایم پاروی،سیدمحمد علی رضوی گروپ کے چیئرمین کا مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کا اعلان ،آزاد امیدوار کاظم سیلم مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت میثم کے حق میں دستبردار،سکردو پریس کلب میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آزاد امیدوار کاظم سلیم کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری امید مظلومین پاکستان ہیں ہم مجلس وحدت کے پرچم تلے جمع ہو کر اس پسماندہ اور محروم علاقے کے عوام کی ترقی کے لئے جدو جہد کریں گے،پیپلز یوتھ کے نائب صدر جی ایم پاروی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے جو دو سے تین سالوں کام مجلس وحدت مسلمین نے کیا ہے باقی جماعتوں نے 35 سالوں میں نہیں کیا ،یہی وجہ ہے کہ خطے کے مظلوم عوام مجلس وحدت مسلمین کو اپنے لئے نجات دہندہ سمجھتے ہیں،یہ ایک قومی جماعت ہے،میں آج کے بعد ایم ڈبلیوایم کا ادانیٰ ورکر اور علامہ راجہ ناصر کا سپاہی بن کر کام کرونگا اور اسے اپنے لئے عظیم سعادت سمجھوں گا۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی وفد کے ہمراہ ملتان پہنچ گئے، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات اخلاق شیرازی اور دیگر شامل ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں نے ایم ڈبلیو ایم کے اُمیدوار مہر سخاوت کی الیکشن مہم میں حصہ لیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے ممتازآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ظلم اور ظالم کے مدمقابل ہیں ، پاکستان کی غیور عوام جب تک ظلم اور ظالم کے خلاف کھڑی نہیں ہوگی آزادی حاصل نہیں کر سکے گی۔ علامہ اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اصولوں کی سیاست کرے گی، مخالفین کے پروپیگنڈے کسی کام نہیں آئیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما و اُمیدوار صوبائی حلقہ پی پی 196 مہر سخاوت علی نے کہا ہے سازشی عناصر ہمیشہ ناکام رہیں گے، مجلس وحدت مسلمین ہر حال میں الیکشن میں لڑے گی، مخالفین کو شکست ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دائر بستی، ٹمبر مارکیٹ، طوطل پورہ، شریف پورہ میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کے دوران کارنر میٹنگز اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید ناصر عباس زیدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہر سخاوت علی نے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں کسی کے حق میں بیٹھ گیا ہوں میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم کٹ تو سکتے ہیں بک نہیں سکتے۔ 21 مئی تک جان کی بازی لگائیں گے اور ملک میں موجود فرعونوں کو اپنی طاقت دکھائیں گے۔
وحدت نیوز(روندو )استحصالی حکمرانوں کو گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کو غصب نہیں کرنے دینگے،الیکشن منصفانہ نہ ہوئے تو خطے میں نہ ختم ہونے والا بحران پیدا ہو جائیگا،جی بی کے الیکشن فوج کی نگرانی کرائی جائے،ن لیگ دھاندلی کی سیاست کو جی بی میں نہ لائے،حکمرانوں نے مرضی کی نتائج لینے کی کوشش کی تو عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑیگا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے روندو میں عوامی استقبالی ریلی سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار قوم کے خادم بن کر خدمت سر انجام دینگے،اگر ہمارے نمائندے عوامی خدمت میں ناکام رہے تو ہم ان کو دوبارہ عوامی عدالت میں لے جائیں گے،ہمارے امیدواروں کا امتحان ہے کہ وہ اس عوامی ذمہ داری کو کیسے نبھاتے ہیں،ہم عوامی خدمت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ گذشتہ ادوار کے حکمرانوں کے احتساب کا وقت قریب آپہنچا ہے،کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے،ہم عوام سے یہ برملا کہتے ہیں کہ ہم معصوم نہیں غلطیاں ہم سے ہو سکتی ہے لیکن ہم خیانت ہرگز نہیں کریں گے،علاقے میں مسلسل برسر اقتدار رہنے والوں نے عوام کو پتھروں کے دور میں دھکیل دیا ہے،اب وہ کس منہ سے عوام سے ووٹ مانگتے ہیں،یہاں کے استحصالی سیاست دانوں اور مزہبی بلعم بعوروں نے عوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا،ہماری جدو جہد مظلوم عوام کو ان کے چنگل سے آزاد کرانا ہے۔