وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ طویل عرصہ سے جاری اس درندگی سے انتظامیہ اور ذمہ داران کی لا علمی پنجاب حکومت کی گڈ گورننس پر سوالیہ نشان ہے ۔عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ محض زبانی راگ الاپنے سے ممکن نہیں بلکہ اس کے لیے عوام معاملات سے باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے۔یہ انسانیت کے خلاف غیر انسانی فعل ہے۔ عقل و شعور سے عاری جنگلی زندگی گزارنے والے حیوانات کے ہاں بھی اس طرح کی گھناونا پن نہیں ہوتا ۔ یہ انسانیت سوز واقعہ پاکستان کے لیے عالمی سطح پر بدنامی کا باعث ہے۔ دنیا کا ہر مذہب جنسی تشدد کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں براہ راست اور بلاواسطہ ملوث تمام مذموم عناصر کو چوراہوں پر لٹکایا جائے۔متاثرہ خاندانوں کے زخم تب تک مندمل نہیں ہو سکتے جب تک ان درندوں کو قرارواقعی سزا نہیں دی جاتی
کابل ائیرپورٹ پر حملہ پاک افغان برادرانہ تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سنگین سازش ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان میں کابل ائیرپورٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کاروائی کو دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کومتاثر کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے۔دہشت گردی کے مراکز کے خلاف پاکستان میں بھرپورآپریشن جاری ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن اور فوری کاروائی کرے۔تاکہ دہشت پسند قوتوں کو پناہ کے لیے کوئی ٹھکانہ نہ مل سکے۔پاکستان افغانستان کا ایک مخلص دوست اور خطے میں امن کا خواہ ہے۔ اسلام دشمن استعماری قوتوں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی،بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔سفارتی سطح کے بیانات دینے میں تحمل کا مظاہرہ کیا جائے تو دیرپاتعلقات قائم رہتے ہیں اور غیر یقینی صورتحال پیدا نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ افغان صدراشرف غنی کا پاکستان کی طر ف سے جنگ کے پیٖغامات ملنے کا بیان غیر مدبرانہ اور جلد بازی کا مظہر ہے۔دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کبھی بھی کسی ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی گی۔ پاکستان کے خلاف اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان افغان حکومت کی ساکھ کو عالمی سطح پر متاثر کریں گے۔افغان حکومت انڈیا کی ڈکٹیشن پر عمل کرنے کی بجائے اپنی سلامتی کی جنگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا ساتھ دے تاکہ یہ پورا خطہ امن کا گہوارہ بن سکے۔
وحدت نیوز (سیالکوٹ) مجلس وحدت مسلمین سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے زیرِ اہتمام پہلا دیّان امامیہ امتحان منعقدہوا جس میں طلبا ء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔بعد از نماز جمعہ امتحانات میں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو شیلڈ، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے حوصلہ افزائی کی گئی۔پروگرام کے آرگنائزر ایڈووکیٹ ارتضیٰ شیرازی (سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم ،پسرور) کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اس مشن کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیالکوٹ کابینہ کے سیکرٹری جنرل آغا قیصر نواز، سید عامر علی نقوی (سیکرٹری میڈیا ) اور سید صدا حسین شاہ صاحب نے خصوصی شرکت کی۔آغا قیصر نواز نے اختتامیہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے جو کہ باب العلم کے پیروکار ہیں یہی ہمارا قومی اثاثہ ہیں اور ہمیشہ کی طرح مجلس وحدت مسلمین دیگر قومعماری کے کاموں کی طرح تعلیم کے شعبہ میں بھی ہر طرح کے وسائل کا استعمال بھر پور بروئے کار لاتے ہوئے ان بچوں کے مستقبل کو روشن بنائیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے تحت بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)پیر انصرفرید چشتی نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی عفریت سے نجات دلانے کیلئےمعتدل شیعہ سنی قوتوں کا اتحاد ناگزیر ہے، وطن عزیز تاریخ کے ناذک ترین دور سے گزر رہا ہے، شیعہ سنی عوام متحد ہوکرافواج پاکستان کے ہاتھوں کو مضبوط کریں،اس سرزمین پر شیعہ بھی مظلوم ہیں اور سنی بھی ، علامہ عارف حسین الحسینی پاکستان میں استعمار مخالف قائد تھے، انہوں نے ضیائی آمریت کا مقابلہ جواں مردی اور شجاعت سے کیا،علامہ عارف حسین الحسینی اور مولانا عبدالستارخان نیازی کے نیک مشن کی تکمیل کیلئے مجلس وحدت مسلمین اور جمیعت علمائے پاکستان متحد ہیں ۔
وحدت نیوز(گلگت) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں غیر تسلی بخش ہیں، حکومت سلیکٹڈ علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے۔ تقریباً تمام علاقوں میں واٹر چینلز سیلابی ریلی کی وجہ سے متاثر ہوچکے ہیں اور فصلوں کی تباہی کے خوف سے زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت واٹر چینلز کی بحالی کے کام میں لگے ہیں۔ بروقت حکومتی اقدامات نہ ہوئے تو غریب زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو دیئے گئے راشن کو بھی صحیح تقسیم کرنے سے قاصر رہی ہے اور بہت سے علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بلاتفریق تمام متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم اور امدادی کارروائیوں کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہیں پر بھی کسی قسم کی امدادی کارروائی نظر نہیں آ رہی ہے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 100 دنوں میں تبدیلی تبدیلی کا نعرہ سوائے فریب کے کچھ نہیں، لیگی حکومت کے پاس کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں، صرف زبانی جمع خرچ پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اگر مخصوص علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے دفتر تشریف لائے۔ وفد میں جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان و رکن پنجاب اسمبلی آغا سید مشہدی، حافظ احمد رضا اور سردار محمد خان لغاری شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سے اتحاد بین المسلمین پر بات ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ شیعہ سنی متحد ہوکر اسلام اور پاکستان کی نجات کیلئے اقدامات کریں۔ مزید یہ کہ عوامی جدوجہد کہ ذریعے دہشتگردی کی روک تهام اور دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن علامہ ولایت حسین جعفری اور ڈویژنل سیکرٹری سیاسیات کامران حیدر بهی موجود تھے۔