وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختارامامی وحدت سیکرٹریٹ میں منعقدہ تربیتی ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں بہادر لوگوں کی جانی و مالی قربانیوں کا حاصل ہے، یہ قربانیاں ایک عظیم مقصد کے لیے دی گئی، وہ عظیم مقصد خطے کے حصول کے لیے تھا، جس پر اسلام کے سْنہری اور پاکیزہ حصول کا عملی اجرا کیا جا سکے، بد قسمتی سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر نظریہ پاکستان پر ضرب لگانے لے لیے عالمی طاقتوں کے ایماء پر پاکستان میں، گروہی لسانی، مذہبی گروہ بندیوں میں اس حد تک تقسیم کر رہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی روح دھندلا جائے،ملکی وسائل لوٹنے والے حکمرانوں کا محاسبہ نہ ہوا تو سنگین بحران جنم لے گا،وطن عزیز ہمارے آباوں اجدادنے بے شمار قربانیوں کے بعد آزاد کروایاجسے ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے لوٹ لوٹ کر بے حال کردیا ہے، قانون فافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے لٹیرے سیاست دانوں کے گرد گھیراتنگ ہونا خوش آئند ہے ، لیکن جب تک یہ کرپٹ عناصرکیفرکردار تک نہیں پہنچتے عوام سکھ کا سانس نہیں لیں گے۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بہت سی مصیبتں برداشت کیں اور یہ سفر اتنا ہی مشکل اور کٹھن تھا جتنا پاکستان بننے میں تھا، اس سرزمین کے باوفا بیٹے اس پاک سر زمین کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے آئے ہیں اور دیتے رہیں گئے، مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں محبت کرنے والے شیعہ، سنی عوام اس ملک کا حقیقی نظریاتی و جغرافیائی دفاع ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ بد ترین دہشت گردی اور ظلم و ستم کے باوجود دشمن کامیاب نہیں ہو سکا، کیونکہ اس پاک وطن کی مٹی میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، اگر کوئی اس ملک سے غداری کرنا بھی چائے تو شہدوں کا لہو اسکی حفاطت کرتا ہے۔علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو قائد اعظم نے پاکستان کا تحفہ دیا، یو م آزادی اس تجدید عہد کا دن ہے، وطن عزیز کی حفاظت اور ترقی ہماری ذمہ داری ہے، اس کی ترقی کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، ثقافتی ہم آہنگ جماعتیں ملکر قومیت کے بْت توڑ دیں، ہمیں یک جان ہو کر دہشت گردی کے کینسر کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہو گا۔ ہمارا عہد ہے کہ خون کے آخری قطرئے تک ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ اس وطن کا دفاع کریں گئے۔انہوں نے نئی نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کو اپنا رول ماڈل بنایءں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں سب انسپکٹر شیر حسین کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ مذہبی دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کرنے والوں سے حکومت سختی سے نمٹے اور نام بدل کر دہشتگردی کرنے والے تنظیموں پر پابندی لگائی جائے. جو صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے میں ملوث ہیں۔بیان میں گزشتہ روزحمید پور میں تکفیری گروہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سب انسپکٹر شیر حسین کے بارے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز وہ اپنے فرائض انجام دے رہے تھے جب ان پر ملک دشمن دہشتگردوں نے حملہ کیا اور وہ اس حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اوربعد میں وہ زخموں کا تاب نہ لاسکے اور آخر کار جام شہادت نوش کر گئے۔شہید شیر حسین ضلع جعفر آباد میں بحیثیت ایس ایچ او اپنے خدمات انجام دے رہے تھے. انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد خود تسلیم کرتے ہیں کہ وہ ان کاروائیوں میں وہ ملوث ہیں اور یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی کاروائی جاری رکھیں گے اسکے باوجود انتظامیہ اور حکومت کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے. یہ بات بارہا ثابت ہو چکی ہے کہ دشتگرد کسی خاص فرقہ یا گروہ کے دشمن نہیں ہے، دہشتگردوں نے ہر فرد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے انکا مقصد پاکستان کو برباد کرنا ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کو چاہئے کہ وہ ان دہشتگردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہو جائیں اور انکے لئے زمین تنگ کر دے. بیان کے آخر میں شہید شیر حسین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہم شہید کے لواحقین کے درد میں برابر کے شریک ہیں،دریں اثناء شہید شیر حسین کی نما جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں علامہ ہاشم موسوی کی زیر اقتدا ادا کی گئی، جس میں پولیس حکام سمیت شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت اور تمام اعزازات کے ساتھ شہید کی تدفین قبرستان بہشت زینب میں انجام پائی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، قومیں اپنی اصلاح کرکے آگے بڑھتی ہیں۔پاکستان اس وقت بد ترین حالات سے دو چار ہے ۔آغار ضا نے ان خیالات کا اظہارمرکزی صوبائی دفتر میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے علاوہ طبقاتی نظام، سیاسی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، مہنگائی، بے روزگاری، توانائی بحران اور زندگی گزارنے کی سہولیات کے فقدان کے باعث لوگ مایوس ہو چکے ہیں. پاکستان معاشی طور پر بد حالی کا شکار ہے. اسکے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، حکمران ملک اور عوام کی ترقی پر توجہ دے. یہی وجہ ہے کہ 68 سال گزرنے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ہم بحثیت قوم قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہی رہے ہیں. ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب اسی پاکستان کی بدولت ہیں. قرارداد پاکستان کی صورت میں برصغیر کے مسلم اکثیریتی علاقوں کیلئے آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن قیام پاکستان کے بعد مختلف حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے باعث مختلف صوبوں اور قوموں کے درمیام فاصلیں پیدا ہو گئے.انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہے اگر وفاقیت کی روح پر عمل کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام وفاقی اکائیوں کے درمیان غلط فہمیاں اور تحفظات دور نہ ہو اور وفاق کے استحکام کو یقینی نہ بنایا جا سکے. ہمیں ایسے معاشرے کے قیام کیلئے جدو جہد کرنا چاہئے جہاں ہم آہنگی، برداشت، امن، خوشحالی کا راج ہو اور جہاں لوگ امن سے رہ سکے اور اپنی ترقی کا سفر طے کریں. انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو اپنے قبلے کی درستگی کے بعد عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی کاؤشیں کرنا ہوگی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں. اور وہ معاشی آسودگی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے استحکام پاکستان میں اپنا حصہ ڈال سکیں کیونکہ معاشی طور پر خوشحال عوام ہی ریاست کی ضمانت فراہم کر سکتے ہیں. پرچم کشائی کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ ہاشم موسوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ ولایت حسین، سیکریٹری سیاسیات کامران حسین ہزارہ، کونسلرز کربلائی رجب علی عباس علی سید مہدی ،بلوچستان سیکرٹری اطلاعات ہادی آغا اور علاقے کے دیگر معزیزین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی.
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام 14اگست جشن آزادی کے موقع پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے کارنر میٹنگ میں اپنے تنظیمی ساتھیوں کے ہمراہ 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہر پاکستانی کے لئے خوشیاں بکھیرنے کا دن ہے ۔کیونکہ آج ہی کے دن ہم سب کو آزادی ملی اور پاکستان جیسی نعمت سے اللہ نے ہمیں سرشاد کیا۔اب ہم پر فرض ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کی طرف سے عنایت کردہ اس نعمت کی قدر کریں اور اپنی جان سے بھی زیادہ اس کی حفاظت کریں۔آخر میں سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔اس کارنر میٹنگ میں سیکرٹری تنظیمی سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری فلاح و بہود سید مجتبیٰ کاظمی ، سیکرٹری روابط سید قمر علی شاہ ، سیکرٹری مالیات سجاول جعفری اور دیگر کئی کاکنان نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے سیکرٹری روابط کربلائی رجب علی نے ملک میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر ملک کے ترقی کیلئے چلنا ہوگا اسی میں سب کی بھلائی ہے اسی طرح ملک کو ترقی کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک اہم اجلاس سے کیا،اجلا س میں مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی کوئٹہ سیکرٹری جنرل عباس علی،سیکرٹری سیاسیات کامران حسین،سیکرٹری مالیات رشید طوری،بلوچستان سیکرٹری اطلاعات ہادی آغا اور دیگر معزیزین نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حکومت کسی ایک جماعت کے زریعے کبھی بھی نہیں چل سکتا،تمام جماعتوں کیلئے ضروری ہے کہ دوسروں کو اپنے ساتھ لے کر ملک کو چلائے. اس بات کی مثالیں ماضی کی چند حکومتیں ہیں جنہیں مارشل لا کے زور پرگرایا گیا تھا وہ حکومتیں بھی دوسری جماعتوں کو اپنے اعتماد میں لئے بغیر رواں تھے. اور اس طرح وہ جمہوری حکومت قائم کرنے میں ناکام رہے اور انکی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکی۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں باہمی تعلقات اور رابطہ ملک کی ترقی کیلئے ضروری ہے. نہ صرف ملک بلکہ معاشرے کی ترقی کیلئے بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اور ہر میدان میں دوسری جماعتوں کے ساتھ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی کوشیش میں ہیں اور ان کے ساتھ اچھے سے اچھے روابط قائم کرنے کی کوششوں میں مگن ہے۔جہاں بھی قوم و ملت کی مفاد کی بات آئی ہے ہم نے قوم کی فلاح کیلئے اپنا کرداد بخوبی ادا کیا ہے. اور جتنا ہمارے لئے ممکن تھا دوسرے جماعتوں سے بھی اپنی قوم کیلئے کام کروایا ہے جو کہ شاید ہی کوئی دوسری جماعت کر پائی ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں سے اچھے روابط ایک سیاسی جماعت کے پختگی کا ثبوت ہے. اور اس طرح ہم ایک دوسرے کے اہداف سے بھی واقف ہو سکتے ہیں ایک سیاسی جماعت کے قیام کا مقصد ہی قوم کی خدمت کرنا ہے. ہم سب کی منزل ایک ہے تو اس لحاظ سے تمام جماعتوں پر ضروری ہے کہ وہ میدان میں آئے اور ایک دوسرے کی مدد کرے. ہم نے کبھی بھی اپنے ذاتی اور اجتماعی مفادات کو دوسروں پر ٹھونسنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہمیشہ دوسری جماعتوں کوایک ساتھ کام کرنے کی دعوت دیتے رہے ہیں.
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم شہدائے پاک وطن کو سلام پیش کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ وطن کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ مسلمانان برصغیر نے طویل جدوجہد اور قربانی کے نتیجے میں اس وطن کو حاصل کیا۔ قائد کے پاکستان کو آج تکفیری سوچ اور دہشتگردی سے خطرہ ہے۔ قوم متحد ہوکر وطن دشمنوں کا مقابلہ کرے۔ دریں اثناء علامہ مقصودعلی ڈومکی نے آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کے قاتل دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کی جانب سے سزائے موت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ رعایت ملک و قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ضروری ہے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری دہشتگردی کے مرتکب مجرموں کو تیزی کے ساتھ سزائے موت دی جائے۔ وطن عزیز میں اسی ہزار شہداء کے وارث آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ فوجی عدالتوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معصوم شہریوں کو تحفظ دیں اور پاک وطن کی سرزمین کو دہشت گردوں کے لئے تنگ کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کے نتیجے میں امن قائم ہوا ہے، جسے جاری رہنا چاہئے۔ سیاسی دباؤ کو نظرانداز کرکے شہر قائد کے امن کو بحال کیا جائے اور مجرموں کو بے نقاب کیا جائے۔