وحدت نیوز (تہران)  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو اپنے ملک میں اثر و رسوخ کی اجازت نہیں دیں گے۔ اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے اجلاس کے شرکاء نے پیر کے دن تہران میں اسلامی انقلاب کے سربراہ سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر کہا کہ امریکی حکام ایٹمی معاہدے کے ذریعے ہمارے ملک میں اثر و رسوخ حاصل کرنا چاہتے تھے، لیکن ہم نے ان کے اثر و رسوخ کا راستہ روک دیا ہے اور ہم یقینی طور پر اس راستے کو بند کر دیں گے۔ ہم امریکہ کو اپنے ملک میں نہ اقتصادی اثر و رسوخ کی اجازت دیں گے اور نہ ہی سیاسی اور ثفاقتی اثر و رسوخ کی۔ انکا کہنا تھا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ اس اثر و رسوخ کا مقابلہ کریں گے اور اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ ایسا کرنے کی یہ طاقت آج ایران کے پاس موجود ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں کہا کہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اسے امریکہ اور ایران میں منظوری بھی دی جائے گی یا نہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی نے مزید کہا کہ امریکی حکام خطے میں اثر و رسوخ اور اپنے اہداف کے حصول کے درپے ہیں، لیکن ہم ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ وہ عراق اور شام کو تقسیم کرنے کے درپے ہے، اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے یمن کے خلاف سعودی عرب کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں یمن کے مظلوم عوام کی صورتحال پر رنج اور دکھ ہے، ہم ان کے لئے دعا گو ہیں اور ہم ان کی حتی المقدور مدد کر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوری ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ایک ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے اور حماقت کے ساتھ سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فلسطین کی استقامت کو اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا اور کہا کہ ہم خطے میں جاری استقامت اور فلسطین کی استقامت کا دفاع کرتے ہیں اور جو بھی اسرائیل کے خلاف جہاد کرے گا، صیہونی حکومت کو ضرب لگائے گا اور استقامت کی حمایت کرے گا، ہم اس کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے دنیا کے ذرائع ابلاغ پر صیہونزم کے تسلط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کی یونین کے اراکین کو مخاطب قرار دیا اور کہا کہ بی بی سی کے حکام اپنے غیر جانبدار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن وہ جھوٹ بولتے ہیں، وہ سامراجی پالیسیوں کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔ ریڈیو ٹی وی اور عصر حاضر کے عجیب وسائل و ذرائع پر صیہونیوں کا تسلط ہے اور ان سے صیہونی اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں۔ ان کا مقابلہ کیا جانا ضروری ہے۔ آپ لوگوں کا کام ایک تحریک کا آغاز ہے، اس میں تیزی آنی چاہئے اور اس کی تقویت کی جانی چاہئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں، جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اس ملک پر جنگ مسلط کی گئی تو اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کر اپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مرکزی ملزم سوامی آسیم آنند کی رہائی اور بھارت کی طرف سے بغیر پیشگی اطلاع کے پانی چھوڑ دینا پاکستان کی سلامتی کے خلاف اقدامات ہیں۔ بھارت کی اس آبی جارحیت سے ملک کا لاکھوں ایکڑ رقبہ متاثر ہو رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے، جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ن لیگی وزراء آئے روز عسکری اداروں کی کردار کشی پر مبنی بیانات دے کر ملک کو عدم استحکام کا شکار کررہے ہیں ، عسکری ادارے اور اعلیٰ عدلیہ وفاقی وزراءکی ہرزہ سرائیوں کا فوری نوٹس لیں ، ان خیالات کا ظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے دورہ کراچی کے موقع پر نمائندہ وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کا عسکری حکام اور ادارے کے خلاف حقیقت کے منافی بیان قابل مزمت ہے، ن لیگ کے متعدد وزراءریاستی اداروں کی کردار کشی پر مبنی بیانات دیتے رہے ہیں جس سے قومی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں ، دھرنا تحریک کو فوجی حمایت سے منصوب کرنے کی سازش ن لیگی حکومت کا مخفی ایجنڈا ہے ، جسے اعلیٰ قیادت کی بھر پو رحمایت حاصل ہے، انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں ہیں ، باریاں بدل بدل کر عوام کو لوٹنے والے حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیاہے ، انہوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں ہوشربہ اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ، غربت اور بے روزگاری سے تنگ عوام پر کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، اگر کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ایم ڈبلیوایم بھر پور احتجاج کرکے گی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خودکش حملے کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت متعدد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شجاع خانزادہ دہشت گرد قوتوں کے خلاف ایک مضبوط سیسہ پلائی ہوئی دیوار تھے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن سے ان مذموم عناصر کے قدم اکھڑ چکے ہیں اور اب یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پنجاب میں دہشت گردی کے بہت سارے مراکز ابھی تک دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی شکل میں موجود ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کے ان مدارس کا بھی آپریش کیا جانا چاہیے، جہاں طالبانی فکر کا نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ کالعدم مذہبی تنظیموں کے سہولت کار اور معاونین خواہ وہ کسی بھی شعبہ میں ہوں، ان پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ جو بھی شخص دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کرتا ہے، اسے نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا شجاع خانزادہ کی شہادت ملک و قوم کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان سے کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحق کی ہلاکت کا بدلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاک اور حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں پرعزم ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں مذموم عناصر کی سرکوبی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ علامہ راجہ ناصر نے اس سانحہ پر مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے شجاع خانزادہ سمیت دیگر شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے وحدت ہاوس لاہور میں جاری صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں کالعدم جماعتوں کے زیر اثرمدارس دہشت گردوں کی نرسریوں میں تبدیل ہو چکے ہیں،صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ وطن عزیز کے غیور فرزند تھے،ان کی شہادت پاکستانی عوام کا عظیم نقصان ہے،چوہدری شیر علی کا رانا ثناءاللہ سے متعلق بیان حساس نوعیت کا ہے،رانا ثناءاللہ کے کالعدم جماعتوں سے گہرے مراسم کے بارے میں پوری دنیا آگاہ ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے صفائی کا آغاز راناثناءاللہ سے کیا جائے، پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کی آڑ لے کر محب وطن شیعہ سنی عوام کو نشانہ بنا رہی ہے جو قابل مذمت ہے، پاکستان کو خطرہ لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کہنے والوں سے نہیں بلکے کافر کافر شیعہ کافر اور کافر کافر بریلوی کافر کے نعرے لگانے والوں سے ہے، انہوں نے کہا کےپنجاب  کے مختلف اضلاع سے بلاجواز گرفتار ایم ڈبلیوایم کے متعدد رہنماوں کو فوری طور پر رہا کیا جائےْ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) آج پاک فوج کی کوششوں کی بدولت پرامن چودہ اگست کا انعقاد ممکن ہوا ہم پاک آرمی کی کوششوں کو سہراتے ہیں دہشت گردی کی ستائی قوم کیلئے یہ روشن کل کی نوید ہے ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس زندہ قوم کا چودہ اگست جوش و جذبہ منانے سے عالمی سطح پر ایک اچھا پیغام گیا ہے پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن سے دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہواانہوں نے کہا کہ اس کا دائرہ کار وسیع کیاجائے تاکہ پاکستان کے اندر چھپے ہوئے داعش ، طالبان اور انکے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچایاجاسکے انہوں نے کہا کہ حکمران خواب غفلت سے بیدار ہوں اور پشاور سانحہ کے دہشت گردوں کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی رکاوٹ نہ بنیں ورنہ وہ بھی اپنے انجام کیلئے تیار رہیں سانحہ قصور ذمہ داران افراد کیلئے حکومتی اقدامات بہت سست روی کا شکار ہیں اس پراسس کو مزید تیز کیاجائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree