وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات اورخطیب ولایت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کا دس دوزہ تفصیلی تبلیغی دورہ کیا، دورے کے پہلے مرحلے میں انہوں نے کراچی کے تمام اضلاع میں مختلف عوامی اجتماعات اور مجا لس عزا سے خطاب کیا، جب کہ مختلف شخصیات سے مرحومین کے انتقال پر تعزیت کی ، جبکہ نمائش چورنگی پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیراہتمام منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی خصوصی تقریب میں شرکت کی، بعد ازاں وہ اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہوئےجہاں انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے تحت مختلف اضلاع جن میں حیدرآباد، ماتلی،دادو،سہون،بھٹ شاہ،نوشہروفیروز، قاضی احمداور دولت پور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒاور حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ پر ھاضری بھی دی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ظہیر حیدر زیدی، شفقت لانگااور ندیم جعفری بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کونسلر کربلائی رجب علی نے گذشتہ روز بلوچستان بور ڈآفس کے سامنے سراپہ احتجاج طلباء پر پولیس کی شیلنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس ان شیلنگ کا استعمال طلباء کے بجائے شر پسند عناصر پر کرے تو ملک میں امن بحال ہوسکتا ہے،نہتے طلباء پر شیلنگ غیر آئینی اور غیر انسانی سلوک ہے. ملک کے مستقبل کے معمار یہی طلباء ہے جن پر شیلینگ ہو رہی تھی. دنیا بھرمیں طلباء کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہی پاکستان کے اندر ان طلباء پر تشد د ہوتا ہے، ان پر ان کے اپنے محافظ تشدد کرتے ہیں. بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلے تو بلوچستان بورڈ نے نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلباء کے ساتھ ان کے امتحانات اور نتائج میں زیادتی کی.طلباء کی بڑی تعداد کو فیل کر دیا اور جب طلباء مجبور ہو کر اپنی آواز بلند کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور اپنا حق مانگنے لگے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا جو کہ قابل مذمت ہے کیونکہ احتجاج ہر شخص کا آئینی اور قانونی حق ہے اگر کوئی محکمہ قانون شکنی کی قوت رکھتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ یہ کام کرے اور اپنے قوت کا غلط استعمال کرے انہوں نے آخر میں کہاہے کہ حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ بلوچستان بورڈ کے کارکردگی کا جائزہ لے اور ان کے بہتر کارکردگی کیلئے کام کریں اور بلوچستان بورڈ کو آگاہ کریں کہ آئندہ اس قسم کے کاموں سے گریز کرے.
وحدت نیوز (پشاور) صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا علامہ سبطین حسینی نے صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ جاری بیان کے مطابق اجلاس 13 ستمبر 2015ء بروز اتوار جامعۃ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی آئندہ کا لائحہ عمل اور دیگر تنظیمی امور پر اہم فیصلے کریں گے۔ یاد رہے کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس اس سے پہلے دو مرتبہ طلب کیا گیا تھا، تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر انعقاد پذیر نہ ہوسکا۔
وحدت نیوز (سکردو) سیلاب سے تنگ گلگت بلتستان کے عوام پر گندم کی قیمتوں میں اضافہ بڑا ظلم ہے،گندم پر سبسڈی وفاقی حکومت یا کسی جماعت کااحسان نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کا جائز حق ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے وحدت ہاوس میں ڈویژنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے منہ کا نوالہ چھینے کی کوشش میں ہے، ہمارے خدشات درست ثابت ہو گئےہیں ،ن لیگ کی پالیسیاں ہمیشہ ہی انسان کش رہی ہیں،ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دی ہے، گلگت بلتستان کی نو منتخب ن لیگی حکومت گندم کی قیمتیں بڑھا کر عوام کا گلا کھونٹنے کی کوشش میں مصروف ہے،مجلس وحدت مسلمین کسی صورت اس عوام دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دے گی،پارٹی کے تینوں اراکین اسمبلی گندم کی قیمتوں میں اضافےکے خلاف شدید احتجاج کریں گےاور عوامی حقوق کا دفاع کریں گے۔
وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری نے حسن ہاوس سکھرمیں ملاقات کیلئے آنےوالے پاکستان عوامی تحریک اورپاکستان تحریک انصاف کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے عوام کو ان کے غصب شدہ حقوق دلوانے کیلئے بلدیاتی انتحابات کے میدان کو خالی نہیں چھوڑے گی، سندھ کے محروم عوام کو بااختیار بنانے کیلئے ایم ڈبلیوایم ہم خیال سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے آمادہ ہے، ہماری کوشش ہے کہ دین دار، با تقویٰ اور قابل امیدوار میدان میں اتارے جائیں تاکہ سندھ کے عوام کوانکے جائز حقوق دلوانے میں معاون ثابت ہو سکیں ۔
وحدت نیوز (لاہور) ن لیگ پنجاب اور گلگت بلتستان میں ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں حد سے آگے نکل چکی ہے،بلدیاتی انتخابات کو محرالحرام میں کرانان لیگ کی بدنیتیاور متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے،مجلس وحدت مسلمین کے پولیٹکل کونسل کے اجلاس رواں ماہ لاہور میں ہوگا،جس میں اپوزشن جماعتوں سے ہونے والی مذکرات پر غور کیا جائے گا،بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،ہم مظلوموں کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کےسیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ہی پاکستان کی سلامتی و بقا کا ضامن ہے،دشمن قوتیں اس آپریشن کے خلاف اور اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے متحرک ہیں،پنجاب میں دہشت گردوں کے سہولت کار اور ہمدروں کیخلاف آپریشن کی بجائے دہشت گرد مخالف قوتوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،علامہ امین شہیدی کے خلاف جھوٹے ایف آئی آرمیں نام پنجاب کابینہ میں شامل تکفیریوں کے ہمدرد وزیر کے ایماء پر شامل کیا گیا،اس کا ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں،انہوں نے کہا پاک چائنہ اقتصادی راہ داری منصوبہ ملکی ترقی میں شہ رگ کے مانند ہے،اس کے خلاف اندرونی یا بیرونی ہر سازش کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے قوم کا ہر فرد آمدہ و تیار ہیں،ریاستی اداروں کی تقدس کے خلاف بولنے والوں کا بروقت محاسبہ ضروری ہے،کراچی میں قیام امن کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں تاہم کالعدم شدت پسند جماعتوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے برابر ہیں۔