وحدت نیوز(پاراچنار) سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری طور پر پر بند کرے، بصورت دیگر اگر ملت تشیع نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو پارا چنار سے کراچی تک نواز شریف کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کو بے بنیاد مقدمہ میں پھنسانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عجیب قانون ہے، دہشتگرد آزاد پھرتے ہیں اور اتحاد و وحدت کا درس دینے والوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جاتے ہیں، علامہ امین شہیدی کیخلاف مقدمہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ تکفیری آپسی اختلافات کے باعث ایک دوسرے کو قتل پھر رہے ہیں اور اس کا الزام اہل تشیع پر ڈال دیا جاتا ہے، جو کہ سب کچھ نواز شریف کی ایماء پر دہشتگردوں کی قربت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ علامہ عابد حسین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت امن پسندوں اور دہشتگردوں میں تمیز کرے، اور انتقامی روش فوری طور پر ترک کر دے، مسلم لیگ نون کو ان کارروائیوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا، سعودی ریال کے چکروں میں اہل تشیع کیخلاف کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتار اہل تشیع کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور علامہ امین شہیدی کیخلاف درج بے بنیاد قتل کیس کو ختم کیا جائے، بصورت ملت تشیع اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مضہکہ خیزکمی پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں بے انتہاسستا ہونے کے باوجودپٹرول کی قیمت میں فقط 3روپےکمی عوام کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے، اوگراکی جانب سے 7روپے کمی کی سفارت کو 3روپے میں منتقل کرکے حکومت نے بھتہ خوری کا نیاءسلسلہ شروع کردیا ہے، یہ ریلیف نہیں بلکہ غریب عوام کی تذلیل ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر عوام کیلئے خوشی کی بجائے تازیانہ بن کر سامنے آئی ہے کیونکہ ظالم حکمرانوں نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کر کے گھریلو صارفین، صنعتی مزدور اور کسانوں پر ظلم کیا ہے، گیس کے نرخوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں صرف 3 روپے کی کمی سنگین مذاق ہے، عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جائے اور گیس کے نرخوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکمران پٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں، اگر پٹرول بلیک میں 100 روپے لٹر مل سکتا ہے تو سرکاری قیمت پر دستیاب کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40 ڈالر بیرل سے نیچنے آ گئیں مگر حکومت نے یہ ریلیف عوام کی طرف منتقل نہیں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم 9 ستمبر کو تاجر برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال میں حصہ لے گی۔ناصرشیرازی نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانوں نے تاجروں کے خلاف کھلی لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ متنازعہ ٹیکس فوری طور واپس لیا جائے اور تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔
وحدت نیوز (سیالکوٹ) ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب کا سیالکوٹ میں اسیر مومنین کے گھروں کا دورہ کیا جس میں انکے ہمرا ہ صوبائی کابینہ کے رُکن جناب سجادحسین بیگ و ضلعی کابینہ کے ارکان آغا قیصر نواز (سیکرٹری جنرل) عقیل عباس (قانونی مشیر) محمد یونس (سیکرٹری اطلاعات ) عامر نقوی (سیکرٹری میڈیا سیل ) سید صدا حسین شاہ،حکیم سرور حیدری و دیگر مومنین کے ہمراہ وفد کی صورت میں اسیران کے گھرگئے اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور رہائی کے لئے دعا کی۔لواحقین کے جذبات کوعشقِ امام علی ؑ اور مشنِ امام حسین ؑ کے لئے اپنے اسیران کی اسیری پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے پایا۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں مگر میں اس آڑ میں معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر حکومت نے ہمارے اسیران کو جلد رہا نہ کیا تو بھر پور احتجاج ہوگا جس کا جلد اعلان ہوگا مومنین تیار رہیں ہم اسیران کو رہا کروا کر ہی سکون کا سانس لیں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری روابط علامہ علی انور جعفری کی والدہ محترمہ نسیم زہرہ بنت علی اعظم رضائے الہی ٰسے انتقال کرگئیں، مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مہدی عابدی ، کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن ہاشمی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی ، علامہ مبشرحسین ، کراچی کے تمام ضلعی سیکریٹری جنرل صاحبان اور ملک بھر سے تنظیمی ذمہ داران نے مرحومہ کے پسماندگان خصوصاًعلامہ علی انور جعفری سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے،جبکہ مرحومہ کی مغفرت کی دعاکی ہے، مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد خیر العمل انچولی میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی کی زیر اقتداء اداکی گئی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، آغا نقی ہاشمی،علامہ صادق رضا تقوی اور صوبائی، ڈویژنل ، ضلعی رہنماؤں سیاسی ومذہبی شخصیات اور کارکنان سمیت مومنین و مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحومہ کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان وادی حسین ؑ میں سپرد لحد کیا گیا۔
وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایس سی او کی جانب سے سکول ٹائم پر کھیلوں کا انعقاد قابل مذمت ہے، اس عمل سے طلباء کی تعلیم متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی ناقص سروس کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین ذہنی مریض بن چکے ہیں اور انہیں اس چیز کی کوئی فکر نہیں، انہیں کھیل کود سے کوئی فرصت نہیں کہ وہ اپنی سروس کو بہتر کرے۔ اگر ایس سی او بلتستان میں اپنی سروسز کو بہتر انداز میں فراہم نہیں کر سکتی تو انہیں یہ کام ترک کے کسی ایسے ادارے کو دینا چاہیے جو بہتر سروسز دے سکیں۔ ایس سی او کے اس عمل سے آرمی کی کارکردگی پر سوالات اٹھتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈر ایف سی این اے ایس سی او کی ناقص کاکردگی کا نوٹس لیں اور اس قومی ادارہ کی ساکھ کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ ایس سی او کی جانب سے صحت بخش تفریحی پروگرامات کا انعقاد خوش آئند ہے لیکن اس عمل سے طالب علم کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ ایس سی او کے مسؤلین کو چاہیے کہ وہ ادارہ کی کارکردگی بہتر بنائے اور اس کام سے فراغت کے بعد قوم کو کھیل کی سہولیات فراہم کرے۔ پاک آرمی نے ایس سی او کھیل تماشوں کے انعقاد کا کام نہیں دیا بلکہ کمیونیکشن کی سہولتیں دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکریٹری جنرل علامہ قاضی نادرعلوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن قریب آ رہے ہیں اور حکومت ہمارے رہنمائوں کو میں پھنسا کر اپنا اُلو سیدھا کرنا چاہ رہی ہے، حکومت ہمارے کارکنوں اور رہنمائوں کا گرفتار کرکے ایک طرح سے ہمیں الیکشن سے باہر رکھنا چاہتی ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں کہ کسی طرح مجلس وحدت مسلمین کو اس الیکشن سے دور رکھا جائے، ابھی مرکز کی سطح پر اس معاملہ پر غور کیا جا رہا ہے لیکن عوام کو تیار رہنا ہوگا اگر ہمارے خلاف یہ جو محاذ کھولا گیا ہے اگر اسے بند نہ کیا گیا تو ہم پُرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگر ہمیں احتجاج سے روکا گیا تو جیسے قائد وحدت نے کہا ہے کہ ہم بھی جیل بھرو تحریک شروع کر دیں گے اور جو اس حکومت کی نابودی کا باعث بنے گی، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری ہمارے گرفتار رہنمائوں کا رہا کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔