وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید انوار زیدی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی محض عسکری حکمتِ عملی کا نتیجہ نہیں، بلکہ پوری قوم کے بے مثال اتحاد، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی یکجہتی، اور عوام کے وطن سے والہانہ جذبے کی مرہونِ منت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس انداز سے پاکستانی عوام اور تمام طبقات نے ایک قوم بن کر دشمن کے ناپاک عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنے وطن کا دفاع کیا، وہ قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید ہے۔
سید انوار زیدی نے مزید کہا کہ اگر ہم اسی جذبے اور اتحاد کا تسلسل برقرار رکھیں تو پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی اور ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔