The Latest

وحدت نیوز(سکردو) الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجت الاسلام آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اگرآج بھی امامیہ طلباء تنظیم کو ابتدائی ادوار کی طرح علماء کی زیر سرپرستی مضبوط خطوط پر استوارکردیا جائے تو ڈاکٹرشہید نقوی اور ثاقب نقوی جیسے افراد پیدا ہوں گے۔کیونکہ ان دونوں کی بھی زیادہ تر تربیت اسی تنظیم سے ہوئی تھی۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آئی ایس او کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔ تنظیمی جوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کردار کو ایسا بنائیں کہ اپنی شخصیت میں جاذبیت پیدا کرسکیں اور لوگ آپ کی جانب مائل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے تنظیم کے لیئے پورا وقت دیا اور فعالیت میں اہم کردار ادا کیا اورضرورت اس امر کی بھی ہے کہ تنظیمی اکائیوں کی موجودگی کو تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں درکار مالی و مادی معاونت کیلئے حتی المقدور کوشش کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آغاسید علی رضوی نے رہبر معظم اور مجتہدین عظام کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی ،عالم کفر کی نابودی ،مملکت پاکستان کے استحکام وسلامتی اور گلگت بلتستان کی امن وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔

وحدت نیوز(سکردو)الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاچو زاہد علی خان رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان جو شہید ڈاکٹر اور مرحوم ثاقب اکبر کے رفیق بھی رہے تھے نے کہا کہ دین و ملت کیلئے کام کرنے کے سلسلے میں دونوں کا خلوص و جذبہ اور افکار میں یکسانیت کی بناء پر ان میں کوئی فرق سرے سے موجود ہی نہیں تھا بلکہ دونوں یک جان دو قالب تھے۔ افکارامام خمینی اور انقلاب اسلامی کے پرچار میں دونوں مگن رہے۔ دونوں کے تنظیمی ادوار میں ملک بھر میں ملت تشیع کی تنظیم بام عروج کوپہنچی۔

جناب ثاقب اکبر نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تنظیم کی آواز پہنچائی اور اس طرح سے مختلف ڈویژنز اور یونٹس بنے۔شہید ڈاکٹرمحمدعلی نقوی کی تنظیم سے لگاوکا یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ اپنی شادی کے دوران رسم حنا کے دن بھی پوسٹرزچھپوانے گئے ہوئے تھے اور اپنی دلہن سے کہا کہ تم سے دوسری شادی کررہاہوں جبکہ میری پہلی شادی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے ہوئی ہے۔ دونوں شخصیات پائے کے معاملہ فہم تھے اورملت کے لئے ہمہ تن جتن کرتے رہے۔انہوں نے دونوں شخصیات کو امامیہ طلباء تنظیم کے ہر فرد کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔

وحدت نیوز(سکردو)الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا.تعزیتی ریفرنس سے رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری (نائب مدیر حوزہ علمیہ جامعہ نجف سکردو) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید ثاقب نقوی و شہید ڈاکٹر علی نقوی ملک و ملت کے درخشان و تابندہ ستارہ تھے۔ دونوں منفرد مقام ومرتبہ کے حامل تھے۔ شہید نقوی کے آراء و افکار کو سید ثاقب نقوی نے قلم کے ذریعے محفوظ کیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے قیام میں ثاقب اکبر نقوی کا اہم کردار رہا اور اتحاد بین مسلمین میں پیش پیش رہے۔اس ضمن میں ان کے جملے،تحاریر، تقاریر، تجاویزوآراء کوغیرشیعہ بھی وثوق سے تسلیم کرتے تھے۔ انہوں نے تکفیریت کو بے نقاب کیا۔ استعماریت واستکباریت نیز دہشت گردوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف ان کا قلم ہتھیار کی مانند چلا۔ پاکستان کے اندر شیعہ ملت کے اکثر انقلابی نعروں کے خالق بھی ثاقب اکبرہی تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ولنشیا ٹاؤن میں جشن انوار شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں شرکت ۔ مشاعرہ کا اہتمام ولنشیا ٹاؤن کی مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا جسمیں ملک بھر سے معروف  شعراء کرام اور علمائے کرام کو مدعو کیا گیا تھا ۔ کراچی ملک کے معروف عالم دین اور معروف شاعر علامہ سید حسن ظفر نقوی اس محفل مشاعرہ میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔ دیگر شعراء نے بھی اس مشاعرے میں شرکت کی ۔ سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔لاہور بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی کی زیر صدارت وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوا، ضلعی جنرل سیکریٹری کاچو نیاز علی خان نے اجلاس کی کارروائی انجام دی، ضلعی سینیئر نائب صدر مولانا گلزار شاہدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، اجلاس میں تربیتی امور، مالیاتی امور ، تنظیم سازی اور رمضان المبارک کے پروگرامات پر گفتگو ہوئی ۔

 اراکین کابینہ کو ماہانہ چندہ پابندی کے ساتھ جمع کروانے اور معاونین بنانے کی تاکید کی گئی، نئے اور پرانے تمام یونٹس کی تنظیم نو اور ضلع بھر میں ممبر سازی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا، ہفتہ وار تربیتی نشستوں ، دروس ، دعائیہ اجتماعات اور اسٹڈی سرکلز کے انعقاد کو ضلعی اور یونٹس سطح تک یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا، ماہ مبارک رمضان میں تربیتی اور فلاحی برنامے پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ مزید تین نئے اراکین نے ضلعی کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھایا۔

 نامزد اراکین میں ایم ڈبلیوایم کے بانی رکن سیدسجاد اکبرزیدی سیکریٹری امورتنظیم سازی، امام جمعہ والجماعت جامع مسجد حسینی جمعہ گوٹھ مولانا جاوید علی جعفری سیکریٹری امور تربیت اور ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ محمد جواد سیکریٹری امور قانون شامل ہیں، نئے نامزد اراکین کابینہ کو ضلعی نائب صدر مولانا بلاول فائزی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز مہدی اور سیکریٹری امور عزاداری قیصرعباس زیدی نے پھولوں کے ہار پہناکر خوش آمدید کہا جبکہ ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی نے ان سے عہدوں کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ)  وحدت یوتھ ونگ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس صدر منصب علی کربلائی کی زیر صدارت مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا، اس موقع پر ڈویژنل  صدر منصب علی کربلائی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر ڈویژن لاڑکانہ میں بھرپور اور وسیع پیمانے پر وحدت یوتھ ونگ میں ممبر سازی کا آغاز کریں گے اور پورے ڈویژن میں نیٹ ورک کو وسیع بنایا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں کابینہ کا  اعلان کیا گیا جس میں نائب صدر، سيد عمران شاہ، جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم علی ڈومکی،فنانس سیکرٹری غلام رضا، میڈیا سیکرٹری ذاکر شاہ کو نامزد کیا گیا اور عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔

وحدت نیوز(سکردو) صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم ،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے چلاس کے قریب راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز(جعفر آباد )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع جعفر آباد کے حالیہ سیلاب میں تباہ شدہ گاؤں اللہ آباد کا دورہ کیا اور جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے متاثرین سیلاب میں عید گفٹ تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ ملت جعفریہ کو سیاسی میدان میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے اسمبلی میں اپنے نمائندوں کو بھیجنا ہوگا۔ جو ملت کی آواز بن کر ان کے حقوق کی جنگ لڑ سکیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی امداد سے لے کر ان کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما آقا سید محمد رضا نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اسی لئے انہیں آئندہ عام انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ کرونا کی وبا کے دوران زائرین کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں اور سیلاب متاثرین کی امداد سمیت ہر مرحلے پر آقا سید محمد رضا ملت کی خدمت کے میدان میں حاضر رہے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اللہ آباد کے مومنین نے اپنی قومی جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ جس محبت کا اظہار کیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔اس موقع پر اللہ آباد گاؤں میں اسکول نا ہونے کے سبب بچوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول کے قیام پر مشاورت کی گئی۔

وحدت نیوز(روجھان جمالی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے روجھان جمالی میں تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین شھزادو خان دشتی کی رہائش گاہ پر تقریب سے خطاب کیا اور متاثرین سیلاب میں عید گفٹ تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی جدوجہد کو آگے بڑھایا اور پاکستان میں تشیع کی سیاسی شناخت اور انقلابی سوچ کو پروان چڑھایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ متنازعہ نصاب تعلیم اور متنازعہ ترمیمی بل ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کی فرقہ وارانہ سوچ کا عکاس ہے۔ جو ایک مرتبہ پھر وطن عزیز پاکستان کو فرقہ وارانہ نفرتوں کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں عوامی شعور و بیداری سے خائف قوتیں فرقہ واریت کے نام پر تفرقے کو ہوا دے رہی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ متنازعہ بل کی کوئی قانونی حیثیت نہیں مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کے حقوق کی محافظ ہے۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) لوگوں سے اس طریقہ سے ملو کہ اگر مرجاؤ تو تم پر روئیں اور زند ہ رہو تو تمہارے مشتاق ہوں . مولا علی علیہ سلام
واقعی افضل بھائی زندہ تھے ہنسی مذاق درد دل سنانے نئے منصوبے بنانے ۔ سیر وسیاحت درماندوں غریبوں بیماروں ناداروں کے امید کے مرکز تھے ۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جیسی الہامی تنظیم سے تربیت یافتہ جوان امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، امامیہ آرگنائزیشن ، تحریک حسینی ، مجلس وحدت مسلمین ،امامینز کے روح رواں  اور ہر اول دستے کے خاص الخاص سمجھے جاتے تھے ۔ ذاتی کام کے فکر کیے بغیر پیدائشی سماجی کارکن تھے ۔ میرے بھائی،میرے یار، میرے ہمدم ہمراز تھے ۔ سکول کالج دفتر این جی او میں سخت سے سخت کام بلا خوف و خطر آپ کے ذمہ تھا ۔ محفل کے روح روان خدمتی اور ماحول ساز تھے ۔

دنیا کے اسلامی تحریکوں پر بڑی گہری نظر رکھتے تھے خاموشی کے ساتھ سینئرسے لیکر جونیئرترین تک ایسے میل ملاپ کرتے تھے کہ ہر ایک سمجھتا تھا کہ میں ہی افضل کے زندگی میں خاص الخاص ہوں ۔ خوش رو معاملہ فہم فرض و فرد شناس شخص سخت سے سخت بات بھی بڑے ادب و احترام کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرتے تھے ۔

8 مارچ 1986 کو کڑمان گاوں مٹہ کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد افضل ولد محمد اصغر ملنگ والد کے سایہ سر سے بچپن میں اٹھ گیا ۔ آپ کی والدہ ،میری والدہ کے فرسٹ کزن ہے اس لیے میں کچھ زیادہ جانتا ہوں ۔ کڑمان کا یہ خاندان جس کو شیخان کاول کہتے ہیں ۔ نمازی اور روزہ دار خاندان مشہور ہے ۔ اپ بھی بچپن سے نمازی تھے ۔

2000 میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن محبین سے وابستہ ہوکر 2002 سے باقاعدہ عہدیدار بنے ۔ پارہ چنار ڈگری کالج یونٹ کے صدر  رہے ۔جب راولپنڈی سے ایم بی اے کر رہے تھے ۔ تو سیٹلایٹ ٹاون یادگار حسین یونٹ کے پہلے یونٹ صدر تھے ۔ کاشف حسین ، سراحمد ، ابراھیم ایدھی ، حسن علی شاہ قیصر اور افضل یک کالب سات جان تھے ۔ انہوں نے پارہ چنار کے محاصرے کے وقت ہزاروں پارہ چناری طالب علموں کی سرپرستی کی ۔ نہ صرف خود تکلیف میں رہے بلکہ ہمیں بھی روزانہ کے حساب سے پاراچناریوں کے دنگے فساد کے وجہ سے تھانہ کچہری یا جرگوں میں مصروف رکھتے ۔

یوتھ آف پاراچنار کے روح رواں تھے ۔ مسئلہ پارہ چنار کے حل کیلئےآواز بلند کرنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے بانی اراکین و پہلے  ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے ۔ امامیہ آرگنائزیشن کے ناظم رہے ۔

کاشف حسین ، سید ابراھیم اور افضل میرے ساتھ کئی سال تک FMC اسلام آباد میں رہے ۔ بلکہ افضل بھائی نے اسلامیہ پبلک سکول اور شورکو روڈ بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا ۔ پانچ سالہ محاصرے کے بعد حکومتی اور عوامی نمایندگان کو اکٹھا کرکے امن کانفرنس کے شاندار پروگرام کے خالق و مالک آپ تھے ۔ پارہ چنار راولپنڈی کیلئے دوستوں سے مل کر ٹرانسپورٹ سروس شروع کی تھی جو اب بھی چل رہی ہے ۔ بیماری کے بعد بھی FMC پارہ چنار برانچ میں استاد تھے ۔

تنظیمی سیاسی سماجی معاشی اور معاشرتی کاموں کے ماہر اور امین تھے کٹر نظریاتی تھے جو بات اچھی لگتی مناسب رویہ اختیار کرتے ہوئےاسی پر کاربند رہتے ۔ اتنے سچے اور کھرے تھے کہ کئی  بار خاندان و علاقے میں ناپسندیدہ شخصیات میں شامل ہوئے ۔ مگر بے فکر ہوکر اپنے نظریے پر کاربند روہتے ہوئے عام زندگی میں ثقافتی رسم پر اسلامی چھاپ کو اچھا سمجھتے تھے لیکن اتنے وسیع القلب تھے کہ ہر کسی کو برداشت کے مطابق ڈیل کرکے  سرخرو ہوتے ۔

کئی سالوں سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے ۔ اپنی جمع پونجی حتی کہ جائیدادبیچ کر سب کچھ علاج پر لگادیا ۔ دوستوں نظریاتی ساتھیوں حتی کہ عام عوام نے بھی آپ کے علاج پر خرچ کرنے سے دریغ نہیں کیا کئی آپریشنوں شاٹوں کے شدید تکلیف برداشت کرتے ہوئے بیماری سے خوب پنجہ آزمائی کی مگر بیماری ایسے سٹیج پر پہنچی تھی کہ آخر کار ہرکسی کا بھائی دوست ہمراز و مددگار خالق حقیقی سے جا ملا ۔ آپ کے جانے سےجو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ پر کرنا ناممکن ہے ۔

لیکن آج نظریاتی دوستوں ، عوام  ، قومی راہنماوں اور خصوصاً امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوانوں نے جس شان سے جنازہ دفنایا اس کے بے پناہ محبت خلوص اور خدمت کے صلہ کا اعلیٰ مثال تھا۔ ان کے آپس میں محبت خلوص اور رشتے پر لوگ رشک کر رہے ہیں ۔شاباش امامیہ جوانو شاباش نظریاتی دوستو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree