The Latest
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے زوالکرم کے پشاور میں سواتی پھاٹک پر بے دردی سے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ زوالکرم ایک تاجر تھا اگر مخصوص مسلک سے تعلق کی بنیاد پر کسی کو قتل کیا جائے تو اس طرح تو پھر کوئی بھی اپنے آپ کو پشاور جیسے صوبائی ہیڈکوارٹر میں محفوظ نہیں سمجھے گا۔ ہم پشاور سے اب تک سینکڑوں لاشیں اٹھا چکے ہیں مزید قتل عام کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا ارباب اختیار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ بے گناہ تاجر کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی بنائی جائے اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کو جلد بے نقاب کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے زوالکرم قتل کے حوالے سے سنجیدہ اقدام نہ کیئے تو احتجاج کا حق محفوط رکھتے ہیں اور پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں وقتاً فوقتاً بے گناہ شہریوں کا قتل کر دیا جانا اور اس پر ریاست کی طرف سے کسی قسم کی کاروائی کا عمل میں نہ لایا جانا افسوسناک اور تشویش ناک ہے اور یہ کوتاہی اور غیر منصفانہ سلوک دہائیوں سے ہو رہا ہے لیکن ریاستی اداروں کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا گیا جس سے عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے ملکی موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے۔اتحادی حکمران جماعتوں کا ہدف ملکی سالمیت و استحکام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے بر سر اقتدار اتحادی ملکی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ سے اتحادی حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں کا شکارکر دیاو طن عزیز ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک ریاستی اداروں کی جانب سے عوام پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں محافذ خود عوام پر تشدد کر رہے ہیں ملک میں انارکی پھیلانے والی جماعتوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے عمران خان پر الزام لگانے والے پورے ملک کو توشہ خانہ سمجھ کر کھا گئے ملکی عدلیہ پہلے گزشتہ دھائیوں میں قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی نا جائز دولت کو واپس وطن لائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مذید بحرانوں کا شکار نہیں ہو سکتاعوام فرسودہ اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرچکی ہیں کرپٹ اتحادی حکمران جماعتوں کواپنے جرائم کاحساب دینا پڑھے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کی بقاء کے لئے اس کی خود مختاری کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے صدر اسد اللہ چیمہ نے لاہور میں زمان پارک پر پولیس کی جانب سے سیاسی انتقامی آپریشن کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر تشدد کاروائی میں کوئی بھی جانی یا مالی نقصان ہوا تو نگران حکومت اور اس کے پیچھے پنہاں طاقتیں اس کی ذمہ دار ہوں گی۔ پولیس کا کام قانون کی بالادستی اور عوام کی حفاظت ہے نہ کہ غیر جمہوری طاقتوں کی جی حضوری، ہم پولیس کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی انتقامی کاروائی کا حصہ نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں دن بدن سیاسی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے جس کا نتیجہ معاشی بدحالی کی صورت میں عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ نگران حکومت کا کام بروقت صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے تاکہ مضبوط عوامی حکومت کے قیام کے ذریعے پاکستان اس گرداب سے نکل سکے۔ اس صورت میں عوام پاکستان قطعاً خاموش نہیں رہیں گے بلکہ قانون کی بالادستی اور وطن کی بقا و استحکام کیلئے میدان میں نکلنا ضروری ہوگا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبول عوامی لیڈر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش اور پھر اس کی حمایت میں نکلے ہوئے تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر ظلم و ستم کر کے موجودہ امپورٹڈ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گی ، تو یہ اس کی خام خیالی ہے، اس کے برعکس یہ ظلم کر کے اس امپورٹڈ اور ظالم حکومت نے اپنے زود رس زوال پر دستخط کر ڈالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو، ہم بحثیت پاکستانی اس موجودہ حکومت کے اس ظالمانہ و وحشیانہ اقدام اور نہتی و مظلوم عوام پر اس بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے اعلان کے منتظر رہیں ، اور جب تک سڑکوں پر نکلنے کی کال نہیں دی جاتی ، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس ظلم و ستم کی پرزور مذمت بھی کریں اور اپنے گھر کے افراد کو تیار و آمادہ کریں کہ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) تحریک انصاف کےسر براہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اکھٹے ہونے والے کارکنان پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ تیرہ جماعتی حکومت نے اس ملک و عوام کی تباہی و بربادی میں کوئ کسر نہیں چھوڑی آج اگر عوام اپنے حقوق ، اپنی نسلوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کےلیے عمران خان کا ساتھ دینا چاہ رہے ہیں تو امپورٹڈ حکومت پر اپنی شکست کا ایک خوف طاری ہو چکا ہے ظلم و تشدد کا یہ سارا ماحول عمران خان کو راستے سے ہٹانے اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا ہماری دھرتی ہمیں جان سے ذیادہ عزیز ہے ملک اور عوام کی حفاظت کرنے والوں کو آج عوام پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ان حالات میں خاموش تماشائ بنے رہنا ایک محب وطن پاکستانی کو زیب نہیں دیتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام کی مزاحمت اور تحرک امپورٹڈ حکومت کو اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
وحدت نیوز (ملتان) پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی بھول کر آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے۔ اس بات کاا ظہار علامہ وسیم عباس معصومی نے زمان پارک لاہور پر پولیس گردی کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی اور سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال نے لاہور میں نگران حکومت کی جانب سے نہتے کارکنوں پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت اپنا فرض منصبی بھول کر آل شریف کی کاسہ لیسی میں مصروف ہے، ایک طرف پنجاب میں ضمنی انتخابات کے اعلان کیا جاچکا ہے تو دوسری طرف سیاسی عمل کو سبوتاژ کرنے اور ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے لیے گھٹیا حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر کیمیکل پانی کا استعمال انسانی و آئینی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عمران خان کی گرفتاری ملک میں الیکشنز کے ماحول میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے مترادف ہے، جو کسی بھی صورت میں قابل قبول عمل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس سے ملکی معیشت بھی شدید زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے لیکن حکومتی ترجیحات میں سیاسی حریفوں کو سختی سے کچلنے جیسے غیرآئینی عمل کے سوا کچھ نہیں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت نے حکومتی ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ عام کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ حکومتی بوکھلاہٹ کو عیاں کر رہا ہے۔ نگران حکومت کا کام شفاف اور بروقت الیکشنز کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت پرتشدد کارروائیوں سے اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔
وحدت نیوز(پشاور )مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے زمان پارک آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی نگران حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر آتر ائی ہے۔ نہتے عوام پر کیمیکل پانی کا استعمال انسانی و آئینی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، عمران خان کی گرفتاری ملک میں الیکشنز کے ماحول میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے مترادف ہے، جو کسی بھی صورت میں قابل قبول عمل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جس سے ملکی معیشت بھی شدید زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے لیکن حکومتی ترجیحات میں سیاسی حریفوں کو سختی سے کچلنے جیسے غیر آئینی عمل کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت نے حکومتی ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ عام کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ حکومتی بوکھلاہٹ کو عیاں کر رہا ہے۔ نگران حکومت کا کام شفاف اور بروقت الیکشنز کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت پرتشدد کارروائیوں سے اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات کی واہگہ ٹاون میں یونٹس کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت ۔ اور ایم ڈبلیو ایم واہگہ ٹاون کے کارکنوں سے خطاب کیا اور واہگہ ٹاون دو یونٹس کے عہدہ داروں سے حلف لیا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور کے زیر اہتمام واہگہ ٹاون یونٹس ۔لاہور میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں واہگہ ٹاون کے دو یونٹس کی حلف برداری کی گئی تنظیمی عہدہداران ،مسئولین اور کارکنان نے شرکت کی ۔
اس تقریب میں برادرمرزا نجم خان، برادر آفتاب ہاشمی کے علاوہ مجودہ اور سابقہ تنظیمی ساتھیوں نے شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے اپنے خطاب کہا :مجلس کی فعالیت زیادہ تر رضاکارانہ ہیں مجلس کے اند ربااخلاص لوگ رضاکارانہ طور پر فعال ہیں وہ اپنے الھی جذبے میں سرگرم ہیں ان کے سینوں میں موجود آرزو اور وژن انہیں میدان میں رکھے ہوئے ہے۔مجلس کی تشکیل ملت میں لگی آگ بجھانےوالے ریسکیو آپریشن کی طرح تھی جس میں ہنگامی کیفیت ہوتی ہے۔
الحمدللہ آج جماعت کی نظریاتی بنیادیں بہت مضبوط ہیں وژن اور مشن بھی واضح ہے اس کی طرف حرکت بھی تیزی سے جاری ہے۔ عوام میں جڑیں مضبوط کرنا آئیڈیل ادارے بنانا اورہر فیلڈ میں اس فیلڈ کے ماہرین اور متخصصین کو جذب کرنا درحقیقت یہ ایسی مستحکم بیس اور بنیاد ہے جس پر صدیوں پر محیط طویل جدوجہد کی عمارت کھڑی کی جاسکتی ہے۔مجلس وحدت نےاتنے کم عرصے میں جو کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔وہ کسی اور نے حاصل نہیں کیں ۔ تقریب کے آخر میں سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات پنجاب نے دو یونٹس کی کابینہ سے حلف لیا ۔ اور نئے منتخب ہونے والے ممبران کو مبارک پیش کی ۔
وحدت نیوز(لاہور) بھوبھتیاں رائیونڈ روڈ ،اقبال ٹاؤن زون امام بارگاہ قصر مسافرہ شام بھوبھتیاں رائیونڈ روڈ میں مجلس وحدت مسلمین کے یونٹ بھوبھتیاں کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں نقی مہدی آرگنائزر لاہور ،آغا علی شیر، سید فخرحسنین رضوی ایڈووکیٹ ،سید فیضان نقوی ، ظہیر الحسن کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور، سید دلدار حسین نقوی بانی امام بارگاہ قصر مسافرہ شام بھوبھتیاں نے شرکت کی اور یونٹ بھوبھتیاں کے عہدیداران سے حلف لیا ۔
حلف اٹھانے والوں میں صدر سید اسد عباس نقوی، سنئیر نائب صدر سید زر عباس نقوی، نائب صدر سید سچی عباس نقوی، جنرل سیکرٹری رئیس امجد،ڈپٹی سیکرٹری سید عقیل عباس نقوی ،سیکرٹری تنظیم سازی علامہ آغا اختر عباس ،سیکرٹری سیاسیات سید اشتیاق شاہ، سیکرٹری تبلیغات سید محسن رضا شیرازی، سیکرٹری روابط شرافت علی، سیکرٹری فلاح و بہبود ملک سائل رضا،سیکرٹری تعلیم سید غیور رضا،سیکرٹری عزاداری غلام رسول انصاری،سیکرٹری نشرواشاعت ملک ثقلین ،سیکرٹری ایمپلائز ونگ محسن علی بھٹی،سیکرٹری میڈیا ملک غلام مصطفیٰ ،سیکرٹری فنانس سید علی حسن، آفس سیکرٹری آفس علی بھٹی، قانونی مشیر سید اسد عباس زیدی مختار ،ابرار کھوکھر ، معین بھٹی سے حلف لیا گیا ۔
اس موقع پر آغا علی شیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت کے مطابق پورے ملک میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں فروغ عزاداری سید الشہداء اور سربلندی اسلام اور استحکام پاکستان کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور سید فیضان نقوی ، اور ظہیر الحسن کربلائی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ایک آواز پر لبیک کہیں گے اور ہم مظلومین جہاں کہ ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف ہیں آخر میں تمام برادران کو نقی مہدی ، سید فخر حسنین رضوی ،سید فیضان نقوی آغا علی شیر، ظہیر الحسن کربلائی نے زمہ داریوں کے حوالے سے مبارکباد دی۔
وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی آرگنائزر ساجد حسین گشکوری کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، صوبائی سیکرٹری ایمپلائز ونگ سید اجمل نقوی، مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے رہنما مولانا ساجد رضا اسدی، سابق ضلعی صدر جمیل خان، صفدر خان، قیصرعباس میرانی، امیر عباس نقوی، مولانا اکبر ترابی اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ ہم نے ہر کام اللہ کے لیے کرنا ہے، عزاداری ہماری جان ہے اس کے فروغ کے لیئے تمام کاوشیں کرنی چاہئے، ہمیں نظام سیاست ہو یا نظام معیشت سب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و اہلبیت علیہ السلام سے لینا چاہیئے۔ اجلاس کے اختتام پر اکثریت رائے سے ساجد حسین گشکوری کو دوسری بار مجلس وحدت مسلمین لیہ کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ نومنتخب صدر سے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی نے حلف لیا۔ بعدازاں ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری نے اپنی ضلعی کابینہ کا بھی اعلان کردیا جس میں سید مودت نقوی، حاجی غلام عباس، مولانا منظور گشکوری، محمد صفدر خان میرالی، ایڈووکیٹ بخت علی سہو شامل ہیں۔