The Latest
وحدت نیوز: (گلگت ) اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں ہے کہ صوبائی حکومت کی اتحادی جماعتوں کو جمہوری روایات کا احترام کرتے ہوئے استور میں پی ٹی آئی کی فتح کو تسلیم کرنی چاہیے۔ تمام تر حربوں کے باوجود شکست سے دوچار ہونے کے بعد الیکشن نتائج کو تسلیم نہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتوں کی باگ جن کے ہاتھ میں ہے وہ جمہوری روایات سے نابلد ہے۔ واضح برتری کے باوجود ری الیکشن کا مطالبہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے محلے کا غنڈا بچہ کرکٹ پہلی گیند پر بولڈ ہونے کے بعد وہ ٹیسٹ بال قرار دیکر بزور بازو دوبارہ گیند کرتا ہے۔ گلگت بلتستان کی سیاست کو محلے کے بچوں کا کھیل نہ بنائیں۔ یہ جو سیاسی چلن جی بی میں چل رہی ہے اس چلن سے پڑھے لکھے طبقے یوتھ اور ہر باشعور انسان نفرت کرتا ہے۔ آج سیاستدانوں کی تکریم و توقیر نہیں تو سیاستدانوں کے یہی روش ہے۔ الیکشن ہارنے بعد استوری قوم پر ضمیر فروشی کا الزام لگا کر اور بکنے والے قرار دیکر ناانصافی کی ہے۔ اس سے قبل بھی اسمبلی میں استوریوں پر غلط باتیں کی گئی تھی۔ ان باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔ استوری غیرت مندوں نے مظلوم جماعت تحریک انصاف کو استور میں فتح یاب کروا کر پورے گلگت بلتستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ استوری قوم کو میں سلام پیش کرتا ہوں اور داد دیتا ہوں۔ پہلے انہوں نے گلگت بلتستان کے لیے ایسا وزیراعلٰی دیا جس نے غیرت و بہاری اور اپنی جماعت سے وفاداری کا ثبوت دیا اور پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کی تکریم و توقیر میں اضافہ ہے۔ انکی نااہلی کے بعد دوبارہ انہیں فتح یاب کراکے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ یہی انسانی فطرت ہے کہ مظلوم کی حمایت کرنی ہے۔ اتحادی حکومتی جماعتوں کا اندازہ غلط ثابت ہونے پر پریشان ہوا ہے۔ اگر انہیں ان نتائج کا پہلے اندازہ ہوتا تو سالوں الیکشن نہیں کراتے۔
وحدت نیوز: (گلگت ) صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جی بی آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ استور میں الیکشن کے نتائج کو روکنا صوبائی حکومت کی غیر جمہوری روایت اور خطے کو مزید بحرانی حالات میں داخل کرنے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف خطے میں ناامنی کا ماحول ہے اور ہر طرف بے چینی ہے۔ ایسے میں ایسے حالات پیدا کرنا جس سے دشمن کو فائدہ پہنچے انتہائی افسوسناک اور ناعاقبت اندیشی ہے۔
دشمن ملک انڈیا میں جی 20 کانفرنس چل رہی ہے اور بارڈر کے اس پار ہر جمہوری عمل میں رخنہ ڈال کر عوام کو احتجاج پر مجبور کرکے ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جس سے دشمن کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے کہا کہ میں ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی کے میئیر کا انتخاب ہو یا جی بی میں پولیٹیکل انجینئرنگ یا دوسرے غیر جمہوری عمل کون نہیں جانتا کہ کونسی جماعتیں اس کھیل کی ماہر ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ اور فلور کراسنگ کے چیمپئن کون ہے پوری دنیا واقف ہے۔ لیکن تعجب کی بات ہے عوامی عدالت میں کھائی گائی شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے ڈٹائی کے ذریعے اس پورے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوششں جمہوری جماعتوں کو بے لباس کرنے کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کی معروضی صورتحال کے تناظر میں تمام ریاستی اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ عوام اور ریاست کے درمیان فاصلے کو بڑھانے والے اقدامات سے حکومت کو روکیں۔ جمہوری سلسلے کو آگے بڑھنے دیں اور ادارے ضابطے کے مطابق چلیں۔ خطہ مزید ان چیزوں کا متحمل نہیں ہے۔ دہشتگردی کی عفریت کا سایہ بھی جی بی کی طرف بڑھتا نظر آ رہا ہے ایسے میں سیاسی بحران یا کوئی اور بحران کسی طور درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں صوبائی مخلوط حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست میں ہار جیت حصہ ہوتا ہے۔ لیکن الیکشن کے نتائج روک کر جو بچگانہ حرکتیں کی جا رہی ہیں اس سے عوام کو اندازہ ہو رہا ہے کہ کس سطح کے لوگ جی بی میں سیاست کے میدان میں ہے۔ تھوڑا سا بلوغت کا ثبوت دیکر آگے بڑھیں تو ساری سیاسی جماعتوں کی بہتری اسی میں ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) لبیک یا حسین (ع) ، لبیک یا مھدی (ع) ، لاہور کی مین شاہراہیں کربلا (نجف تا کربلا) کا منظر پیش کررہی تھیں ۔ اس واک میں جہاں مردوزن بچے بوڑھے ۔ حتی کی وہ افراد جنہیں ڈاکٹروں نے چلنے سےمنع کیا ہے!وہ بھی اس نیت سے کہ زندگی کے آخری سانس بھی اللہ کی رضا اور اہلبیت علیہم السلام کی خوشنودی میں صرف ہوں ، اس مشی میں شریک تھے ۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب اور ضلع لاہور کے مسئولین بھی اس دن مشی میں شریک تھے ۔
لاہور شعبہ وحدت یوتھ نے مرکزی جلوس کے راستے میں ملتان روڈ پرکئی مقامات پر اور لاہور کے دیگر مقامات پر ، شعبہ عزاداری کونسل نے مرکزی جلوس کے میں راستوں پر جعفریہ کالونی اسی طرح مرکزی کے جلوس دیگر راسوں پر بھی موکب اور سبیلیں لائیں ، شعبہ خواتین ونگ کی جانب سے مرکزی روٹ مسلم ٹاون موڑ پر موکب اور سبیلیں لگائے گئیں تھیں ۔ جہاں پر عزاداران امام عالی مقام کو ٹھنڈے مشروبات ، پانی ،نیاز میں کھانا ،حلیم ، دال چاول ، اور شورامہ اور مختلف تازہ میوہ جات پیش کیے جاتے رہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری برادر سید حسن رضا کاظمی نے امامیہ کالونی ،صوبائی سیکرٹری سیاسیات برادر سید آغا حسین شاہ زیدی نے مرکزی جلوس چوک یتیم خانہ تا بھاٹی ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی نے چائناچوک تا ناصر باغ روٹ ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی نے بھلہ سٹاپ ملتان روڈ لاہور پر نماز ظہرین پڑھائی ، عزاداری کونسل کی جانب سے ملتان روڈ پر موکب لائے گئے تھے ۔
وحدت یوتھ کی جانب سے لاہور کے مختلف روٹس پر موکب اور سبیلیں لگائیں ۔ خواتین ونگ کی جانب سے مسلم ٹاون موڑ پر بڑا موکب لگایا گیا تھا ۔ صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی واک لاہور میں رات 8 بجے اپنے اختتام کو پہنچی تمام روٹس کی مشی کا رخ کربلا گامے شاہ تھا ۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور عزاداری کونسل لاہور ،وحدت یوتھ لاہور کے جوانوں نے پیس واک کمیٹی لاہور کے ذمہ داران سے ملکر بڑے منظم انداز میں مشی کے روٹس کو کلینر رکھا اور راستے کے انتظامات کیے ۔ تمام روٹس پر نماز ظہرین کے انتظامات امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پاکیزہ جوانوں نے اپنے ذمے لیے تھے جنہوںنے با خوبی انجام دیئے ۔ علمائے کرام نے نماز ظہرین کے بعد پیغام اربعین پڑھ کر سنایا اور اجتماعی زیارت اربعین کی تلاوت کی گئی اورمختصر اربعین کے مصائب پڑھے گئے ۔
نماز مغربین کا مرکزی اور پر شکوہ اجتماع ناصر باغ پر ہوا جہاں پر پیس واک کمیٹی کے ذمہداران نے نماز مغربین کے بعد خطاب فرمایا ۔ اور اربعین حسینی کے موقع پر مشی کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی۔مشی ایک اجتماعی عبادت ہے ۔
عاشقان اہلبیت (ع) ہرسال اربعین حسینی پر پوری دنیا میں پیدل چل کر اسرائے کربلا کی یاد کو تازہ کرتے ہیں اور بارگاہ رسالت (ص) میں اپنا پرسہ پیش کرتے ہیں ۔
اس سال مشی میں پچھلے سالوں کی نسبت (عزاداروں کی ) عوامی شرکت کئی گنا زیادہ تھی ۔ مشی کے دوران سب سے زیادہ خدمات انجام اور پورے راستوں خصوصا مرکزی جلوس کے راستوں پر نظم ونسق اور سہولیات مہیا کرنے پر لاہور عزاداری کونسل کے صدر سید حسنین رضوی ،ضلع لاہور کے نائب صدر رانا کاظم اور انکی ٹیم ۔ وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے تمام برادران خواتین کی مرکزی صدر اور انکی ٹیم ، پیش واک کمیٹی کے تمام مسئولین اور کارکنان اور امامیہ اسکاوٹس ، نوحہ خواں ،ماتمی انجمنیں اور بانیان مجالس اور مختلف امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ممبران، مجلس وحدت کے صوبائی و ضلعی مسئولین، علمائے کرام کو عوامی طور بہت سراہا گیا ۔ عزاداروں نے اتنے بڑے انتظامات کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا ۔ اور دعائیں دیں ۔
وحدت نیوز: ( صحبت پور ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے صحبت پور میں جلوس عزاء چہلم شہدائے کربلا کے سلسلے میں ضلعی صدر سید شاہد شاہ، متولی کاظمیہ امام بارگاہ سید عارف حسین شاہ، ضلعی صدر مکتب علماء اہل بیت علامہ سیف علی ڈومکی، ضلعی رہنماء ایم ڈبلیو ایم ایڈوکیٹ جہان علی کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے صحبت پور میں گذشتہ 12 سال سے جاری روایتی جلوس امام حسین علیہ السلام پر پابندی کے حکومتی فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا بنیادی حق ہے۔ آئین پاکستان اور حقوقِ انسانی کا عالمی چارٹر ہمارے اس حق کو تسلیم کرتا ہے۔
بلوچستان کی صوبائی حکومت صحبت پور ضلعی انتظامیہ کے متعصبانہ اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے جلوس چہلم سے پابندی ہٹائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مومنین صحبت پور کے جلوس اربعین کے حق میں آواز بلند کریں۔ علماء کرام، خطباء و ذاکرین صحبت پور میں جلوس عزاء کی بندش کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ عزاداروں کے خلاف مقدمات افسوس ناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے جلوس پورے پاکستان اور پوری دنیا میں نکلتے ہیں۔ صحبت پور انتظامیہ کا اقدام سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحبت پور کے جلوس چہلم شہدائے کربلا سے فی الفور پابندی ہٹائی جائے تاکہ عزاداران امام حسین علیہ السلام جلوس عزاء اطمینان سے برآمد کر سکیں۔
وحدت نیوز: (کشمور ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں سے خوفزدہ پولیس نے کشمور کے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ موجودہ حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کشمور کشمیر بن چکا ہے، بلکہ کشمیر سے بدتر صورتحال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ کے بارڈر پر واقع ضلع کشمور اس وقت ظلم اور بربریت کی بدترین شکل اختیار کر چکا ہے۔ جہاں پر درجنوں بے گناہ لوگ، معصوم اور مظلوم انسان اغواء برائے تاوان کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کشمور کشمیر بن چکا ہے، بلکہ کشمیر سے بدتر صورتحال ہے۔
تعجب یہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ہزاروں لوگ شدید گرمی میں دھوپ کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں اور بے حس حکمرانوں کو نہ انکی کوئی فکر ہے، نہ کوئی آواز بلند کی جا رہی ہے اور نہ ہی مغوی بازیاب کرائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔ جو پولیس ڈاکوؤں کے مقابلے میں بزدل ہے اور انکے خلاف آپریشن کرنے سے ڈرتی ہے، انہوں نے اپنے عوام کے سامنے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ اس ساری صورتحال میں ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ان مظلوموں اور مغوی کے حق میں آواز اٹھائے۔ میں مسلسل تین دن اس دھرنے میں رہا، چونکہ آج امام حسین عالی مقام علیہ السلام اور شہدائے کربلا کا چہلم ہے، آج اسی لئے دھرنے میں موجود نہیں ہوں، تاہم ہر سطح پر مظلوموں کیلئے آواز اٹھاؤنگا۔
انہوں نے سب سے اپیل کی کہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھائے، تاکہ سب مغوی بازیاب ہو سکے۔ انہوں نے وطن عزیز پاکستان کو ظالموں کے چنگل سے نجات دلانے کی دعا کی۔
وحدت نیوز: (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ متنازع ترمیمی بل مسترد ہونے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی کابینہ کے شکر گزار ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی متنازع ترمیمی بل پر آگاہی مہم اور کوششوں کو سراہتے ہیں اور تمام علماء کرام و دانشور حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس معاملے میں خدمات سرانجام دیں اور آئندہ بھی ملی حقوق کے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ ڈٹے رہیں گے۔
وحدت نیوز: (لاہور ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی اور تبلیغی موکب لگایا گیا۔
جس میں مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نےوہاں موجود مومنات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے جو کربلا میں قربانی دی اسکے حقیقی مقصد سے روشناس ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اگر ہم زینبی کردار اور سیرت زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کا دم بھرتے ہیں تو اس جانب سب سے پہلا قدم ہمارے حجاب کا کامل ہونا ہے ہم اپنے لباس اور حجاب سے ثابت کریں کہ ہم پیروکار بی بی زینب سلام اللہ علیہا ہیں ۔
موکب کے اندر آ نے والے ننھے بچوں کےلیے کربلا کے موضوع پر لگائی گئی آرٹ گیلری میں شرکت کی اور مختلف ڈرائنگز میں رنگ بھرے،بچوں کو ان تصاویر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ۔ آخر میں ہر گروپ کی شرکت کے بعد اور خانم معصومہ کے پیغام کے بعد مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی ۔
وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف حسین علیجانی نے عالمی یوم خواندگی کی موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شرح خواندگی کا سو فیصد حصول ملکی تعمیر و ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، جسے حاصل کئے بغیر ہم اپنے ملک وملت کے روشن مستقبل کے بارے سوچ بھی نہیں سکتے، اسلام پڑھے لکھے معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتا ہے، جس کی واضح مثال قرآن کریم کی نازل ہونے والی پہلی آیت میں علم حاصل کرنے کی تلقین ہے، پڑھا لکھا ہونے سے لوگوں کی سوچ کا معیار بلند ہو جاتا ہے، شعور و آگہی کی بدولت افراد اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں، انہیں اپنے اوپر اعتماد اور اختیار کے ساتھ ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع ملتے ہیں، تعلیم ہی وہ واحد کنجی ہے جو انسانی عقل و شعور کے بند دریچوں کو کھولتی ہے لہذا پاکستان کو آگے لے جانا ہےتو ہر پاکستانی بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ملک میں دو کروڑ کے لگ بھگ بچے سکول نہیں جاتے، یہ ایک افسوس ناک صورتحال ہے، معاشی پریشانیوں نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے، قوم کے بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں، ہمارے ملک میں تعلیم پر جنوبی ایشیاء میں سب کم بجٹ مختص کیا جاتا ہے، جس پر ہمیں انتہائی سنجیدگی سے نظر ثانی کرنا چاہیے، اساتذہ خواندہ معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سو فیصد خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں، لہذا تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ناخواندگی سے متاثر کروڑوں افراد ایک عالمی چیلنج ہے جس سے بہترین حکمت عملی کے تحت نمٹنے کی اشد ضرورت ہے، تعلیم تک رسائی سب کیلئے آسان بنا کر ہر فرد کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جائے، ہم اگر آج بھی تعلیم کے میدان میں سو فیصد اہداف کے حصول کا عزم کر لیں، تو کوئی بھی طاقت ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے سے نہیں روک سکتی۔
وحدت نیوز:(چنیوٹ) شعبہ تنظیم سازی پنجاب اور وحدت یوتھ ضلع چنیوٹ کے باہمی اشتراک سے اربعین حسینی ( چہلم سید الشہداء ع ) کی مناسبت سے 6000 ماتھا پٹی ،6000 علم مبارک اور 10000 پمفلٹ تیار کیے گئے ہیں ۔
چنیوٹ اربعین حسینی ایک خاص عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے ۔ ایسے لگتا پورا شہر سڑکوں پر آگیا ہو ۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبہ تنظیم سازی اور وحدت یوتھ بھی اس اربعین حسینی کے مراسم عزاداری میں اپنی توان سے بڑھ کر ہرسال اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ۔
اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبہ تنظیم سازی اور وحدت یوتھ نے شرکاء کے لئے چھ ہزار ماتھا پٹی ،چھ ہزار علم مبارک اور دس ہزار پمفلٹ ( پیغام اربعین) کے نام سے تیار کیے ہیں ۔
تیاری کے اس عمل کو علاقے کے مومنین و مومنات وعزادار حسینی نے بہت سراہا ہے ۔
وحدت نیوز:(مظفرآباد) صدر مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ڈاکٹر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے 6 ستمبر کے دن کو جرأت وبہادری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو دھرتی کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانی کے جذبے کی یاد کے طور پر منایا جاتا ہے۔
آج سے 58 سال قبل اس دن ہماری بہادر افواج ِپاکستان نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ مادرِ وطن کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،اس دن پوری پاکستانی قوم بے مثال اتحاد اور پرعزم قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسلح افواج کی حمایت کے لیے آگے آئی، قوم کے بے مثال اتحاد اور یکجہتی کے مظاہرے نے ہمارے افسروں اور جوانوں، پائلٹوں اور سیلرز کو ہندوستانی جارحیت کے خلاف مادر ِوطن کی حفاظت کی لڑائی میں توانائی بخشی۔
انہوں نے کہا کہ آج قوم اس پاک وطن کے بہادر بیٹوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے، خاص طور پر ہمارے ان قابل فخر شہداء کو جنہوں نے بے خوفی اور بہادری سے اس دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جو عددی طاقت میں بہت بڑا تھا، ہم شہدا کے والدین اور اہل خانہ کا بے حد احترام کرتے ہیں جنہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کی جدائی کے غم کو ہمت سے برداشت کیا، ان ہیروز، غازیوں، پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے محکموں اور انٹیلی جنس اداروں کے جوانوں کو بھی سلام، جو سخت موسموں اور مخالف ماحول میں مادرِ وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھ رہے ہیں۔
ڈاکٹر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور قبضہ کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ ہے، اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جتنی جلدی حل کیا جائے اتنا ہی علاقائی امن اور ترقی کے لیے بہتر ہے، بین الاقوامی برادری 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو واپس لینے کے لیے نئی دہلی پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔