وحدت نیوز(سکردو) چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا سلطان رئیس کی وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین سکردو سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ نوری سے ملاقات،ملاقات میں صوبائی سکریٹری غلام عباس ،حاجی محمد علی اور ایم ڈبلیوایم بلتستان کے دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں سمیت عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کا مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کیساتھ عوامی ایشوز پر مل کر چلنے اور خاص طور پر ظالمانہ ٹیکس کی نفاذ کیخلاف جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ آئینی حقوق سمیت سی پیک میں گلگت بلتستان کے حقوق کسی کو غصب کرنے نہیں دینگے۔ اور علاقائی صورت حال میں بہتر لانے اور عوامی مسائل کے حل میں ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کردار ہے۔ ہم باہمی مشاورت سے عوامی مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔علامہ احمد علی نوری نے اس موقع پر آئینی حقوق, سی پیک میں گلگت بلتستان کیلئے باقاعدہ برابر کا حصہ اور ترقیاتی منصوبوں کی باضابطہ تعیناتی, زمینوں پر غیر قانونی قبضہ سمیت ہر معاملے میں پہلے کی طرح اتفاق و اتحاد کی ضرورت اور اپنی جماعت کیطرفسے ہر ممکن سطح پر لیڈنگ رول ادا کرنے میں انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا. اور اس عزم کا اظہار کیا کہ موجودہ ملکی غیر یقینی صورت حال میں گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو پس پشت نہیں ڈالنے دینگے۔
وحدت نیوز(سکردو) الہدیٰ فاونڈیشن بلتستان کے چیئرمین علی احمد نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سید ناصر عباس شیرازی کا جرم نیشنل ایکشن پلان، آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کی مکمل تائید و حمایت کرنا ہے۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے بین المسالک ہم آہنگی پیدا کرنے کی کامیاب سیاسی جدوجہد کی۔ ناصر شیرازی کا جرم صرف یہ ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت اور رانا ثناءاللہ کی سرپرستی میں وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ اور مسلکی آگ کو بھڑکانے کی مذموم کوششوں کے آگے سینہ سپر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔ رانا ثناءاللہ نے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو فرقہ وارنہ رنگ دے کر جس سوچ کا اظہار کیا، اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ماضی میں اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے ساتھ جو کھیل کھیلا گیا رانا ثناءاللہ اور اس کی حکومت اس میں برابر کی شریک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت ہمیشہ پاکستان دشمن طاقتوں اور مسلح دہشت گردوں کی حمایت سے حکومت کرتی چلی آ رہی ہے۔ پانامہ کیس میں بے نقاب ہونے کے بعد اپنی سیاست اور حکومت کو بچانے کے لیے مسلم لیگ نون ملک میں پھر افراتفری پھیلانا چاہتی تھی۔ لیکن ناصر شیرازی جیسے زیرک، باشعور اور مخلص سیاسی کارکن نے اس سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ جواب میں سادہ لباس میں راناثناءاللہ کے گلو بٹوں اور سہولت کاروں نے انہیں جبری اغواء کر کے نون لیگ کی حکومت کے چہرے سے نقاب اتار دیا۔ ناصر شیرازی اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ ان کا مقصد متعصب اور قاتل حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتارنا تھا۔ ناصر شیرازی کا اغواء رانا ثناءاللہ کے لیے بہت بھاری ثابت ہوگا۔ اتنے عرصے سے مذہبی سیاسی شخصیت کی عدم بازیابی ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور دھماکے میں گلگت بلتستان کے فرض شناس آفیسر ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف نور پورے خطے کا سپوت تھے انکی المناک شہادت پورے خطے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انکی المناک شہادت پر پوری قوم بلخصوص لواحقین کے لیے تعذیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ ملک دشمن عناصر کی طرف سے آپریشن ردالفساد کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگرد چاہتے ہیں کہ قوم کے حوصلے پست ہوں، جو کہ ممکن نہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے کی بجائے اس کی روح کے ساتھ نافذ کیا جاتا تو آج یہ افسوسناک واقعہ پیش نہیں آتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں تیز کریں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا گھیرا تنگ کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی غیر دانشمندانہ پالیسوں نے ملک کو تباہی کے دھانے میں لاکھڑا کیا ہے۔جو حکومت اپنے ملک کے باسیوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی اس سے بین الاقوامی معاملات میں سوائے جگ ہنسائی کے اور کسی چیز کی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ فیض آباد کو طاقت کے بل بوتے پر کھولنے کی کوشش کرنے والوں نے بدتدبیری کے باعث پورے ملک کو جام کرا دیا ہے۔ملک میں امن و امان کے قیام میں ناکامی پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جانا چاہیے ۔ملک کے حالات موجود حکومت کے قابو میں نہیں رہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک وزیر کو بچانے کو لئے پوری ملک کی سلامتی کو داؤ پرلگا دیا گیا ہے جو انتہائی شرمناک ہے۔ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے مسائل ہونے چاہیے۔فیض آباد میں دھرنے کے شرکاء کے خلاف طاقت اور اختیارات کے غلط استعمال نے پورے ملک میں انارکی پیدا کی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جز ہے۔ اس میں تبدیلی کرنے والے قوم و ملک کے مجرم اور خائن ہیں۔ان مجرموں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے۔پاکستان کی بنیاد نظریہ اسلام اور نظریہ اسلام کی اساس عقیدہ ختم نبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے جائز حقوق لیے احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔پرامن مظاہرین پر تشدد قابل مذمت ہے۔حکومت کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو مختلف اداروں اور عوام میں ٹکراؤ چاہتے ہیں۔ارض پاک تصادم کی کسی بھی صورتحال کا قطعی متحمل نہیں ہے۔جو قوتیں ملک میں انتشار چاہتی ہیں انہیں بھی بے نقاب کیا جانا ہو گا۔
وحدت نیوز (نصیر آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیر آباد باری شاخ میں بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ سے ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن ظفر شمسی کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی شرکاء سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ہائی کورٹ کے حکم پر ان کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا کیا یہ توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا، عدالت سے گزارش ہے کہ وہ از خود نوٹس لے کر سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب کرائے انہوں نے مزید کہا کہ اگر سید ناصر شیرازی کو رہا نا کیا گیا تو ہم حکمے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہم تختِ لاہور کا گہرائو کرینگے اور اس وقت تک تخت لاہور کا گهرائو جاری رکھیں گے جب تلک سید ناصر عباس شیرازی کو بازیاب نہیں کیا جاتا اپنی خطاب کے دوران کہا کہ تشیع کے بے گناہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی قانون اور عین کے متصادم ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا اگر ناصر شیرازی کسی مقدمے میں مطلوب تھا جس کی وجہ سے یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی تو عدالت میں ان کو کیوں پیش نہیں کیا جاتا انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر وہ مجرم ہیں تو عدالت ان کو سزا دیگی اگر وہ مجرم نہیں ہیں پھر عدالت ان کو رہا کر دیگی یقیناً وہ مجرم نہیں ہیں وہ پاکستان کے امن پسند شہری ہیں?
وحدت نیوز (گھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کھرمنگ کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ اکبر رجائی نے مرکزی جامع مسجد غندوس کھرمنگ میں خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ متنازعہ اور غیرآئینی خطہ گلگت بلتستان پرنافذ کرده غیرآئینی اور ناجائز ٹیکسز صرف اورصرف حکمرانوں کی عیاشی اور تنخواہوں اوردیگر مراعات کے لئے غریب عوام پرگریاگیا ایک بم ہے اور مستقبل میں گلگت بلتستان میں نوازشریف اور سحاق ڈار جیسے ٹیکس چوروں کے لئے راه ہموار کرنے کے سوا کچھ نہیں آئینی حقوق دئیے بغیر تمام ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں اس جائز حکومتی اقدام کے خلاف انجمن تاجران اور عوامی ایکشن کمیٹی کے حکم کے منتظر ہیں ضرورت پڑے تو بال بچے سمیت سڑکوں پر نکلیں گے ڈوگره راج اور انگریزوں کے تخت وتاج کا جوحال کیاہے وہی حال اس ظالم حکومت اور جی بی کونسل کابھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کے متعلق عوام کے درمیان اختلافات ڈال کر معاملہ کوطول دینے کی کوشش کی جارہی ہے معاوضہ کی آدائیگی کے ساتھ گوہری تھنگ میں ہیڈکوارٹر بنانے کسی کااختلاف نہیں ہے فوری طوپر معاوضہ کی آدائیگی کو یقینی بناتے ہوئے اس مقام پر مستقل ہیڈکوارٹر کا کام شروع کیاجائے،کراچی اور ڈی آئی خان دھشت گردوں کاراج ہے آئے دن شیعہ مسلمان کو گولیوں کا نشانہ بنایاجارہاہے میجر شھیداسحاق اور ایڈیشنل آئی جی کے پی کے فرزندبلتستان اشرف نور کی شہادت اور ناصرشیرازی سمیت محب وطن بے شمار پاکستانیوں کالاپتہ کرنالمحہ فکریہ ہے ،ہمایل پل تاالڈینگ روڈ کی توسیع کو خطرناک موڑ کے توڑنے کاکام پہلے ٹھیکوں کوفروخت کرکے عوام اور کھرمنگ کی آنے والی نسلوں پر ظلم کیاگیاہے اب ناقص کام اورکام براۓ نام کرکے ظلم کیاجارہا ہے اس کے اوپر فوری نوٹس لیں خصوصا بونگ بونگ پڑی والے ٹھیکدار کاکام ناقص ہے۔