وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ نمبر ۹ کی جانب سے امام بارگاہ حسینی مشن یونٹ نمبر ۹ میں ولادت باسعادت بنتِ رسول خدا (ص) جناب سیدہ فاطمہ (س)کے سلسلے میں جشن بعنوان “جشن ام ابیہا (س) “منعقد کیا گیا ۔جشن کا آغاز حمد باری تعالی اور حدیث کساء سے ہوا ،مختلف بچیوں اور خواہران نے منقبتوں سلام  کی صورت میں شہزادی سیدہ زہرا (س)کے حضور نظرانہ پیش کیا ۔اس کے علاوہ پروگرام میں بچوں کے مابین  تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔خواہر کنول بتول ،خواہر سکینہ فاطمہ اور خواہر عظمیٰ تقوی (جی ایس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین)کی خصوصی شرکت اور مختصر اور جامع خطابت ،جشن میں علاقہ

مکینوں  کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

وحدت نیوز(قم) حوزہ علمیہ قم میں " لندنی شیعہ استعمار کا نیا فتنہ" کے عنوان سے ایک تحلیلی اور تجزیاتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین قم کے سیکرٹری جنرل محمدموسی حسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ اس زمانے میں عالم اسلام میں نیا استعماری فتنہ کھڑا کیا جارہا ہے۔ اس نئے

فتنے کا  ٹارگٹ مرجعیت اور عزاداری ہے، اس نئے فتنے میں مجتبی شیرازی، یاسر الحبیب اور الہیاری جیسے استعماری ایجنٹ دوسروں کے مقدسات کی توہین کے ذریعہ مسلمانوں میں تفرقہ پھیلا رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ یہ استعماری ایجنٹ  عالمی طاغوتی قوتوں کے دستِ راست ہیں  اور ان سے طاغوت کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہ لوگ  اھل سنت کے بزرگوں اور مقدسات کی شدت کے ساتھ توہین کرتے ہیں، ہفتہ وحدت کے مقابلے میں ہفتہ برائت مناتے ہیں، مرجعیت کی توہین کرتے ہیں امام خمینی، رھبر معظم اور دیگر تمام مراجع کو

گالی گلوچ کرتے ہیں، عزاداری میں قمہ زنی کی تشویق اور ترویج کرتے ہیں، مظلوم یمنیوں اور فلسطینیوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں، امریکہ اسرائیل اور داعش کے خلاف ایک کلمہ تک  نہیں بولتے اور  اپنے ہر مخالف پر لعن طعن  اوراس کی تکفیر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو اس گروہ کی سازشوں کے خلاف بیدار اور

متحد کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی جانب سے شہزادہ علی اکبر ع کی ولادت با سعادت کے موقع پر یوم جوان منانے اور وحدت کرکٹ ٹورنامنٹ کے حوالے سےوحدت ہاؤس پنجاب میں میٹنگ بلائی گئی،میٹنگ میں ضلع لاہور کے مختلف ٹاؤن سیکرٹریز نے شرکت کی، سیکرٹری یوتھ سید سجاد نقوی نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے

تمام ٹاؤن سیکرٹریز کی ایجنڈے پر رائے لی،سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں جوانوں کو متحد کرنے کے لیے یوم جوان جیسے پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہوگا جس سے ایک نئی روایت قائم ہوگی اور جوانوں میں سیرت حضرت علی اکبر ع بیان کرنے کا بھرپور موقع ملے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ

دینا بھی ایک اچھی روایت ہے جس کے لیے وحدت یوتھ 25 مارچ کو ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں لاہور کے 8 ٹاؤنز سے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ یوم جوان 25 اپریل کو منایا جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تیس سال سے زائد عرصے سے اقتدار پر قابض ہے لیکن اس طویل دور حکومت میں انہوں نے ذاتی جائیدادیں بنانے اور رفقا کو نوازنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں نے ملکی

اداروں کو تباہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کو ملکی ادارے بیچ کر کمیشن کھانے کی عادت پڑ چکی ہے ، لیکن وہ بھول چکے ہیں کہ بہت جلد ان کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ مفتاح اسماعیل کے پی آئی اے خریدنے پر اسٹیل مل فری دینے کی آفر پر تنقید کرتے ہوئے۔

 علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل اور پی آئی اے قومی ادارے ہیں کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جویہ مفت بانٹتے پھریں ۔ مفتاح اسماعیل جیسے نا اہل لوگوں سے ایسے ہی بیانات کی توقع کی جا سکتی ہے ۔ ان لوگوں نے ایم سی بی ، یو بی ایل اور پی ٹی سی ایل جیسے منافع بخش اداروں کو نیلام کر کے کمیشن کھایا

اب یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت تو جانے والی ہے لگے ہاتھ اسٹیل مل اور پی آئی اے سے بھی کمیشن بنا لیں لیکن قوم ایسے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے قومی اداروں کو ذاتی مفادات کے لیے نیلام کرنے کی کوشش کی عوام ان کا راستہ روکیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) حکمرانوں اور ریاستی اداروں میں محاز آرائی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، نواز لیگ کو لوٹے گئے قومی خزانے کا حساب ہر حال میں دینا ہوگا،مستحکم ریاست کے قیام کیلئےایوان کی بالادستی انتہائی ضروری ہے،تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی حدود میں رہتے ہوئے ملک کی ترقی و استحکام کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا۔ عدل و انصاف کے حصول اور قانون کی حاکمیت سمیت مختلف امور میں پاکستان کے عوام سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔ان مشکلات سے چھٹکارا قانون سازی کے بغیر ممکن نہیں،پارلیمنٹ کا مقصد صرف سیاسی شخصیات و جماعتوں کو تحفظ فراہم کرنا نہیں بلکہ عوام کو ان کےجائز حقوق دلانے کے لیے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق قوانین کا اجراء بھی ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مسجد وامام بارگاہ خدام ِ ارم محمود آباد نمبر4 میں’’  ندائے وحدت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ آئندہ قومی انتخابات میں پورے ملک سے حصہ لیں گے، مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے الائنس یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے ہم سے رابطے جاری ہیں، ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، سیاسی جماعتوں کے قائدین پر جوتااچھالنے کے عمل کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی قائدین سے نظریاتی اختلافات کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ جلسے ،جلوس یا مختلف تقاریب میں انہیں اس طرح تضحیک کا نشانہ بنایا جائے۔یہ عمل جمہوری روایت کے منافی ہے جو کسی بھی سیاسی کارکن کا شعار نہیں ہو سکتا۔

 اس موقع پر آئمہ مساجد،مساجد وامام بارگاہ کے ٹرسٹیز، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، ملی تنظیمات کے نمائندگان  نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، اس موقع پر مولانا علیم رحمانی،مولانا  غلام علی عارفی ،مولانانثار احمدفردوسی ، مولانا شیخ حسن مطہری نے بھی اظہار خیال کیا، کانفرنس میں  ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ناصر حسینی، ظہیر حیدر زیدی، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنماعلامہ صادق جعفری، میر تقی ظفر،علامہ مبشرحسن اوردیگر رہنما بھی موجودتھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پنجاب حکومت صوفیوں اور اولیاءاللہ کےعرس کی تقریبات پر بلاجواز پابندیوں کا خاتمہ کرے، درگاہوں کی بندش اور زائرین پر تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصرشیرازی ایڈووکیٹ اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دونوں رہنماوں نےدربار حضرت سخی سرورؒسمیت  مختلف اولیاءکرام اور صوفی بزرگان کے درگاہوں اور مزارات پر پنجاب پولیس کی جانب سے عرس کے انعقاد اور عقیدت مندوں کی حاضری پر پابندی اور پولیس کے زائرین پر تشدد  کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے،دربار سخی سرورؒ پر پولیس نے خواتین کی بھی بے حرمتی کی ہے اور وہاں کرفیوکا سماءہے،انہوں نے کہاہے کہ یہ اقدام دہشت گردتکفیری عناصر کی خوشنودی کا باعث ہے، افسوس کا مقام ہے کہ حکومت تکفیری دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام جبکہ اولیاءاللہ کے مزارات کو بند کرنے میں مصروف ہے، ایسے اقدامات حکومتی نااہلی کی واضح دلیل ہیں، دہشت گرد حملوں کے خوف سے درگاہوں کو بند کرناکوئی دانشمندی نہیں، حکومت عرس کے موقع پر درگاہوں اور زائرین کے تحفظ کے لئے سکیورٹی کے موثر انتظامات کرے۔

رہنماوں نے مزید کہاکہ اس سے قبل کوٹ مٹھن شریف اور دیگر درگاہوں میں بھی عرس کی تقریبات اور زائرین کی حاضری پر پابندیاں عائد کی گئیں تھی، جس سے وہاں موجود چھوٹے تاجروں کا کاروبار بھی متاثرہوا اور ان کے گھروں کے چولھے بھی ٹھنڈے پڑ گئے،دونوں رہنماوں نے حکومت سے فوری طور پر درگاہوں کی بندش، عرس کی تقریبات ، زائرین کی آمد ورفت پر عائد پابندیوں کے فوری خاتمے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل سجادہ نشینوں اور عقیدت مندوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree