وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکریٹری امو رسیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں انتظامی بے ضابطگیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کا شفاف انداز میں انعقاد کرانے میں ناکام رہا ، تیسرے مرحلے میں پولنگ عملے ، سکیورٹی ادارےاور بیوروکریسی کا عدم تعاون اور غیر ذمہ دارانہ وریہ افسوس ناک تھا،مخصوص نشستوں سے نامزد ایم ڈبلیوایم کے تمام امیدوار ٹھپہ مافیا، من پسند انتخابی عملے،ریاستی مشنری کے استعمال،جعلی ووٹر لسٹوں ،من پسندپولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی کے باوجود معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم پر ووٹ کے زریعے اعتماد کا اظہار کرنے والے ہزاروں شہریوں کے ممنون ومشکور ہیں ،ہم پہلے کی طرح بغیر حکومتی وسائل کے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردارنہیں ہوں گے، عوام نے بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ثابت کردیا کہ دھونس ،دھمکی کی سیاست کا زمانہ گزرچکا، عوام اپنے جائز حق کیلئے کسی ظالم یا جابر سیاست جماعت کی بیعت نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز (شکارپور) جامڑا ضلع شکارپور میں کالعدم دھشتگرد تنظیم نے مسجد امام زمانہ ؑ میں پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی دی اور جل کافر جل کے نعرے لگاتے رہے اس واقعے کے نتیجے میں مولانا صابر حسین جل کرشدید زخمی ہوئے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی،مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری ،مولانا سکندرعلی اور شہداء کمیٹی کے دیگر رہنماوں نے مقامی اسپتال میں زخمی مولانا صابر حسین کی عیادت کی اور ان کی جلد شفاءیابی کی دعا کی ، اس موقع ہر عبداللہ مطہری کا کہنا تھا کہ ضلع شکار پور ،جیکب آباد اور قریب و جوار کے اضلاع دھشتگردوں کی جنت بنی ہوئی ہے اور انتظامیہ تماشائی بنی ہوئی ہے ، انہوں نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان شہر میں شفاف بلدیاتی انتخابات کرانے میں ناکام رہابلدیاتی انتخابات میں یوسی۱۱ ملیر،۱۶سولجربازار،۲۶انچولی سوسائٹی میں سیاسی جماعت کے دہشتگردوں نے بدترین دھاندلی کی ہمارے پولنگ ایجنٹ اور ووٹروں کا دھماکا یا گیامگر اس تمام صورتحال میں الیکشن کمیشن اورقانون نافذ کرنے والے ادارے کہیں دیکھائی نہیں دیئے ۔وحدت ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حولاے سے الیکشن کمیشن و قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کاسمیٹک انتظامات کئے رینجرز کو مجسٹریٹ کے دیئے جانے والے اختیارات بھی دھوکا ثابت ہوئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 20امیدوار وں نے بلدیاتی انتخابا ت میں حصہ لیا جہاں ایم ڈبلیوایم کے ووٹروں کا اکثریتی علاقے ہے اور ان جگہوں سے ماضی میں بھی ایم ڈبلیو ایم کوایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سے زیادہ ووٹ پڑھتے رہے ہیں لیکن اس بار لگتا ہے بلدیاتی انتخابات میں سیاسی طالبان کا ایجنسیوں سے پہلے ہی مک مکا ہوچکا تھاشہر میں انتہائی حساس قرار دیئے جانے والے پولنگ اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل غائب رہے متعدد بار انتخابی بے ضابطگیوں ٹھپے لگانے والوں اور اسلحہ بر داروں کے حوالے سے بہت سی شکایات بھی کی گئی مگرالیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے ان واقعات کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں شفاف الیکشن کے دعوئے جھوٹے ثابت ہوئے انہوں نے ٹپہ مافیا کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے ووٹرز اور پولنگ ایجنٹوں کوقتل کی دھمکیا ں دیئے جانے کی مذمت کرتے ہیں تمام واقعات کے باوجودیو سی ۱۱ملیر،۱۶سولجربازار،۲۶ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے امید وار معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جس پریو سی ۱۱ملیر،۱۶سولجر بازار،۲۶ انچولی سوسائٹی کے عوام کے شکر گزر ہیں کے جنہوں نے ہم پراعتماد کیا خیمہ کو ووٹ دیئے ۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی نے چہلم سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جو طاقتیں بھی عالم اسلام کے خلاف برسرپیکار ہیں وہ ابلیسی قوتیں ہیں۔ اسلام دین امن ہے، کسی شرپسند کا تعلق اسلام سے قطعا نہیں۔ حسینی طرز حیات اور شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے ہمیں باطل قوتوں کو شکست دینا ہو گی۔ اس وقت امت مسلمہ شدید خلفشار کا شکار ہے۔ عالم اسلام کو ظلم و بربریت کا سامنا ہے۔ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینی شعار ہے۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ جس سرزمین پر ظلم کے خلاف حسینی اٹھ کھڑے ہوں وہی سرزمین کربلا کی مانند ہے۔ کربلا کی تقلید ہم پر نماز روزے کی طرح واجب ہے حسینت ظلم کے خلاف شجاعت، استقامت اور جرات کا نام ہے۔ امام عالی مقام کی محبت انسان کے زندہ ہونے کی دلیل ہے۔ اگر یہ محبت نہیں تو پھر چلتے پھرتے جسم کو زندہ لاش تو کہا جا سکتا ہے لیکن انسان کا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے شیعہ سنی اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ ان گروہوں کو شکست دی جا سکے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ درس کربلا کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ہم حقیقی معنوں میں دین اسلام کی روح سے آگاہ ہو سکیں۔
وحدت نیوز (کربلائے معلیٰ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری 4روز کی مسافت طے کرکے پاپیادہ نجف سے کربلا پہنچ گئے،14صفرالمظفر کو نجف سے آغاز ہونے والا یہ سفر 18صفرالمظفر کو کربلائے معلیٰ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا،80 کلومیٹر طویل اس سفر میں مختلف مقامات پر انہوں نے نمازباجماعت کی امامت اور مناقب ومناجات کا شرف حاصل کیا، جبکہ کربلا پہنچنے پر انہوں نےتھکن سے چور زائرین اباعبدالحسین ؑ کی خدمت بھی کی، اس موقع پر وحدت اسکائوٹس ، امامیہ اسکائوٹس، ایران، لندن ، امریکہ، پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے پاکستانی زائرین کی بھی بڑی تعداد انکے ہمراہ موجود تھی۔
وحدت نیوز (کربلائے معلیٰ) اربعین سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق کے گوش وکنار سمیت دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عاشقان حسینی ؑاپنے محبوب کی بارگاہ ملکوتی میں حاضری کے لئے تشریف لا چکے ہیں ، سب سے بڑا پاپیادہ قافلہ نجف سے کربلا 80کلومیٹر کی مسافت طے کرکے پہنچا ہے جس میں نا فقط نجف بلکے پاکستان ، ایران، افغانستان، بھارت، برطانیہ، افریقہ،جرمنی، فرانس، بحرین، سعودیہ، یمن، لبنان، چین سمیت دیگر ممالک کے زائرین شامل ہیں،دوسری جانب سے ایران کے مقدس شہر مشہد الرضاؑسے بھی ایک پاپیادہ قافلہ عشق لاکھوں زائرین پر مشتمل ایک ماہ کی طویل مسافت طے کرکے پہلے نجف پھر کربلا پہنچا ہے،پاپیادہ زائرین راستے بھر نماز وعبادات ، مناجات تسبیح وتحلیل میں مصروف دکھائی دیئے، نجف سے کربلا اور دیگر شہروں سے کربلا کی جانب آنے جانے والی سڑکوں پر مقامی وغیر مقامی عاشقان حسینی ؑکی بڑی تعداد نے زائرین امام حسین ؑکی خدمت کیلئے مختلف اسٹال، سبیلیں ، کیمپس کا اہتمام کیا ہوا، جہاں دنیا بھر کی نعمتیں زائرین کے پیش خدمت ہیں ، جگہ جگہ تھکاوٹ سےچوراور پیروں میں چھالے کھانے والے زائرین کی خدمت کیلئے پورے راستے خصوصی مساج کیمپ لگائے گئے ہیں ، جہاں علمائے کرام ، فوجی حکام، اور مقامی زائرین کی بڑی رؤتعداد مہمان زائرین کی شب وروز خدمت عبادت سمجھ کر انجام دےرہے ہیں ، زائرین کا ٹھاٹھے مارتا سمندر اس وقت کربلائے معلیٰ میں موجود ہے، ہر سوز انسانی سروں کا سمندر دکھائی دے رہا ہے، فضائی مشاہدے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پوری شہر کو کالی چادر میں ڈھانپ دیا گیا ہے،مختلف سمتوں سے کربلامیں داخل ہونے والےزائرین حرم مطہر پر نظر پڑے سے شدید آہ وبکاکرتے دکھائی دیئے گئے، کئی یک زائرین شدت غم سے بے ہوش بھی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی، عراقی حکام کے مطابق اس برس اربعین کے موقع پر مقامی اور غیر مقامی زائرین تقریباًتین لاکھ کی تعداد میں کربلا ئے معلیٰ میں موجود ہیں ،جگہ کی کمی اور حکومتی اقدامات میں کوتاہی سے بچنے کیلئے عراقی حکام نے چار روز قبل ہی تمام بارڈرز سیل کردیئے تھے جبکہ تمام ایئرپورٹس پر آن ارائول ویزا کی سہولت بھی ختم کردی گئی تھی۔