وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ سعودی وزیر دفاع کے اعلان کے مطابق 34 ملکی اتحادی فوج میں پاکستان کی شمولیت باعث تشويش ہے، جو کہ پاکستان جیسے ایٹمی  ملک کے لئے باعث نگ و عار ہے۔ سعودی عرب دنیا بھر میں دہشت گردوں کی پشت پناہی و مدد اور مذہبی تشدد و جنونیت میں معروف ہے، مسلمان ممالک ہوں یا غیر مسلم، ہر جگہ دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کر رہے ہیں۔ رياض تكفيری دہشتگردی كا منبع اور مركز ہے، اقوام عالم كيسے مان ليں کہ رياض ہی دہشتگردوں کے خلاف جنگ ميں مركز بن سكتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امريکہ دہشتگردی كے نٹ ورک تشكيل ديتا ہے اور انکی ہر لحاظ سے مدد كرتا ہے اور جديد ترين اسلحہ اور ٹریننگ ديتا ہے، پهر اعلان كرتا ہے کہ وه دہشت گردی كيخلاف جنگ كر رہا ہے۔ آج سعوديہ كا اعلان بھی اسی امريکی سياست کی عملی پيروي كے علاوہ کچھ نہیں، دہشتگردوں کو پالنے والوں کا دہشت گردی ختم کرنے کے دعوئے مضحکہ خیز ہیں۔

سعودی عرب نے عراق، لیبیا، شام اور یمن سمیت بہت سے اسلامی ممالک میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی اور اب تک روزانہ بے گناہ بچے اور خواتين و مرد سعودي و تكفيري دہشت گردی کی بهینٹ چڑھ رہے ہیں۔ یمن میں سعودی اتحاد کی مکمل ناکامی کے بعد اب سعودی اپنی بقاء کی جنگ لڑنے کیلئے دوسرے اسلامی ممالک کو درگیر کرنا چاتا ہے۔ حالیہ اتحاد میں جن چونتیس ممالک کا ذکر کیا گیا ہے، ان میں لبنان نے اس اتحاد کی کھلی مخالفت کرتے ہوئے اپنے آپ کو مقاومت کی فرنٹ لائن کا حصہ قرار دیا، باقی ممالک میں بحرین، قطر، امارات جیسے چهوٹے جزیرے ہیں، جن کی ٹوٹل آبادی پاکستان کے ایک بڑے صوبے سے بھی کم ہے اور ان میں سے اکثر ان ممالک کی ہے، جن کے شہریوں کو اپنے ممالک میں بنیادی انسانی حقوق کے حصول کا حق نہیں۔ دوسرے لفظوں میں یہاں کے شہری عرب بادشاہون كي مداخلت اور پاليسون کے سبب دہشت گردی کے شکار ہیں اور بنيادي حقوق سے محروم ہیں تو ان حالات میں پاکستان جیسے جمہوری، ایٹمی اور امت اسلامیہ کی اتحاد و وحدت کے داعی ممالک کا امريکہ اسرائيل کی رضايت کے حصول کی اس چھوٹے اتحاد میں شامل ہونا ملک و قوم کی توہین ہے۔

یمن کے خلاف نام نہاد اتحاد میں شامل نہ ہو کر پاکستان نے جہاں ملکی عزت بچائی، وہاں مظلوموں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین ہونے سے محفوظ رہا۔ یمن مخالف سعودی اتحاد کے ترجمان کے اعتراف کے مطابق اس جارحانہ جنگ میں ناکامی کے بعد اب سعودی عرب امت اسلامیہ کو ایک اور بڑے امتحان میں مبتلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کا قطعی فائدہ اسلام دشمن قوتون کو ہوگا۔ دوسری طرف پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں اب تک سینکڑون جوانوں کی قربانیاں دیکر دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں اور پوری دنیا جانتی ہے کہ طالبان سمیت دنیا بھر کی متشدد دہشت گرد تنظیموں کی پشت پر سعودی سہارا ہے، لہذا اگر ان دہشت گردوں کے حامیوں کی صف میں پاکستان اپنے آپ کو شامل کرتا ہے تو یہ ضرب عضب میں دی گئی قربانیوں پر پانی پھیرنے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے۔ لہذا پاکستان حکومت اور ارباب اختیار عوام کو دھوکہ نہ دیں اور واضح باليسي اختيار كريں، یا تو دہشت گردوں اور انکے حامیوں کے خلاف ہر سطح پر آپریشن کریں یا اس جیسے اتحاد میں شامل ہوکر دہشتگردوں کا ساتھ دیں۔

وحدت نیوز (نیوزڈیسک) نائیجیریا کے شہر زاریامیں مورخہ 12دسمبر کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ نائجیرین فوج کے حملے میں اب تک ایک ہزار سے زائد شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں، شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کے شہر زاریا میں ہفتے کو صیہونی اسرائیلی حمایت یافتہ فوج نے نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کے رہبر شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی کی رہائش گاہ سمیت علاقے کی سب سے بڑی عبادت گاہ بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر بھاری اسلحہ سے دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار شیعہ مسلمان شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں، شہید ہونے والوں میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے قائدین بشمول محمد محمود توری ، عثمان ابراہیم سمیت شیخ ابراہیم زکزکی کی زوجہ اور ان کے دو بیٹے سید علی اور حماد زکزکی شہید ہو ئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سنہ 2003، 2009اور سنہ2013ء میں نائیجیریا کی افواج نے شیخ زکزکی اور ان ے پیروکاروں پر متعدد حملے کئے تھے جس میں آخری حملہ سنہ2013ء کو عالمی یوم القدس کے موقع پر نکالی گئی حمایت القدس ریلی میں شریک افراد پر کیا گیا تھا جس میں 33افراد شہید ہوئے تھے جن میں تین افراد شیخ ابراہیم زکزکی کے فرزند تھے۔شیخ ابراہیم زکزکی استعمار مخالف اور انقلابی فکر کے حامل نائیجریا میں غیرمتنازعہ مسلم لیڈر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں ، انقلاب اسلامی سے ان کی وابستگی استعماری قوتوں کی آنکھوں میں ہمیشہ کانٹا بن کر چبتی رہی ہے، ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں ان کی رہائش گاہ اور اس سے متصل امام بارگاہ بقیتہ اللہ عج پر اسرائیل نواز نائیجیرین آرمی کا حملہ امریکہ، اسرائیل اور سعودیہ کی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے۔

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے سربراہ اور صیہونی و امریکہ مخالف بہادر سپاہی شیخ ابراہیم زکزکی مورخہ12دسمبر کو یزیدی صفت نائیجیرین فوج کے حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد اس وقت زخمی حالت میں نائیجیریا کے فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شیعیان نائیجیریا کے عظیم قائد اور پانچ شہید فرزندوں کے والد شیخ ابراہیم زکزکی زاریا شہر میں تاریخی امام بارگاہ بقیہ اللہ اور اپنی رہائش گاہ پر صیہونی حمایت یافتہ یزیدی صفت نائیجیرین فوجیوں کے ایک سفاکانہ اور دہشت گردانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم تین روز گزر جانے کے بعد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی اس وقت نائیجریا کے ایک فوجی اسپتال میں فوجی نگرانی میں زیر علاج ہیں تاہم ان کو شدید زخم آئے ہیں، ایک اطلاع کے مطابق شیخ زکزکی کو چار گولیاں لگی ہیں جو نائیجریا کے فوجیوں نے اندھا دھند حملہ کرتے ہوئے شیخ کے گھر میں گھس کر ان پر چلائی تھیں۔

واضح رہے کہ اس حملے میں شیخ ابراہیم زکزکی کے دو فرزند حماد زکزکی اور علی زکزکی بھی شہید ہوگئے ہیں اور اسلامی تحریک نائیجیریا کے متعدد قائدین سمیت شیخ ابراہیم زکزکی کے نائب شیخ محمد محمود توری بھی شہید ہو گئے ہیں، جبکہ شیخ ابراہیم زکزکی کی اہلیہ خانم زینت ابراہیم کی شہادت کی بھی متصاداطلاعات سامنے آرہی ہیں البتٰہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ شہر بلخصوص علمدار روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پچھلے کئی دنوں سے گیس کی عدم دستیابی کے سلسلے میں ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا, کونسلر کربلائی رجب علی, کونسلر کربلائی عباس علی اور حاجی ناصر کی سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل مینجر آغا محمد بلوچ سے ملاقات.جی ایم کی مسئلے کے فوری حل کے لیے فوری اقدامات کرانے کی یقین دہانی.یاد رہے کہ کوئٹہ شہر ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے اور گیس کی عدم دستیابی نے شہر بھر میں شہریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے.

وحدت نیوز(دنیور) مختلف محکموں کے ساتھ ریسکیو 1122میں کسی قسم کی سفارش یا اقربا پروری کی گئی اور میرٹ پامال ہوا توہر فورم میں ن لیگ اورسرکاری افسروں کے خلاف ہر جگہ پیچھا کریں گے۔ اس وقت ہم جائزہ لے رہے ہیں کہاں کہاں میرٹ فالو کیا جاتا ہے اور کہا ں سفارش اور اقربا پروری ہو رہی ہے۔ہم محکمہ جات کے زمہ داروں ، چیف سکریٹری اور گورنر گلگت بلتستان سے گزارش کرتے ہیں کہ میرٹ پر بھرپور انداز میں عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اگر کسی نے چور دروازے سے یا اقربا پروری کی تو ایم ڈبلیو ایم خاموش نہیں رہے گی۔کرپٹ عناصر کو عدالت میں گھسیٹں گی اور نیب کو بھی درخوست کی جائے گی اس لئے بہتر ہے کوئی افیسر کسی سفارش سے اپنی نوکری داؤ پر نہ لگائے۔کسی قسم کی جانبداری پر ہم ن لیگ کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں اور وزیر اعلی کی نا اہلی کی درخواست کا آپشن بھی محفوظ ہے جو بوقت ضرورت استعمال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سربراہ جناب امتیاز حسین نے وحدت ہاؤس دنیور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم مختلف ذرائع سے معلومات لے رہے ہیں عنقریب میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری روابط و کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ پارا چنار کے علاقے عید گاہ مارکیٹ میں بے گناہ انسانوں کی شہادت بد ترین دہشتگردی اور بربریت ہے۔ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے معصوم اور بت گناہ انسانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وقافی اور خیبر پختونخواں حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ وجہ سے کالعدم جماعتیں آزادانہ طور پر فصالیت جاری رکھیں ہوئے ہیں۔ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقاء کے ازلی دشمن ہیں۔ ان کو سخت ترین سزا دینی چاہئے۔مساجد ، امام بارگاہوں ، بازاروں، سکولوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ روزی کمانے والوں کا خون بہانہ درندگی کی بدترین مثال ہے اور قطن عزیز پاکستان کے لئے بڑا سانحہ۔ عصر کے خوارج کی درندگی اپنی جگہ لیکن نا اہل حکومت اور نا واقف سیکورٹی ایجنسیوں کی غفلت اور حکمرانوں کی بزدلی انکی درندگی سے زیادہ شرمناک ہے۔ ان واقعات سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے دعوے بے بنیاد اور زمینی حقائق کے منافی ہیں جبکہ حقیقت میں مٹھی بھر عناصر آج بھی ملک کا امن و امان کو تہہ و بالا کرنے کی سازش میں مصروف ہیں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے بغیر قیام امن ممکن نہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ پالیسی تشکیل دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ بیان میں دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

وحدت نیوز (کوٹلی) پارہ چنار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نہتے شہریوں کا قتل عام ، پولیٹیکل انتظامیہ نوٹس لے، دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ، کوئی پوچھنے والا نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عابد علی قریشی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر نے کوٹلی میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ، پہلے بھی کہا اب بھی کہتے ہیں ، ضرب عضب کا دائر کار پورے ملک تک پھیلایا جائے، ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ، ضرب عضب کے مخالف دراصل پاکستان کے مخالف ہیں ، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی لگام دی جائے، بول چال میں حمایت کرنے والوں سے بھی پرسش کی جائے، طالبان کے حمایتی دراصل ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ، بھرپور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree