وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے سیکریٹری فلاح وبہبود علامہ سید ساجد حسین شیرازی کی گاڑی کو گلگت جاتے ہوئے گرم چشمہ کےمقام پر حادثہ ، لینڈسلائڈنگ کے نتیجے میں کار دریا میں جا گری، علامہ ساجد شیرازی کے ہمراہ تیم خانہ بہشت مصطفی کے سرپرست سید شاہد ہادی اور ان کا 11 سالہ بیٹا بھی گاڑی میں موجود تھے تینوں افراد تاحال لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام تیزی سے جاری ہے ، آخری اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹرحاجی رضوان علی اورترجمان الیاس صدیقی،غلام عباس سمیت پانچ رکنی وفدچلاس روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مقامی انتظامیہ سے بات چیت کے بعد ریسکیوآپریشن میں تیزی لانے کی کوشش کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی بھوک ہڑتالی کیمپ ۔ایف ۔6، اسلام آباد میںمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین اسلام آباد کی جنرل سیکرٹری محترمہ خانم زہراء حیدر کی زیر صدارت ایک عظیم الشان خواتین ذاکرات کانفرنس منعقد ہوئی جس میں 17 جولائی کو ہونے والے احتجاج کا جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو آخری شکل دی گئی ۔راولپنڈی ،اسلام آباد کی معروف ذاکرات نے اس پروگرام میں بھرپور شرکت کی اس کانفرنس سے قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری ،علامہ حسن ظفر نقوی ،سید زاہد حسین جعفری ،سید تطہیر رضوی کے علاوہ معروف ذاکرات نے بھی خطاب کیا اور 17 جولائی کو ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد اور عزم کا اظہار کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام اآباد) ملی یکجہتی کونسل کےسربراہ صاحبزادہ ابو الخیرزبیر اور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے احتجاجی کیمپ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علامہ امین شہیدی، آصف لقمان قاضی، علامہ ثاقب اکبر اور دیگر معروف مذہبی و سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ابو الخیر زبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت مسلسل بے حسی کامظاہرہ کر رہی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں۔ان کوتسلیم کرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں ہونی چاہیے تھی۔لیاقت بلوچ نے کہا علامہ ناصر عباس کی اصولی جدوجہد لائق تحسین ہے۔ان کے پُرامن احتجاج کو ہماری طرف سے مکمل تائید حاصل ہے۔علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کی بھوک ہڑتال کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔22 جولائی کوہم نے ملک کے تمام شہروں میں بھرپور احتجاج کرنا ہے۔ہم پرامن لوگ ہیں اور متشددسیاست کے مخالف ہیں۔علامہ ناصر عباس نے احتجاجی کیمپ آمد پر مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیکولر پلیٹ فارم پر تمام افراد بلاتخصیص مسلک و مذہب یکجا ہو جاتے ہیں توپھر مذہبی جماعتوں کی راہ میں کیا رکاوٹ ہے۔ہمیں اسلام کے حقیقی تشخص کو روشناس کرانے کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ان قوتوں کو شکست دی جا سکے جو اسلام کے اصل چہرے کو مسخ کر نے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے احتجاج کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔ہم ملک اور اپنی ملت کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کی بات کرتے ہیں۔پارہ چنار میں ہمارے لوگوں کو ایف سی اہلکاروں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا وہاںانکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایاجا سکے۔گلگت بلتستان میں ہمارے لوگوںکی املاک پر جبری قبضے کرنا بند کیے جائیں۔پنجاب سمیت ملک کے تمام حصوں میں عزاداروں پر قائم بے گناہ مقدمات فوری طور پر ختم ہونے چاہیے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ احتجاجی کیمپ قائم رہے گا۔اس میں شہدا کے خاندان بیٹھ کر احتجاج کریں گے۔ شہید قائد کی برسی کے موقعہ پر میں نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ٹی اوآرزپر حزب اختلاف کی پارلیمانی جماعتوں کے اہم مشترکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی نے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔مذکورہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کو ملت تشیع کی نمائندہ جماعت کے طور پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔اجلاس میں موجود تمام جماعتوں کا تعلق پارلیمان سے تھا۔ایم ڈبلیو ایم کی پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ ہونے کے باوجود اس اجلاس میں مدعو کیا جانا پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اس امر کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کی نمائندگی کا اختیار اسی جماعت کو حاصل ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) وطن عزیز پاکستان میں رہنے والے تمام افراد ملک کو پر امن دیکھنا چاہتے ہیں، دہشتگردی نے ملک بھر کے باسیوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ قوم پر بہت ظلم ہو چکا ہے، حکمرانوں اور انتظامیہ کو دہشتگردوں کے خلاف اقدامات اٹھانے ہونگے۔ دہشتگردوں اور تکفیریوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچائے بغیر امن کا حصول ممکن نہیں۔ایم ڈبلیو ایم صوبی سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی جماعت ہے، پاکستان کے اندر بے شمار معصوم شہریوں کو مختلف واقعات، سانحات اور ٹارگیٹ کلنگ کی صورت میں شہیدکر دیا گیا ہے، مختلف واقعات میں ہزاروں گھروں کو کفیلوں سے محروم کیا گیااور ہزاروں افراد یتیم ہوگئے مگر افسوس کا مقام ہے کہ بے تہاشہ شہادتوں کے بعد بھی مجرم آزادی کی ہوا میں سکون کا سانس لے رہے ہیں، قاتلوں اور مجرموں کو اپنے کئے پر شرمندگی کے بجائے فخر ہے اور حکومت انکے خلاف کروائی کی تو دور کی بات، انہیں کچھ کہنے کی جرات بھی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائد اور ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس صاحب 68 دنوں سے ظلم اور بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کئے ہیں۔ ہمارے مطالبات عین آئینی اور قانونی ہیں جس میں ہمارے حقوق کی بات ہوئی ہے، ہر پاکستانی یہ چاہتا ہے کہ ملک میں امن آئے ہر شخص کی خواہش ہے کہ دہشتگردی اور تکفیری سوچ کا خاتمہ ہو۔ پوری قوم نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، اگر حکومت جمہوری ہے اور خود کو عوامی نمائندہ سمجھتی ہے تو انکا فرض بنتا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرے اور ملک کو امن کا گہوارا بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ آئین جہاں عوام کی حفاظت کا کہتی ہے وہاں ہر روز بے گناہ شہریوں کا خون بہایا جاتا ہے، حکومت آئین کی پیروی میں کوتاہی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انکے منتقی انجام تک پہنچایا جانا چاہئے۔ ہمارا تحفظ ممکن بنایا جائے اور ان تمام افراد کو گرفتار کیا جائے جو بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔ آئین کو پامال کرنے والوں اور ہزاروں بے گناہ افراد کو قتل کرنے والوں کا آزاد گھومنا اور شہر قائد میں کالعدم جماعتوں کی ریلیاں نکلنا نیشنل ایکشن پلان پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، حکومت اپنے فرائض درست انجام دیتے ہوئے ان تکفیری عناصر کا خاتمہ کرے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کائونٹرٹیرارزم ڈپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی)کے ہاتھوں ایم ڈبلیوایم شعبہ مشہد مقدس کےسیکریٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان کو ان کے آبائی شہر سرگودھا سے گرفتارکرنے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ملت تشیع کے خلاف بالعموم اور ایم ڈبلیوایم کے خلاف بالخصوص سیاسی انتقام پر مبنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ، پنجاب کی سی ٹی ڈی لشکر جھنگوی بن چکی ہے، پاکستان کے حکمران ہمارے دشمنوں کے ساتھ مل کر ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔پنجاب میں بے گناہ عزاداروں پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمات بنائے جا رہے ہیں،علامہ عقیل حسین خان ہر سال ماہ رمضان میں تبلیغ دین کی خاطر پاکستان آتے ہیں اورانہوں نے بھوک ہڑتال کیمپ اسلام آباد میں بھی قیام کیا تھا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے اور بے گناہوں کے خلاف ریاستی جبر وتشدد کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ۔