The Latest
رفیق شہید حسینی آغا علی موسوی کی نماز جناہ اسلام آباد میں بھی اداکی گئی
امام بارگاہ جی نائن ٹو میں ادا کی گئی، امام بارگاہ جی نائن ٹو میں مرحوم کی نماز جنازہ علامہ آغا شفا نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری علامہ امین شہیدی ، شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی م مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی ، مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ایم ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور ضلعی کابینہ کے اراکین کے علاوہ مختلف مذہبی شخصیات ، مدارس کے منتظمین اور ملت تشیع کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر راہنماﺅں نے مرحوم کی قومی ، مذہبی اور علمی و سماجی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ان کے سانحہ ارتحال کو عالم اسلام کا نقصان عظیم قرار دیا ہے ، دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔
آغا علی موسوی کے انتقال سے پوری ملت تشیع ےتیمی محسوس کر رہی ہے ، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام آباد (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آغا علی موسوی مرحوم ملت تشیع کے غمگسار ، مربی اور عظیم راہنما تھے ان کی وفات کے بعد پوری قوم یتیمی محسوس کر رہی ہے
مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔مجلس وحدت مسلمین سہ روزہ سوگ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی، شوریٰ عالی کے رکن حافظ نوری اور صوبائی ترجمان برادر فدا حسین اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے علامہ سید علی موسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ موسوی کی ملت جعفریہ کے لئے خدمات کو تاریخ کے سینے پر سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وہ بیک وقت ایک عالم، ایک عارف اور ملی خدمت کے جذبے سے سرشار ہستی تھے۔علامہ سید علی الموسوی کی رحلت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملت جعفریہ اپنے عظیم قومی سرمایہ سے محروم ہو گئی ہے۔ علامہ سید علی الموسوی کے بیٹوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم علامہ سید علی الموسوی کی وفات پر اشکبار ہے۔علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ خداوند کریم علامہ مرحوم کے درجات میں اضافہ فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مجلس وحد ت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔
سید علی الموسوی ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کی رحلت عالم کی موت عالمین کی موت کی مصداق ہے۔ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان الفاظ کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے عارف باللہ عالم با عمل سید علی الموسوی کی وفات کے موقع پر قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین اور شہید قائد سید عارف حسین الحسینی کی نشانی سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی موجودگی ملت جعفریہ کے لئے ایک شفیق باپ کی طرح تھی۔ علامہ امین شہیدی نے سید علی الموسوی کے خاندان سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار اور آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا وند کریم سید علی الموسوی کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار آئمہ معصومین علیھم السلام میں مقام علیین عطا فرمائے۔