The Latest

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مطالبات کو فوری طور پر منظور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاق میں بھی آواز بلند کریں گے اور اس اہم مسئلے کی حل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ فدا حسین نے کہا کہ جائز حقوق کی حصول کے لیے معاشرہ میں سب سے اہم خدمت سرانجام دینے اور مسیحائی کے فرائض انجام دینے والوں کو مزید سڑکوں پہ رکھنا غیر اخلاقی عمل ہے۔ وفاقی حکومت ان کی خدمات اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے فوری اقدامات کریں، بصورت دیگر ہم بھی ان کے ہمراہ احتجاجات پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے اپنے بیان میں توقع کا اظہار کیا کہ چیف سیکرٹری اور وفاقی وزیر اپنی اولین ترجیح میں اس مسئلے کو حل کر کے شکریہ کا موقع فراہم کریں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے نو منتحب سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسنین الحسینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشاور تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ حکومت وقت شفاف انکوائری کروائے اور ذمہ داران کو منظر عام پر لا کر ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے نواز حکومت برسر اقتدار آئی ہے ملک مسلسل دہشت گردی کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ آئے روز کہیں نہ کہیں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات ہو رہے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ جس دن دہشتگردی کا کوئی واقعہ نہ ہو۔ کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔ حکومتی سکیورٹی ادارے خواب خرگوش میں پڑے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام جاننا چاہتی ہے کہ حکومت نے اب تک کتنے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔ حکومت کی نظر میں عوام کی کیا اہمیت ہے۔ محرم الحرام سے دہشت گردی کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، جو آج تک جاری ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پہلے اس کو فرقہ وارانہ دہشتگردی کا رنگ دے دیا جاتا تھا کہ سنی شیعہ کی آپس میں لڑائی ہے۔ لیکن اب یہ حقیقت بھی واضح ہوچکی ہے کہ ملک میں شیعہ سنی کا تو کوئی مسئلہ نہیں اور عالمی میڈیا نے بھی اس کو دکھایا کہ کس طرح چہلم اور عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں شیعہ سنی نے مل کر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کیا۔ اب حکومت کو واضح کرنا ہوگا کہ حکومت آج تک کیوں خاموش ہے، کیا حکومت بھی ان دہشت گردوں سے خوفزدہ ہے یا پھر اس تمام دہشت گردی کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ حکومت ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے تمام واقعات کی اعلی سطحی اور شفاف انکوائری کرائے اور اس گھنانی سازش میں ملوث انسانیت، اسلام اور ملک کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے مگر افسوس ابھی تک اس ذمہ داری کا حق ادا نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

 

علامہ سید سبطین حسین ے کہا کہ شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرکے شہید اعتزاز حسن نے پوری ملت کو ایک پیغام دیا کہ جو شخص بھی وطن اور اس ملک کے ساتھ محبت رکھتا ہے، اسے یہ ہی کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ایک معصوم بچہ تو سمجھتا ہے کہ دہشت گرد کو میں نے روکنا ہے، تاکہ معصوم بچوں کی جانیں بچائی جاسکیں، لیکن جن کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ اس دہشت گردی کا قلع قمع کریں، سکیورٹی اور ریاستی ادارے، وہ یہ ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ہمارے ریاستی ادارے آگاہ ہیں کہ یہ دہشت گرد کہاں پلتے ہیں، ان کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے۔ شہید اعتزاز حسن نے ریاستی اداروں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اس دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قابل افسوس امر ہے کہ شہید اعتزاز حسن اور چوہدری اسلم کے قاتلوں کے خلاف کسی قسم کا آپریش کرنے سے حکومت گریزاں ہے۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعانِ اہل بیت (ع) بیدار ہیں اور ہر محاذ پر امریکہ اور تکفیریوں کی سازشوں کی ملک اور اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے دفتر میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ولی فقیہہ کے تابع ہیں اور ان کی اطاعت کرتے ہوئے پاکستان کو امریکی چنگل سے نجات دلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قم المقدسہ میں تعلیم کے حصول کے لئے آئے ہوئے طلاب کا فریضہ ہے کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن عزیز میں مظلوم پاکستانی قوم کی خدمت کریں۔

 

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم قم المقدسہ کے سیکریٹری جنرل علامہ غلام محمد فخرالدین نے اپنی کابینہ کا بھی اعلان کیا۔ اعلان کے مطابق حسن باقری (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)، مولانا میثم ہمدانی (ڈپٹی سیکریٹری جنرل)،مختار کلیم (سیکریٹری تعلیم و تربیت)، مولانا سجاد آہیر ( معاون سیکریٹری تعلیم و تربیت)، شبیر سعیدی (سیکریٹری سیاسیات)، محمد عادل علوی (تنظیم سازی)، ذوالفقار حیدری (اجتماعیات)، جان حیدری (میڈیا سیکریٹری) اور اسد عباس آہیر (قم آفس) کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وحدت نیوز(مظفر آباد) وحدت سکاؤٹس کے مرکزی کابینہ کے اراکین تنصیر حیدر اور وقار حسین بنگش نے امامیہ اسکاؤٹس آزادکشمیر کے انچارج وقار کاظمی اور فرحان علی کے ہمراہ آزادکشمیر سکاؤٹس کے سیکریڑی راجہ فطرت سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،وحدت سکاؤٹس کو آزادکشمیر میں رجسٹرڈ کروانے اور آزادکشمیر میں سکاؤٹس کیمپس و دیگر تقریبات میں وحدت سکاؤٹس کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ آزادکشمیر سکاؤٹس کے سیکریڑی راجہ فطرت نے کہا کہ وحدت سکاؤٹس کو آزادکشمیر میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔سکاؤٹس کی تربیت کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔بعدازاں وحدت سکاؤٹس کے مرکزی کابینہ کے اراکین تنصیر حیدر اور وقار حسین بنگش نے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر علامہ تصور جوادی سے بھی ملاقات کی۔

وحدت نیوز(آزادجموں و کشمیر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چئرمین صاحبزادہ حامد رضا،مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار پر منعقدہونے والیمیلادِ مصطفی ؐ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔صاحبزادہ حامد رضانے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور باہمی رنجشوں کو مٹا کر اتحاد و یگانگت کا تقاضا کرتا ہے۔شیعہ سنی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہم انشااللہ اولیا اللہ کی سرزمین مظفرآباد میں شیعہ سنی اتحاد کا پرچم بلند کرکے دنیا کی مہذب اقوام کویہ پیغام دیں گے کہ وطن عزیز کے غیور بیٹے شیعہ سنی اختلافات سے بالا تر ہوکرناموس و عظمتِ رسالت ﷺ ، محبت اہل بیت ؑ اور تکریم صحابہ رضوان اللہ اکٹھے ہو چکے ہیں۔ہم نے پاکستان کے گھٹن زدہ ماحول جو دہشتگردی کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا کو شیعہ سنی وحدت کے ذریعے آکسیجن فراہم کی ہے اور انشااللہ اتحاد و وحدت کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار پر منعقدہونے والی میلادِ مصطفی ؐ کانفرنس میں نامور نعت خواں، ملک گیر شہرت یافتہ ثناء خوانِ مصطفی ﷺ جناب شعیب حسین کاظمی ، شبر عباس کیانی ،فیضان شیخ بارگاہِ رسالت میں گلہائے عقیدت نچھاور کریں گے۔ وجہ تخلیق کون و مکاں حبیب کبریا ﷺ کی نعت گوئی کیلئے آزادکشمیر بھر کے معروف نعت خواں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(مظفر آباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے زیر اہتمام میلادِ مصطفی ؐ کانفرنس 23جنوری کو دربار سہیلی سرکار پر منعقد ہوگی۔ تیاریاں زور و شور سے جاری، شہر بھر میں استقبالی بینرز آویزاں کردےئے گئے۔مختلف کمیٹیوں کیم تشکیل، ملک بھر سے معروف نعت خواں شرکت کریں گے، مجلس وحدت مسلمین کے وفود کی سیکریٹری صدارتی امور سردار خورشید، صدارتی مشیر راجہ ساجد، مفتی کفایت حسین نقوی، سابق چےئرمین پبلک سروس کمیشن ممتاز نقوی ایڈوکیٹ، سجادہ نشین دربار عالیہ سہیلی سرکار پیرسید عابد حسین بخاری، سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ سلیم چشتی ، پروفیسر قاضی ابراہیم،اور دیگر سے ملاقاتیں۔ میرپور،باغ،ہٹیاں بالا سمیت آزادکشمیر بھر سے عشق رسول ؐ سے سرشار حسینی بھرپور شرکت کریں گے۔اکابرین و سیاسی قائدین کیساتھ روابطہ سازی تیز ہوگی۔ مجلس وحدت مسلمین کی میلاد کانفرنس کی آرگنائزنگ ورابطہ کمیٹی کے اراکین سید تصور عباس موسوی، مولانا طالب حسین ہمدانی، خالد محمود عباسی، محسن رضا ایڈوکیٹ، سجاد سبزوری، سیدحیدر علی ،ذیشان کاظمی اور دیگر نے کہا کہ میلادِ مصطفی ؐ کانفرنس کے سلسلہ میں ہرسانس کو عبادت سمجھتے ہیں اور تمام بزرگان و تنظیمات نے ہماری بھرپور حوصلہ افزائی فرما کر ہمارے حوصلوں کو تقویت دی ہے۔انشااللہ اتحادِ ملت کیلئے یہ اجتماع اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم قم کی جانب سے منعقدہ جشن عید میلاد النبی (ص) اور وحدت امت اسلامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک ایسا وقت تھا جب ملت تشیع تنہائی کا شکار تھی۔ پارا چنار، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری تھا اور عوام سخت مایوسی کا شکار تھے، ایسے وقت میں فکر امام خمینی (رہ)کے حامل شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے فرزند علماء نے قیام کیا اور آج ملک و ملت کا دشمن تنھائی کا شکار ہے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے قومی امن کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت برادران نے اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور دشمن کی تفرقہ انگیزی کی چال کو ناکام بنا دیا۔ اسی سال عاشور کے دن دشمن نے انتہائی منظم وار کیا اور ملک میں ظالم کو مظلوم اور مظلوم کو ظالم بنانے کی کوشش کی۔ ان ملک دشمن عناصر کی کوشش تھی کہ پورے ملک کو تفرقہ کی آگ میں جھونک دیا جائے، لیکن اہلسنت علماء اور عوام کی بیداری نے ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔ ہم ان اہلسنت برادران کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا کہ دہشتگر اہلسنت کا نام استعمال کرکے ملک کو بڑی جنگ میں ڈالنا چاہتے ہیں جبکہ ان تکفیری عناصر کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔

 

قم المدسہ میں ہونیوالی وحدت کانفرنس میں دینی طلاب اور علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم قم شعبہ خواتین کی جانب سے حالیہ منعقد کئے گئے مضمون نویسی کے مقابلے میں نمایاں پوزیشنیں لینے والی خواہران کے درمیان تعریفی اسناد اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ پروگرام سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام غلام محمد فخرالدین نے علامہ ناصر عباس جعفری کو قم کی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔

اسلام آباد (وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی، ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی اور دیگر راہنمائوں نے کراچی میٹرک بورڈ کے سامنے ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر ہونیوالی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدت پسندوں کی جانب سے کی جانیوالی یہ سفاکانہ کاروائی آزادی اظہار کا گلہ گھونٹنے کے مترادف ہے، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونیوالے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے ٹیکنیشن ، ڈرائیور اور ایک محافظ کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز کے ذمہ داران ،سٹاف اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا کیا ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری یقینی بنائی جائے اور انہیں قانوں کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ، ایم ڈبلیو ایم  کے راہنمائوں کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ایکسپریس نیوز کے اسٹاف کے تین اراکین کی شہادت حکومت سندھ، سیکورٹی فورسز اور پولیس و انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔شہر میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈپریشن کے باوجود عام شہری تو کجا ، اعلیٰ سرکاری افسران ، اور میڈیا کے افراد کی بھی زندگیاںمحفوظ نہیں ، شہر قائد کا ہر شخص عدم تحفظ کا شکار ہے ، انہوں نے میڈیا سے وابستہ افراد کواس نازک صورتحال میں جان ہتھیلی پر رکھ کر صحافتی خدمات سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا اور فائرنگ  سے شہید ہونیوالے ایکسپریس نیوز کے اراکین کے درجات کی بلنٔدی اور ان کے سوگوارخانوادگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

وحدت نیوز (بھکر) پولیس نے صوبائی حکومت کے ایما پر ایم ڈبلیو ایم دریا خان کے تحصیل سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار احسان اللہ خان کو ایک بار پھر جھوٹے مقدمہ میں الجھانے کے لئے گرفتار کر لیا ،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں انے کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی احسان اللہ  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی اور پولیس کی جانب سے ان پر عائد کیے جانیوالے الزمانات ثابت نہ ہونے کی بنا پر انہیں 9جنوری کو رہائی ملی تھی ۔رہائی پانے کے بعد ابھی ان سے عزیزو اقربا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا کہ بھکر کی متعصب پولیس نے ایک بار پھر انہیں بللاجواز اکلزامات کی زد ،یں لیتے ہوئے ان کے گھر چھاپہ مار لر گرفتار کیا ۔ یاد رہے کہ احساسن اللہ خان نے  کزشتہ عام انتخابات میں بھکر کے قومی اسمبلی کے حلقے سے ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکے مد مقابل الیکشن لڑا تھا ، جس کی بنا پر اسے حکمران جماعت کی جانب سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور دیگر تنظیموں کے اکابرین نےاحسان اللہ خان کی  دوسری بار بلا جواز گرفتاری اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کی مزمت کی ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان جیسے ہارڈ ایریا میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرکے علاقے کے پریشان حال عوام پر رحم کیا جائے۔ حکومت گلگت بلتستان کی طرف سے ڈاکٹرز کے ہڑتال کا نوٹس نہ لینا اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم نہ کرنا اس علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے۔ موجودہ حکومت اپنی عیاشیوں پر تو اربوں روپے خرچ کررہی ہے لیکن عوام کے بنیادی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔بیورکریٹس پہلے سے ہی 80 فیصد الاؤنسز سے لطف اندوز ہیں جبکہ مقامی ملازمین خاص کر قیمتی انسانوں کی زندگی کو بچانے والوں کو جائز مراعات سے محروم رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ڈاکٹروں سے ملاقات کے دوران کیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز کو مراعات نہ ملنے کی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل کرنے والے ڈاکٹرز اس علاقے میں اپنی خدمات سرانجام دینے سے کترارہے ہیں۔ بیشتر قابل اور ہونہار ڈاکٹرز مراعات کی عدم فراہمی کی وجہ سے علاقہ چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کے غریب عوام پر رحم کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree