The Latest

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری مہدی عباس نے کہا ہے کہ وحدت یوتھ اور وحدت اسکاؤٹس کے جوان سندھ بھر میں عزاداری کے اجتماعات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور عزاداری کا تحفظ ہمارا شرعی فریضہ ہے جس سے کوتاہی در اصل خیانت کے مترادف ہو گا۔رپورٹ کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری یوتھ برادر مہدی عباس کراچی میں ڈسٹرکٹ اور کراچی ڈویژن کے ذمہ داروں سے خطاب کر رہے تھے۔

 

برادر مہدی عباس کاکہنا تھا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح) کے فرمان کے مطابق ہم عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو شہہ رگ حیات سمجھتے ہیں اور دشمن اسلام اور عزاداری کے دشمنوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ ہم اپنی شہہ رگ تک کسی دشمن کے ہاتھ کو پہنچنے سے پہلے ہی کاٹ دیں گے۔انہوں نے سید حسن نصر اللہ کے ایک بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ دشمن یہ بات جان لیں کہ ہمیں موسم کی سختیاں (گرمی و سردی) اور حالات کی کشدگی اور دہشت گردی سمیت بم دھماکوں کے خطرات عزاداری سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے نہیں ڈرا سکتے۔ہمارا سر تن سے جدا تو ہو سکتا ہے لیکن ہم عزاداری سے انحراف برداشت نہیں کر سکتے۔

 

وحدت یوتھ کے صوبائی سیکرٹری نے سندھ بھر میں وحدت یوتھ اور وحدت اسکاؤٹس کے جوانو ں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وحدت یوتھ اور وحدت اسکاؤٹس کے جوان عزاداری سید الشہداء ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے اجتماعات کی حفاظت اور دفاع کو اولین ذمہ داری سمجھے ہوئے بھرپور خدمات انجام دیں۔

 

اس موقع پر کراچی ڈویژن کے سیکرٹری یوتھ برادر عباس صفوی سمیت ڈپٹی سیکرٹری یوتھ برادر محمود اور پانچوں اضلاع کے ضلعی سیکرٹری جنرل برادر حسن، برادر مرتضیٰ، برادر کلیم، برادر آغا کمیل اور برادر حسن موجود تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) کراچی کے ضلع وسطی میں واقع سرجانی ٹاؤ ن سیکٹر فائیو ڈی میں وحدت یوتھ کے یونٹ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وحدت یوتھ پاکستان سندھ کراچی کے سیکرٹری یوتھ برادرعباس صفو ی نے سرجانی ٹاؤ ن میں ضلعی سیکریٹری یوتھ برادر مرتضیٰ عابدی اور برادر کلیم کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن کا دورہ کیا اور اس موقع پر سرجانی ٹاؤن میں وحدت یوتھ کی تنظیم نو کا پروگرام منعقد کیا گیاجس میں  برادر محمد عباس رضوی کو وحدت یوتھ کراچی کے یونٹ سرجانی ٹاؤن کا سیکرٹری منتخب کیا جبکہ برادر صادق کو ضلع وسطی کی کابینہ میں بطور سیکرٹری اسکاؤٹ منتخب کیا گیا،اس موقع پر وحدت یوتھ کے سینئر دوستوں میں برادر رضا چمران، برادر فہیم حسین، اور صوبہ سندھ وحدت یوتھ کے سیکرٹری جنرل مہدی عباس بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) وحدت یوتھ پاکستان سندھ نے برادرعباس مرتضائی اور ندیم جعفری کو وحدت یوتھ پاکستان سندھ کا صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کر دیا۔ وحدت یوتھ سندھ کے میڈیا ذرائع سے جاری ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل برادرمہدی عباس نے سندھ میں عباس مرتضائی اور ندیم جعفری کو وحدت یوتھ سندھ کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے جبکہ برادر یاسر کو حیدر آباد ڈویژن کا سیکرٹری یوتھ اور برادر فیصل کو حیدرآباد ڈویژن کا سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس نامزد کر دیا ہے۔

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے ضلع دادو میں وحدت یوتھ کا قیام عمل میں لایا گیاہے جہاں وحدت یوتھ پاکستان سندھ ضلع دادو کے لئے برادرغلام اصغرحسینی کو ضلعی سیکرٹری وحدت یوتھ نامزد کیا گیا ہے،وحدت یوتھ سند ھ کے میڈیا سیل سے جاری ہونے والی خبر کے مطابق ضلع دادو میں وحدت یوتھ سیکرٹری کا اعلان وحدت یوتھ پاکستان سندھ کے سیکرٹری برادر مہدی عباس نے کیا ۔اس موقع پر ضلع دادو میں سیکرٹری اسکاؤٹس اور ڈپٹی سیکرٹری کا بھی تعین کیا گیا ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ماہ محرم کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ جگر گوشہ بتول (س)، فرزند علی (ع) و نواسہ رسول (ص) کی شہادت کے محترم مہینہ کی مناسبت سے عالم اسلام کو ہدیہ تہنیت و تسلیت عرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان انتظامیہ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کرے اور خانہ پری کی بجائے صحیح معنوں میں سکیورٹی پلان ترتیب دیں۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایّام عزاء میں تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بالخصوص محکمہ برقیات اور ہمارے پولیس کے جوانوں کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ امید ہے کہ محرم الحرام کی حرمت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ادارے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بلتستان میں سکیورٹی اقدامات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ بلتستان انتظامیہ سکیورٹی معاملات کو سہل نہ لے اور وقت کی نزاکت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چوکنا رہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مقامی اخبارات میں قاسم علی نامی شخص نے اپنے آپکو ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات قرار دیتے ہوئے استعفی کا جو دعویٰ کیا ہے ہم اسکی سختی کیساتھ تردید کرتے ہیں، اور مذکورہ شخص کا ایم ڈبلیوایم سے کوئی تعلق نہیں اور موصوف کچھ عرصہ تک ایک کارکن کی حیثیت سے ایم ڈبلیو ایم میں فعال رہے مگر انکا کبھی کوئی تنظیمی عہدہ نہیں رہا، لہٰذا اسے ہم سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک کھیل سمجھتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ موصوف کا ایم ڈبلیو ایم سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اس وقت آرمی پبلک اسکول گلگت میں مدرس کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہیں۔

وحدت نیوز(پشاور) پشاور میں مجالس اور جلوس ہائےعزاء کی حفاظت کیلئے پولیس کیساتھ ساتھ وحدت اسکاوٹس بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل منصور الحسن کے مطابق وحدت اسکاوٹس عزاداروں کی حفاظت کیلئے مختلف علاقوں میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں، پشاور کے نازک حالات کے پیش نظر محرم الحرام سے قبل ہی وحدت اسکاوٹس کو جلوس اور مجالس کی حفاظت کے حوالے سے بریف کرنے کیلئے نشستوں کا آغاز کردیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اپنے آپ کو رضاکار کے طور پر پیش کریں تاکہ ان نازک ایام میں عزاداروں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

وحدت نیوز(بلتستان) امام حسین (ع) کی قربانی نے دینی اور اخلاقی اقدار کو زندگی بخشی ہے، انسانیت کو دوام دی ہے اور ایثار کو معراج عطا کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے امام بارگاہ حسینیہ نیورنگاہ کے مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا میں امام حسین (ع) اور امام (ع) کے اعوان و انصار کی قربانیوں نے انسانیت کو زندگی بخشی ہیں اور اسلام حقیقی کو دوام عطا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) محسن اسلام ہی نہیں بلکہ محسن انسایت و محسن ادیان الہیٰ ہیں۔ انہوں نے اپنی قربانی سے عنوان فتح و ظفر بدل کے رکھ دیا ہے۔ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قیام امام حسین (ع) نے پائمال شدہ انسانی و اخلاقی اقدار کو زندہ کر دیا گیا ہے۔ آج اگر دنیا میں عدل، انصاف، حق، سچائی جیسے مفاہیم موجود ہیں تو معرکہ کربلا کے مرہون منت ہے، دنیا میں موجود تمام انسانی اقدار پائمال ہوتے اگر کربلا نہ ہوتا۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت کے مقامی ہوٹل میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کی جانب سے مقامی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانہ دیا گیا جس میں مقامی اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر صحافیوں کے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم ایک معتدل مذہبی و سیاسی جماعت ہے جو اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور انشاءاللہ ہم ملک عزیز پاکستان میں معتدل و محب وطن جماعتوں کو یکجا کرینگے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مسلم لیگ ن کے عہدیداران پی پی پی سے عبرت حاصل کریں اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر سرکاری اداروں میں جاری بدعنوانیوں کی پشت پناہی سے باز رہیں۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی جانب سے کرپشن کے خلاف اقدامات لائق تحسین اور خطے کی نئی نسل پر احسان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری تعلیم انجینئر محمد اسلم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا شنید ہے کہ ایک معروف سیاسی شخصیت اپنا ووٹ بینک بنانے کے لیے محکمہ تعلیم میں جاری انکوائری کو روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے ایسا ہوا تو ان کا انجام بھی رئیسانی سے مختلف نہیں ہوگا۔ مجلس وحدت کے شعبہ تعلیم نے محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانیوں کے خلاف عدالت کا رخ کر لیا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو تباہ و برباد کرنے میں شریک سارے افراد مجرم ہیں اور ان سے قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری اور وفاقی وزیر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی سیاسی و شخصی دباو میں آئے بغیر انکوئری کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree