مجلس وحدت مسلمین پاکستانی تشیع کے لیے عطیہ خدا وندی ہے. جسکی وجہ سے تشیع پاکستان کو کامیابیاں اور افتخارات ملے ہیں، علامہ شفقت شیرازی

20 مئی 2024

وحدت نیوز(مشھد مقدس) حجۃالاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی مرکزی سیکریٹری شعبہ امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی روضہ امام رضا علیہ السلام پر حاضری کے بعد دفتر شعبہ مجلس وحدت مسلمین مشہد کا دورہ.حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے حرم مطہر حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پر حاضری دی اور اسکے بعد دفتر شعبہ مشھد مقدس کا دورہ کیا.مسئول شعبہ حجۃالاسلام والمسلمین عقیل حسین خان اور مسئولین شعبہ نے انکا استقبال کیا۔

آغا عقیل حسین خان مسئول شعبہ نے معزز مہمان کا دفتر تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور شعبہ کی فعالیت کی گزارش پیش کی. اس صمیمی نشست میں شعبہ کے مسئولین اور فعال دوستوں نے شرکت کی. حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شعبہ کارکردگی کو سراہا اور فرمایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستانی تشیع کے لیے عطیہ خدا وندی ہے. جسکی وجہ سے تشیع پاکستان کو کامیابیاں اور افتخارات ملے ہیں. انہوں نے کہا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی انتھک محنت اور انکے تمام معاونین کی دن رات کی محنت اور خطرات کے باوجود اور میدان میں ڈٹے رہنے کی بدولت خدا وند وند کریم نے تاریخ تشیع پاکستان میں پہلی بار اور  شھید عارف الحسینی کے خواب کی تعبیر نصیب ہوئی کہ سینیٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ملت تشیع کے نمایندے موجود ہیں۔

 ڈاکٹر شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت کے اندر اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کی اور ملت کے مختلف طبقات کو ایک دوسرے کے قریب کیا اور سب کو قومی دھارے میں لایا جسکی وجہ سے آج ملت تشیع کو پاکستان قدر اور عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ وفادار ہیں وعدہ و قول  کے پکے ہیں. اور کربلا والوں کی طرح ڈٹ جانے والے ہیں. علامہ شیرازی نے اسراییل کی تاریخ اور اسکے ناپاک وجود کو وجود میں لانے والی استعماری قوتوں اور انکے عزائم پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

 انہوں کے کہ فلسطینی مجاہدین اسراییل کے غرور اور اسکی طاقت کو  جس طرح خاک میں ملایا کویی تصور بھی نہیں کر سکتا. آخر علامہ ڈاکٹر شیرازی نے وطن عزیز کی خوشحالی کے لیے اور ملت کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree