وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے امریکہ کے دورے میں امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانی عوام کو اپنے اعتماد میں لے لیا ہے۔ ایم پی اے آغا رضا اپنا دورہ مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے اور انہوں نے اپنے استقبال میں آئے ہوئے افراد سے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ میرے غیر موجودگی میں بھی میرے جماعت نے میرے کاموں کو جاری رکھا اور پی بی 2 میں میرا کام جاری رہا، جس میں بعض علاقوں میں پانی کے پائپ کی مرمت ، سیورج پائپ، بعض اسپورٹس ٹیموں میں وردیوں کی تقسیم اور ٹیوب ویل وغیرہ کا کام شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ایک مہینے کے دورے کا ایک دن بھی ضائع نہیں ہونے دیا اوروہاں کے پاکستانی عوام سے میری ملاقاتیں اور وہاں میری تقاریر ہوتے رہے۔ شیعہ سنی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قوم ایک ادارہ بنام وطن ہمار اچلا رہے ہیں۔ امریکہ میں اسی ادارے نے میرے تما م پروگرام کے شیڈول تیار کیے تھے جن نیو یورک ، شیگاگو ، ہوسٹن، کیلیفورنیا،سین فرانسیسکو،نیو جرسی،میری لینڈ، اورڈیٹوریٹ کے بعض علاقوں کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کیں اور اپنے ملت ، قوم کی آوازاور اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ امریکن یونیورسٹی میں بھی مجھے لیکچر دینے کی دعوت دی گئی۔ علاوہ ازیں ولایت ٹیلی ویژن میں بھی میں نے اپنے قوم وملت کی نمائندگی کی۔ بیان میں آخر میں کہا گیا کہ اب میں واپس کوئٹہ پہنچ چکا ہوں اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ حاضر ہوں۔
وحدت نیوز (قم المقدس) مجلس وحدت مسلمین قم کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری کی زیرصدارت دفتر مجلس وحدت مسلمین قم میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران اراکین ِکابینہ نے اپنی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اپنا آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔اس کے علاوہ اہم مناسبتوں کے انعقاد،بین الاقوامی اسلامی ایشوز ،اعزامِ مبلغین اورمملکتِ خداداد پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیاگیا۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت کا پہلے شام اور اب یمن کی عوام کو حج جیسے مقدس اور واجب عمل سے روکنا اُس کے کردار کو واضح کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔ علامہ قاضی نادر علوی کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ چار سال سے شام کے شہریوں کے لئے حج کی اجازت نہیں جبکہ شام میں حکومت اور عوام کے خلاف لڑنے والے تکفیریوں اور خارجیوں کے لئے کوئی پابندی نہیں بلکہ اُن کی ہر قسم کی معاونت کی جا رہی ہے، جو کہ آل سعود حکومت کی اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے، شام کے بعد یمن میں بھی یمنی قبائل اور عوام کے لئے حج ادا کرنے سے متعلق اقدامات قابل مذمت ہیں۔ جن مہینوں میں جنگ کرنا اسلام میں جائز نہیں ہے سعودی عرب انہی مہنیوں اور ایام میں بے گناہ یمنیوں پر آگ برسا رہا ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرا، جس دن سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے عوام پر حملہ نہ کیا ہو۔
وحدت نیوز(شکارپور) جئے سندہ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے شہداء کمیٹی شکارپور کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شکارپور کو آٹھ ماہ کا طویل عرصہ گذر چکا ہے ،مگر سندہ حکومت کے وعدے وفا نہیں ہوئے۔ دھشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس اور کالعدم فرقہ پرست جماعت کی شرانگیز سرگرمیاں جاری ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی اعلان کردہ کمیٹی کا گذشتہ کئی ماہ سے کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، جس سے سندہ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت عہد شکنی کررہی ہے۔ جس کے باعث وارثان شہداء نے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے انشاء اللہ، قوم، ظلم و نا انصافی کے خلاف جدوجہد میں وارثان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جسم چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے کہا کہ سانحہ شکارپور کے وارثان شہداء کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ، اولیاء اور صوفیاء کی سرزمین سندھ میں دھشت گردی اور مذہبی منافرت قبول نہیں، جدوجہد کے ہر مرحلے پر شہداء کمیٹی کے ساتھ رہیں گے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ضلعی سیکریٹری روابط اور وارڈ نمبر 12 کے کونسلر کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں پانی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہئے تاکہ کل کو ہمیں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے. اہل محلہ کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہی بار ایسا ہوا ہے کہ ہمارے علاقے کے ٹیوب ویل خراب ہو گئے ہے اور واسا والے لوگوں کو پانی مہیا کرنے سے قاصر رہے ہیں. اس بات کی پیشن گوئی کوئی نہیں کر سکتا کہ ایسا آئیندہ بھی ہوگا کہ نہیں. مگر بحیثیت ایک ذمہ دار شہری ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ ہم پانی ضائع نا کریں، انہیں محفوظ کریں تاکہ اگر ٹیوب ویل ایک یا دو دن کیلئے خراب بھی ہوجائے تو ہمیں بے آبی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے لوگوں کو پانی کی اہمیت کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ کی ایک نعمت ہے اور ہم سب کو اس لئے بھی اللہ کا شکر گزار ہونا چاہئے ۔ پاکستان میں کہی علاقے ایسے بھی ہے جہاں صاف پانی میسر نہیں اور انہیں پانی پینے کیلئے بھی پیسے دینے پڑتے ہیں یہ تو ہماری خوش نصیبی اور اللہ تعالیٰ کا لطف و کرم ہے کہ ہم خود اپنے علاقوں سے صاف پانی نکالتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ ہمارے قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اللہ کے اس نعمت کا استعمال اچھے سلیقے سے کریں اور پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں تاکہ ہمیں مستقبل میں پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے. بلوچستان میں پانی کا بحران زیادہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے پانی کی اہمیت مسلمہ ہے قرآن پاک میں بھی پانی کے سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ پانی کے استعمال کے سلسلے میں احتیاط برتی جائے۔
اہل محلہ اور پرنٹ میڈیا کے توسط سے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منگی ڈیم کی تعمیر پر پوری توجہ دے اور کوئٹہ کے اطراف میں چھوٹے بڑے ڈیمز تیار کیے جائے تاکہ زیر زمین پانی کی سطح جو سال بہ سال نیچے جا رہی ہے ، اس لیول آب کو اوپر لایا جاسکے ورنہ ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی ضائع ہوتا رہیگا اور عوام بھی اسی طرح مشکلات سے دوچار رہینگے۔
وحدت نیوز (بیروت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے تجمع العربی والاسلامی لدعم خیار المقاومۃ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یحیٰی غدار کی دعوت پر بیروت میں تجمع کے مرکزی آفس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے موضوع پر لیکچر دیا۔ اس اجلاس میں فلسطین، لبنان اور مصر سے تجمع کے اعضاء شریک تھے۔ لیکچر کے بعد شرکاء اجلاس کے سوالات کے جواب کی نشست ہوئی، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیئے۔ استحکام پاکستان اور وحدت اسلامی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے عملی اقدامات کا تذکرہ کیا، جس پر حاضرین نے پاکستانی سیاسی قیادت کی بصیرت، پارلیمنٹ، مسلح افواج اور عوام کی یمن جنگ میں شریک نہ ہونے کے فیصلہ کو سراہا اور مجلس وحدت مسلمین کے وطنی و اسلامی کردار کی تعریف کی۔ اسرائیلی، سعودی اور ہندی گٹھ جوڑ پر روشنی ڈالی اور فلسطینی و کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت پر زور دیا گیا۔ یمن سمیت عراق، بحرین اور شام میں خلیجی و سعودی انسانیت سوز پالیسی اور امریکی و صیہونی سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خطے کے مسائل جنگوں سے نہیں بلکہ خطے کی عوام کی مرضی اور سیاسی جدوجہد سے حل ہوسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ عاصفۃ الصحراء، عاصفۃ الحزم یا عاصفۃ الجنوب خطے کے مسائل حل نہیں کرسکتے، ان طوفانوں اور عواصف سے مزید تباہی ہوگی اور فقط مقاومت کی راہ ہی ان سب مسائل کا فطری راہ حل ہے۔ تکفیریت اور دہشت گردی اسرائیل کی خدمت کر رہی ہے، بیت المقدس کا وجود خطرے میں ہے اور جہان اسلام پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔