وحدت نیوز (کوٹلی) محافل و مجالس ہماری عبادت ، کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں ، درود کی خوشبو سے بارود ختم ہو جائے گا،پیغام حسین ؑ و محافل میلاد مصطفی ؐ کا انعقاد عین عبادت ہے، یہ عبادت جاری و ساری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے منڈیاری سیداں میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عزاداری سیدا لشہداء ؑ و میلاد خاتم الانبیاء ؐ کے ذریعے پیغام امن عام کرتے ہیں ، ہم بتاتے ہیں کہ ظالم کے خلاف ڈٹ جانا اسوہ حسینی ہے اور نعمات خداوندی کا شکر ادا کرنا کار مصطفوی ہے، تمام مشکلات کا حل امت واحدہ کی صورت میں اکٹھے ہونے میں ہے، اتحاد و اتفاق سے دشمن دین و وطن کو نابود کر دیں گے ، درود و سلام ، لبیک یا رسول ؐ اللہ و لبیک یا حسین ؑ ہمارے شعار ، بلند کرتے ہوئے دشمن کو بھگا دیں گے، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اتحاد امت کے لیئے کوشاں ، ہر صورت بر سر پیکار رہے گی، مظلوم کی آواز بن کر ابھرنے والی جماعت ہر مظلوم کی آواز بنے گی ، ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی حمایت ہی ہمارا شیوہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچے جہاں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کوٹلی بردر طاہر بخاری نے اپنی کابینہ کے ہمراہ ان کا خیر مقدم کیا ، ریاستی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ ریاستی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید حمید نقوی ، ریاستی سیکرٹری تنظیم سازی ڈاکٹر عابد علی قریشی اور ریاستی سیکرٹری وحدت اسکاؤٹس برادر سید انصر عباس نقوی تھے، ریاستی سیکرٹری جنرل نے تنظیمی اجلاس میں خصوصی شرکت کے ساتھ ساتھ مجلس عزاو عوامی اجتماع سے خطاب کے علاوہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امریکی فرمائش پر 34 ممالک کا دہشت گردی کے خلاف الائنس عالم انسانیت کے ساتھ مذاق سے زیادہ کچھ نہیں۔ الائنس کی تشکیل پر امریکہ کا اظہار مسرت اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ الائنس انہیں ممالک کی فرمائش پر بنا ہے، جنہوں نے گریٹر اسرائیل کی تشکیل کے لئے داعش کو جنم دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو اس نام نہاد الائنس میں شمولیت سے گریز کرنا چاہیے۔جس کے اہداف اور مقاصد واضح نہیں۔ انہوں نے سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کے جرئت مندانہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد خود مختار ملک ہے اتحاد کے سلسلے میں پاکستان سے پیشگی مشاورت نہیں کی گئی تھی ۔ وزیراعظم کبھی قوم سے سچ بولیں اور ایک خود مختار اور آزاد قوم کی نمائندگی کا حق ادا کریں۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہاہے کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر کل جمعہ 18دسمبر کو ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ ملک گیریوم احتجاج کے موقع پر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شہدائے سانحہ پارہ چنار اور نائیجیریا کے مظلوم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے معصوم انسانوں کے قاتل دھشت گردوں کے خلاف بھرپور عوامی نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا میں جاری قتل عام پر دنیا بھر کے عوام احتجاجا روڈوں پر ہیں، اور وہ نائیجریا کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے کونسلر کربلائی عباس علی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سرسری جائزے سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ ملک میں تمام خرابیوں کا بنیادی سبب مخلص اور دیانتدار قوی قیادت کا فقدان ہے سیاستدانوں اور حکمرانوں نے کبھی بھی اپنے ذات سے باہر نکل کر ملک و قوم کے مفادات کو قومیت نہیں دی۔ ان کی تمام سرگرمیاں اقتدار کے حصول اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے گرد گھومتی ہے۔ آنہوں نے سیاست کو سماجی خدمت کا ذریعہ بنانے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے استعمال کیا اور عوامی مسائل سے لاتعلق رہے۔ یہی وجہ ہے کہ 68 سال گزرنے کے باوجود عوامی مسائل جوں کے توں ہیں۔ سب سے بڑی بات تو یہ ہے کہ ہمارے حکمران ملک میں سیاسی نظام کے ساتھ ساتھ اخلاقی نظام قائم کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں۔ ہمارے زیادہ تر مسائل کا تعلق اخلاقی اور سماجی نظام سے ہے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے باوجود ہم اخلاقی گراونڈ سے دو چار ہیں۔ سو ہمیں ایسی قیادت میسر آتی ہے جیسے ہم خود ہیں ۔ ہم نے لاکھوں انسانوں کی قربانی دے کر یہ خطہ زمین اس لیے حاصل کیا تھا کہ یہاں قرآن و سنت کے زریں اصولوں کے مطابق نظام قائم ہوگا۔ ہماری زندگیاں اسلام کے مطابق ہوں گی لیکن ہمارا کردار اور عمل اسلامی تعلیمات سے کوسوں دور ہے۔ ناپ تول میں کمی ، ناجائز منافع خوری، ملاوٹ، دھوکہ بازی ، جھوٹ اور فریب جیسے برائیوں میں گرفتار ہیں۔ گزشتہ برسوں میں ہم بحیثیت قوم قیام پاکستان کے اصل مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہی رہے ہیں لیکن اس ناکامی کا ملبہ دوسروں پر گرانے کی بجائے ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہماری زندگیاں کس حد تک اخلاقی نظام کے پابند ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی ، کرپشن اور بیڈ گورننس ہے حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا لوگوں کے بنیادی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہوگی ۔ ناقص پالیسیوں کے باعث مہنگائی ، بد امنی ، لوڈ شیڈنگ ، گیس کی بندش اور بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دہشتگردی کی ایک وجہ بھوک اور بے روزگاری بھی ہے جس ملک میں غریبوں کا استحصال ہو اور اقتدار میں ہمیشہ امیر ہی رہے ہیں اور ملک پرسرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی حکومت ہو، حکومت کے پاس ملک و قوم کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا کوئی نظام نہ ہو اور وہ صرف سیاسی جوڑتوڑ میں لگی رہیں تو عوام کے اندر مایوسی بڑے گی جس کا نقصان سیاسی عمل کوپہنچے گاعوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں ، سیاست اور جمہوریت کی گاڑی تو چل رہی ہے مگر آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔ عام آدمی کا مسئلہ آٹا، دال، چاول، چینی، گھی ،بجلی اور گیس ہے اسے اسمبلیوں اور سینٹ سے نہیں اپنے مسائل کے حل سے غرض ہے، بلا شبہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے ۔ تاہم اس وقت پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے انکا تقاضا ہے کہ وسیع تر قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جائے ،لہٰذا حکومت اوردیگر سیاسی جاعتوں کا فرض ہے کہ جس طرح سیاسی معاملات پر اتحاد کیا جاتا ہے عوام الناس کے مسائل کے حل کیلئے بھی وسیع تر اتفاق رائے تشکیل دیا جائے ۔ دیگر اہم سماجی معاشی اور سیاسی معاملات پر قومی اتفاق رائے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (قم) ایم ڈبلیو ایم قم کے شعبہ سیاسیات و ارتباطات و اطلاعات کو نائیجیریا کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ایران میں آیت اللہ شیخ زکزاکی کے نمائندے شیخ عبداللہ احمد زنغو نے کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ زکزاکی ،ایک مقبول،مہذب اور علمی شخصیت ہیں،ان پر حملہ در اصل انسانی اقدار پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی چاہے بوکو حرام جیسے ٹولے کریں یا سرکاری سرپرستی میں کی جائے اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نائجیریا کی صورتحا پر بے حسی کا مظاہرہ نہ کرےخصوصاً آیت اللہ شیخ زکزاکی پر کئے جانے والے تشدد کے بارے میں تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو غیر جانبدارانہ طور پر منظرِ عام پر لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں بے گناہ اور نہتے انسانوں کا قتلِ عام کیا گیاہے لیکن انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کی خاموشی دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
وحدت نیوز (قصور) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے خیرالعمل فائونڈیشن کی جانب سے قصور کے علاقے پتو کی مین مسجد قاسم ؑابن الحسن ؑ کا افتتاح کردیا گیا ۔ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکریٹری پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے مسجد کا افتتاح کیااس موقع پر عوام کی بڑی تعدادموجودتھی،مسجدکےافتتاح کےبعدنماز باجماعت بھی ادا کی گئی۔