وحدت نیوز (قم) چارسدہ یونیورسٹی پر ہوانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری اور سیکرٹری سیاسیات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ یہ سب سعودی عرب کی غلامی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے پالتو درندوں سے پہلے پاکستان میں شیعہ سنی کی آڑ میں دینی مدارس اور دینی علمی شخصیات کو قتل کروایا اور اب سکولوں اور یونیورسٹیوں پر شب خون ماراجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنی کالونی بنانا چاہتا ہے اور پاکستان میں اپنے وہابی عقائد کو زبردستی نافذ کرنے کے لئے ہماری علمی شخصیات،تعلیمی مراکز اور مفکرین کا قتلِ عام کیا جارہاہے،انہوں نے کہا کہ ملت پاکستان کو چاہیے کہ وہ ہر قسم کی فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر سعودی سازشوں کا مقابلہ کرے۔
وحدت نیوز (فتح جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری اور ملک اقرار حسین نے اپنی ہی کلاس کے دوستوں کے ہاتھوں یا علی مددکا لاکٹ پہننے کے جرم میں شھید ہونے والے مزمل عباس کے اہل خانہ سے ملاقا ت کی رہنمائوں نے شید مزمل عباس کے والد اور دیگر پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید لیئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی بھی کی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے ورثاءسے واقعہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ شہید مزمل عباس کو بھال سیداں میں یاعلی مدد کا لاکٹ پہننے کے جرم میں ذبح کر دیا گیا۔ ورثانے لاش کیساتھ کوہاٹ روڈ اٹک پر FIR درج ہونے تک احتجاج بھی کیا تھا،تکفیری مدرسہ سے منسلک تین دہشتگردوں نے مزمل عباس کو یاعلی مدد کا لاکٹ پہننے کے جرم میں گلا کاٹ کر شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق مزمل عباس تین دن سے لاپتہ تھا اور بعدازاں اس کی سر کٹی لاش برآمد ہوئی، ورثہ اور اہل محلہ نے کوہاٹ روڈ اٹک پر FIR درج ہونے تک احتجاج کیا، موصول اطلاع کے مطابق دھشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد احتجاج ختم ہوگیا ہے۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں فتح جنگ میں ایک مدرسہ انوار صحابہ و اھلبیت ملوث ہے، یہ مدرسہ شدت پسند نظریات پھیلانے میں مشہور ہے۔ پولیس کے مطابق مزمل میٹرک کاا سٹوڈنٹ تھا، اسکول میں امام علی علیہ سلام کا لاکٹ پہنے کی وجہ سے شروع ہونے والی بحث پر 3 لڑکوں نے اسے قتل کر کے لاش ایک ویرانے میں دفن کردی، ان لڑکوں میں سے ایک کا باپ اور دوسرے کا بھائی اسی تکفیر ی مدرسے میں ہوتے ہیں جبکہ تیسرے کا باپ وہاں پر پیش امام ہے، پولیس نے شک پر آج سکول کے ایک لڑکے کو گرفتار کیا تو اس نے ساری تفصیلات بتائیں، بعدازاں قتل میں ملوث تمام ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں ، اس واقعہ سے اندازہ لگالینے چاہئے کہ شدت پسندی کی یہ سوچ ہمارے تعلیمی اداروں کے اندر تک پہنچ چکی ہے، کہ جہاں پر اب دوست دوست کا گلا کاٹ رہا ہے، لہذا تکفیری دشمن کا بچہ اب پڑھا لکھا ہوگیا ہے اسے مزید پڑھانے کی ضرورت نہیں بلکہ انکا علاج صرف نہروان کی طرح انکا خاتمہ کرنا ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مشترکہ نمائندہ پلیٹ فارم ’’یوتھ آف گلگت بلتستان‘‘ کے زیراہتمام اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے اراکین جی بی قانون ساز اسمبلی نے بھی شرکت کی اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے نصف صدی سے زائد عرصے سے سرزمین بےآئین گلگت بلتستان کے محروم و محکوم اور محب وطن عوام کے بنیادی انسانی، معاشی، تعلیمی، معاشرتی اور آئینی حقوق کا مطالبہ کیا، مقررین نے کہا کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں اہم اسٹیک ہولڈر کے طور پر برابر نمائندگی اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی متفقہ قرارداد پر عمل درآمد کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پانچ سو کلومیٹر طے کرنے کے بعد جاکر اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان میں جا ملتا ہے لیکن جس خطے سے یہ منصوبہ گزر کر آنا ہے اس کی کوئی آئینی شناخت نہیں ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنایا جائے اور سینیٹ و قومی اسمبلی میں باقاعدہ نمائندگی دی جائے۔ مظاہرے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ مختلف سیاسی، مذہبی، سماجی تنظیموں اور سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے بھی بھرپور شرکت کی اور ’’یوتھ آف گلگت بلتستان ‘‘ کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان اسمبلی کے رکن ڈاکٹرحاجی رضوان علی، کاچو امتیاز حیدرخان، پیپلزپارٹی کے عمران ندیم، تحریک انصاف کی آمنہ انصاری، تحریک اسلامی کے کیپٹن (ر) شفیع سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ مظاہرے میں نون لیگ کی جانب سے کسی رکن اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔
مظاہرے سے مختلف جماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور ریاست پاکستان سے فی الفور گلگت بلتستان کے عوام کی طویل محرومیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے آئین پاکستان میں ترمیم کرکے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے میں دیگر صوبوں کی طرح اہم اسٹیک ہولڈر گلگت بلتستان کو مکمل طور پر نظرانداز کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو بھی اس منصوبے میں بھرپور اور متناسب نمائندگی دی جائے تاکہ خطے کے محکوم عوام بھی اسکے ثمرات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مقررین نے گلگت بلتستان کی قومی اسمبلی، سینیٹ اور این ایف سی میں تاحال نمائندگی نہ ہونے کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے بلاجواز ٹیکسز کے نافذ کو غیرآئینی اقدام قرار دیا۔ اس موقع پر یوتھ آف گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ہم اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل تمام مطالبات کے حل کیلئے اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی(سپریم کونسل) کے رہنماؤں علامہ ناصر عباس جعفری ، علامہ حسن صلاح الدین ، مولانا حیدر عباس عابدی،علامہ امین شہیدی نے باچاخان یونیورسٹی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے حکومت اور مقتد ر قوتوں سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کیخلاف فوری کاروائی شروع کی جائے۔نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے،حکومت بلا تفریق کالعدم جماعتوں کیخلاف فوری کاروائی کرے،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سپریم ادارہ شوریٰ عالی کا اجلاس ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت چیئرمین شوریٰ عالی علامہ حسن صلاح الدین نے کی،اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی و مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت ایم ڈبلیو ایم سندھ ،پنجاب ،خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اور گلگت بلتستان کےصوبائی سیکر ٹریزنے بھی شرکت کی اجلاس میں موجودہ ملکی صورت حال اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر وحدت ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ تین دہائیؤں سے دہشت گردی کا شکار ہونے والی ملت جعفریہ کو نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔سانحہ شکار پور،سانحہ جیکب آباد،سانحہ چھلگری اور ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہمارے چوبیس ہزار سے زائد خانوادگان شہداء اب تک انصاف کے لئے پکار رہے ہیں،دہشت کے تمام مقدمات کو فوجی عدالتوں کے سپرد کر کے فوری انصاف کو یقینی بنایا جائے۔پاک چائنہ اقتصادی راہ داری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کا عمل اس منصوبے کے دشمنوں کی سازش کا ایک حصہ ہے گلگت بلتستان کو اس میگھا پروجیکٹ میں اتنا حق ہے جتنے دیکر پاکستان کے صوبوں کا ہے،گلگت بلتستان کو بائی پاس کرنے کے عمل کی پور زور مذمت کر تے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل آئینی حق دے کر پانچواں صوبہ بنایا جائے،گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں دشمن ہے ۔ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کا عمل دراصل دہشت گردی کیخلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ایران سعودی عرب تنازعے میں ہمیں مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر برادر اسلامی ملکوں کے درمیان مفاہمت کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔پنجاب میں داعش کے بڑھتے اثرروسوخ سے حکومت آنکھیں چرانے کے بجائے شدت پسندوں کیخلاف پنجاب میں کاروائی کرے،اسلام آباد میں متنازعہ شخص کیخلاف سینٹ میں ثبوت پیش کرنے کے باوجود کاروائی کا نہ ہونا المیہ سے کم نہیں،دہشت گردی کیخلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کی نذر نہ کیا جائے۔ایران سے اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنائے جائے تاکہ پاکستانی عوام کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات مل سکے۔میٹرو پروجیکٹس کے نام پر پنجاب میں کھربوں روپے لگا کر کمیشن بنانے کے بجائے ملک بھر میں صحت اور تعلیم کے مخدوش حالت کو بہتر بنانے میں ملکی وسائل کا استعمال کیا جائے۔
وحدت نیوز (مشہد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام بسلسلہ شہادت اخت الرضا، بنت باب الحوائج، کریمہ اہلبیت حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا موسسہ شہید عارف الحسینی (رح) میں مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشہد مقدس سے جاری بیان کے مطابق مجلس عزاء سے علامہ نصیرالرضا صفدر نے اپنے خطاب میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی سیرہ طییہ پر تفصیل سے گفتگو کی اور آپکے مدینہ الرسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ہجرت 'طول سفر کی مشکلات اور مصائب و آلام اور پھر آپ کی غربت کے عالم میں شہادت اور مصائب بیان کیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ اسی معصومہ(س) کی کرامت کا نتیجہ ہے۔ آخر میں چہلم شہدائے نائیجیریا کے موقع پر اُن کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی صحت وسلامتی اور بازیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات کامران حسین ہزارہ نے کوئٹہ شہر کے بگڑتے حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں حکومت کے سر پر سوار ہو چکے ہیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ایک خواب بن کر رہ گیا ہے، انہیں انکی اصل مقام تک پہنچانے کی ضرورت ہے. جو تنظیمیں صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے میں ملوث ہیں ان پر پابندیاں عائد کی جائے اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد خود تسلیم کرتے ہیں کہ ان کاروائیوں میں وہ ملوث ہیں اور یہ دھمکی بھی دیتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی کاروائی جاری رکھیں گے اسکے باوجود انتظامیہ اور حکومت کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے. یہ بات بارہاں ثابت ہو چکی ہے کہ دشتگرد کسی خاص فرقہ یا گروہ کے دشمن نہیں ہے، دہشتگردوں نے ہر فرد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے انکا مقصد پاکستان کی تباہی ہے اور ہر محب وطن پاکستانی کو چاہئے کہ وہ ان دہشتگردوں کے خلاف کھڑا ہو جائے اور انکے لئے زمین تنگ کر دے، اگر انتظامیہ مضبوط ہوجائے تو دہشتگردوں کو شکست دینا ہمارے لئے آسان ہوجائے گا.