وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے اپنی کابینہ کو وسعت دیتے ہوئےسید اظہر حسین کاظمی کو سیکریٹری امور تعلیم اور سید علمدارحسین زیدی کو سیکریٹری شماریات نامزد کردیا ہے، وحدت نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے انچارج صوبائی سیکریٹریٹ زاہد مہدوی نے کہا کہ صوبائی کابینہ ےتقریباًمکمل ہو چکی ہے ، چند ایک خالی عہدوں پر علامہ مبارک موسوی جلد اہل اور موزوشخصیات کو نامزد کریں گے اور صوبائی کابینہ کی باضابطہ تقریب حلف برداری منعقد کی جائےگئی۔

وحدت نیوز (بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا پیدا کردہ خوف قومی عزم اور یکجہتی نے PSL فائنل کی صورت میں ختم کر دیا ، PSL فائنل کے پرامن انعقاد کے لئے ریاستی اداروںکے اقدامات قابل تحسین تھے ۔ اگر یہ ادارے اسی توجہ اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے ناصور کو اکھاڑ پھینکنے کی کو شش کریں تو یقینا بہترین نتائج حاصل ہوں گے ۔ جس طرح پوری دنیا نے پاکستانی قوم کی بے خوفی اور جذبہ دیکھا یہ پاکستانی قوم کا حقیقی روپ تھا۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر بری طرح ناکام ہوئے ہیں ۔ہم اپنے ضلع بھکر میں بھی توقع رکھتے ہیں کہ ریاستی ادارے ایسے اقدامات کریں گے جس کی وجہ سے عوام کو خوشیاں ملیں اور خوف و ہراس کی فضاء تحلیل ہو۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر زائرین کو درپیش مسائل پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اس مسئلہ کے مستقل اور فوری حل کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہ وفاقی وزارات داخلہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کوئٹہ سے ایران بذریعہ سڑک سفر کرنے والے زائرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔اس معاملے سے حکومت کی دانستہ لاتعلقی اور غفلت زائرین کے اضطراب میں اضافے کا باعث ہے۔تفتان میں رہائش اور کھانے کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں کی اجاری داری قائم رکھنے کے لیے زائرین کو خود ساختہ مشکلات میں الجھایا جا رہا ہے جس پر پاکستان کے پانچ کروڑ اہل تشیع سراپا احتجاج ہیں۔۔سیکورٹی کے نام پر زائرین کے قافلوں کو کئی کئی دن تفتان بارڈر پر روک لیا جاتا ہے۔جس کے باعث بچوں ،بزرگوں اور خواتین کو شدید اذیت جھیلنا پڑتی ہے۔بارڈر پر دکاندار اشیا ئے خورد ونوش کئی گنا مہنگے نرخوں پر فروخت کرتے ہیں۔مناسب رہائشی سہولیات نہ ہونے کے باعث خواتین و بچوں کو اکثر اوقات کھلے آسمان تلے کئی کئی دن اور راتیں گزارنی پڑتی ہیں۔انہوں نے حکومت سے ایسی پالیسی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے جس کے تحت تفتان بارڈر پر زائرین کے قیام کو چندگھنٹوں تک محدود کیا جائے۔تاکہ انہیں تفتان بارڈر پر کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔زیارت امام رضا علیہ السلام سے واپس آنے والے زائرین کے تفتان سے کوئٹہ تک محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

وحدت نیوز (نواب شاہ) ضلع نواب شاہ کی تحصیل جام صاحب کی یوسی اکرو1 میں مجلس وحدت مسلمین کے نئے یونٹ کا قیام لایا گیا ہے ،ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما مولانا قلب مہدی کی سربراہی میں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے متعددکاکنان نے مجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر کارکنان نے کثرت رائے سے برادر میر محمد مجیدانوکو آئندہ تین سال کیلئے ایم ڈبلیوایم یونٹ یوسی اکرو1 کا سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا۔

وحدت نیوز (جھنگ) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع جھنگ کی جانب سے ایامِ فاطمہ(ع) کی مناسبت سے ضلع جھنگ میں مجالس کا انعقاد کیا گیا جسمیں سیدہِ کونین کا اسوۂ مبارکہ بطور مدافع ولایت اور  عصری تقاضے کے عنوان سے خواتین کو شعور اور آگہی دی گئ۔اسکے علاوہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شھید ہونے والوں کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی لئے دعائے صحت کی گئ۔اور ملک و ملت کی ترقی اور سلامتی کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئ۔اسکے علاوہ ضلع جھنگ کی جنرل سیکرٹری کی جانب سے ضلع جھنگ کے 4 مختلف تحصیلوں کی خواہران  کے ساتھ ایک تنظیمی نشست بھی رکھی گئ جسمیں تنظیمی و تربیتی حوالے سے مختلف پروگرام تشکیل دئیے گئے۔ ضلع جھنگ کے 4 تحصیلوں کی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری بھی ہوئی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ سولجرز بازار میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیروان ولایت جناب زہرا کی سیرت کو زندہ کرتے ہوئے علمائے صالحین کی قیادت میں ولایت کے دفاع کےلئے میدان میں ہیں بدر تشیع تکمیلِ کے مراحل میں ہے اتحاد،وحدت،طہارت نفس، پاکیزگی باطن اور شعار اسلام کی پاسداری کی ضرورت ہے، دشمن کی چالوں کو سمجھنا اور مناسب وقت پر مناسب انداز سے تدارک جناب زہرا کی حیات طیبہ سے مستعار لیے گوشے ہیں۔ میدان میں حاضر ہو کر علمی کار ہائے نمایاں سر انجام دے کر اور انتشار وافتراق کا قلع قمع کر کے ہی ہم سیدہ عالمین کی شفاعت کے مستحق قرار پاسکتے ہیں۔

 انہوں مزید کہا کہ ملک خداداد پاکستان کا آئین ہمیں اسلام کی پاسداری محمد وآل محمد سے مربوط اور ان کی سیرت و کردار سے متمسک ہونے کے وسائل مہیا کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اٹھایا جانے والا ہر قدم ہماری طرف سے ہماری نصرت محسوس کرےگا۔ داعش کو عراق ۔جبۃالنصرہ کو شام اور اسرائیلی یہودی عزائم کو یمن ۔بحرین ۔نائجیریا میں ہم ہی نے ناکوں چنےچبوائےہیں پاک دھرتی پر داعش،لشکر جنھگوی،سپاہ صحابہ ،مجلس احرار، جندالشیاطین کوہماری پاک افواج بحیرہ عرب میں ہماری ہی دعاؤں سے غرق کریں گی۔اختتام مجلس پر نوحہ خوانی اور سینہ زنی برپا کی گئی اس موقع پر مجلس وحدت کے مرکزی رہنما علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر ذمہ داران، کارکنان و مومنین نے بھرپور شرکت کی بعد ختم ماتم داری نیاز بھی تقسیم کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree