وحدت نیوز(کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے کہا ہے کہ این اے 125 کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو حق حکمرانی کا کوئی حق نہیں ،الیکشن دھاندلی کے ثبوت سامنے آگئے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے ،ن لیگ کی جانب سے گلگت بلتستان میں بھی پری پول ریگنگ جاری ہے، جب تک ملکی سیاست سے ان مافیاز کا صفایا نہیں ہوجاتا حقیقی جمہوریت کا بحال ہونا ممکن نہیں،الیکشن ٹربیونل کا یہ فیصلہ دھاندلی کے خلاف جدو جہد کرنے والی جماعتوں کی بڑی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات میں منظم انداز میں دھاندلی ہوئی،ہماری آزاد عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دیں،تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو کہ وہ عوامی حق رائے دہی پر قد غن لگائے،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے انتخابات کو افواج پاکستان کی نگرانی میں کرائے جائیں،بصورت دیگر اس خطے میں ن لیگ ایک نہ ختم ہونے والا بحران پیدا کرنے کی مکمل منصوبہ بندیوں میں مصروف ہے۔
وحدت نیوز (خیرپور) خیرپور میرس کی تحصیل پریالو میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ولادت باسعادت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پرجشن مولود کعبه منعقد کیا گیا، جس سے ایم ڈؓلیوایم کے صوبائی رہنماعلامہ نشان حیدر ساجدی علامہ ولی محمد چانڈیو،مولانا الطاف میرجت نے فضائل امیر المومنین علیہ السلام بیان کیئے، جبکہ شاعر اہلبیت جواد جعفری ، افراز جعفری اور فواد جعفری نےبارگاہ مولائے کائنات میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 میں الیکشن ٹریبونل کی طرف سے نتائج کالعدم قرار دیے جانے کے بعد مسلم لیگ نون کے جعلی مینڈیٹ کی اصلیت کھل کر سامنے آ گئی اور یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ موجودہ حکومت نے انتخابی دھاندلی میں ہمیشہ الیکشن کے ’’مخصوص عملے‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں اور اب اسی پریکٹس کو گلگت بلتستان میں دہرانے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔پنجاب سے ’’تریبت یافتہ ‘‘ عملے کو گلگت بلتستان کے الیکشن میں فرائض سر انجام دینے محض اس لیے بھیجا جا رہا ہے تا کہ وہاں سے انتخابات کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا یہ کھیل کھیلنے کے ارادے سے باز رہے بصورت دیگربھیانک نتائج کا سامنے کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں عوامی رابطوں کے فقدان کے باعث اپنی حیثیت اور عوامی تائید کھو چکے ہیں۔ یہاں کی باشعور و باضمیر عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی انتخابی مہم سخت سست روی اور مایوسی کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔
انہوں نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کی دھاندلی ثابت ہونے جانے کے بعد اب ان کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔مسلم لیگ نون نے پورے پاکستان میں دھاندلی کے ذریعے جعلی میندینٹ حاصل کرے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی بے حد پذیرائی اہلیان علاقہ میں بے پناہ مقبولیت کا والہانہ اعتراف ہے۔اس وقت گلگت بلتستان کی بیشتر مقتدر شخصیات ایم ڈبلیو ایم میں شامل ہو چکی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین سیاسی اعتبار سے مضبوط پوزیشن پر ہے اور علاقائی اتحادیوں سے مل کر الیکشن میں زبردست کامیابی کے آثار واضح طور پر دیکھ رہی ہے۔ اس وقت تک ایم ڈبلیو ایم نے کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا تاہم کچھ نشستوں پر اپنی پوزیشن اور مشترکہ قومی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سیٹ ایڈجسٹ منٹ کا فیصلہ کیا جا سکتاہے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی دس روزہ دورہ گلگت بلتستان پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں علامہ اعجاز بہشتی پانچ روز گلگت اور پانچ روز بلتستان کا دورہ کرینگے ،جہاں عوامی اجتماعات سے خطاب اور معزیزین گلگت بلتستان سے ملا قات بھی کرینگے،گلگت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا مجلس وحدت مسلمین نے ہر فیصلہ گلگت بلتستان کے عوام کی جذبات ، خدمات اور اُمیدوں کو سامنے رکھ کر کیا ہے اور الیکشن میں بھی عوام اور نوجوانوں کے خواہشات کے مطابق تمام رنگ ،نسل ،زبان، مذہب اور شخصیت سے بالا تر ہو کر قابل، لائق اور تعلیم یافتہ لوگوں کو ٹکٹ دیئے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے عوام کے مسائل کو حل کر سکیں۔علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ کہ گلگت بلتستان کے جوانوں کے چہرہ کا نور یمن کے جوانوں سے ملتا ہے، ان کے عزم حزب اللہ سے ملتے ہیں اور ان کے صبرو شجاعت کربلا والوں سے ملتا ہے ، اب مجھے ان کے چہروں سے مجلس وحدت مسلمین کی جیت نظر آرہی ہے۔
بدین میں عزاداروں ، ماتمیوں اور امام بارگاہ کے ٹرسٹیز کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، علامہ مختار امامی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی نے بدین میں عزاداروں اور امام بارگاہ کےٹرسٹیز کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدین سے گرفتار عزاداروں اور ٹرسٹیزکو فوری رہا کیا جائے ،پی پی پی اپنےتنظیمی اختلافات کو خود حل کرے اور ملت جعفریہ کو اس میں استعمال نہ کرے،عزاداروں اور ماتمیوں کی گرفتاری پر خاموش نہیں رہیں گئے ،بدین میں شیعہ دشمن پی پی پی رہنماشیعہ عزاداروں کو گرفتار کروا رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ فوری طور پر گرفتار شیعہ عزاداروں کی رہائی کو یقینی بناکر حالات کو مذید خراب ہونے سے بچائیں ،بدین میں مسجد و امام بارگاہوں اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گئے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں ان کا مذید کہنا تھا کہ ملت جعفریہ ذوالفقار مرزااور آصف زرداری کے درمیان فریق نہیں بننا چاہتی ، یہ انکی پارٹی کے اندرونی مسائل ہیں جنہیں اندرہی حل ہونا چاہئے، سندھ حکومت نے متعصبانہ رویہ ترک نہ کیاتو بدین میں لگنے والی آگ پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی،انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بدین میں اہل تشیع کے مقدسات کے تحفظ اور شخصیات کی حفاظت کو یقینی بنائیں جبکہ بدین سے گرفتار اہل تشیع معززین اور امام بارگاہ کےٹرسٹیز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
وحدت نیوز (دمشق) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری امورخارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کی آیت اللہ العظمی السید محمد سعید الحکیم کے دفتر لبنان و شام کے مسئول علامہ سید علی الحکیم سے ملاقات کی، ملاقات میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاوہ ازیں سیکریٹری امور خارجہ نے پاکستان کی یمن جنگ میں سعودی عرب کے بار بار اصرار کرنے شمولیت اختیار نہ کرنے کو ملت پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔ اور کہا کہ پاکستانی عوام اس وقت بیدار ہے اور وہ جانتی ہے کہ ہمارے مفادات کس کے ساتھ وابستہ ہیں اور عوام اب برادر اسلامی ممالک کے ساتھ برابری کے سطح کے تعلقات چاہتی ہے۔ اور اب وہ دور نہیں رہا کہ جب دوسرے ممالک کے کہنے پر ہم اپنی افواج ان کی لڑی جانی والی جنگ میں دھکیل دیتے تھے۔ لہذا اب بیداری و شعور کا زمانہ آگیا ہے اور اقوام عالم بہت تیزی کے ساتھ عالمی حکومت اسلامی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر صاحب نے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے کردار پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہم مظلومین کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ وہ طبقہ کہ جو تبدیلی کا خواہاں ہے۔ اور انشاء اللہ فتح مظلومین کی ہوگی۔