وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام اپنے مطالبات کے حق میں جاری دھرنا اکتیسویں روز میں داخل ہو چکا ہے اور تاریخی دھرنے میں روزے کی حالت میں بھی عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے سے شیخ مبارک عارفی اور آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے بعد مطالبات کی منظوری کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح بلتستان بھر سے لانگ مارچ کریں گے۔ لانگ مارچ کے سلسلے میں عوام تیار اور آمادہ رہیں۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرح صوبائی حکومت بھی اوچھے ہتھکنڈے پر اتری ہوئی ہے اور مخالف جماعتوں کو دیوار سے لگانے کے لیے ریاست کو استعمال کر رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں خالصہ سرکار اور دیگر مظالم کے روک تھام کے لیے عوام آمادہ رہے۔ موجودہ صوبائی حکومت کو بلتستان سے خصوصی طور پر دشمنی ہے اور بلتستان کی ترقی نہیں چاہتی اگر ایسا نہیں ہے تو شغرتھنگ پاور پروجیکٹ اور بلتستان یونیورسٹی منسوخ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے کا مقصد اقبال اور جناح کے پاکستان کا حصول ہے۔ ملک بھر میں دہشتگردوں کی پشت پناہی اور محب وطن پاکستانیوں کو ٹارگٹ بنانا روح پاکستان کے مخالف ہے۔ جس پاکستان کے حصول کے لیے قربانیاں دی ہیں اسے بچانے کے لیے بھی قربانیان دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارے اگر خیانت نہیں کرتے تو گلگت بلتستان پاکستان کا آئینی حصہ بن چکا ہوتا۔ ستر سالوں سے ریاستی اداروں میں موجود خیانت کاروں نے بلتستان کی حب الوطنی کو مشکوک بنا کر پیش کر تے رہے ہیں آج بھی ملک کے حقیقی فرزندوں کو غدار ثابت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ گلگت بلتستان پر جاری مظالم پر آرمی چیف نوٹس لے۔ صوبائی اور وفاقی حکومت اس حساس خطے کو مزید مشکلات میں دھکیلنا چاہتی ہے۔ اکنامک کوریڈور میں جی بی کو جس طرح نظر انداز کیا گیا اور خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو جبر سے دبا نا چاہتے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے شیعہ سنی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور نہ ہی مطالبات کی کسی شق سے دستبردار ہونا قابل قبول ہے۔ پارہ چنار میں پرامن احتجاج پر ایف سی کی طرف سے گولیاں چلانے والے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام سے لے کر ملک میں دہشت گرد وں کے خلاف بھرپور آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کی روح کی مطابق نفاذ تک ہمارا احتجاج ختم نہیں ہو گا۔ہماری جدوجہد پُر امن پاکستان کے لیے ہے جہاں ہر شخص کو آئین کے مطابق مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہوں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت نے ملت تشیع کے ساتھ ہمیشہ امتیازی سلوک روا رکھا۔پاکستان کے اہل تشیع نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ حکومتی مظالم نے بھی ان کے لیے زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ملک بھر میں دندناتے ہوئے دہشت گرد امن و سکون کے قیام میں موجود ہ حکومت کی ناکامی کی بین دلیل ہے۔نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردی کے تدارک کی بجائے سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی بھی جگہ نرمی کا مظاہرہ کرنا پاکستان کے اسی ہزار شہدا کے خون سے غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا اعلان حکومتی بے حسی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ حکمرانوں کے پاس تدبر، حکمت اور بصیرت جیسی کوئی شے سرے سے موجود نہیں۔سیاسی شعور کے فقدان اور عوامی مشکلات سے دانستہ بے خبری نے نون لیگ کو عوام سے دور کر دیا ہے۔اگلے الیکشن میں نہ صرف ملت تشیع نواز لیگ کابائیکاٹ کرے گی بلکہ اسے بہت سارے حلقوں میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اظہار یکجہتی کے لیے پوری دنیا میں علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاجوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امورتربیت علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے تبلیغی وتربیتی دورہ کراچی کے موقع پر مختلف مقامات پر منعقدہ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان قرب خدا اور شیطان سے دوری کا مہینہ ہے، خدا کی اطاعت اور بندگی کی معراج کے حصول کے لیئے انسان خود کو اس ماہ  مبارک میں اللہ کے سامنے پیش کردے ، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس نے ماہ مبارک رمضان سے قبل ماہ شعبان سے ہی خدا کے مقرب بندوں کے حمایت میں خود کو خدا کی راہ میں پیش کردیا تھا، مظلوموں کی پیروی اور کے حقوق کی جنگ لڑنے کا جو طرز عمل قائد وحدت نے اختیار کیا اس کی نظیر تاریخ میں بہت کم ملتی ہے، بھوک ہڑتال کے ذریعے ملت مظلوم تشیع کی دبی ہوئی آوازکو عالمی سطح پر بلند کرنا کوئی معمولی اقدام نہیں بلا مبالغہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے سر فخر سے بلند کیا ہے ۔

وحدت نیوز(مٹیاری) مجلس وحدت مسلمین ضلع مٹیاری کےسیکریٹری جنرل علامہ اختر حسین کی کاوشوں سےپرنسپل جامعہ نورولایت علامہ اعجاز حسین شریعتی نےمجلس وحدت مسلمین میں باقائدہ شمولیت کااعلان کردیا ہے علامہ اختر حسین نے انہیں ضلع مٹیاری کے ڈپٹی سیکریٹری کی زمہ داری تفویض کی ہے،علامہ اعجاز حسین کا کہنا ہے کے علامہ راجہ ناصر کے لانگ مارچ کے حمایت کرتا ہو اور اس کو کامیاب کرنے کے ہر ممکن کوشش کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

وحدت نیوز(لاہور) رمضان المبارک کے بعد پاکستان بھر سے لوگ اسلام آباد اور تخت لاہور کا رخ کریں گے اور ان بے حس حکمرانوں سے کی مجرمانہ خاموشی اور کرپشن کا حساب لیں گے،اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کو ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہمارے پرامن احتجاج نظر نہیں آرہے،ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی نے لاہور پریس کلب پر 31 دن جاری مجلس وحدت مسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت ہمارے قاتلوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے،جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں سب سے بڑی رکاوٹ ن لیگ کی صوبائی و وفاقی حکومتیں ہیں،ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اور انشااللہ اسے حاصل کر کے دم لیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود عالم کربلائی نے کہا کہ ماہ صیام تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیں صوم و صلوۃ کے ذریعے اپنی اندرونی کثافتیں صاف کرنے کا موقع عطا کرتا ہے۔انہوں نے کہا اس ماہ مبارک میں ہمیں ایثار و قربانی کے جذبات کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔سحری و افطاری کے اوقات میں عزیز و اقربا کی ضروریات کو بھی پیش نظر رکھا جائے۔ جو لوگ رمضان کے دنوں میں چوربازاری اور خود ساختہ مہنگائی کرتے ہیں ۔وہ روزداروں کی مشکلات میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں ۔اس طرح کے اعمال روزہ کی قبولیت میں مانع ہیں۔ایسے لوگوں روزہ کے روحانی فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں۔روزہ محض بھوکا رہنے کا نام نہیں بلکہ اپنے تمام اعضا کو غیر شرعی امور سے دور رکھنے کا نام ہے ۔ان خیالات کا اظہار کراچی وحدت ہاؤس صوبائی دفتر میں کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر، برداشت اور رواداری اس مقدس مہینے کے خصوصی انعام ہیں۔ روزے کا حقیقی لطف ان انعامات کے حصول میں ہے اور یہ تبھی حاصل ہوتے ہیں جب نفس کے ساتھ جہاد میں ثابت قدمی اور استقامت اختیار کی جائے۔مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر کی طرح مخیر حضرات کے تعاون سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی مستحقین میں پانچ ہزار سے زائد راشن تقسیم کئے ہیں اور انشااللہ مخیر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree