The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے آنے والے بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا پہاڑ توڑنے کے لئے پہلے سے زمین ہموار کرنا شروع کردی ہے سارے وزیر مشیر میڈیا کے ذریعے پہلے ہی سے مہنگائی کا مژدہ سنا رہے ہیں وہ نوکری پیشہ افراد جو اپنی تنخواہ سے بجلی کا بل بھی ادا کرنے کے قابل نہیں ان کی کمر توڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تنخواہیں کئی سو فیصد بڑھانے والے عوام کے سامنے سخت حالات برداشت کرنے کا بھاشن دے رہے ہیں اگر ملک معاشی ترقی کر رہا ہے تو عوام مہنگائی تلے کیوں دبتی جا رہی ہے آئی ایم ایف کا تیار کردہ بجٹ عوام کسی حال میں قبول نہیں کرے گی تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کو مل کر مہنگائی کے اس طوفان کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی جو آنے والے بجٹ کی صورت میں آنے والا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے تیسرا سالانہ تنظیمی و تربیتی کنونشن بعنوان صدائے عدل کا انعقاد آئی آر سی لان بی میں کیا گیا، کنونشن میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائم جعفری نے انجام دیئے، کنونشن کا آغاز قاری علی حمزہ نے تلاوتِ کلامِ الٰہی سے کیا، علی مہدی نقوی، حسین نگری، طاہر بلتستانی، آصف علی، ساجن علی اور برادر میثم نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا، شرکاء کنونشن سے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی صدرعلامہ باقر عباس زیدی، پروفیسر زاہد علی زاہدی، وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر یاور علی کاظمی اور مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری تبلیغات علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب کے آخر میں وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان کیا، کثرتِ رائے سے علی حیدر کاظمی کو برائے سال 2025-26ء کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کیا گیا، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان یاور علی کاظمی نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔
کنونشن میں مجلسِ وحدتِ مسلمین آزاد کشمیر کے صدر علامہ یاسر سبزواری، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن، جعفریہ الائنس پاکستان کے جنرل سیکرٹری شبر رضا رضوی، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر حسین شہیدی، صدر عزاداری ونگ کراچی رضی حیدر رضوی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عسکری رضوی، ڈویژنل فلاح و بہبود سیکرٹری زین رضا، ڈویژنل مالیات سیکرٹری محمد عباس، ڈویژنل رابطہ سیکرٹری علی نئیر، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کراچی کے رہنماء علی رضا لیلانی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کے نائب صدر سید اسد حیدر شاہ بخاری، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے رہنماء رضا زیدی، قنبر، کمیل، جعفریہ یوتھ پاکستان صوبۂ سندھ کے ناظم ساجد علی، ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے صدر علامہ ملک غلام عباس، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے صدر احسن عباس، عزاداری ونگ ضلع شرقی کے صدر حسن کاظمی، دیگر ملی تنظیمات کے نمائندگان سمیت ٹاؤن صدور و ممبران نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینیؒ کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے ایک پُروقار کانفرنس بعنوان "اقتدار امام خمینی کی نگاہ میں" منعقد ہوئی۔
کانفرنس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب آقای علی رضا رجائی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میران بلوچ جامعہ امام صادق کوئٹہ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ آقا سید ابو الحسن میری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ: "دین اسلام نے اہلِ حق اہل ایمان کو طاقت کے حصول کا حکم دیا ہے، جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: 'اور دشمن کے مقابلے میں جتنی طاقت جمع کر سکتے ہو، کرو۔' ایسی طاقت حاصل کرو کہ دشمن تم سے خوفزدہ ہو۔"
انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ اللہ کی طاقت پر کامل یقین رکھتے تھے، اسی لیے وہ امریکہ، اسرائیل اور عالمی استعمار سے خوفزدہ نہیں تھے۔ آپ فرمایا کرتے تھے: "امریکہ ھیچ غلطی نمی تواند بکند" یعنی امریکہ کوئی غلط قدم نہیں اٹھا سکتا۔
علامہ ڈومکی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے امت مسلمہ کو طاقتور بننے کا راستہ دکھایا۔ اللہ کی ذات کے بعد آپ نے ہمیشہ عوامی طاقت پر بھروسہ کیا۔ آپ کا یہ تاریخی جملہ ’’میزان، رائے ملت است‘‘ یعنی "پیمانہ ملت کی رائے ہے"، آج بھی اسلامی جمہوریہ کی سیاست کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسلامی افواج کو طاقتور دیکھنا چاہا۔ فلسطین کے نہتے مجاہدین، جن کے ہاتھوں میں صرف پتھر اور غلیل تھے، انہی کے ہاتھوں میں رائفل، میزائل اور راکٹ لانچر دیے تاکہ وہ اسرائیل جیسے غاصب کے مقابلے میں ڈٹ سکیں۔ امام خمینیؒ کی انقلابی فکر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو اتنا مضبوط کر دیا کہ آج امریکہ اور اسرائیل اس پر حملہ کرنے سے پہلے سو بار سوچتے ہیں۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اقتدار اور طاقتور دفاع کی تازہ مثال ہمیں وطن عزیز پاکستان میں دیکھنے کو ملی، جب بھارتی وزیر اعظم مودی نے طاقت کے نشے میں پاکستان پر حملہ کیا، تو پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے بھارتی جہازوں کو سرنگوں کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اگر پاکستان کا دفاع کمزور ہوتا تو دشمن مزید حملوں کا مرتکب ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کی فکر آج بھی دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے امید کا چراغ ہے، اور امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ اپنے دفاع، معیشت، سیاست اور ٹیکنالوجی میں خودکفالت حاصل کرے تاکہ عالم کفر کے سامنے اپنا سر بلند رکھ سکے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے علی پور یونٹ میں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں طالبات کے لیے فقہی و اخلاقی دروس کے ساتھ ساتھ بیکنگ اور بیوٹیشن کلاسز کا بھی انعقاد کیا گیا سہہ روزہ ورکشاپ میں محترمہ عنصر زہرا ، محترمہ فاطمہ امینی ، محترمہ نجمہ جعفری اور محترمہ صغریٰ نے احکام دین ، ولایت فقیہہ اور مہدویت ، عصر حاضر میں خواتین کا کردار اور درس اخلاق کے موضوعات پر تدریس کے فرائض انجام دیے۔
صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ راولپنڈی / اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات اور محترمہ اُم فروا نے بیکنگ ، جبکہ نائب صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ اسلام آباد محترمہ نادیہ بتول اورمحترمہ رباب زہرا نے سیلف گرومنگ اور بیوٹیشن کی کلاسز لیں۔ اس موقع پر ضلعی صدر محترمہ صدیقہ کائنات نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور یونٹ لیول پر دینی تربیت اور مختلف اسکلز پر مشتمل ورکشاپس کے انعقاد اور قرآن سنٹرز کے قیام کے لیے مزید کوشش جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، سینئر رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انسانی حقوق اور سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانی میں خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران انسانی حقوق، بالخصوص بچوں کو درپیش مسائل، اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب میں لاپتا عالمِ دین علامہ غلام حسنین وجدانی کا مسئلہ دونوں کمیٹیوں میں مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔
انہوں نے دونوں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین حضرات کو توجہ دلانے کے لئے لیٹر بھی پیش کیے، تاکہ اس سنگین انسانی مسئلے پر فوری اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی فعالیت کو مزید مؤثر بنانے اور ملک و ملت کو درپیش چیلنجز سے مؤثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لیے جماعت میں نئے صوبائی انتظامی سیٹ اپ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تنظیم نو کے پہلے مرحلے میںصوبائی ورکنگ کمیٹیز کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب:
علامہ ملازم حسین نقوی
علامہ عبد الخالق اسدی
علامہ ظہیر کربلائی
برادر منتظر مہدی
علامہ صدا حسین ورک
برادر ذوالفقار اسدی
علامہ اصغر عسکری
علامہ علی اکبر کاظمی
ڈاکٹر ناظم حسین اکبر
ورکنگ کمیٹی برائے سنٹرل پنجاب:
علامہ علی اکبر کاظمی
علامہ غلام شبیر بخاری
برادر ڈاکٹر افتخار حسین نقوی
برادر حسن کاظمی
برادر حسین زیدی
برادر شکیل نقوی ایڈووکیٹ
ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب:
علامہ قاضی نادر علوی
علامہ ساجد اسدی
برادر انعام زیدی
ورکنگ کمیٹی شمالی بلوچستان
علامہ علی حسنین حسینی
علامہ ولائت جعفری
برادر لیاقت علی
آقاسید عباس
ورکنگ کمیٹی جنوبی بلوچستان۔
علامہ سید ظفرعباس شمسی
علامہ سہیل اکبر شیرازی
علامہ برکت علی مطہری
علاوہ ازیں، سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے لیے آرگنائزر علامہ علی اکبر کاظمی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے آرگنائزر کی زمہ داری علامہ قاضی نادر علوی کے سپرد کی گئی ہے۔ اسطرح شمالی بلوچستان کے ارگنائزر علامہ علی حسنین اور جنوبی بلوچستان کے آرگنائزر علامہ ظفر شمسی صاحب کو مقرر کیا گیا ہے ۔
تمام آرگنائزر صاحبان کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ کمیٹی ممبران میں اضافہ کر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(سکردو)گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وسائل کی حفاظت کیلئے کٹ مریں گے، جان دیں گے، مسخرہ سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اپاہج سیٹ اپ کو دریا میں پھینک دیں گے، حکومتی لوگوں نے وسائل، معدنیات، غیرت سب کچھ بیچ ڈالا ہے، عوام کے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، لینڈ ریفارمز کے نام پر زمینیں چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انجمن امامیہ اور وکلاء کی تجاویز کو شامل کئے بغیر پاس کئے قانون کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ اتنا اچھا ہے تو اس کا اطلاق دیامر میں کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔ دیامر کے حقوق بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہیں، جتنے بلتستان کے ہیں۔ سیاسی کارکنوں پر درج مقدمات واپس لئے جائیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کو رہا کیا جائے، عوامی حقوق کی بات کرنے والے دہشت گرد نہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنےمذمتی بیان میں کہا کہ ہم سعودی عرب میں ممتاز شیعہ عالم دین، مولانا حسنین وجدانی کی گرفتاری پر گہری تشویش اور اضطراب کا اظہار کرتے ہیں۔ مولانا وجدانی نہ صرف پاکستان کے علمی و فکری حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر اتحادِ امت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے داعی کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے علماء جو علمی، دینی اور پرامن جدوجہد میں مصروف ہوں، ان کے خلاف کسی بھی قسم کی گرفتاری یا قدغن نہ صرف علمی و دینی حلقوں میں اضطراب کا باعث بنتی ہے بلکہ ملت کے اندر بے اعتمادی اور احساسِ محرومی کو جنم دے سکتی ہے۔ہم حکومتِ پاکستان، بالخصوص وزارتِ خارجہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سعودی حکام سے فوری طور پر سفارتی ذرائع کے ذریعے رابطہ کیا جائے۔
مولانا حسنین وجدانی کے لیے قونصلر رسائی کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کی خیریت، قانونی حیثیت اور گرفتاری کی وجوہات کا شفاف انداز میں تعین ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی فوری رہائی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ہم برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اتحادِ بین المسلمین کے مؤثر مبلغ اور عالمی سطح پر امن کے داعی، مولانا شیخ حسنین وجدانی کو جلد از جلد رہا کرے تاکہ ملتِ جعفریہ میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو اور بین المسالک ہم آہنگی کو تقویت ملے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر اس اقدام کی مؤید ہے جو امتِ مسلمہ کے اتحاد اور فرقہ واریت کے ناسور کے خاتمے کی جانب پیش رفت کا سبب بنے۔اللہ ربّ العزّت، مولانا حسنین وجدانی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ان کی فوری رہائی کی سبیل پیدا فرمائے اور تمام اسبابِ خیر مہیا فرمائے۔آمین۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء سکردو پر منعقدہ تکریم شہدا و حمایت مظلومین جہاں کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئےسربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سرزمین آج بھی گواہ ہے ان لمحوں کی، جب گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی جرات، قربانی اور حریت پسندی سے اس خطے کو آزاد کرایا۔ یہ خطہ کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا، اسے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون، جذبے اور بے مثال قربانیوں سے حاصل کیا۔
جس خطے کے عوام نے وطن کیلئے قربانیاں دی ہوں، ان پر زمین تنگ کرنا، ان کے وسائل پر قبضہ کرنا، کونسا انصاف اور قانون ہے؟
یہ سوال صرف ایک سیاسی جماعت کا نہیں، بلکہ پورے خطے کے عوام کی آواز ہے۔ ان زمینوں، پہاڑوں، دریاؤں اور معدنیات پر سب سے پہلا حق یہاں کے باسیوں کا ہے،اگر ان پر شب خون مارا جائے، اور ان کے وسائل پر قبضہ کیا جائے تو وہ کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ حق کی صدا بلند کرنا اس خطے کے لوگوں کا ورثہ ہے۔
“ہماری گردن کٹ جائے یا زبان کاٹ دی جائے، ہم کسی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے” صرف الفاظ نہیں، بلکہ اس سرزمین کے غیرت مند لوگوں کا تاریخی موقف ہے۔ ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت گلگت بلتستان کے لہو میں شامل ہے۔
یہ خطہ وہ ہے، جہاں جب بھی وقت آیا، مائیں اپنے بیٹوں کو وطن کی حفاظت کیلئے رخصت کرتی رہیں، بزرگوں نے اپنی زمین کا دفاع کیا، اور جوانوں نے سرحدوں پر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ آج اگر ان کی زمینوں پر، ان کے وسائل پر، اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے تو وہ کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟
گلگت بلتستان کے عوام کی وفاداری اور قربانیوں کا صلہ یہ ہونا چاہیئے کہ انہیں ان کا حق دیا جائے، نہ کہ ان کا گلا گھونٹا جائے۔ یہ خطہ ایک بار پھر اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑا ہوا ہے، یہ تحریک نہ رکے گی، نہ جھکے گی۔ ظلم کے خلاف یہ صدا تادیر گونجتی رہے گی گلگت بلتستان سے لے کر اسلام آباد کے ایوانوں تک۔
میں نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے عمران خان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور آج بھی اپنے معاہدے پر قائم ہوں۔ عمران خان کو ظلم کے تحت گرفتار کیا گیا، مگر کیا میں اس مشکل گھڑی میں ساتھ چھوڑ دوں؟ میں راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دستخط شدہ معاہدے پر جان بھی دے سکتا ہوں لیکن وعدہ نہیں توڑ سکتا۔ اگر پوری دنیا بھی چھوڑ دے اور میں اکیلا رہ جاؤں تب بھی اپنے وعدے پر قائم رہوں گا۔ جب تک وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں، ہم آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام یادگار شہداء چوک سکردو پر عظیم الشان تکریم شہداء کانفرنس کا پروقار انعقاد کیا گیا، جس میں بلتستان بھر سے عاشقانِ شہداء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے علماء سمیت عوام کی بھر پور شرکت، کانفرنس کا مقصد شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کا اعلان کرنا ہے۔
کانفرنس میں خانوادگان شہداء سمیت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بھی شرکت، کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید راحت حسین الحسینی، علامہ سید حسنین گردیزی، شیخ زاہد حسین زاہدی، رکن قومی اسمبلی انجنئیر حمید حسین، سید ناصر شیرازی، آغا سید علی رضوی، جی بی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کاظم میثم، شیخ احمد علی نوری، علامہ مشتاق حسین حکیمی، کاچو ولایت علی، شیخ جان حیدری سمیت دیگر رہنماؤں کا خطاب۔
سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کی سرزمین آج بھی گواہ ہے ان لمحوں کی، جب گلگت بلتستان کے غیور عوام نے اپنی جرات، قربانی اور حریت پسندی سے اس خطے کو آزاد کرایا۔ یہ خطہ کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا، اسے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے خون، جذبے اور بے مثال قربانیوں سے حاصل کیا۔
جس خطے کے عوام نے وطن کیلئے قربانیاں دی ہوں، ان پر زمین تنگ کرنا، ان کے وسائل پر قبضہ کرنا، کونسا انصاف اور قانون ہے؟
یہ سوال صرف ایک سیاسی جماعت کا نہیں، بلکہ پورے خطے کے عوام کی آواز ہے۔ ان زمینوں، پہاڑوں، دریاؤں اور معدنیات پر سب سے پہلا حق یہاں کے باسیوں کا ہے،اگر ان پر شب خون مارا جائے، اور ان کے وسائل پر قبضہ کیا جائے تو وہ کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ حق کی صدا بلند کرنا اس خطے کے لوگوں کا ورثہ ہے۔
“ہماری گردن کٹ جائے یا زبان کاٹ دی جائے، ہم کسی ظالم کی حمایت نہیں کریں گے” صرف الفاظ نہیں، بلکہ اس سرزمین کے غیرت مند لوگوں کا تاریخی موقف ہے۔ ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف مزاحمت گلگت بلتستان کے لہو میں شامل ہے۔
یہ خطہ وہ ہے، جہاں جب بھی وقت آیا، مائیں اپنے بیٹوں کو وطن کی حفاظت کیلئے رخصت کرتی رہیں، بزرگوں نے اپنی زمین کا دفاع کیا، اور جوانوں نے سرحدوں پر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ آج اگر ان کی زمینوں پر، ان کے وسائل پر، اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے تو وہ کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟
گلگت بلتستان کے عوام کی وفاداری اور قربانیوں کا صلہ یہ ہونا چاہیئے کہ انہیں ان کا حق دیا جائے، نہ کہ ان کا گلا گھونٹا جائے۔ یہ خطہ ایک بار پھر اپنے حق کیلئے اٹھ کھڑا ہوا ہے، یہ تحریک نہ رکے گی، نہ جھکے گی۔ ظلم کے خلاف یہ صدا تادیر گونجتی رہے گی گلگت بلتستان سے لے کر اسلام آباد کے ایوانوں تک۔
میں نے مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے عمران خان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا اور آج بھی اپنے معاہدے پر قائم ہوں۔ عمران خان کو ظلم کے تحت گرفتار کیا گیا، مگر کیا میں اس مشکل گھڑی میں ساتھ چھوڑ دوں؟ میں راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دستخط شدہ معاہدے پر جان بھی دے سکتا ہوں لیکن وعدہ نہیں توڑ سکتا۔ اگر پوری دنیا بھی چھوڑ دے اور میں اکیلا رہ جاؤں تب بھی اپنے وعدے پر قائم رہوں گا۔ جب تک وہ اپنے وعدے پر قائم ہیں، ہم آخری دم تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سمیت عوام کی پھر پور شرکت کانفرنس کا مقصد شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت کا اعلان کرنا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کا شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں ۔وسائل کی حفاظت کیلئے کٹ مریں گے جان دیں گے، مسخرہ سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اپاہج سیٹ اپ کو دریا میں پھینک دیں گے، حکومتی لوگوں نے وسائل معدنیات غیرت سب کچھ بیچ ڈالا ہے، عوام کے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لینڈ ریفارمز کے نام پر زمینیں چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔انجمن امامیہ اور وکلاء کی تجاویز کو شامل کئے بغیر پاس کئے قانون کو ہرگز قبول نہیں کریں گے لینڈ ریفارمز ایکٹ اتنا اچھا ہے تو اس کا اطلاق دیامر میں کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔دیامر کے حقوق بھی مجھے اتنے ہی عزیز ہیں جتنے بلتستان کے ہیں شغرتھنگ روڈ فوری نہ بنایا گیا تو ہم احتجاج کریں گے روڈ ہم بند کریں گے آپ کو ہماری شکلیں پسند نہیں ہیں تو بے شک ہم افتتاح کیلئے بھی نہیں آئیں گے آپکو جو پسند ہے اس سے افتتاح کروائے مگر ہمیں روڈ پر صورت میں چاہیئے، پاکستان پر جمہوریت پر آئین پر شب خون مارا جارہا کچھ بھی کرلیں ہم اپنے نظریے سے نہیں ہٹ سکتےقیدی نمبر 804 مظلوم ہیں اس لئے ہم ان کی حمایت کریں گے سیاسی کارکنوں پر درج مقدمات واپس لئے جائیں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین کو رہا کیا جائے عوامی حقوق کی بات کرنے والے دہشت گرد نہیں۔
آغا راحت حسین الحسینی صدر انجمن امامیہ گلگت نے تکریم شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرین ٹورزم اور مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ کو ہرگز قبول نہیں کرینگے مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ کی بات نہ کی جائے ہمارے ساتھ. تم نے ٹورزم کو گرین نہیں خونی ٹورزم بنایا ہے روڈ پر حادثات کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں کاظم میثم، شیخ اکبر رجائی شیخ نوری اور الیاس صدیقی نے ضمیر فروشی نہ کرکے گلگت بلتستان خاص کر غیرت والوں کی عزت رکھی۔ ہمارے سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان کا دامن بھی کرپشن سے پاک ہے، ہمیں دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔ ہم غیرت والے لوگ ہیں، میثم کاظم اور جاوید منوا جسیے بہادر اور جرات مند اگر وزیراعلیٰ بنتے تو جی بی کی عوام کو پتا چلتا کہ وزیراعلیٰ کی طاقت کتنی ہوتی ہے۔، مجلس وحدت ایک عوامی جماعت ہے جس نے پارا چنار کے مظلومین کے حق میں مضبوط آواز بلند کی اور گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے پیش پیش ہے۔
انجمن امامیہ سکردو کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کو یاد کرنا بہترین عبادت ہے۔ وزراء ہمارے معدنیات لے کر جار رہے ہیں جس کو اسمبلی میں ہونا چاہیئے تھا وہ جیل میں اور جس کو جیل میں ہونا چاہیئے تھا وہ اسمبلی میں ہے۔