The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا نے مودی جیسے مست ہاتھی کو جو طاقت کے نشے میں تھا دھول چٹائی ہے، جب وہ جنوبی ایشیاء میں طاقت کے توازن کو بگاڑنا چاہتا تھا، ساؤتھ ایشیاء اس پورے براعظم ایشیاء کا دل ہے جہاں پر پاکستان واقع ہے اگر یہاں طاقت کا توازن بگڑ جائے تو پورے خطے کا امن تہہ و بالا ہو جائے گا، مودی نے یہ بدعت بھی شروع کی کہ وہ خود حادثے کا اعلان کرے گا، خود ہی الزام لگائے گا اور پھر خود ھی جج بن کر سزا دے گا، جس طرح ایک وقت میں امریکی صدر کہتا تھا کہ ہمیں جہاں سے خطرہ محسوس ہو گا ہم اٹیک کریں گے۔
مودی بھی یہی سوچ رہا تھا کہ ہندوستان شاید جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی طاقت بن چکا ہے اور وہ بھی جس پر حملہ آور ہو جائے گا اسے کسی ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، وہ اس خطے کو تباہ و برباد کرنا چاہتا تھا، لیکن یہ اس کی بھول تھی، ہماری افواج اور عوام نے ملکر ایسا دندان شکن جواب دیا ہے اور اس خطے میں طاقت کے توازن کو بگڑنے نہیں دیا، اس دلیرانہ جواب سے مودی کے ناپاک عزائم اور آرزو خاک میں مل گئے، مودی یہ نہ سمجھے کہ اس کا چھ لاکھ پاکستانی فوج سے مقابلہ ہے نہیں، 24 کروڑ پاکستانیوں سے مقابلہ ہے اور وہ کبھی ہم سے جیت نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگر تسلط کا غلبے کا مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں سیاسی اور معاشی طور پر بھی اپنے اوپر غلبہ نہیں آنے دینا، ابھی ہم نے پاکستان کو جس طرح ڈیفنس میں ثابت کیا ہے اور انڈیا کو شکست دی ہے، ہمیں دنیا کے اندر سیاسی استقلال بھی چاہیے۔
پاکستان میں سیاسی استقلال اس وقت آئے گا جب پاکستان میں الیکشن صاف اور شفاف ہوں گے، آئین کی بالا دستی ہو گی، ہمسایہ ملک پر ایسا شخص مسلط ہے جس کا نام مودی ہے، اس کی ذات میں نفرت، بغض اور کینہ ہے، وہ قاتل تھا گجرات کے عوام کے حق کا قاتل، یہ پہلی اور آخری بار نہیں، مودی پھر شرارت اور زیادتی کی کوشش کرے گا کہ پاکستان کو نیچا دکھائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گھر کو منظم کرنا پڑے گا ہمیں باقاعدہ سینیٹ کو چاہیے بلوچستان جائے وہاں کے عوام سے ملے لوگوں سے ملے انگیج کرے اور بلوچستان کے حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے، امن و امان کے لیے آگے بڑھے، کے پی کے کے اندر جائیں پورے پاکستان میں جائیں جی بی جائیں، لوگوں کو آن بورڈ لیں، اپنے ہاؤس کو ان ارڈر کریں تاکہ ہم اس سے خطرے کا مقابلہ کر سکیں ۔
جس کو ہم نے شکست دی ہے، وہ زخمی سانپ کی طرح پڑا ہوا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے اگر ہم سمجھ کر سو جائیں گے کہ انڈیا کو شکست دے دی ہے نہیں دشمن کے مقابلے میں جو سو جاتا ہے وہ پھر زیادہ وقصان اٹھاتا ہے، آپ یقین مانیں جنگ احد ہمارے سامنے ہے ایک ذرا سی بھول ہوئی، اللہ کے نبی نے کہا تھا اس درے کو نہیں چھوڑنا ہے، چھوڑا بہت بڑی ضرب لگی، کتنی عظیم شخصیات شہید ہوئیں اور وہاں پر ہم نے کتنا نقصان اٹھایا مودی پورے خطے کے اندر جو ایک بہت بڑی چینج لانا چاہتا تھا اسرائیل اور امریکہ اس کے ساتھ تھے، ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ امریکہ ہمارا دوست نہیں ہے، اس وقت تک اس نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں اور گرین سگنل دے رہا تھا جب تک انڈیا کو مار اور کاری ضرب نہیں لگی، جب تک انڈیا شکست کی طرف نہیں جانے لگا، اس نے فورا کہا کہ جنگ بندی کرو، ہمیں اپنے دوستوں اور دشمن دونوں کو پہچاننا چاہیے، جو قوم سو جاتی ہے ہمیشہ شکست کھا جاتی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس سیکریٹری ملک اقرار حسین علوی نے مرکزی کونسل برائے امور دفاتر کے اراکین کے ناموںکا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
5 رکنی کو نسل کے اراکین میں 1. سید اسد عباس نقوی2. علامہ اصغر عسکری3. ارشاد حسین بنگش4. سید محسن شہریار زیدی5. انجینئر سید ظہیر عباس نقوی شامل ہیں۔
انشااللہ یہ کونسل مرکزی سیکریٹریٹ اور صوبائی و علاقائی تمام دفاتر کے امور کے حوالے سے منصوبہ بندی کرے گی اور ایک مناسب اور قابل عمل پروگرام بنائے گی۔۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ظالمانہ اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے۔
ملک کا غریب مزدور، طالبعلم، محنت کش اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے طوفان میں بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں، پروٹوکول، سرکاری جہاز، قافلے اور پرتعیش محلات عوام کے دکھ درد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ منافق چہرے ہیں جو قوم کے سامنے جعلی مسکراہٹیں اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں، مگر پسِ پردہ عوام کی کمائی پر عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔
آئی ایم ایف کی غلامی میں سر جھکانے والے یہ حکمران عوام کے مجرم ہیں۔ قرضے لے کر ان کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالنا اور اپنی تجوریاں بھرتے رہنا کھلی بد دیانتی اور سنگدلی ہے۔ عوام کا صبر اب ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات کی سنگینی کی ساری ذمہ داری اس کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے پر عائد ہوگی۔
اس عوام دشمن معاشی ایجنڈے اور منافقانہ طرزِ حکمرانی کا انجام عبرتناک ہوگا۔ تاریخ ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، جو عوام کا حق چھین کر اپنی عیاشیوں اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے ملک کا مستقبل گروی رکھتے ہیں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اورقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کا ضلعی انتظامی سربراہان سے رابطہ، برگے نالہ، شگریکلاں نالا سمیت سکردو کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات پر زور
اپوزیشن لیڈر نے سکردو کی ندی نالوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کی ریسکیو کے لئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو الرٹ رکھنے کی ہدایات ۔
تمام متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اور فوری اقدامات کی ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی ۔
گھروں کو محفوظ بنانے اور سیلابی ریلے کے نقصانات کے تدارک نیز متاثرین کی بحالی کے لیے شفاف فہرست مرتب کرکے ازالہ کرنے پر زور دیا گیا۔
موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اور فنڈر کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کو جامع رپورٹ مرتب کرنے زور دیا گیا۔
صوبائی حکومت کو سکردو کی ایمرجنسی صورتحال سے آگاہ کرنے اور خصوصی فنڈز جاری کروانے کے لیے ڈیمانڈ کرنے کی ہدایات دی گئی۔
وحدت نیوز(نجف اشرف) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب کا ایم-ڈبلیو-ایم نجف اشرف کے دفتر کا دورہ اور طلبہ سے خطاب ۔
تفصیلات کے مطابق 18 مئی 2025ء بروز اتوار کو نجف اشرف میں ایم ڈبلیو ایم کے دفتر میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی صاحب کی دعوت پر مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید حسن ظفر نقوی صاحب نے دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود طلباء کرام سے خطاب کیا، علاوہ ازیں آپ نے طلاب کرام کیلئے قیمتی نصیحتیں بھی فرمائیں۔ اس پروگرام میں طلاب کرام اور علماء عظام نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کا آن لائن اجلاس کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کونسل کے اراکین غلام حسین علوی، علامہ حسن رضا ہمدانی؛ مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی، علامہ جعفر رضا علوی، سید زاہد حسین زیدی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اصغر حسین شہیدی اور مولانا شمس الدین نے شرکت کی۔
اجلاس میں گذشتہ پروگرامز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ چار ماہ کے منصوبے سمیت سالانہ پروگرام پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 18 جون کو لاہور میں صوبہ پنجاب کی سطح پر ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس میں ماہرین تعلیم، علمائے کرام، ذاکرین عظام، قومی و ملی تنظیموں کے نمائندگان، وکلا، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔
علامہ ڈومکی نے کہا کہ ہم نصاب تعلیم کے حساس موضوع پر وسیع تر قومی مشاورت کے ذریعے آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ قومی جماعتیں، تنظیمیں، علماء کرام اور ماہرین تعلیم کی رائے کی روشنی میں ایک مربوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ مفتی جعفر حسینؒ اور علامہ سید محمد دہلویؒ کی نصاب تعلیم کے لیے تاریخی جدوجہد کو ہرگز ضائع نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر صوبائی دارالحکومت میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اور صوبائی سطح پر نصاب تعلیم کونسلز تشکیل دی جائیں گی تاکہ قومی سطح پر تعلیمی اصلاحات کے لیے مربوط اور منظم کام کیا جا سکے۔
اس موقع پر رکن نصاب تعلیم کونسل غلام حسین علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکسٹ بک بورڈ میں موجود سنگین غلطیوں کے خلاف مؤثر اقدام کریں گے اور اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب کے پاس ہم نے باضابطہ طور پر اپنا موقف دلائل کے ساتھ پیش کیا ہے ۔ مولانا شمس الدین نے کہا کہ ہم نصاب کی اصلاح اور اس میں موجود نظریاتی و تاریخی غلطیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) الحمدللہ مجلس وحدت مسلمین وحدت ایمپلائز ونگ کے مرکزی صدر برادر سلیم عباس صدیقی نے مرکزی کونسل وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان انائونس کر دی جن میں 1. جناب عبداللہ بلوچ ایڈمن منیجر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو سکھر 2. جناب اسداللہ میگا ٹرانک انجینئر اسلام آباد 3. جناب مظہر صادق محکمہ ہیلتھ جھل مگسی بلوچستان 4. جناب سید وسیم زیدی سٹیٹ لائف ملتان 5. سید حسن عباس جعفری منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ 6. راجہ علمدار کیانی پیرا میڈیکل اسٹاف گلگت شامل ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ایک بیدار، باعمل اور باوقار ملی و سیاسی جماعت ہے جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق، اور دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے، الحمدللہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوم طبقات کی آواز بن چکی ہے۔ مقصود علی ڈومکی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے ذریعے ملت جعفریہ کے حقوق کا بھرپور دفاع ممکن ہے۔ یونٹ تنظیم کی بنیادی اکائی ہے جس کی تنظیمی فعالیت میں بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک بیدار، باعمل اور باوقار ملی و سیاسی جماعت ہے جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق، اور دینی تعلیمات کے فروغ کیلئے مصروف عمل ہے، الحمدللہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوم طبقات کی آواز بن چکی ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی حاصل ہے، جس کے باعث یہ جماعت ایک قومی پارلیمانی سیاسی دینی جماعت کی حیثیت سے ملت جعفریہ اور پاکستان کے دیگر مظلومین کی ترجمانی کر رہی ہے۔اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ نے حلف لیا۔ اس موقع پر تنظیمی اصولوں، اہداف اور ضلعی سطح پر فعالیت کے منصوبوں پر تفصیلی مشاورت بھی کی گئی۔ اس موقع پر کربلائی ذوالفقار علی یونٹ صدر جبکہ کربلائی اصغر علی یونٹ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی میڈیا سیل نے میڈیا کونسل کا اعلان کر دیا۔ اراکین کے نام:مظاہر شگری، سید حسنین زیدی، ڈاکٹر حسین، کاظم علی، سید احسن عباس اور شجاعت علی بلتی شامل ہیں ۔
شعبہ اطلاعات کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری نے اس موقع پر کہا کہ ہم ان معزز اراکین کے لیے دعاگو ہیں کہ پروردگارِ عالم انہیں ملت کی خدمت، اتحاد و وحدت کے فروغ اور حق کے پیغام کی مؤثر ترجمانی میں کامیابی عطا فرمائے۔ الٰہی آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کیلئے آواز اٹھائی، معدنیات اور گرین ٹوور ازم پر تحفظات کا اظہار، ایف سی میں حصہ، جی بی کونسل اجلاس کا نہ بلایا جانا، سکردو میں پانی بجلی کے مسائل اور روڈز کے فنڈز بحال کرنے جیسے مطالبات پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکنِ قومی اسمبلی، انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بنتے ہوئے اہم قومی مطالبات پیش کیے۔ انہوں نے پوائنٹ آف آرڈر پر خطاب کرتے ہوئے سکردو میں جاری بدترین بجلی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ اٹھایا اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
انجینئر حمید حسین طوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پہلے ہی بنیادی آئینی و سیاسی حقوق سے محروم ہیں، ایسے میں بجلی اور دیگر سہولیات سے محرومی ظلم ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی توجہ دلائی کہ گلگت بلتستان کونسل، جس کا سربراہ وزیر اعظم پاکستان ہوتا ہے، گزشتہ تین سال سے ایک بھی اجلاس نہیں بلا سکی، جو جی بی کے عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی اور مجرمانہ غفلت ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس بلائے، بجلی بحران کا خاتمہ کرے اور علاقے کے عوام کے آئینی و سیاسی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام میں پھیلتی ہوئی بےچینی اور بداعتمادی کا خاتمہ ہو۔