The Latest
وحدت نیوز(یوکے)مجلس وحدت مسلمین کے نو منتخب یوکے کے صدرحجت الاسلام مولانا ابرار حسینی کی سربراہی میں ملک بھر سے ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا- اس اجلاس کی ابتدا ءبرادر ہاشم رضا حسینی نے تلاوت کلام اللہ مجید سے کی-
تلاوت کے بعد جناب سید عامر عباس صاحب نے مجلس وحدت کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی- جس کے بعد میٹنگ کا آغاز یوکے کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا غلام حر شبیری کے خطاب سے ہوا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم وملت کی نمائندہ جماعت ہے جس نے پاکستان کے شیعوں کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر ایک قومی تشخص عطا کیااور آج یہ جماعت قوم و ملت کی امیدوں کا مرکز ہے-
مولانا حر شبیری کی گفتگو کے بعد ایم ڈبلیو ایم یوکے کے صدرعلامہ ابرارحسینی نے یوکے میں مجلس وحدت کا شعبہ قائم کرنے کا اعلان کیا اور مجلس وحدت یوکے کی مرکزی کابینہ تشکیل دی جس میں مرکزی معاون صدر اغا جواد صاحب اور نائب صدر سید عامر عباس نقوی منتخب ہوئے جبکہ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خاور اور ایڈیشنل سیکرٹری سید حسن کاظمی منتخب ہوئے نیز مرکزی کمیٹی میں برادر شفقت کیانی اور برادر فہیم نقوی اور ہاشم حسینی کے نام شامل کیے گئےاور لوٹن کیلئے نمایندہ کی ذمہ داری برادر آغا غلام عباس کو سونپی گئی۔
اجلاس کے اختتامی کلمات کےطور پر حجت الاسلام ابرار حسینی نے پاکستان میں متنازعہ بل کو یکسر مسترد کیا اور ملکی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا پاکستان کی امن و سالمیت کا واحد حل قومی الیکشن ہیں -ملک کے موجودہ نازک حالات میں دھونس ، دھاندلی اور گرفتاریاں ملک کیلیے شدید نقصان دہ ثابت ہونگی اور فاشسٹ نظام کسی طرح قابل قبول نہیں ہو سکتا -
وحدت نیوز(دیپالپور) مجلس وحدت مسلمین تحصیل دیپال پور کی کابینہ کے اراکین کی تقریب حلف برداری امام بارگاہ بصیر پور میں منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا ۔
تقریب میں ضلعی صدر ناصر حسین ایڈووکیٹ ،نائب صدر سید ممتاز حسین بخاری ،جنرل سیکریٹری سید ابوذر نقوی ایڈووکیٹ، ضلعی رہنما رائےنصیر حسین اور بڑی تعداد میں تنظیمی کارکنان نے شرکت کی ۔
نو منتخب عہدیداران میں میاں حسنین عباس تحصیل صدر، نائب صدر مولانا زوار حسین عابدی ،جنرل سیکریٹری میاں شفقت حسین چھچھر، صدر بصیر پور سٹی سید سجاد حسین ،صدر حویلی لکھا سٹی سید حماد حسین شاہ شامل ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پہلے سے ہی دن بدن بڑھتی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی امداد پر چلنے والی تیرہ جماعتوں کی امپورٹڈ حکومت نے چند ماہ میں اتنی مہنگائی کی ہے، جتنی تئیس سال میں نہیں ہوئی تھی۔ ملک پر قابض حکمران اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم کی حکومت ملک کو چلانے کیلئے نہیں، بلکہ اپنے ذاتی مسئلے ٹھیک کرنے کیلئے حکومت میں آئی ہے، انہیں عوام اور انکے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی نے ملک کی معیشت تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب پاکستانی عوام پر ڈالنے کے بجائے استعفیٰ دیں اور شفاف الیکشن کی طرف جائے تو ملک کو بچایا جا سکے۔
وحدت نیوز(بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے زیر اہتمام کربلائی ہاؤس میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذاکر نوروز علی کربلائی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین ذوالفقار علی اور سیکرٹری تحفظ عزاداری کونسل ضلع بنوں جاوید اقبال حیدری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع ٹانک سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی مسئولین شفقت علی اور شہباز علی بھی موجود تھے۔ سٹڈی سرکل کے آخر میں شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک گیر توسیع تنظیم مہم تیزی سے جاری ہے ،ٹنڈو محمد خان میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم سندھ محمودالحسن اور ضلعی صدر امجد حسینی، جنرل سیکرٹری سجاد علی ڈومکی اور سیکرٹری تنظیم سازی ساجن علی کے یونٹس دورہ جات۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان یونٹ یوسف لغاری، لہنو تالپور، سید علی محمد شاہ، موریو رند، محمد رحیم رند، اسماعیل شاہ، حسن جتوئی، مویا اور شیر محمد رند کے اراکین سے توسیع تنظیم کے امور پر گفتگو۔ اس کے ساتھ مولود کعبہ ریلی اور ضلعی شوریٰ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں ضلع خیرپور میرس میں MWM یونٹ راھوجا کی جانب سے ولادت باسعادت حضرت امام علی نقی علیہ السلام کا پروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں مولانا الطاف حسین نے خطاب فرمایا۔ جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت فرمائی۔
توسیع تنظیم مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے ضلع تحصیلوں و یونٹس کےدورہ جات شروع کردیے گئے ہیں مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی ضلعی کابینہ کے اراکین نے محلہ علمدار یونٹ کا دورہ کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے میڈیا سیل کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت اپنے کرتوتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کی گرفتاری کی خبریں گردش کررہی ہیں لیکن ہم حکومت پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کسی قسم کی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کسی رہنما یا کارکن کی گرفتاری کےلئے قدم اٹھایا تو یہ عمل انہیں مہنگا پڑے گا اور یہ ان کے اقتدار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا عمران خان کے ساتھ اتحاد اصولوں کی بنیاد پر ہے اور ان کی پاسداری کرنا ہمیں بہت اچھی طرح آتا ہے، وطن کی داخلی خود مختاری ،آزاد خارجہ پالیسی، ملکی فیصلوں کا باہر کی بجائے اسلام آباد میں ہونا اور عوامی استحصال کا خاتمہ ہمارے منشور میں شامل ہے۔ جن کی حمایت ہم دل وجان سے جاری رکھیں گے۔ ملکی مسائل کا حل آئین کی بالادستی اور قانون کی بلا تفریق عملداری میں ہی مضمر ہے۔ جب سے نااہل حکمرانوں کا ٹولہ امپورٹ کر کے عوام پر مسلط کیا گیا ہے ملکی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ سیاسی و معاشی بحران کی وجہ سے چھ ماہ سے غیر ملکی سفارت خانے کے عملے کو تنخواہیں نہیں دی جا سکیں، پاکستانی روپے کی بے قدری حکمرانوں کو منہ چڑا رہی ہے، سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین جاڑے کی سردی میں کھلے آسمان تلے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔عوام مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے اور عیاشیوں میں مست نظر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی بجائے فرقہ وارانہ نوعیت کے متنازعہ بل لا کر سماجی ساخت کو تہہ وبالا کرنے کی بھونڈی حرکت کی گئی ہے، بحرانوں سے نکالنے کی بجائے حکومت سیاسی انتقام پر اتر آئی ہے اور آئے روز بلاجواز سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہوئے یہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، مسائل کے حل میں مسلسل ناکامی سے حکومت اپنے ہوش و حواس کھو چکی ہے، ناکام پالیسیوں کی بدولت عوام میں مقبولیت کا گراف روز بروز گراوٹ کا شکار ہے۔ انکی یہی سیاہ کاریاں جاری رہیں تو عوام کے غیظ وغصب سے انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔
وحدت نیوز(باری شاخ) ھم اس فوجداری ترمیمی بل کو جو قومی اسمبلی میں پاس کیا گیا ہے کسی صورت بھی تسلیم نہیں کرتے ۔ یہ متنازعہ بل ہے ۔ اس بل کی وجہ سے مختلف مسالک کے درمیان اختلافات پیدا ھونگے ان خیالات کا اظہار علامہ سید ظفر عباس شمسی صدرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے نماز جمعہ کے خطبہ میں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ بل اسمبلی میں پیش کرنے سے پہلے صحابی کی ڈیفینیشن کی جاتی کہ صحابی کون ہے جس کی توھین نہیں کرنی چاہیے ۔ دیکھنا تو چاہیے کہ یہ آدمی دشمن رسول تو نہیں ۔ دیکھنا ہو گا کہ دشمن علی علیہ السلام تو نہیں ۔ دیکھنا ہو گا کہیں قاتل حسین علیہ السلام تو نہیں ہے ۔ غور کرنا ہو گا کہ یہ یزیدی لشکر میں شامل تو نہیں تھا ۔ فکر کرنا ہو گا کہ یہ دشمن اھل بیت تو نہیں ہے ۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا امام شافعی رحمة اللہ علیہ کا فرمان ہے اے اھل بیت محمد تمھاری فضیلت کے لیے بس اتنا ہی کافی ھے کہ اگر کوئی نماز پڑھے اور نماز میں تم پر درود نا پڑہے اس کی نماز ہی نہیں ہے ۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ اھل بیت پر درود پڑھنے والا ہے یا بغض و عناد رکھنے والا ہے ۔
علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے تھا کہ اگر کوئی توھین اھلبیت علیھم السلام کرے تو اس کی سزا کیا ہو گی اور حقیقی صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم کی توھین کرے تو اس کی سزا کیا ھونی چاہیے ۔
وحدت نیوز(چکوال)مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب جناب سید حسین شاہ زیدی کی موجودگی میں ضلع چکوال ، ضلع تلہ گنگ ضلع راولپنڈی اورضلع اسلام آباد کےضلعی سیٹ اپ کے ساتھ پولیٹیکل سیٹ اپ اور آنے والے متوقع الیکشن کے حوالے سے اہم میٹنگز اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔
ضلع چکوال اور ضلع تلہ گنگ میں جداگانہ میٹنگز کا انعقاد کیا گیا تھا جبکہ ضلع اسلام آباد کے ضلعی صدر برادر اسد اللہ چیمہ کو ضلعی سیکرٹریٹ ضلع راولپنڈی میں بلا لیا گیا اور دونوں اضلاع کے تنظیمی بردران کے ساتھ میٹنگز،کی گئیں ۔ سب سے پہلے نئے ضلع صدر راولپنڈی جناب مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی کو نیا ضلعی صدر بننے کی مبارک باد پیش کی گئی اور آنے والے الیکشن اور سیاسی کونسل کی تشکیل کے حوالے مفصل گفتگو کی گئی ۔
ملاقات بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ سیاسی کونسل کی تشکیل اور الیکشن اور ملکی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چکوال اور تلہ گنگ کی میٹنگز اور دونوں اضلاع کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ضلع چکوال اور ضلع تلہ گنگ کی ملاقاتوں میں صوبائی صدر جناب علامہ علی اکبر کاظمی بھی موجود تھے ۔ ان تمام ملاقاتوں اور میٹنگز میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں ۔ جن کی روشنی میں آنے والے دنوں میں علاقائی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے فعالیت کا آغاز کردیا جائے گا ۔ ان شاءاللہ
وحدت نیوز(چکوال) ملک گیر احتجاج توہین کے نام پر مکتب تشیع کی مسلمہ تاریخ وعقائد کے خلاف قانون سازی نامنظور متنازع ترمیمی بل کے خلاف جمعہ 27 جنوری بعد نماز جمعہ شیعہ عیدگاہ میں ضلع چکوال و تلہ گنگ کی غیور شیعہ مومنین و مومنات کا احتجاجی اجتماع منعقد ہواصوبائی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اجتماع سے خطاب کیا ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں کسی کے مقدسات کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے ہمارے فقہاء کے نزدیک یہ حرام ہے ہم بھی امید کرتے ہیں کہ ہمارے مقدسات وعقائد کا بھی احترام کیا جائے۔ مقدس شخصیات کی توہین کے حوالے سے منظور کیا گیا بل پہلے بھی موجود تھا لیکن کیا وجہ بنی کہ اسے پھر ترمیم کر کے پاس کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ بل کو اسمبلی میں پیش کرنے اور منظور کروانے کا طریقہ کار ہی سرے سے غلط تھا ۔ جس کی تصدیق پیش کرنے والے رکن نے چینل پر یہ کہا کہ ہم تو اسے مخفی رکھنا چاہتے تھے۔اس طرح قانون پاس نہیں ہوتے کسی رکن کو یہ خیال نہیں آیا کہ یہ سرے سے ہی متنازعہ بل ہے ۔ اس بل کے پاس کرنے کے مقاصد کیا ہیں ۔ ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں ۔ اور قانون کی پاسداری کرنا جانتے ہیں ۔ مگر کونسا قانون ؟کونسا بل ؟ کیا جو متنازعہ ہو!!؟جس سے ملک میں انتشار پیدا ہو !؟۔ اور فرقہ واریت کو ہوا ملے!؟ ۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا ! ۔
اس اجتماع میں جناب سید اسد عباس نقوی مشیرسابق وزیر اعلی پنجاب برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، ضلعی صدر ضلع چکوال برادر سید وسیم شاہ کاظمی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ضلع چکوال برادر نذرعباس ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع راولپنڈی برادر سید منظور حسین شاہ صاحب کے علاوہ اس اجتماع میں علاقے کے مومنین ومومنات کی ایک کثیر تعدادبھی شریک تھی ۔
وحدت نیوز (چکوال) جناب سید اسد عباس نقوی مشیرسابق وزیر اعلی پنجاب برائے پولیٹیکل افیئرز و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنے وفد کے ہمراہ علاقے کے مومنین سے ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی اورمومنین کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے اس متنازعہ بل کے سلسلے میں علاقے میں عوام کو آگاہی دی اور ایک عوامی اجتماع کرایا اس باوقار اجتماع کے انعقاد پر میں شکریہ ادا کرتاہوں۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی ،جناب سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،ضلعی صدر ضلع چکوال برادر سید وسیم شاہ کاظمی ، ضلعی رابطہ سیکرٹری ضلع چکوال برادر نذرعباس ، ضلعی سیکرٹری سیاسیات ضلع راولپنڈی برادر سید منظور حسین شاہ بھی وفد میں شامل تھے ۔