The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان عوام اپنے فلسطینی عوام کے ساتھ اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف پر قائم ہے، حماس کے حالیہ کامیاب حملوں آپریشن الاقصیٰ فلڈ نے غاصب اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف 13 اکتوبر جمعہ کو ملک گیر اجتماعات کراچی سمیت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں بعد نماز جمعہ اسرائیل کی نابودی اور مظلومین فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے، جس میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، کراچی ڈویژن کے رہنما خطاب فرمائیں گے، اس حوالے سے مرکزی احتجاجی مظاہرہ 1:30 بجے جامع مسجد خوجہ اثناء عشری کھارادر کے باہر کیا جائے گا جبکہ دیگر احتجاجی مظاہرے جامع مسجد نور ایمان ناطم آباد، جامع مسجد دربار حسینی ملیر، جامع مسجد جوگی موڑ ودیگر مساجد کے باہر کئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(قم)آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، حماس نے بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ طوفان الاقصیٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے گذشتہ روز اپنے ایک تنظیمی اجلاس میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کے نمائندہ اجلاس میں فلسطین کی تازہ صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے مسئول حجۃ الاسلام علامہ شیدا حسین جعفری اور کابینہ دیگر عہدیداروں نے محرم الحرام اور صفرالمظفر کے حوالے سے اپنی فعالیت کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلانے کو اپنی تنظیمی ترجیحات میں سے سرِفہرست قرار دیا۔ اس موقع پر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بصیرت افزائی کو اپنی تنظیمی ترجیحات میں سے سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ اس وقت اسرائیل کو چاروں طرف سے مقاومتی محاذ نے گھیر رکھا ہے۔ حماس نے اسرائیل کے ناقابلِ شکست ہونے کے دعوے کو باطل ثابت کر دیا ہے اور بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ عین اس وقت جب اسرائیل کو بعض نام نہاد اسلامی ممالک قبول کرنے کی سازشوں میں مصروف تھے، اچانک طوفان الاقصیٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔

وحدت نیوز(ملتان)پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان وصوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ اسرائیل پر مقاومت کا حملہ صہیونی ریاست کو قبول کرنے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، آج کے حملے سے یقینا عرب ممالک سمیت دیگر مسلم ممالک کے خائن حکمرانوں کو واضح پیغام مل گیا ہے کہ نہ تو فلسطینی عوام نے اسرائیل کو قبول کیا ہے اور نہ ہی مسلم امت کبھی ناجائز ریاست کو قبول کرے گی، پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم عوام قدس کی آزادی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابراہیمی معاہدے کے نام پر عرب ممالک سے تعلقات بحال کرنے والا اسرائیل اب خود اپنی بقا کیلئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسرائیل کے زوال کی جو پیشگوئی کی ہے وہ اب پوری ہوتی دکھ رہی ہے، مقاومت کے تابڑ توڑ حملوں نے اسرائیلی فوج کا بھرم پاش پاش کردیا ہے، مقاومت نے آج ایک بار پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ حق کے راستے میں ثابت قدمی ہی فتح کا بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہار بزدل صہیونیوں کا مقدر ٹھہرے گی، مسلم امہ فلسطینی کاز کی حمایت میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی خاموشی توڑے، اسرائیل گزشتہ سال میں دو سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے، فلسطینوں کی مزاحمت پر اسرائیلی سفاکیت اور بربریت پر خاموش تماشائی عالمی برادری بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، اور ہمیں مصلحت پسندی چھوڑ کر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)اسرائیلی بربریت کے خلاف ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا مظاہرہقبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنےملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا احتجاجی مظاہرہ ۔ ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا عبدالحق ہاشمی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ ظفر عباس شمسی ،امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی ،ڈاکٹر عطاالرحمن، حبیب اللہ چستی، سہیل اکبر شیرازی، عبدالکبیر شاکر ،سید عتیق الرحمن، ادریس مغل و دیگر نےخطاب کر تے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ ناجائز سرپرستی حاصل ہے سر زمین فلسطین مسلمانوں کے مقدس مقام ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے ہم بحیثیت مسلمان فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریںاسے میں مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے اسرائیل ہر روز مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے مٹھی بھر یہودیوں کا مقدس سرزمین سے انخلاء کرکے ان کو اپنے اپنے ممالک بھیجا جائے۔



وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین کاظم میثم نے آل سٹوڈنٹس الائنس کے آئی یو سے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں طلباء کے وفد سے انکے مطالبات اور دیگر ایشیوز پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مانگی گئی مہلت کے بعد اگر انکے مطالبات حل نہ ہوئے تو اپوزیشن بھی طلباء کے ساتھ دھرنے میں بیٹھے گی۔

 انہوں نے طلباء وفد سے کہا کہ حلقے میں بھرپور مصروفیات کے باوجود صوبائی قیادت آغا علی رضوی سے مشاورت کے بعد دھرنے میں شرکت کے لیے پہنچا تھا تو معلوم ہوا صوبائی حکومت کے وفد نے مذاکرات کیے اور مناسب وقت مانگا ہے۔ تاخیر سہی لیکن سڑکوں پہ رلتے قوم کے مستقبل کی فکر کرنا اچھی بات ہے۔ حکومتی وفد کو ہر صورت مذاکرات پر عملدرآمد کرانے کی ضرورت ہے مزید طلباء و طالبات کو سڑکوں پر لے آنا کسی طور درست نہیں۔ ایک عرصے سے گلگت بلتستان جیسے حساس علاقے میں بھی سوچ پر پہرے بٹھانا اور آزادی رائے پر قدغنیں لگانا ایسا عمل ہے جو مستقبل کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ طلباء یونینز سے کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور طلباء یونیویز کی مثبت رہنمائی کے ذریعے سے علاقے میں لیڈرشپ پنپ سکتی ہے۔ یونیورسٹیاں دراصل لیڈر شپ کی فیکٹریاں ہوتی ہیں انہیں ٹارچر سیل بناکر ایف آئی آرز کے دورے چلتے ہوں تو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ یونین سے نہیں بلکہ مسئلہ قوم میں ممکنہ پنپنے والی لیڈرشپ سے ہے۔ چاہے وہ لیڈرشپ سیاسی ہو، علمی ہو فکری ہو یا سماجی ہو۔

 کاظم میثم نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء سے اتنی زیادہ فیس لینا کہ عام طلبا تعلیم سے محروم رہے کسی طور درست نہیں صوبائی حکومت فوری طور پر فیس میں کمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں میں تعلیمی، فکری اور تحقیقی ماحول پیدا کریں۔ جب علمی فکری اور تحقیقی ماحول پیدا ہوگا تو منفی چیزیں خود بخود ختم ہوجائیں گے۔ شعور و آگاہی یونیورسٹیوں میں نہ ملیں تو سڑکوں اور چوراہوں سے ملے گی اور وہ آگاہی ہاتھ اور گریباں تک منتج ہوگا۔ طلبا وفد سے انہوں نے مزید کہا کہ طلبا یونیونز مثبت اور علمی و فکری سرگرمیوں کو منظم کریں۔ اختلاف کو ختم کرکے گلگت بلتستان کو بدلنے میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلباء کے مطالبات کے حل کے لیے اپوزیشن شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت وی سی اور تمام ذمہ داران سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ادارے کی بہتر ریپوٹیشن کے لیے دھرنے کے دوران یا ہر احتجاج یا میڈیا پہ مناسب الفاظ کا استعمال کریں۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ یونیورسٹی کے تمام معاملات بشمول مالی معاملات کے حل، نگرانی اور محاسبہ کو یقینی بنائیں۔ ہائیر ایجوکیشن کی اس میں ذمہ داری زیادہ بنتی ہے۔ ہائیر ایجوکیشن اور فیڈرل گورنمنٹ گلگت بلتستان حکومت کو یونیورسٹی سے لاتعلق نہ رکھیں۔ سابقہ حکومت میں اسی طرح کے مسائل کے حل کے لیے چودہ کروڑ تک کی گرانٹ دی گئی تھی موجودہ حکومت وفاق سے فوری رابطہ کرکے گرانٹ بڑھائیں اور جی بی کے طلباء کے لیے تعلیم کا دروازہ بند نہ کریں۔ امید ہے کہ پیر تک دی گئئ مہلت تک ان مطالبات کا حل نکل آئیں گے۔ یہ مطالبات پورے گلگت بلتستان کا ہے۔جائز احتجاج پر طلبا کو تختہ مشق بنانے کی ریت ختم کرے۔ یہ طلبا ہمارے مستقبل ہیں انکو ہراساں کرنا گویا مستقبل میں بڑے بحران کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا بروز جمعہ 13 اکتوبر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانےکا اعلان ، انہوں نے تمام غیر مند پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف اپنے گھروں سے نکلیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والے ہر باضمیر کو بلاتخصیص مذہب و مسلک فلسطین کی حمایت میں آواز اٹھانی چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین جمعہ کے روز فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلے گی۔تمام باشعور اور ظلم سے نفرت کرنے والوں سے میری گزارش ہے کہ وہ جمعہ کے روزاپنے بچوں، بزرگوں ، خواتین اور گھر کے ہر چھوٹے بڑے فرد کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور فلسطین کے حق اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔یہ عالمی استکباری قوتوں اور امریکی اتحاد کو للکارنے کا وقت ہے، ہر باشعور شخص کو اپنی توان کے مطابق عالم کُفر کے خلاف اپنی شرعی ذمہ داری کو نبھانا چاہیے۔ تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد گھروں سے نکل کر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں، ہم  قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں خون دینے کے لیے تیار ہیں، رسوائی یہودو نصاری کا مقدر ٹھہرے گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر چار روز سے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، عراق کویت جنگ میں کولن پاول نے جھوٹ بول کر لاکھوں معصوم عراقیوں کا قتل عام کیا، اب امریکی صدر جوبائیڈن جھوٹ بول رہا ہے کہ حماس داعش کی طرح ہے، داعش امریکہ و اسرائیل کے مہرے اور ہرکارے ہیں اور اسرائیل عالمی استکباریت کی فرنٹ لائین ہے۔

بانی پاکستان نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، امریکہ نے برطانیہ کی مدد سے مسلم ورلڈ کے جسم میں اسرائیل کی شکل میں خنجر گھونپا گیا ہے، حماس اور تمام مقاومتی تحریکوں کا عالم اسلام پر احسان ہے، گریٹر اسرائیل کے خواب کو حماس نے چکنا چور کر دیا ہے، فلسطینی مقاومت کی مرہون منت کشمیری ایشو بھی زندہ ہوا ہے، فلسطینی مسئلے پر دو ریاستی فارمولے کی بات کرنے والے پاکستانی کشمیر کے ایشو سے خیانت کر رہے ہیں، دو ریاستی حل کو فلسطینی عوام قطعی طور پر قبول نہیں کرتے، قرآنی حکم کے مطابق ہم سب کو چاہیے کہ مظلوم کی مدد اور ظالم کی مخالفت کریں، انسانی حقوق کے ادارے خاموش ہیں غزہ میں اسرائیل سکولز،ہسپتال اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا ہے، شام، ویت نام، افغانستان اور عراق کے اندر نام نہاد جمہوریت کا دم بھرنے والا امریکہ ظلم وبربریت کا مرتکب ہوا ہے، پوری دنیا میں ہر باضمیر شخص فلسطینی عوام کی حمایت میں کے لیے احتجاج کر رہے ہیں، ہم سب کو بھی پاکستان میں بھرپور انداز سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، عمران خان کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آرز کاٹ کر عوام میں نفرت کو پروان نہ چڑھائیں، عمران خان پاکستان کا ہیرو ہے اسے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، عمران خان کو جیل میں ڈال کر پاکستانی عوام کی اکثریت کے دل دکھی ہیں، عمران خان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سب زیادتی ہے، اپنے معاملات کو ٹھیک کریں ذاتیات کو پس پشت ڈال کر عمران خان کے ساتھ ناروا سلوک ختم کریں، مقتدر قوتوں کو عمران خان اور عوام سے غیر انسانی، غیر اخلاقی، غیر منصفانہ اور غیر قانونی رویہ اور سلوک چھوڑنا پڑے گا۔کسی بھی ملک کی اصل طاقت اس کے عوام ہوتے ہیں لہذا عوام سے کوئی نہیں جیت سکتا۔

وحدت نیوز(ملتان)صوبائی جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سردار عون رضا انجم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی سیٹ ملتان بار میں زیرصدارات انجینئر سخاوت علی سیال صوبائی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب میلاد صادقین کا اہتمام کیا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ جس میں معزز وکلا کرام سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سید یوسف اکبر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، سجادہ نشین دربار شاہ شمس تبریز مخدوم سید عون رضا شمسی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، متولی امام بارگاہ حسینیہ حسن آباد سید اقبال مہدی زیدی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، مرکزی صدر پاکستان عزاداری کونسل سید حسنین بخاری ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، ضلعی رہنما عزاداری ونگ سید خادم حسین بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، تحصیل شجاع آباد کے صدر سید عمران حیدر بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، تنویر حسین گھلو ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، سید تقی کاظمی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، مہر جہانزیب مصطفی جوتہ جٹ ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، واجد علی سرگانہ ایڈوکیٹ، سید عرفان شاہ ایڈوکیٹ، سید علی جان کاظمی ایڈوکیٹ، سید توقیر عباس کاظمی ایڈوکیٹ، شاہد حسین گھلو ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے شرکت کی۔

میلاد کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال کا کہنا تھا کہ سیدالانبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت انسانیت کے لیے باعث رحمت ہے، آپ کی دنیا میں تشریف آوری سے انسانیت کا حقیقی درس ملا، آپ کی اور آپ کی اہلیبیت علیہم السلام کی سیرت طیبہ انسانیت کا حقیقی تصور ہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کی جانب سے فلسطینی مجاہدین کی نصرت و کامیابی، اسرائیل صیہونیوں کی نابودی و بربادی کے لیے حیدریہ مسجد گلگشت کالونی میں دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا۔ خطیب مسجد حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا تقی دانش نے دعائے توسل کی تلاوت کی۔

 دعا کے اختتام پر مجاہدین اسلام بالخصوص مجاہدین فلسطین، حماس، حزب اللہ اور دیگر اسلامی مقاومت کے حق میں دعا کرائی گئی۔ وحدت یوتھ کے زیراہتمام شب جمعہ کو امام بارگاہ غازی آباد میں بھی دعائے توسل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا ہادی حسین قمی دعا کی تلاوت کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان کے غیرت مند عوام مظلوم اور بہادر فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے باوفا بیٹے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے نگران وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیطان بزرگ امریکہ کے غلام ہیں ہم نہیں۔ ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم کی حیثیت سے زندگی کے آخری لمحے تک فلسطین کی تحریک آزادی اور فلسطینی مجاہدین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو چاہیے کہ وہ غزہ کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کی ہر طرح کی مدد کریں اگر فلسطینی بھائی مدد کے لئے پکاریں تو ہمارے ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور امدادی کارکن فلسطین پہنچیں۔ پاکستان کی سیاسی مذہبی جماعتوں کو مل کر فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے۔ پاکستانی قوم کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہما کے افکار و نظریات سے انحراف پر ملک کے حکمرانوں اور مقتدر اداروں سے جواب طلب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر مظلوم کی حامی اور ہر ظالم کی مخالف ہے۔ ہم مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کو اپنا دینی اور انسانی فریضہ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے حکمرانوں کو مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر یو ٹرن لینے نہیں دیں گے۔

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہےکہ طوفان الاقصٰی کئی صیہونی منصوبوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا۔جیسا کہ غاصب اسرائیل کا وجود، انہیں بھی جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور ان خائن حکمرانوں کو بھی نشان عبرت بنا دے گا جنہوں نے فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کی۔

تفصیلات کے مطابق قم المقدس میں موسسہ باقر العلوم کے زیر اہتمام جاری ورکشاپ میں سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے شرکاء سے حالیہ فلسطین اسرائیل جنگ کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جبہتہ المقاومت نے مشرق وسطی میں طاقت کا توازن تبدیل کر کے رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ بقول سید مقاومت اب مار کر بھاگنے کا وقت چلا گیا بلکہ اب صہیونیوں کا مار کھانے کا وقت آگیا ہے۔ اور حالیہ طوفان اقصیٰ آپریشن میں حماس و دیگر فلسطینی گروہوں کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے۔

علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے کہا کہ اس آپریشن نے بہت سارے صیہونی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے خاص طور پر صدی کی ڈیل، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ، انڈیا خلیج ریاض سے حیفا تک کے تجارتی روڈ کا منصوبہ، انہیں بھی جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کیا اور ان تمام خائن حکمرانوں کو بھی نشان عبرت بنا دے گا جنہوںہے۔ فلسطینی کاز کے ساتھ خیانت کی اور مقاومتی گروہوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں سال تحصیلی کے آغاز کے ساتھ موسسہ باقر العلوم میں بھی قلیل المدتی تربیتی اور فکری کورسز کا آغاز ہوچکا ہے۔ فی الحال 2 دورے دین فطری اور بدترین آرزو کیلئے نام نویسی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس میں طلاب کرام کی کثیر تعداد شریک ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree