The Latest

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، دارلحکومت اسلام آباد، کراچی، ملتان، پشاور ، مظفرآباد سمیت پنجاب بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، پنجاب کی مرکزی ریلی یکجہتی فلسطین ریلی ڈیوس روڈ سے پریس کلب لاہور تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم خان نے کی۔

ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلی کے اختتام پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا پتلا اور اسرائیلی پرچم نذرآتش کیا گیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوم عوام گذشتہ ایک صدی سے عالمی استکباری قوتوں کی شیطانی سازشوں کے نشانے پر ہیں۔جس طرح فلسطین کی مقامی آبادی کو دربدر کرکے بیرونی غاصبوں اور قابضوں کو فلسطین کی سرزمین پر بسایا گیا، وہ تاریخ انسانی کا شرمناک باب ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ہم غاصب اسرائیل کو نہ کبھی تسلیم کریں گے، نہ ہی کسی خائن کو اسرائیل تسلیم کرنے دیں گے۔ غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے والے خائن ہیں۔ جنہوں نے تحریک آزادی فلسطین کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے اور اپنے چہروں پر خیانت کی کالک ملی ہے، ان کا جرم ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں۔ تحریک آزادی فلسطین سے خیانت کرنے والے کبھی بھی تحریک آزادی کشمیر کے ہمدرد نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دعا انبیا کرام علیہم السلام کا اسلحہ ہے۔ لہذا مومنین مشکل حالات میں اللہ تعالی کی نصرت کے لئے دعا کا سہارا لیتے ہیں۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کو اپنی نیک دعاں میں ضرور یاد رکھیں۔ ریلی میں علامہ تصور مہدی ، علامہ جواد موسوی ، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ ظہیر الحسن کربلائی ، ایڈووکیٹ اسد نقوی ، سید زین رضوی اور اخلاق جعفری سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) المصطفی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی پاکستان کیمپس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں آئمہ جمعہ جماعت کےلئے سات روزہ تربیتی کورس مدیریت مسجد کا اہتمام ہوا جسمیں حوزہ علمیہ قم سے خصوصی طور پر تشریف لانے والے مہمان استاد جناب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید خاور شاہ صاحب نے خصوصی لیکچرز دیں۔اس کورس کے اختتامیہ کی مناسبت سے ایک تقریب مسجد امیرالمومنین علیہ السلام اسلام آباد میں منعقد ہوئی جسمیں کورس کے شرکاء کیساتھ دیگر علماء کرام کو دعوت دی گی ۔

مجلس وحدت مسلمین مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن جناب شیخ محمدجان حیدری کو بعنوان مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔اختتامی نشست سے خصوصی کرتے ہوئے مولانا شیخ محمدجان حیدری نے کہاکہ مدیریت مسجد کورس نہایت اہمیت کا حامل ہے اور وقت کی اشد ضرورت ہے۔ہر عالم دین کو اپنے محلے اور علاقے کے معروضی حالات کے تناظر میں مدیریت کرنے کی ضرورت ہے مسجد کمیٹی سے مناسب رابطہ مسجد میں مختلف شعبہ ھای زندگی کے افراد کی مشاورکت،مسجد میں فعال اور مخلص جوانوں کو جذب کرنا،مسجد کو معاشرتی بنیادی دینی فلاحی امور کا مرکز بنانا مدیریت مسجد کے بنیادی اصول ہیں۔پاکستان بھر میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر انتظام تقریبا 126 مساجد اور مراکز کی تعمیر ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان میں سے بیشتر مراکز کے علماء کرام کو مدیریت مسجد کورس کروایاگیاہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی ھدایت نامہ میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی،ضلعی اور یونٹ مسئولین کو تاکید فرمائی ہے کہ تمام تر فکری تربیتی اجتماعی فعالیت کا مرکز مسجد کو قرار دیاجائے۔مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام اسٹڈی سرکل تنظیمی احباب کیساتھ قومی جوانوں کی فکری بالیدگی کےلئے نہایت اہمیت کا حامل پروگرام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول جناب قبلہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مدیریت مسجد کی اہمیت کے تناظر میں  کتاب مدیریت مسجد کا خصوصی ترجمہ کرواکر نشر کیاہے یہ کتاب ادارہ الباقر تحقیقاتی مرکز اسلام آباد کی سائٹ میں موجود ہے جس سے علماء کرام مستفید ہوسکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے۔فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں ۔اسرائیل فلسطین کے حالیہ تنازعہ میں یورپ اور امریکہ کی منافقت کھل کرعیاں ہو چکی ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر مجلس علما مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسین عباس گردیزی نے  مجلس عاملہ کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے حکومت پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے فوری امداد بھیجی جائے ۔ اور مغربی ممالک خصوصا امریکہ اور یورپی ممالک کی دوغلی پالیسیوں کی کھلے عام مذمت کی جائے ۔

مجلس علماء مکتب اہلبیت کی مجلس عاملہ کا  اجلاس مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت کی صدارت دو روز جاری رہا  جس میں تمام صوبائی نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں  ملکی صورت حال خصوصا فلسطین کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی .

اجلاس میں دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کے پرنسپل اور علمائے امامیہ پاکستان کے صدر جناب ملک نصیر حسین کے بڑے بھائی کی اچانک رحلت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا گئی ۔

اجلاس میں مرکزی کابینہ سے علامہ حسنین عباس گردیزی ،علامہ سید ثمر نقوی ،علامہ اصغر عسکری ،علامہ عیسی امینی سمیت  صوبوں سے  سینٹرل پنجاب سے آغا امجد جعفری ۔علامہ امتیاز کاظمی ۔ جنوبی پنجاب سے علامہ قاضی نادر ،علامہ طاہر نقوی ،سندہ سے علامہ عبداللہ مطہری، بلوچستان سے علامہ ذولفقار سعیدی، گلگت سے علامہ محمد حسین علوی ، بلتستان سے آغا مظاہر موسوی، آزاد جموں و کشمیر سے علامہ عرفان کاظمی ،کے پی کے سے آغا احمد روحانی اور ممتاز علی موجود تھے

وحدت نیوز(کوئٹہ)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری سٹی صدر ارباب لیاقت صوبائی سیاسی مشیر محمد یونس و دیگر صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی قیادت میںاسرائیلی بربریت کے خلاف مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے قبلہ اوّل پر قابض غاصب اسرائیل کےخلاف فلسطینی مجاہدین کے کامیاب حملوں کی حمایت اور مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے و اسرائیلی غاصب صیہونی ریاست کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلاں میکانگی روڈ کوئٹہ سے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔

 مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اور اسرائیل کو امریکا یورپ سمیت اقوام متحدہ کی ناجائز سرپرستی حاصل ہے  فلسطین انبیاء کی سر زمین ہے اسرائیل غاصب ہے سرزمین فلسطین پر وہاں کی عوام کا حق ہے  فلسطینی عوام کی اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمت پر بھرپور حمایت کرتے ہیں، فلسطینیوں کو اپنے وطن اور اپنی عوام کا مکمل دفاع کرنے کا حق حاصل ہے آج غیور مسلمانوں کو چاہیے کی وہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے لیے آواز بلند کریںاسے میں مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے اسرائیل ہر روز مظلوم فلسطینی عوام کا قتل عام کر رہا ہے مٹھی بھر یہودیوں کو مقدس سر زمین نکالنا پڑےگا۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی مکتب علماء اہل بیت کے صدر مولانا علی نواز عرفانی صوبائی سیکرٹری روبط سید گلزار شاہ بخاری ضلعی نائب صدر حبیب اللہ دھکڑشیعہ علماء کونسل کے صدر مولانا غلام مصطفیٰ عابدی کی قیادت میں  MWM ضلع جھل مگسی نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں اور حماس کے مجاہدین کے ساتھ اظہار یکجہتی وغاصب اسرائیل کے خلاف مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ سے میر یوسف عزیز مگسی پریس کلب گنداواہ تک "یکجہتی فلسطین ریلی" نکالی جس میں معرفت فاؤنڈیشن کےاراکین سیاسی و سماجی شخصیات ترجمان مگسی پینل سید ولایت حسین بخاری سید تنویر حسین شاہ بخاری شمن علی دھکڑشوشل ایکٹوسٹ عزیز احمد دھکڑ و مومنین نے شرکت کی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حماس کے مجاہدین کی جرآت اور بہادری کو سراہا  جنہوں نے اسرائیل جیسی طاقت کو ذلیل و رسوا کیا۔ مظلوم فلسطینیوں پر مسلط کردہ اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا مسلمانوں کو چاہیے ومظلومین غزہ کی حمایت میں آواز بلند کریں اور میڈیا سے اپیل کی کہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں۔

وحدت نیوز(بہاولپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بہاولپور، شیعہ علماء کونسل ، آئی۔ ایس۔ او، انجمن حسینیہ معین الواعظین ،تنظیم فدائیان علی اکبر و عزادار کونسل بہاولپورکی جانب سے قائد وحدت کی اپیل پریکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی جو فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف فلسطین کے حق میں اور ان کے ساتھ یکجہتی کے لیے تھی۔

 یہ ریلی شیعہ جامع مسجد چاہ فتح خاں بہاولپور سے فرید گیٹ تک نکالی گئی۔ جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ فرید گیٹ چوک پر مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں صہونیوں کے مظالم کو آشکار کیا اور ان کی شدید مذمت کی ۔ جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھر پور انداز میں کیا عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کوللکارا کہ اسرائیلی ہمیشہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے آرہے ہیں۔ عورتوں اور بچوں کو قتل کرتے اور انہیں گرفتار کرتے آرہے ہیں ۔ ان کی سرزمین پر نا جائز قبضہ جما کر انہیں یرغمال بنا رکھا ہے۔ علاوہ ازیں عالمی میڈیا کا بھی جانبدارانہ کردار بے نقاب کیا ۔

ریلی سے خطاب میں خواتین کی نمائیندگی بھی تھی۔ مقررین اور شرکاء نے قراداد منظور کی کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے مظالم بند کرائے اور صہونیوں سے فلسطین کا علاقہ واگزار کروائے۔ اس کے علاوہ حکومت وقت سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر بھی فلسطین کی آزادی کے لیے ان کی حمایت میں راست اقدام کرے آخر میں اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(ڈی آئی خان)اظہارِ یکجہتی فلسطین وقت کے یزیدوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ھے مسئلہ فلسطین کو ہم نہ چھپنے دیں گے نہ مٹنے جیسے 14سو سال قبل واقعہ کربلا کو وقت کے یزیدوں نے لاکھ چھپانے کی کوشش کی مگر ہم   نے زندہ رکھا ھے  حزب اللّٰہ اہل تشیع اور حماس اہل سنت دونوں مل کر قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑی رہے ہیں۔

آج بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر باپ بیٹا دونوں زلیل امریکہ و اسرائیل قدس کی آزادی تک جنگ رہیگی اسرائیل امریکہ دو شیطان جاگ رہا ھے مسلمان ہے ہماری درس گاہ کربلا کربلانعرے درج تھے

ریلی  کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صدر سید غضنفر نقوی نے کہا کہ آج جمعہ کا دن اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ عہد وفا کا دن ھےاج حزب اور حماس کے شیر کفار سے نبرد آزما ہیں ہم ان کی نصرت و کامیابی کے لیے دعا گو ہیں ان شہیدوں ، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنا تن من دھن اور اولادیں تک قبلہ اول کی آزادی کے لیے قربان کر دیں جن کو شہید کرنے کے لیے اسرائیل اور امریکہ کلسٹر بم استعمال کررہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایاآج کی اظہار یکجہتی فلسطین با ضمیر،غیور،اور شجاعت کی پہچان ھے، ہم مظلوموں کے ساتھی اور ظالم کے مخالف ہیںآج عالم اسلام رنگ ،نسل، مسلک،زبان،تمام تفریقات سے بالاتر ہو کر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند کررہا ہےاظہار یکجہتی فلسطین یزیدی سوچ رکھنے والوں کو قدموں تلے روندنے کے مترادف ھےشرکاء کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر لبیک یا حسین۔ کے فلک شگاف نعرے لگا رہا تھا ،بچے، بوڑھے جوان اسرائیل مخالف نعروں سے گونجتی آوازیں دور دور تک سنائی دی گئی آخر میں فلسطین کے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا مغفرت کی گئی اور اس ریلی کا اختتام ہوا۔

وحدت نیوز(کراچی) مظلومین و مجاہدین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے اور غاصب اسرائیل کے بدترین مظالم کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میںبعد نماز جمعہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور جامع مساجد اور پریس کلبوں کے باہر مظاہرے منعقد کیئے گئے۔

اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر گلشن حدید یونٹ کی جانب سے بعد نماز جامع مسجد جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن تا اللہ والا چوک فیز 1 تک احتجاجی ریلی کا انعقادکیا گیا،احتجاجی ریلی سے ایم ڈبلیوایم کے رہنمامولانا نشان حیدرساجدی، مولانا محمدعلی زیدی الحسینی، مولانا بلاول فائزی، مولانا انصاف علی حیدری، صدر ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی ،صابر عمران و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ حیدر علی زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا۔ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ اور فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی،آخر میں امریکہ اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیئے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےصدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر نے کہا کہ مظلومین ومجاہدین فلسطین نے قرآنی اصول کے مطابق اقلیت ہوتے ہوئے ایمانی طاقت اور صبر سے اکثریت پر غلبہ حاصل کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں سے لیس اسرائیل کی طاقت کے بت کو ریزہ ریزہ کرکے رکھ دیا ہے، اب دنیا سے سپرپاور امریکا اور اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا طلسم بھی ٹوٹ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری عالم انسانیت کی بالعموم او رعالم اسلام کی بالخصوص ذمہ داری ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بدترین بمباری اور بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف آواز حق بلند کریں، افسوس ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی واحداسلامی ایٹمی طاقت پاکستان کی امریکانواز حکومت نے فلسطینیوں کے حق میں مردانہ وار انداز میں حمایت کا اعلان نہیں کیا بلکہ مصلحت پسندانہ اور منافقانہ طرز عمل اختیار ہوئے ایسا بیان دیا کہ ان کا آقا امریکا اور اسرائیل ان سے نا راض نا ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ غیور مسلمانوں کے دل اپنے مظلومین فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ جبکہ ہمارے بذدل حکمرانوں کے دل امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک مظلوموں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب پوری امت مسلمہ امام مہدی ؑ کی زیر اقتداءحضرت عیسیٰ ؑ اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کے ہمراہ قبلہ اول میں نماز جماعت ادا کرے گی۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے جامع مسجد علی سے پریس کلب تک قبل اول پر قابض غاصب اسرائيل کی فلسطین میں جارحيت کے خلاف اور مظلوم فلسطينی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کا انعقادکیا گیا۔ یکجہتی فلسطین ریلی کی ضلعی صدر امجد حسینی، ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد ڈومکی ضلعی رہنما ساجن مغل کی قیادت میں نکالی گئی۔شرکا ریلی سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی رہنما محمودالحسن، خطیب جامع مسجد علی مولانا امیر حسین رحمانی، اور مولانامقبول محسنی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآبادفلس طین کی مظلوم عوام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین بیت المقدس , مسجد اقصیٰ کی آزاد ی تک فلسطین کی عوام اور حم ا س کے ساتھ کھڑی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت کی روشنی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد نے ضلعی صدر سید وقار حسین زیدی کی سربراہی میں بروز جمعہ بعد نماز جمعہ قدم گاھ مولا علی علیہ السلام سے فلسطین عوام کی حمایت اور امت مسلمہ کی وحدت کے لیے ریلی نکالی جو کے کوہ نور چوک پر اختتام پزیر ہوئی۔

جس میں تمام مسلمان برداران , تمام سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں, علماء کرام نے شرکت کی  جب کے تنظیمی رہنماء اصغریہ علم و عمل کے سید پسند علی شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ گل حسن مرتضوی، علامہ عمران جعفری، ایڈوکیٹ رحمان رضا نے ریلی سے خطاب کیا۔ اس ریلی میں خصوصی شرکت کے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حیدر عباس زیدی نے شرکت جب کے مختلف تنظیمی رہنماؤں میں آفتاب جعفری، ساجد علی انصاری، آصف علی بھٹو، علامہ ساجد علی ساجدی ،محمد جمن سولنگی، سجاد حیدر، سید وسیم نے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree