The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود اور مسؤل خیر العمل فاؤنڈیشن پاکستان نثار علی فیضی نے کہا ہے کہ اگر ہم ماضی سے سبق سیکھتے تو سیلاب کے نقصانات کو کم کرنے کے قابل ہوتے، بدقسمتی سے ہمارے حکمران بیانات دینے، تصویریں بنوانے اور ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کے سوا کچھ نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کونسل کے ایگزیکٹو اراکین کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھو ں نے مزید کہا کہ اگر 2010ء کے سیلاب کے بعد ہم نے ڈزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کوئی ٹھوس پالیسی بنائی ہوتی تو اس بار سیلاب کے نقصانات کو کم کرنے کے لیے بہتر اقدامات کر پاتے۔ حالیہ سیلاب نے پورے ملک میں ابتک تقریبا 3 لاکھ 96 ہزارا فراد کو متاثر کیا ہے جبکہ 1096 دیہات زیر آب آئے ہیں۔ پورے ملک کو پہلے کی طرح امدادی سرگرمیوں کے لیے آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خیر العمل فاؤنڈیشن کے رضاکار پہلے بھی مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ تھے اور اب انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کونسل کے دیگر عہداروں سے کہا کہ وہ فی الفور ریلیف کے کاموں کو آگے بڑھایں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں امداد کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔
مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت علامہ شیخ حسین نجفی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم کا لواحقین سے اظہار تعزیت
وحدت نیوز (مشہد مقدس ) مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مشہد مقدس کی معروف علمی شخصیت اور بزرگ عالم دین علامہ شیخ حسین نجفی تشکری کی ناگہانی وفات پر کہا ہے کہ ہم مجلس وحدت مسلمین (شعبہ مشہد مقدس) کی جانب سے مرحوم عالم دین کے اہلخانہ اور لواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں۔ عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ بزرگ عالم دین کی وفات پرملال سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُرنہیں ہوسکتا۔ مرحوم عالم دین انتہائی شفیق اور ملنسار تھے اور طلبائے کرام کی فلاح کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خدا اُن کے درجات کو بلند کرے۔
وحدت نیوز (لاہور)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے غیر جماعتی بنیادوں کرانے کیخلاف لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے اعلان کی سخت مخالفت کی گئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری نے کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں نون لیگ کے علاوہ تقریباً تمام سیاسی جماعتیں شریک تھیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء علامہ محمد اصغر عسکری نے پارٹی موقف دیتے ہوئے کہا کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن جمہوریت کی روح ہیں، غیر جماعتی بنیادوں پر منتخب ہونے والے لوگ مقتدر حلقوں کے حامی بن جاتے ہیں، اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور اختیارات کی تقسیم میں جمہوریت کی مضبوطی ہے۔
انہوں نے کہا جمہوریت کا یہ حسن ہے کہ قانون کی تشکیل میں تمام جماعتوں کی مشاورت شامل ہو اور یہی اصل جمہوری راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی الیکشن عوامی امنگوں کی درست ترجمانی نہیں، ایم ڈبلیو ایم نے اتحاد و وحدت کے حوالے سے بھرپور جدوجہد کی ہے، اگر اپوزیشن جماعتیں اس سلسلے میں کوئی متفقہ احتجاج کا راستہ اپناتی ہیں تو مجلس وحدت مسلمین بھی اس کا حصہ بنے گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے مصر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مصری عوام پر فوج کشی میں عالمی طاقتوں کا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموریت کو ڈی ریل کرنے، عوام کے قتل عام، مساجد اور مقدس مقامات کی بیحرمتی کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں ہونے والے جرائم میں وہ تمام ممالک برابر کے شریک ہیں جنہوں نے امریکہ کے ساتھ ملکر فوجی بغاوت کو سپورٹ کیا ہے۔ اس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان تمام ایشوز پر ایک ملاقات کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ وحدت امت کا مسئلہ ہے، جس پر ہمیں مل بیٹھ کر متفقہ مؤقف اپنا سکتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔
وحد ت نیوز(کوئٹہ ) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچا کر 1 لاکھ 4 ہزار 480 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، کیمیکل، ریموٹ کنٹرول، خودکش حملے میں استعمال ہونے والی وائر اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے کر 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ فرنٹیئر کور غزہ بند کے کمانڈنٹ کرنل مقبول احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے گذشتہ شب 80 ٹن پوٹاشیم کلورائیڈ، امونیم کلورائیڈ قبضے میں لینے کے بعد دوسرے روز بھی کارروائی جاری رکھتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے فاروق اعظم چوک کے قریب پلازے میں واقع گودام سے پوٹاشیم کلورائیڈ 35ٹن، امونیم کلورائیڈ 25 ٹن، خودکش حملے میں استعمال ہونے والی بنڈل وائر، سرکٹ وائر 78 بنڈل، ریموٹ کنٹرول آر سی ڈی 36 عدد، امونیم نائٹریٹ 250 کلو، وڈ مل 80 کلو، امونیم پاؤڈر 1535 کلو، مکسچر 1،20ہزار کلو گرام مواد سے تیار کئے گئے 80 ڈرم دیسی ساختہ بم قبضے میں لے لئے۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں 1 لاکھ چار ہزار 480 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور دیگر سامان قبضے میں لے کر 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قبضے میں لئے گئے مواد سے ہزارہ ٹاؤن جیسے 110 بڑے دھماکے کئے جاسکتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں 800 کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے عملے اور نوجوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے۔ گذشتہ شب بھی فرنٹیئر کور کے عملے نے کارروائی کرکے مواد قبضے میں لیا تھا۔ گذشتہ دو دنوں کی کارروائیوں کے دوران فرنٹیئر کور کے عملے نے ایک لاکھ 84 ہزار 480 کلو گرام مواد اور کیمیکل، پوٹاشیم کلورائیڈ، امونیم کلورائیڈ قبضے میں لیا ہے اور دو دنوں کے دوران گرفتاریوں کی تعداد 10ہوگئی ہے۔
وحدت نیوز (قم المقدسہ )مجلس وحدت مسلمین کے کراچی سے اُمیدوار صوبائی اسمبلی سید حسن عباس رضوی نے ایک وفد کے ہمراہ قم المقدسہ میں مجلس وحدت مسلمین قم کے دفتر میں مجلس وحدت مسلمین قم کے مسئولین علامہ غلام محمد فخر الدین، مولانا اسد عباس اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آقائی فخر الدین نے قم میں مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت سے ان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر حسن عباس رضوی نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں قوم نے مجلس وحدت مسلمین کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور مجلس وحدت کی وجہ سے قوم کا سر بلند ہوا ہے، ہماری کوشش ہے کہ قوم کی خدمت جاری رکھیں ،آقائی فخرالدین نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی غلط اور دوہری پالیسی پر تنقید کی اور موجودہ حکومت کی غلط خارجہ پالیسی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ شام سے آئی ہوئی دہشتگردوں کی لاشیں حکومتی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں اور بین الاقوامی دہشتگردی میں ملوث ہونے کا عملی ثبوت ہیں، پاکستان دہشت گردوں کا برآمد کندہ ملک بن چکا ہے۔
وحدت نیوز (مظفر آباد ) بھارت فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دے کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں وحدت کی فضا کو توڑنا چاہتا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ہم سمجھتے ہیں ہیں مقبوضہ کشمیر میں بھی وہی عالمی استعمار جو ہر جگہ اپنی کارستانیوں سے وحدت کی فضا پامال کرنا چاہتا ہے، وہی وہاں بھی کارفرما ہے، مقبوضہ کشمیر میں ایسے واقعات پر آزاد جموں و کشمیر بالخصوص بیس کیمپ مظفرآباد میں گہری تشویش کی لہر ہے، یہ تمام سازشیں تحریک آزاد کشمیر کو دبانے کے لیئے کی جا رہی ہیں، شہدا کا خوں رائیگاں نہیں جائیگا، اور انشاء اللہ ایک دن وہ آئے گا کہ جب کشمیریوں کو بھی ان کا حق خود ارادیت ملے گا، اس لیئے کہ جس آواز کو دبانے کی جتنی زیادہ سازشیں کی جائیں وہ آواز اتنی ہی بلند ہوتی ہے، کشمیر میں شیعہ سنی مسئلہ سرے سے موجود ہی نہیں اور نہ ہی کسی سنی نے امام بارگاہ کی توہیں کی ہے بلکہ وحدت کی فضا کو توڑنے کے لیئے اس قسم کی سازش رچی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ بھارت جس طریقے سے تحریک آزادی کو روکنے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گا، اقوام متحدہ کو بھی بھارت کی ان ستم ظریفیوں کا نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ جب کشمیری اپنی منزل کو پہنچ جائیں گے، کشمیریوں کی جدوجہد پرامن ہے اسے بھارت تشدد کے ذریعے سے جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔آزاد کشمیر کے شہری مقبوضہ وادی کے باسیوں کی آزادی کی تحریک میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے،پچھلے دنوں توہین قرآن کا واقعہ ہوا، پھر چھ روزے دار نمازیوں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کیا گیا اور اب امام بارگاہ کو نشانہ بنایا گیا ہے یہ سارے واقعات مقبوضہ کشمیر کے حالات خراب کرنے اور اسے خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہیں تا کہ تحریک آزادی کشمیر کو کچلا جا سکے، کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا سکے، لیکن کشمیریوں کی اس آواز کو دبانے کی کوشش کرنا بھارت کا ایک ناپاک منصوبہ ہے اور جس کی تکمیل کا خواب کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔ہم کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور آل پارٹی حریت کانفرنس سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آنکھوں کو کھلا رکھتے ہوئے ہوئے کشمیر میں وحدت کی فضا کو قائم رکھیں ۔حریت کانفرنس کو اس موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
وحدت نیوز (کراچی) انجمن ثار اللہ مارٹن روڈ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ میں یوم انہدام جنت البقیع کےحوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی، اہل سنت عالم دین جناب اعجاز الدین سہروردی، مولانا تقی مہدوی، مولانا محمد علی شاکری اور مولانا دلشاد علی مہدوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مولانا طالب موسوی بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں شیعہ سنی افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی نے آل سعود کے کردار پر روشنی ڈلاتے ہوئے کہا کہ آل سعود برطانوی استعمار کی ایجاد ہیں اور ان کا کام بھی مسلمانوں میں اختلافات کو ہوا دینا ہے، یہ لوگ آج بھی یہ یہی کام انجام دے رہے ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ شیعہ سنی دونوں مکاتب فکر کے پیروکاروں کو آپس میں دست و گریباں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبرستان بقیع کی تعمیر کسی مکتب و فرقے سے وابستہ نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کی عظیم شخصیات کی قبور اور مزارات مقدسہ کا منہدم ہونا پورے عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کیلئے ہم سب مسلمانوں کو آواز اٹھانی چاہیئے۔
وحدت نیوز (لاہور) تحریک انصاف پاکستان نے پنجاب حکومت کی طرف سے غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے اعلان کیخلاف بدھ کو لاہور میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے مجلس وحدت مسلمین کو دعوت دی ہے جو قبول کرلی گئی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی سربراہی میں وفد پنجاب کی سطح پر ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کریگا۔ اس سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے محمود الرشید سے بیٹے کی وفات پر ان گھر پر تعزیت کی اور دعا مغرفت کی۔ وفد میں پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، ناصر عباس شیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی شامل تھے۔
وحدت نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی و امور خارجہ سید شفقت شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم سرگودھا دفتر کا دورہ کیا اور تنظیمی مسئولین سے خصوصی نشستیں کیں۔ انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سرگودھا ڈویژن کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی فعالیت کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں آئی ایس او مضبوط اور فعال ہے وہاں پر ایم ڈبلیو ایم مضبوط ہے۔ انہوں نے حالات حاضر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حالات بشار الاسد حکومت کے حق میں جا رہے ہیں۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ شام ان بحرانوں سے نکل کر اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح زبردست قوت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے شامی جوانوں کے حوصلوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں میں حزب اللہ کی تصویر نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی جوانوں کے جذبات شامی جوانوں کے حوالے سے قابل داد ہیں لیکن شامی عوام بیداری کی طرف جا رہے ہیں اور جلد بحران پر قابو پاکر دشمن کو عبرت ناک شکست دیں گے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمون حکومت بری طرح ناکام ہوچکی تھی اور انہوں نے عوامی امنگوں کا جنازہ نکال دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں ان کو حکومت سے ہاتھ دھونے پڑے۔ انہوں نے ساری صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصری عوامی کو حق دیا جانے چاہیے کہ وہ اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کی نومنتخب حکومت انقلاب کو مزید تقویت دے گی اور جس طرح انتخابات میں سامراجی قوتوں کے دانت کھٹے کئے تھے، دیگر مذموم عزائم میں بھی سامراج کو ناکامی ہوگی۔