The Latest
وحدت نیوز(آرٹیکل)علامہ راجا ناصر عباس صاحب کا عدت کیس میں شرعی قواعد کی پائمالی کے حوالے سے ٹھوس اور مدلل موقف نظر سے گزرا۔ علما شریعت کے محافظ ہیں انہیں کسی کی پسند ناپسند کی بجائے شریعت کا موقف بیان کرنا اور قوم کی رہنمائی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر سکوت معاشرے کی رہنمائی جیسی سنگین ذمہ داری سے فرار کے مترادف ہے۔ زندہ باد راجا ناصر!
علامہ راجا ناصر صاحب سے ہمارا پہلا براہ راست رابطہ 2017 کے آس پاس ہوا۔ ہم ان کے وژن سے کافی متاثر ہوئے۔ گزشتہ 10 سے 15 سال کے دوران قوم شیعہ کو من حیث قوم جو چند بڑے بحران پیش آئے ان میں کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کی بدترین لہر، پارہ چنار جیسے محب وطن خطے کا دہشتگردوں کے ذریعے طویل محاصرہ، عزاداری سید الشہداء کے خلاف خصوصا راولپنڈی میں جلوس عزا کو روکنے کی بڑی منصوبہ بندی، دو عدد متنازعہ ترین قانون سازیوں کی کوشش جن کے ذریعے قوم شیعہ کے مذہبی حقوق خصوصا عقیدے کے اختیار اور اظہار کے بنیادی آئینی حق پر قدغن ایجاد کرنا مقصود تھا، تعلیمی نصاب میں شیعہ طلبہ کو ان کے عقیدے و تعلیمات کے برخلاف عقائد و تعلیمات پڑھانے پر مجبور کرنے کی کوشش وغیرہ نمایاں بحران ہیں۔ ان تمام بحرانوں میں علامہ راجا ناصر عباس کو ہر وقت میدان میں پایا۔ کوئٹہ میں جاری نسل کشی کے خلاف علامہ صاحب کی جماعت کے ملک گیر احتجاج اور پارہ چنار کے محاصرے کے خلاف علامہ صاحب کی طرف سے بھوک ہڑتال جیسے اقدامات نے ان مسائل کے حل میں خاطر خواہ کردار ادا کیا۔
تعلیمی نصاب کے مسئلے میں مجھے وہ دن اچھی طرح یاد ہے جب ہم سرکاری نصاب کمیٹی میں شامل ایک شیعہ رہنما کے پاس پہنچے تو وہ حتمی دستخط کرنے جانے کے لیے تیار بیٹھے تھے۔ عرض کیا قبلہ! تحفظات تو اپنی جگہ موجود ہیں آپ کیونکر دستخط کرنے جارہے ہیں؟ ان کی بے چینی دیکھ کر معلوم ہوا وہ شدید دباو میں ہیں؛ میں نے فوری طور پر علامہ ناصر عباس صاحب کو فون کیا انہوں نے اس شیعہ رہنما سے بات کی اور کہا اپنے آئینی حقوق پر ڈٹ جائیں۔ ساری قوم بھی آپ کو چھوڑ جائے میں راجا ناصر تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا۔ اگلے دن جب ہم علامہ صاحب سے ملے تو بہت پریشان تھے کہ ہماری قوم کے بچوں پر یہ جبر کیوں مسلط کیا جا رہا ہے؟ جائیں میری طرف سے قوم کے ہر رہنما اور دانشور کو کہیں آواز اٹھاو راجا ناصر کو اس جدوجہد میں پیچھے نہیں پاو گے لیکن افسوس ہم بطور قوم اس موقع پر اکھٹے نہ ہوسکے۔ راجا ناصر اکیلا لڑتا رہا کوئی ساتھ کھڑا ہونے کو تیار نہیں تھا۔ جن کے پاس حکومتی کمیٹیوں میں نمائندگی تھی وہ جان کو خطرہ کا بہانہ بنا کر پتلی گلی سے نکل گئے۔
متنازعہ بل سامنے آیا تو پہلی آواز راجا ناصر نے ہی اٹھائی کہ یہ میری قوم کے عقیدے کے اظہار پر پابندی کی سازش ہے یہ دشمنان رسول کے چہروں پر نقاب ڈالنے کی کوشش ہے، قوم اٹھ کھڑی ہوئی لیکن راجا ناصر نے طاقت ہونے کے باوجود موومنٹ کو لیڈ کرنے کا موقع قوم کے بزرگ رہنماؤں کو دیا۔ ہم نے اس موقع پر علامہ صاحب کی شجاعت درایت اور خصوصا صبر دیکھا وہ بلا کی شخصیت پائے گئے۔ اس تحریک کے دوران کئی مواقع ایسے آئے کہ وہ اپنوں کی زیادتیاں برداشت نہ کرتے اور اکیلے تحریک کو لیڈ کرتے تو قابل توجیہ تھا لیکن انہوں نے صبر کیا اور قوم کا اتحاد و اتفاق سبوتاژ نہیں ہونے دیا۔
حکومت کی تبدیلی کے بعد انتخابات کا ماحول بنا تو جب دیگر مذہبی جماعتیں اور شخصیات سیاسی جماعتوں کے ساتھ اپنے اپنے حصے طے کررہی تھیں اس وقت راجا ناصر نے تحریک انصاف کے چیرمین کے ساتھ قومی خودمختاری، پائیدار جمہوریت کے قیام اور آزادانہ پالیسیوں جیسے بنیادی اصولوں پر اتحاد کیا۔ یہ خود میں ایک غیر معمولی اقدام ہے اور یہی ایک حقیقی نظریاتی شخصیت سے توقع بھی کی جاسکتی ہے۔ مجھے یاد ہے اس دوران کئی بار ان سے بات ہوئی کہ علامہ صاحب انتخابات آرہے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور ان جیسے ذیلی امور پر مطالبات ت انصاف کے سامنے رکھے جائیں تو علامہ صاحب ہر بار کہتے دوستو ہم جس مکتب سے تعلق رکھتے ہیں وہاں دوست جب مشکل میں ہوتو اس سے مطالبے نہیں کیے جاتے اس کے ساتھ کھڑا ہوا جاتا ہے اور یہ ہماری اپنی نسلوں کی بہتری کی جنگ ہے اس میں ہم مطالبے کرکے تحریک کو متاثر نہیں کرنا چاہتے۔
میں نے علامہ شہید عارف حسین الحسینی کو نہیں دیکھا ہوا وہ ہمارے بچپن میں شہید ہوئے ؛ ہم نے شہید کو ان کے آثار سے پہچانا اور درک کیا ہے مجھے علامہ راجا ناصر عباس میں شہید عارف حسین رح جیسا ملی درد، شجاعت، قومی غیرت اور جذبہ نظر آتا ہے۔
تمام تر دباؤ، سازشوں اور ان کو توڑنے کی کوششوں کے باوجود علامہ راجا ناصر اپنی جماعت سمیت ان انتخابات میں تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں آپ بطور شیعہ راجا ناصر صاحب کی جماعت کے رکن ہیں یا نہیں؟ انہیں پسند کرتے ہیں یا نہیں؟ لیکن ایک بات ضرور مانتے ہوں گے ان حالات میں وہ شخص آپ کی مکتبی غیرت، حمیت اور اصول کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔
علامہ راجا ناصر وفا، شجاعت اور صبر و استقامت کی علامت بنتا جا رہا ہے۔ ممکن ہے ہم میں سے کوئی راجا ناصر کی سیاسی حکمت عملی اور جدوجہد کے نتائج جانچنے کے لیے انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہو لیکن ہم سمجھتے ہیں راجا ناصر انتخابات سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے اس نے اپنے مکتب اور نظریے کے لیے قبولیت پیدا کرلی ہے، ہر ملی اور قومی بحران میں میدان میں حاضر رہنے سے وہ ایک معتمد اور قابل اعتماد شخصیت بن کر ابھرے ہیں۔ ایک نطریاتی شخص کے لیے اس سے بڑی کامیابی کیا ہوسکتی ہے؟۔
وحدت نیوز(کراچی)شیعہ علما کونسل کے اعلیٰ سطح وفد نے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظر عباس تقوی کی قیادت میں مرکزی الیکشن آفس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 103 علامہ اصغر حسین مانئکیہ شہیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ایس یو سی رہنماؤں نے علامہ اصغر شہیدی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
علمائے کرام نے حلقہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ 8 فروری کو مینار کے نشان پر مہر لگا کر علامہ اصغر حسین مانئکیہ شہیدی کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ایس یو سی کراچی کے صدر علامہ حسن رضا، ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ، معروف قانون دان سابق گورنر پنجاب و امیدوار پاکستان تحریک انصاف برائے نیشنل اسمبلی جناب لطیف کھوسہ صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا اورمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اور صوبائی اور ضلعی کابینہ کے معزز اراکین سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
سردار لطیف کھوسہ صاحب نے مجلس وحدت کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا ظلم اور جبر کے اس دور میں مجلس وحدت مسلمین کے ذمہ داران کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے وفا نبھائی ہے اور اپنے کیے گئے معاہدہ کی پاسداری کی ہے ۔ جیسا کہ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے ۔ اور حضرت علی علیہ السّلام کا قول نقل کیا ہےکہ " ہم ہرظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار ہیں " ۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے جن سے معاہدہ کیا ہے وہ ظالم نہیں ہیں ۔ وہ ہمیشہ سے ہر میدان میں مظلوم کے مددگار نظر آئے ہیں ۔
آخر میں سردارلطیف کھوسہ صاحب نے جناب صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی ، جناب مرزا امیر عباس ،جناب صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب، صوبائی آفس سیکریٹری اور تمام ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے تمام موجود معزز ممبران تھے کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان شاءاللہ آپ نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور آخر تک ہمارے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(لاہور) امیدوار پاکستان تحریک برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 127 جناب ظہیر عباس کھوکھر کی اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹریٹ ۔لاہور آمد صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب نے اپنی کابینہ کے معزز اراکین کے ہمراہ ملک ظہیر عباس کھوکر کوخوش آمدید کہاملاقات بڑے ہی اچھے اور خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ ملک ظہیر عباس کھوکھر صاحب نے کہا کہ مجھے آتے ہوئے بلکل محسوس نہیں ہوا کہ میں کسی دوسری پارٹی کے آفس جا رہا ہوں بلکہ ایسے محسوس ہوا جیسے میں اپنے ہی (پی ٹی آئی ) کے سیکریٹریٹ میں جارہا ہوں اور یہاں آکر اپنائیت محسوس ہوئی ۔ یہاں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اور ضلعی عہدیداران سے ملکر بہت خوشی محسوس ہوئی ۔ ہم سب کا وژن ایک ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب نے جس طرح سے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا اور آج بھی کھڑے ہیں ۔ اگرچہ ہم جانتے ہیں بحیثیت پارٹی ان پر کتنا دباؤ ہے مگر وہ ایک مخلص وفادار کی طرح اپنے وعدے کا پاس نبھا رہے ہیں ۔
میں آکر یہاں آپ بھائیوں کی خدمت میں مبارک باد بھی پیش کرتا ہوں کہ آپ سب خوش نصیب ہیں آپ کا قائد ایک قومی اور دینی لیڈر ہے ۔ ان کی قدر ہم جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی جس مشکل حالات سے گزر رہی تھی ان کے بیانات اور سوشل میڈیا پر ان کے کلپس سن کر ہمیں حوصلہ ملتا تھا ۔ ہمیں انہوں نے مشکل میں کیسے فیس کرنا، سیکھایا ہے ۔ عمران خان اور قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا وژن ایک ہے ۔ آپ بھائیوں نے جو محبت دی اور الیکشن کمپین کے حوالے سے جو ہمیں عزت بخشی ہے میں تہہ دل سے آپ سب کا بالخصوص مرزا امیر عباس صاحب ، علامہ علی اکبر کاظمی اور ان کی ٹیم کا ، ضلع لاہور کے ساتھیوں اور علامہ اقبال ٹاؤن کے صدر سید فیضان کا بہت مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے عزم میں اضافہ کیا اور ہمیں الیکشن 2024 ء کی کمپین میں مکمل سپوٹ کی یقین دھانی کرائی ہے ۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے امیداوار پی پی 214وسیم خان بادوزئی نے صوبائی صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی سے ملاقات کی۔
علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو انشااللہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے۔ اس موقع پہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، حسنین انصاری، عاطف حسین، ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی اور ضلعی قیادت موجود تھی۔
وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان حیدرآباد نے تحریک انصاف کے حیدرآباد سے انتخابی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے رہنما اور این اے 219 کے امیدوار سید وقار حسین زیدی نے ہفتے کو پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 219 کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ اور این اے 220 کے امیدوار فیصل مغل ایڈوکیٹ کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کی۔
سید وقار زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر مستنصر باللہ نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، انشا اللہ 8 فروری ہماری کامیابی کا دن ثابت ہوگا۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 شکارپور اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے اقتدار میں نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کی ہے۔ عوام ایم ڈبلیو ایم کے نمائندوں کو ووٹ دے۔ یہ بات انہوں نے حلقہ این اے 193 شکار پور کی گاؤں قادر بخش وگن میں کارنر میٹنگ کے موقع پر گاؤں کے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے گاؤں قادر بخش وگن میں سید معشوق علی شاہ کی اوطاق پر کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ماضی میں ہمیشہ پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو ووٹ دیا ہے، پہلی بار مظلوموں اور غریبوں کی خدمت کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے مجھے آپ کے حلقے این اے 193 شکارپور پر ٹکٹ دیا ہے۔ آپ اس بار اس خادم پر اعتماد کرکے ووٹ دیں۔ انکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے جذبے سے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔ جب ہم اقتدار میں نہیں تھے تب بھی ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر سید معشوق علی شاہ نے کہا کہ ووٹ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی کی امانت ہے۔ 8 فروری کو خیمے پر مہر لگا کر کامیاب کریں گے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدوار این اے 186سردار محی الدین کھوسہ اور مہر سجاد حسین چھینہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم عباس زیدی، صوبائی رہنما سید دلاور زیدی بھی موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر 8فروری کو ووٹ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمیدوار کو دیں گے۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کی ضلع مظفرگڑھ میں تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 268 جام یونس سے ملاقات، ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کوایم ڈبلیو ایم کے تمام کارکنان تحریک انصاف کو وٹ دیں گے، انشاء اللہ آٹھ فروری کا سورج پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی کامیابی کی نوید لے کر اُبھرے گا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی اور ضلعی صدر شفقت کاظمی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لیہ)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے وفد کے ہمراہ لیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حمایت یافتہ اُمیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ اور اُمیدوار ممبر صوبائی اسمبلی اصغر گجر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر صوبائی رہنما سید دلاور زیدی، صوبائی رہنما صفدر حسین خان، ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے ملاقات میں کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پہ پورے پاکستان کی طرح لیہ میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان تحریک انصاف کے نامزد امیداورں کو ووٹ دیں گے۔