The Latest
وحدت نیوز(گلگت بلتستان) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے 15 اپریل سے جی بی بھر میں مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے۔ گلگت بلتستان کے تاریخی اور طویل ترین دھرنوں نے وفاقی حکومت کو مطالبات منظور کرنے پر مجبور کر دیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مسلسل بارہ روزہ دھرنا دیا اور مطالبات دھراتے رہے۔ آخر کار بارہویں روز وفاقی حکومت کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے گلگت بلتستان بھر میں جاری دھرنوں کو پرامن طور پر منتشر کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اور نوٹیفکیشن دو روز بعدجاری کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم پاکستان کی یقین دہانی پر عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنوں کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کی جانب سے یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے کے شرکاء کے جم غفیر سے عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے رہنمااور ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے بارہ روز سے جاری دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی جشن کا سماں بندھ گیا اور عوام نے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے خاتمے کیخلاف اور گلگت بلتستان میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی کی 12 روز سے جاری عوامی دھرنوں جس میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہیں، کی حمایت میں پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی کیمپ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ احتجاجی کیمپ میں دورے کے موقعے پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام گزشتہ ایک عشرے سے کھلے آسمان تلے بے حس حکمرانوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، گھڑی باغ گلگت اور یادگار چوک سکردو تحریر چوک بنا ہوا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ وہاں کے بے حس حکمران اور وفاقی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی بے حسی عوامی احتجاج کو سول نافرمانی کی طرف لے کر جارہی ہے۔ گلگت بلتستان کے پرامن عوام کو آخر کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے۔
علامہ عبدالخالق اسدی نے پاکستان میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں، سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار ہمدردی اور ان کے سو فیصد جائز مطالبے کی حمایت کے لئے میدان میں نکلیں اور بے حس حکمرانوں کیخلاف اُٹھنے والی اس تحریک کی حمایت کر کے سرزمین بے آئین گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار ہمدردی کریں، علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کونسل نے بھی گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال پر غور کے لئے سیاسی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے جو کہ صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی صدارت میں جاری ہے، کل 27 اپریل شام 5 بجے اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ اور پریس کانفرنس کے ذریعے آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(کراچی) وفاق اور گلگت بلتستان کی حکومت نے عوام کا معاشی قتل کرنے کی کوشش کی ہے، مہدی شاہ کی حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، جنت نظیر خطہ گلگت بلتستان کی عوام تنہا نہیں بلکہ پورے پاکستان کی عوام ان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، گلگت بلتستان یوتھ کے رہنماوں صداقت علی اشتر اور مظاہر حسین نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد گلگت بلتستان یوتھ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اپنے خطاب میں رہنماوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے تاریخی دھرنا دے کر ملک بھر کی عوام کے لئے ایک مثال قائم کی ہے اور یہ سکھایا ہے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے کس طرح سے پرامن جدوجہد کی جاتی ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی استقامت کے ذریعے ظالم حکومت کو گھٹنے پر مجبور کردیا ہے۔ رہنماوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ عوام کے حقوق کو غصب کرنے اور کرپشن کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مہدی شاہ کی حکومت کو فی الفور برطرف کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی پولیٹیکل کونسل کا دو روزہ اجلاس ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات کے سیکرٹری ناصر عباس شیرازی کی زیرصدارت لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز اور پولیٹیکل سیکرٹریز شریک ہیں۔ اجلاس کے پہلے روز پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے خطبہ استقبالیہ دیا جبکہ ایم ڈبلیوایم سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی مسئولین سے گفتگو کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے بھی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دو روزہ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائیگا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما اور سیکریٹری روابط مولانا علی انور نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں روز بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، نوجوانوں کی بلاجواز گرفتاری اور گلگت بلتستان میں عوام کے معاشی استحصال کے کلاف کل بروز اتوار شام چار بجے کراچی پریس کلب پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا، اس احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے علاوی دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے، کراچی کے مختلف علاقوں سے عوام کی سہولت کے لئے ٹرانسپورٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے چکوال میں عمائدین کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آئے دن ہمارے ڈاکٹرز،وکلا ء، علماء، طلبہ اور ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا جا رہاہے اور انتظامیہ جانتی ہے کہ یہ کون لوگ ہیں مگر آج تک کسی ایک واقعہ کے قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی ستم بالاء ستم یہ ہے کہ انتظانیہ صوبہ سندھ کی نا اہل حکومت ہمارے جوانوں کو گرفتار کر رہی ہے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کو پائمال کر رہی ہے انہوں نے حالیہ گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا راستہ استعمال کیا ہے ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں مگر بے گنا ہ جوانوں کی گرفتاری کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے انہوں نے واضع کہا کہ اگر بے گناہ جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو پھراحتجاجی تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی نا اہلی کو چھپانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جو قابل مذمت ہے ۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں \"شام،مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور پاکستان \"کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ،حجتہ الاسلام علامہ آغاسید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ امریکہ و اسرائیلی ایجنڈے کے تحت باقائدہ منصوبہ بندی سے لیبیا،مصر،اردن،عراق اور شام کے عسکری اداروں کو بدنام اور کمزور کرتے ہوئے مسلمانان عالم کا قتل عام کیا گیا، وسائل کو لوٹا گیا، حکومتیں گرائی بنائی گئیں۔ تکفیری دہشتگرد، امریکہ، اسرائیل اور چند عرب ممالک کے اس خوفناک ایجنڈے کی تکمیل کی غرض سے مختلف اسلامی ممالک میں تباہی و بربادی مچائی گئی،پاکستان کی افواج کو بھی اسی ایجنڈے کی تکمیل کی زد میں لا کھڑا کیا جا رہا ہے ۔ ملک بھر میں دہشتگرد سرایت کرہے ہیں، پاکستان میں جگہ جگہ مقبوضہ علا قے قائم ہوچکے ہیں جہاں حکومتی رٹ کا نام و نشان نہیں پاکستان کا پرچم لہرانے پر پابندی ہے۔سیاست دان ہمیشہ ملک کا سودا کرتے آئے ہیں ۔پاک فوج ملت اسلامی پاکستان کے ایمان کا حصہ،سچا محبت وطن ادارہ ہے جو قوم کیلئیسینٹر آف گریوٹی کی حثیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسرئیل اور تکفیری دہشتگردوں کو لبنان میں حزب اللہ نے بد ترین شکست دی۔امریکہ کی شکست اسی دن ہو گئی تھی جب بار بار دھمکیوں اور اعلانات کے باوجود شام پر حملہ کرنے کی جرئت نہ کر سکا۔شام میں شیعہ صرف تین فیصد ہیں،وزیراعظم ،وزیر دفاع،وزیرخارجہ سمیت غالب اکثریت 60فیصد بریلوی اہل سنت براداران اسلام ہیں ۔بڑی تعداد پر امن عیسائیوں کی بھی ہے ۔ اس پر امن فلاحی اسلامی حکومت کو گرانے کیلئے سعودی عرب، بحرین سمیت کئی عرب ممالک ،ترکی، امریکہ، اسرئیل اور دنیا بھر سے اکٹھے کئے گئے تکفیری دہشتگردجدید ترین جنگی ہتھیاروں سے لیس تین سالوں بھرپور مسلح دہشتگردی میں مصرف عمل ہیں مگر سوائے ناکامی کے کچھ نہ حاصل کرسکے۔انہوں نے کہا کہ خلافت عثمانیہ یہودیوں کیلئے الگ ملک اسرئیل کے قیام اور اسکی حفاظت کے حق میں نہیں تھی لہذا منظم شازش کے تحت خلافت عثمانیہ کا خاتمہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں آل سعود کا حکومت اسرئیل کے تحفظ کی ضمانت پر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بحرین میں مسلمانوں کے قتل عام کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر سے مسلمانوں کو تکفیری دہشتگردوں کے ہمرہ ایندھن کے طور پربیچا جا رہا ہے۔ مسلمان کے قتل کیلئے مسلمان کا سرمایہ استعمال کرتے ہوئے مسلمان سے قتل عام کروایا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اسلام کا تشخص مسخ کرکے پیش کیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے محبت وطن عوام کو نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیﷺ کا سچا امتی بن کر باہم اتحاد و اتفاق سے متحد ہو کر تکفیریت کا مقابلہ کرتے ہوئے امریکہ و اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینا چاہیے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے مسلم لیگ ق کے سوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر حلیم عادل شیخ سے مسلم لیگ ہاوس میں ماقات کی، دونوں رہنماوں کے درمیان کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال ، قتل وغارت گری خصوصاًشیعہ پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگاور گلگت بلتستان کے عوام کے معاشی استحصال کے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ، علی حسین نقوی نےحلیم عادل شیخ کو ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر بروز اتوار ہونے والے احتجاج میں شرکت کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔
وحدت نیوز(صحبت پور) مجلس وحدت مسلمین ضلع صحبت پور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت سیکرٹری جنرل غلام حسین شیخ ،سیکرٹری عذاداری سید عارف حسین شاہ ،سیکرٹری سیاسی امور سید نیاز حسین شاہ نے کی۔احتجاجی مظاہرے میں دیگر عہدیداران اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے کا مقصد گلگت بلتستان کی عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے کی گئی تھی۔ مظاہرین نے 1999اور2000میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گندم کی سبسڈی کو بحال کرنے کے نعرے لگائے اور اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھے جن پر گلگت بلتستان کے حق میں نعرے درج تھے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کے مسائل حل نہ کیے گئے تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے اور ملک گیر احتجاج کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کراچی گذری میں نجی شیعہ اسکول کی بس پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور اب عبادت گاہوں کے باہر بھی نماز یوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے یہ بات واضح ہے کہ یہ کالعدم گرہوں استعماری ایجنٹ ہیں جو اسلام کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں انشا اللہ شیعہ و سنی مل کر ان دہشتگردوں کے مغموم عزائم کو ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ امین شہیدی نے گزری دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صیحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی ۔دریں اثناءمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے نمائندہ وفد نے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی کی سربراہی میں مقامی اسپتال میں گذری بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت بھی کی۔