وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح بہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سےعالمی کینسر ڈے منایا گیااس سلسلے میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں آگہی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ سیکریٹری فلاح و بہبود سجاد علی ڈومکی،فیاض علی،ڈاکٹر اشوک کمار،ڈاکٹر مصطفی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں کینسر جیسے موذی مرض سے تو واقف ہیں لیکن کینسر جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ سے واقف نہیں اسوقت کینسر بڑی تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے جسکی وجہ خصوصاً تمباکو نوشی اور نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا ہے جس سے منہ کا کینسر پیٹ،گلے اور ہونٹوں کا کینسر عام پایا جاتا ہے جس میں شامل خون کا کینسر اور چھاتی کا کینسر اگر آپ معاشرے کو اس موذی مرض سے پاک صاف دیکھنا چاہتے ہیں تو ایسی چیزوں سے پرہیز کریں جوکہ کینسر کا باعث بنتی ہیں۔
وحدت نیوز (سرگودھا) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مسئولین کی مرکزی تربیتی ورکشاپ سےسرگودھا میں خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہاہے کہ مکتب اہلبیت وطن عزیز پاکستان کا فطری دفاع ہے، اس کا مظبوط اور موثر سیاسی کردار پاکستان کی پالیسی سازی کو درست راستے پر گامزن رکھنے کا ضامن ہے ،اس مکتب کے پیروکاروں کا قتل اور ان کے استحصال کی کوشش دراصل پاکستان کو کمزور کرنے کے سازش ہے ،ملک بھر میں خون دیا ہے لیکن کبھی وطن،اس کے اداروں اور اس کے اثاثوں کی تکریم پر حرف نہیں آنے دیا،یہ ظرف صرف مکتب اہلیت سے مخصوص ہے ،شیعہ سنی وحدت کے لیے آخری حد تک جائیں گے لیکن تکفیری گروہوں کو ملکی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر انصر مہدی اور مرکزی کابینہ کے افراد بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے صوبائی سیکرٹیریٹ پنجاب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی ، ضلعی سیکرٹری جنرل سیدحسن رضا ہمدانی اور دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور کشمیریوں کی تحریکِ حق خودارادیت کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر پائیدارامن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عالمی برادری بھارت کو جنگی جرائم سے روکنے میں کردار ادا کرے ۔ سید حسن رضا ہمدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق جموں و کشمیر تنازع کا جلد حل یقینی بنایا جائے اورعالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے منشور کے احترام کے لیے دباؤ ڈالے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ظفرعباس شمسی نے یو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہندستان کشمیر کی عوام پر ستر برس سے ظلم ڈہا رہا ہےِ کوئی دن ایسا نہیں جس دن کوئی کشمیری قتل نا ہوتا ہو کسی نا کسی بہانے سے ہندستان کشمیریوں کا قتل عام کرتا رہتا ہے ،کشمیر میں آبادی کے تناسب تبدیل کیا جا رہا ہے حکومت ہندستان ملک کی دوسری ریاستوں سے ہندؤں کو لا کر کشمیر میں آباد کررہی ہے تاکہ کشمیرکی اصل آبادی( جو کہ مسلمانوں کی آبادی ہے ) کوکم کیا جا سکے اور دنیا کو بتایا جا سکے کہ کشمیر میں اکثریت ہندو کی ہے نا کہ مسلمانوں کی اور یہ کہ کشمیری اپنا حق خود ارادیت سے محروم ہو جائیں اور ہندستان آبادی کا تناسب اس لیے بھی تبدیل کر رہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے گی ،کشمیریوں سے پوچھا جائے گا کہ تم کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہو یا ہندستان کے ساتھ اور یاد رہے کہ یہ قرارداد ہندستان نے اقوام متحدہ میں خود پیش کی تھی مگر اب وہ اس اپنی پیش کردہ قرارداد سے انکار کرتے ہوئے کشمیر میں رائے شماری نہیں کرنے دیتا ،اقوام متحدہ بھی رائے شماری کرانے سے گریزاں ہے جس پر کشمیری احتجاج کر رہے ہیں توہندستان کشمیریوں پر ظلم و ستم کرتے ہوئے ان کا قتل عام کر رہا ہے ۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ ہندستان کو روکے کہ وہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مگر پاکستان کے حکمران ہندستان سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے کشمیریوں کی جو امداد کرنی چاہیے تھی وہ نہیں کرتے بلکہ ہندستان کے وزیر اعظم سے دوستی چاہتے ہیں مگر کشمیریوں سے نہیں ،یہی وجہ ہے کہ 70 سال گزر چکے ہیں اب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ،پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے الجھانے میں برطانیہ نے بھی کردار ادا کیا ہے اس لیے کہ برطانیہ نے یہ قانون تجویز کیا تھا کہ جس ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہو گی وہ ریاست پاکستان میں شامل کی جائے گی مگر جب کشمیر کی باری ائی تو ہندستان نے کشمیرپر فوج کشی کی تب برطانیہ نے چپ سادھ لی کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا نہیں کہا باوجود اس کے کہ کشمیری کہتے رہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے برطانیہ نے یہ سب اس لیے کیا کہ پاکستان . ہندوستان سے الجھا رہے اور ملک ترقی نا کر سکے ،انشااللہ ایک دن ائے گا کشمیر بنے گا پاکستان ،مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے ان کی سیاسی اور اخلاقی امداد کرتی رہے گی اور میں حکومت پاکستان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ منافقت چھوڑ کر کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی مدد کرے ۔
وحدت نیوز (لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کر رہا ہے، ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، امام خمینیؒ اور رہبر معظم جیسی شخصیت امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نعمت ہیں، ان کے افکار و کردار کو اپنا کر بنی نوع انسان کی سعادت کا اہتمام کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں منعقدہ ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے دانشور استاد اخلاق احمد اخلاق، عبدالرزاق بلوچ، مرکزی صدر فضل حسین اصغری اور سردار ظفر سانگھی نے بھی خطاب کیا۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اقوام عالم کیلئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کیلئے خیر و سعادت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فکر خمینی ؒ اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کر اقوام عالم میں ظلمتوں اور انھیروں کو روشنی میں بدل رہا ہے، امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کیلئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کیلئے زمینہ سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں، جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیئے کوشاں ہے ۔خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ ملک بھر میں مستحق اور ضرورت مند افراد کی بحالی کیلئے صحت وتعلیم اور دیگر شعبوں میں بھر پور کام کر رہا ہے ۔صحت کے حوالے سے ملک کے مختلف اضلاع میں خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ نے ڈسپنسریاں قائم کی ہیں جن سے سینکڑوں افراد استعفادہ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینسر سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔
خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سید باقر زیدی نے کہا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض سے بچائو کے لیئے احتیاظی تدابیر سے عوام کو آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے قائم تمام ڈسپنسریوں میں ڈاکٹرزعوام کو کینسر اور دیگر موذی بیماریوں سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بتاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام ان موذی امراض سے بچ سکیں ،انہوں نے کہا کہ خیرالعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ مستحق اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیئے میدان عمل میں ہے مخیر حضرات بھی ہمارے ساتھ اس کار خیر میں حصہ ڈالیں ۔