وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ عید قربان کی آمد پر ملک دشمن عناصر کی نظریں ہماری خوشیوں پر ہے اور انکی پوری کوشش رہے گی کہ کسی نہ کسی طرح ہمیں اس موقع پر نشانہ بنائے، معصوموں کو قتل کرنے والے تو اللہ کے دشمن ہوتے ہیں اور اس موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو عید کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات کو بہتر اور مضبوط تر بنانا ہوگا تاکہ عین عید کے موقع پر کسی نا خوشگوار واقع کا سامنا نہ کرنا پڑے. بیان میں مزید کہا گیا کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کے بجائے جن مشکلات کا سامنا ہے ان میں سے ایک دشواری دہشتگردی ہے۔حکومت اگر اس کا کوئی ابدی حل نکال لے تو جس طرح پاکستان محفوظ رہے گا اسی طرح عوام بھی خوشحال رہیں گے اور ترقی کی طرف راغب ہونگے. ملک میں سرمایہ کاری ہوگی اور بہت سے دیگر کاموں کا آغاز بھی ہوگا۔ ان معاملات کا تعلق ملک کے حالات پر مبنی ہے جن پر قابو پاکر ملک کے ترقی کا پہیہ چلایا جا سکتا ہے.انہوں نے آخر میں شہید طالب حسین، جو کہ شب عید الفطر خودکش حملہ آور کو روکتے ہوئے شہید ہوئے تھے، کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہید طالب حسین نے اپنی قربانی سے ثابت کر دیا کہ اس دنیا میں آج بھی ایسے لوگ ہے جو اپنی زندگی کا مقصد اپنے بجائے دوسروں کے کام آنا سمجھتے ہیں۔اور ساتھ ہی ساتھ شہید طالب حسین نے اپنی شہادت سے اتحاد بین المسلمین اور انسانیت دوستی کی بہترین مثال پیش کیا ہے۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام مدرسہ امام خمینیؒ کے شہید عارف حسینی ہال میں مبلغین اسلام کی ایک شاندار نشست ہوئی جس سے جامعۃ المصطفیٰ ﷺ کے شعبہ تبلیغ کے مسئول حجۃ الاسلام آقائی دہقانی نے خطاب کیا،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے جہانِ اسلام میں مبلغین کی اہمیت خدمات اور مستقبل میں ان سے توقعات کے بارے میں گفتگو کی، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم شعبہ قم کے مسئولین سمیت طلاب حوزہ کی بڑی تعداد موجودتھی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سانحہء مستونگ، مساجد اور فوجی افسران پر حملے میں ملوث 9 دہشتگردوں کی سزائے موت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کے فوری انصاف سے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا اور عوام کے اندر ملکی نظام انصاف پر کھویا ہوا اعتماد بحال ہوگا ۔ عصر حاضر کے خوارج، اسلام، امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہیں ۔اس فتنے کو کچلنے کے لیے ملک بھر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملٹری کورٹس فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے دھشت گردوں کو عبرتناک سزائیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ، ان کے سر پرستوں اور مدد گاروں کے خلاف بھی بھر پور آپریشن کیا جائے ، نفرتوں کی علمبردار، کالعدم تکفیری جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیوں کا خاتمہ از بس ضروری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں کالعدم تکفیری گروہ کی شر انگیزسرگرمیوں اور نفرت انگیز بیانات کو فوری روکا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف آمریکی اتحاد نیا ڈرامہ ہے۔ کیوں کہ داعش کا وجود آمریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں کا مشترکہ کار نامہ ہے ،جسے آمریکہ کے اتحادی بعض مسلم ممالک کی حمایت حاصل ہے ۔ آمریکہ اور اسرائیل اپنے انسان دشمن سامراجی عزائم کی تکمیل کے لئے داعش کو باقی رکھنا چاہتے ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیل میں احتجاج کے دوران پتھراو کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے گولی چلانے کے حکم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکی طرف سے پولیس کو قتل عام کا لائسنس جاری کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی تنظیموں اور امت مسلمہ کے خاموش حکمرانوں کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے۔ اسرائیل اس بربریت اور ظالمانہ اقدام سے باز رہے۔ دنیا کا کوئی بھی قانون اپنے حقوق کے لیے احتجاج کا حق چھیننے کی اجازت نہیں دیتا۔ صیہونی حکومت کے وحشیانہ مظالم اس کی سالمیت و بقا کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کی طرف سے مسجد اقصی میں نمازیوں پر حملہ اور مسجد کے تقدس کی پامالی ایک سنگین جرم ہے۔ عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ مقدسات کی توہین کے جرم میں یہودی نصاری کے خلاف مل کر فیصلہ کن آواز بلند کرے۔ اسلام دشمن اسرائیلی اقدامات کے خلاف روایتی بے حسی اور سرد مہری کا مظاہرہ نہ صرف اسلامی تاریخی روایات اور مذہبی احکامات کے برعکس ہے بلکہ اس سے امت مسلمہ بھی شدید خطرات سے دوچار ہوگی۔ انہوں نے کہا فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اسلامی ممالک کو اسرائیل کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف جاری صیہونی جارحیت اور دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) نورویلفیئرسوسائٹی (رجسٹرڈ) کی جانب سے ’’ تقریب عطیہ ایمبولینس‘‘ کا انعقاد میجرنادرعلی آڈیٹوریم متصل سردار حسن موسیٰ گرلز کالج کوئٹہ میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا) تھے۔علاوہ ازیں دیگر مہمانوں خاص میں میجر نادر علی ، (ریٹائرڈ) ڈی آئی جی فقیر حسین ، طاہر نظری ، ابراہیم ہزارہ، صدر امن جرگہ یوسف خلجی ، حاجی کریم ،ایم ڈبلیوایم کونسلر کربلائی عباس علی ، ایم ڈبلیوایم کونسلر سید مہدی و فیملی شہداء تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول مقبول (ص) پیش کی گئی۔ تقریب سے مہمانوں سے خطاب کیا۔ جن میں مولانا ابن الحسن حیدری ، جناب طاہر نظری،جناب میجر نادر رعلی،یوسف خلجی ، عامر علی چنگیزی اور ایم پی اے آغا رضا نے خطاب کیا،تقریب میں شریک مہمانوں نے اپنے دست مبارک سے کارکنان نور ویلفیئر سوسائٹی میں اعزازی سندتقسیم کیے،ایم پی اے آغا رضا نے اپنے دست مبارک سے نور ویلفیئر سوسائٹی کو (2)عدد ایمبولینس کی چابی پیش کی۔ یاد رہے کہ آغا رضا نے اپنے ڈی ڈی فنڈ سے نورویلفیئر سوسائٹی کے لیے ملبغ 17لاکھ روپے کے چیک دیے تھے جنہیں نور ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین عامر علی چنگیزی نے مذکورہ رقم سے ایمبولینس خریدے،آخر میں ایم پی اے آغا رضا نے تقریب میں شریک (5)پانچ کارکنان نورویلفیئر سوسائٹی کے خانوادہ شہدا میں فی کس مبلغ 25ہزار روپے عیدی کا اعلان کیا اور پروگرام کے آغازمیں تلاوت قرآن مجیدکرنے والے قاری کے لیے مبلغ 10ہزار روپے کا اعلان کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماامام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون مولاناصادق جعفری کے دست مبارک پرایک ہندو جوان دلیپ نے مذہب حقہ (اسلام )قبول کرلیا،دائرہ اسلام میں شامل ہوجانے کے بعد اس نومسلم کا نام عرفان رکھا گیا، مولانا صادق جعفری نے نومسلم عرفان کے حق میں دعا کی ۔