وحدت نیوز (قم) گذشتہ روز نمازِ عید کے بعد ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ قم نے پارک علوی میں ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں علمائے کرام اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عید ملن پارٹی سے مختلف شخصیات اور دانش مندوں نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ عید اور قربانی کے علاوہ حالاتِ حاضرہ اور عالمِ اسلام کی اجتماعی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سیکرٹری جنرل گلزار احمد جعفری نے عالمِ اسلام کی وحدت اور فلسفہ قربانی کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔ بعد ازاں منٰی میں حاجیوں کی شہادت کی خبر موصول ہونے پر ایم ڈبلیو ایم قم کے میڈیا سیکرٹری آغا نذر حافی، میڈیا ایکشن کمیٹی کے انچارج مدثر علی، آفس سیکرٹری مختار مطہری اور میڈیا آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے اپنے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ رواں سال میں سعودی عرب نے اپنی جتنی توانائیاں دہشت گردی کے فروغ پر صرف کی ہیں، اگر اتنی حاجیوں کے پروگرامات پر صرف کرتا تو یہ دلخراش سانحہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے اس سال حاجیوں کی پے در پے شہادتوں کی اصل وجہ یہ بتائی ہے کہ اس وقت سعودی حکومت اپنی تمام تر توانائیاں یمن، بحرین اور شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں صرف کر رہی ہے اور حجّاج کرام کے سلسلے میں انتظامات کو ثانوی حیثیت دی گئی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں صوبائی ترجمان الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان الیکشن میں کالعدم جماعتوں کا سہارا لیا، خود کو لبرل جماعت ظاہر کرنے والوں نے الیکشن میں کالعدم مذہبی جماعتوں کے پیر پکڑ لئے تھے۔ تھوک و پرچون ملازمتیں بیچنے والوں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ عوامی حقوق کی بات کریں۔ پانچ سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے عوام کو جو کچھ دیا اس کے عوض عوام نے پیپلز پارٹی کو الیکشن میں رسوا کر دیا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے ورک آرڈر پر اپنا پیٹ بھرنے والے بھوکے جیالوں کی گزر اوقات مشکل ہونے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ہمارے پاس آجائیں، مال امام میں سے کچھ خیرات انہیں بھی بانٹ دینگے۔ پورے پاکستان میں ہماری حمایت سے ہمیشہ انتخابات جیتنے والی پیپلز پارٹی کا 2013ء کے انتخابات میں جو حشر ہوا اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وفاق کی علمبردار جماعت اب سمٹ کر ایک صوبے تک محدود ہو چکی ہے۔ الیکشن میں اپنی رسوائی کا ملبہ ایم ڈبلیو ایم پر گرانے والے یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اپنے دور اقتدار میں انہوں نے کیا گُل کھلائے ہیں۔ سرکاری ملازمتوں کو تھوک و پرچون بیچنے والے ہی انتشار کے ذمہ دار ہیں۔ ہم پیپلز پارٹی کے باکردار رہنماؤں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کردار کشی کرنا ہمارا وطیر ہ نہیں۔ جیالوں کو اقتدار کی بھوک نے بے حال کر دیا ہے مجلس وحدت کی کردارکشی سے اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کوئی رنگ نہیں لائے گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے سانحہ منٰی پر سعودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فرعون صفت آل سعود کی نظر میں دنیا اسلام میں قتل ہونے والی انسانیت ماسوائے اعداد و شمار کے اور کچھ نہیں ہے۔ سعودی حکمران اپنے علاوہ کسی اور کو انسان شمار ہی نہیں کرتے، ان کے ہاتھ لیبیا، مصر، شام، عراق، بحرین، کویت، افغانستان، یمن اور پاکستان کے مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی اور خودکش حملہ ہوتا ہے کہ اس میں یا سعودی شہری یا سعودی فنڈڈ تکفیری وہابی ملوث پائے جاتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس موسم حج کے آغاز میں بھی سینکڑوں حجاج اور خانہ خدا کے مہمان بے گناہ قتل ہوئے اور اب پھر سعودی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، او آئی سی ممبر ممالک حج کے امور کو اپنی تحویل میں لیں اور سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں، کیونکہ سعودیہ مسلسل کئی سال سے حج کے انتظامی امور میں ناکام ہو رہا ہے۔ موجودہ سعودی حکمرانوں کو اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے منٰی کے مقام پر طواف کے دوران بھگدڑمچ جانے سےسات سو سے زائد حجاج کرام کی شہادت کے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہ رواں ہفتے کے دوران حجاج کرام کے ساتھ پیش آنے والا یہ دوسرا بڑا افسوسناک واقعہ ہے۔یہ واقعات سعودی حکومت کی انتظامی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔ جس کے باعث ایک ہزا سے زائد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔۔حکومت کو ان واقعات کی مکمل طور پر انکوائری کی جانی چاہیے کہ آیا یہ واقعہ محض حادثہ ہی ہے۔ اس کے پس پردہ شر پسندی کی کوئی سازش تو کارفرما نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء کا شمار اللہ تعالیٰ کے مقربین میں ہوتاہے۔اللہ تعالیٰ اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر دہشت گردوں کی سفاکیت کی کھلی دلیل ہے۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس طرح کے قومی اثاثوں اور تنصیبات پر حملہ کرکے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاوں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ کیپٹن اسفند یار بخاری اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے بڑی دیدہ دلیری سے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ بڈھ بیر میں نمازیوں پر وار کرنے والوں نے ابن ملجم کی ناپاک سنت ادا کر دی۔ نہتے نمازیوں کو شہید کرنا کس اسلام کی خدمت ہے۔ یہ امریکائی اسلام کی خدمت ہےاور اسلام ناب محمد ی (ص) سے غداری ہے۔ مصیبت کے ان لمحات میں پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اور شہدا کے گھرانوں سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی کا اسلام آباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مکتب تشیع اب اپنے آخری ارمان کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم اس عظیم الہٰی نظام کا انتظار کررہے ہیں جس کی خبر حضرت محمد ؐ نے دی اور چودہ سو سال سے ہم اس اتنظار میں ہیں،
ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا میں ہر طرف ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلومین جہاں کے لئے دنیا میں کوئی عدل و انصاف کرنے والا موجود نہیں ہے، ظلم و ستم کی اس دنیا میں امید کی آخری کرن ذھرا ؑ کے فرزندکا ظہور ہے جس کا انتظارہر مظلوم اورساری دنیا کو ہے تاکہ وہ امام آئے اور اس دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں۔
علامہ اعجا ز کا مزید کہنا تھا کہ جیسے جیسے ظہور امام کا وقت قریب ہوتا جاتا ہے ہمارے عظم و حوصلے مزید بلند اور مضبوط ہوتے جاتے ہیں، مکتب تشیع چودہ سو سال سے ہر دور میں ظلم و ستم سہتے ہوئے آرہے ہیں مگر کبھی ہم نے ظالم کے سامنے نہیں جھکا، ماہ محرم اور صفر وہ مہینہ ہے جو ہمیں اسلام کی دفاع اور مظلومین کی حمایت کا درس دیتا ہے اور ظالم و کرپٹ نظام کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ فراہم کرتا ہے۔