وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کو اپنی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت سیاسی طرز فکر کو اپنائیں گے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام اور گڈ گورننس ان کی اولین ترجیح ہوگی ذاتی اور سیاسی مصلحتوں سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے، ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ صوبے کی غربت، پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ گذشتہ برسوں میں بلوچستان میں جس طرح مذہبی دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ ہوتی رہی اور بالخصوص ہزارہ قوم کے ساتھ جو ظلم ہوا اس میں ڈاکٹر مالک بلوچ کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے کمی ہوئی ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہزارہ قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے اور بلوچستان سے مذہبی دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کا خاتمہ کریں گے۔ڈاکٹر مالک بلوچ ڈھائی سالہ کاکردگی بہت اچھی رہی۔ ہم نواب صاحب سے امید رکھتے ہیں ک وہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، یہ خوش آئند عمل ہے کہ مری معاہدے پر عملدرآمد ہوا اور انتقال اقتدار احسن طریقے سے ہوا ، جس پر بلوچستان کی سیاسی جماعتیں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ہم محترمہ راحیلہ درانی کو پہلی خاتون اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ سب چیزوں پر اس ایوان کو ترجیح دیں گے۔ اس کے تقدس اور اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور بلوچستان کی قبائلی اور جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ایوان کو چلائیں گی۔ توقع رکھتے ہیں کہ آپ حکومت اور اپوزیشن سب کو ساتھ لے کر چلیں گی اور ایک نئی روایت کی داغ بیل ڈالیں گی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک بھر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا بھر پور استقبال،گل پاشی درو سلام اور لبیک یارسول اللہ کے فلک شگاف نعرے،اتحاد بین المسلمین کا فقیدالمثال مظاہرہ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چھوٹے بڑ ے شہروں ، قصبوں، دیہاتوں میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد علمائے کرام اور عمائدین نے برادران اہلسنت کے زیر اہتمام میلاد مبارک کے جلوسوں میں بھر شرکت ،جگہ جگہ استقبال سینکڑوں جہگوں پر سبیلوں اور نیاز کا اہتمام کر کے اتحاد ویکجہتی فقید المثال عملی نمونہ پیش کیا،اسلام آباد میں مرکزی جلوس میلاد النبی ﷺکے استقبال کیلئے ایم ڈبلیوایم نے کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا، مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے جلوس کو خوش آمدید کہا، راولپنڈی میں علامہ ساجد شیرازی نے اہل سنت برادران کے جلوس میلاد النبی ﷺکااستقبال کیا،لاہور میں موچی دروازہ پر ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام جلوس میلاد النبیﷺکیلئے استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ اقبال کامرانی، فصاحت حسین، عمران زیدی،رائے ماجدعلی ،نقی مہدی ودیگرموجودتھے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغازکر دیا گیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد اور اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول اعظم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے،بدقسمتی سے ہمارے حکمران اسوہ حسنہ کو بھلا کر فرعونیت کے راستے پر چل نکلے ہیں،عوام کی جان مال کی تحفظ سے ان کو کوئی سروکار نہیں،بادشاہانہ طرز زندگی گزارنے والے حکمران کبھی بھی غریبوں کا خیرخواہ نہیں ہوسکتے،گذشتہ روز سندھ میں حکمران جماعت کے لاڈلے چیئرمین کی پروٹوکول نے ایک معصوم غریب کی بیٹی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی،کیا میرے رسول ﷺ کے امتی حکمران ایسے ہوتے ہیں،عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ٹیکس سے حاصل کردہ آمدنی پر حق اس قوم کے غریب عوام کا ہے،بدقسمتی سے اس ملک میں اشرافیہ اور دو خاندانوں پر مشتمل مورثی سیاست دان اقتدار پر قابض ہے،جن کو غریبوں اور مطلوم عوام کے مفاد سے کوئی سروکار نہیں،آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ مادر وطن کو توانا اور مستحکم کرنے کے لئے اس سرمایہ دارانہ نظام کی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،تاکہ نبی رحمتﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ہم اپنی زندگیاں گزار سکیں۔
دریں اثناء جشن میلاد النبی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے 50سے زائد شہروں میں ایک ہزارمقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گئیں ،کراچی میں نمائش چورنگی ،بلدیہ ٹاؤن،مارٹن روڈ،ایف سی ایریا،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ڈرگ کالونی،شاہ فیصل ،ملیر جعفر طیار سائٹی،لانڈھی ،کورنگی،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف جہگوں پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کا استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائی گئی اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے ،مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مرکزی جلو س جشن ولادت با سعادت سرور کائنات ﷺ نشتر پارک کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ و سبیل لگائی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکر ٹری جنرل حسن ہاشمی بشمول مولانا صادق جعفری ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور،علی حسین نقوی،ڈاکٹر مدثر حسین ،ناصر حسینی،رضوان پنجوانی،روح اللہ مجلسی،سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ضلع ملیرکراچی میں عید میلاد النبیﷺکے موقع پر مرکزی سبیل اور استقبالیہ کیمپ نادعلی اسکوائرپر لگایا گیا،مجلس وحدت مسلمین اوردیگر ملی تنظیمات کی جانب سے لگائی گئی اس سبیل میں علمائے کرام ، شیعہ سنی نعت خواں حضرات نے بھر پور شرکت کی، شرکائے جلوس پر گلپاشی کی گئی، جبکہ تمام شرکائے جلوس کی گیارہ اور بارہ ربیع الاول کو چائے اور سبیل سے تواضع کی گئی۔
اندرون سندھ حیدرآباد،نوابشاہ، ٹنڈومحمد خان،بدین، ماتلی، شہداد کوٹ، مورو،شکارپور،لاڑکانہ،سکھر،دادو،کشموراوردیگراضلاع میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺکے موقع پرمجلس وحدت مسلمین کی جانب سے استقبالیہ کیمپس اور سبیلیں لگائی گئیں ،جگہ جگہ شرکائے جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،جبکہ شربت اورچائے سے شرکاءسے کی تواضع کی گئی۔
ضلع علی پور میں عالمی یومِ میلاد مصطفیٰ (ص) کے سلسلہ میں برادران اہل سنت کا مرکزی جلوس بہادر والی مسجد سے نکالا گیا جس کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع علی پور کی طرف سے امام بارگاہ مہاجرین کے سامنے استقبال کیا گیا اس موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکن اور مقامی راہنماء جن میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید اعجاز حسین شاہ ، سابق امید وار قومی اسمبلی سید محمد حسن زیدی ، مقامی ایم پی اے سید سبطین رضا نقوی بھی موجودتھے ۔استقبالی شرکاء نے میلا د النبی کے جلو س کے شرکاء کے گلے میں ہار ڈالے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر اہل سنت کے نامور عالم دین صاحبزادہ معین الدین صاحب نے شرکاء سے خطاب کیا او رشیعہ سنی اتحاد کے اس عظیم مظاہرہ پر شکریہ کیا ۔ علاوہ ازیں رات گئے اہل سنت کی مشعل بردار ریلی جب امام بارگاہ مہاجرین کے سامنے آئی تو اس کی سوپ اور چائے سے پزیرائی کی گئی ۔
ضلع قصور میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام میلاد النبی ﷺ ریلی امام بارگاہ حسینیہ سے صوبائی سیکرٹری امور جوانان سید علی عمران نقوی ضلعی سیکرٹری علی حسین شمسی ، جی ایچ حیات اور مولانا سید اعجاز حسین رضوی کی زیر قیادت نکالی گئی جو بعد میں اہل سنت کی مرکزی ریلی سے مل گئی ریلی سے سید اعجاز حسین رضوی نے سیرت نبی اور اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے خطاب کیا انہوں نے خطاب میں کہا کہ آج عالم اسلام کو آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے اور سیرت نبوی اس کی علمبردار ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے زیر اہتمام امام بارگاہ مقام حیات سے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف شاہراوں اور مقامات امام بارگاہ 7بلاک سے گشت کرتی ہوئی اہل سنت کے مرکزی جلوس میلاد میں شامل ہو گئی شرکاء جلوس کے لئے مجلس وحدت کے زیر اہتمام سبیل لگائی گئی اور شرکاء جلوس پر پھول نچھاورکئے گئے شرکاء استقبالیہ سے مولانا سید عمران شاہ نے خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع میانوالی کے زیر اہتمام ضلع میں تین مقامات مٹھا سادات، ٹبہ شاہ ، میر شاہ والی تحصیل عیسیٰ خیل میں میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے راستے میں استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جن کی قیادت سید ضمیر الحسن نقوی اور سید زاہد حسین نقوی نے کی شرکا اجلاس کی بڑی تعداد نے میلاد النبی اور وحدت کے حوالے سے نعرہ بازی کی ۔
ضلع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں جامع فرید سے کنگزگیٹ تک ریلی نکالی گئی ،جس کا اہل سنت شرکاء نے بھرپور خیر مقدم کیا اور شیعہ سنی اتحاد کے حوالے سے نعرے بازی کی گئی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کی مقامی قیادت نے بھر پور شرکت کی ۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد میں شہر بھر میں مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے جن میں ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی کی قیادت میں امام بارگاہ حیدریہ امیں پور بازار میں لگایا گیا جس میں مقامی شیعہ رہنما علامہ احسان جعفری ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اسماعیل عابدی ، سید شاہد عباس شاہ ، دلاور عباس خان ، سید علمدار حسین شمسی ، سید سیرت عباس ، سید وسیم عمران اور حسین شیرازی ، مقامی ماتمی سنگتوں اور انتظامیہ کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ، شرکاء استقبالیہ کیمپ نے میلاد النبی کے مرکزی جلوس کا استقبال کیا اور شیعہ سنی اتحاداور یگانگت کے لئے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔شرکا ء ریلی سے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے بھی خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جن میں مرکزی کیمپ علاقہ سانگرہ سادات میں لگایا گیا جس میں علاقہ ٹھٹھی بالہ راجہ ، یاریکے ، جوئیاں شریف ،سے آنے والے میلاد النبی کے مرکزی جلوسوں کا استقبال کیا گیا ۔شرکاء جلوس سے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن بخاری نے کہا کہ امام خمینی نے 12سے 17ربیع الااول کو عالم اسلام کے باہمی اتحاد و یگانگت کو فروغ دینے کیلئے ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کر کے شیعہ سنی اتحاد کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ شیعہ او ر سنی اسلام کے چہرے کی دو آنکھیں ہیں ۔
ضلع شیخوپورہ میں مجلس وحدت مسلمین او راہل سنت کی مشترکہ ریلی کربلا امامیہ کالونی سے نکالی گئی جو کہ امامیہ کالونی کی مختلف گلیوں اور چوراہوں سے ہوتی ہوئی مرکزی جامعہ مسجد میں آکر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ضلع سیکرٹری جنرل سید حسین رضا کاظمی نو منتخب کونسلر سید حسنین رضا کاظمی امامیہ اسٹوڈنٹس کے صدر ناظم نقوی نے کی اس کے علاوہ حیدر رضوی ، آغا جعفر ، سبط حسین اور مقامی شیعہ رہنماوں سید شبیر حسین شاہ ، آغا مصطفی حسن نے شرکت کی جبکہ اہل سنت قائدین قاری احسان گلزار ، رانا محمد اسلم ، چاچا یونس ، مشتاق ، مغیث اسلم نے شرکت کی شرکا ء سریلی نے شیعہ سنی اتحاد وحدت اور مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیر اہتمام سیکرٹری جنرل رانا نعیم عباس کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ میں مرکزی جلوس میلاد النبی کے استقبال کیلئے کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی شیعہ راہنماوں ماتمی سنگتوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء استقبالیہ کیمپ نے جب جلوس مرکزی امام بارگاہ کے سامنے سے گزراتو پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر علامہ ہدایت حسین ہدائتی صاحب ،مولانا محمد حسین جعفری ، سابق سیکرٹری جنرل رانا شاہد علی خان اور رضوان حیدر موجود تھے ۔اس کے علاوہ کمالیہ ، گوجرہ رجانہ پیر محل جھکڑ میں بھی استقبالی کیمپ لگائے گئے ۔
ضلع گجرانوالہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں مرکزی میلاد النبی ریلی کا استقبال مسجد حیدریہ میں کیا گیا اس موقعہ پر ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری مشتاق حسین ورک مولانا عابد حسین عابدی سید اظہر حسین شاہ سید رضوان حسین شاہ سید اعجاز حسین شاہ اور سینکڑوں کارکنان موجود تھے ۔ریلی میں شرکاء نے شیعہ سنی اتحاد و وحدت کے حوالے سے نعرہ بازی کی ۔
ضلع سیالکوٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں مرکزی میلاد ریلی کے استقبال کے لئے علامہ اقبال چوک میں سیالکوٹ کے ضلعی سیکرٹری جنرل آغا قیصر نواز ، صوبائی سیکرٹری تحفظ عزاداری سجاد بیگ ایڈووکیٹ سید ثقلین قمر محمد یونس کی سرپرستی میں کیمپ لگا یا گیا جس میں مقامی ماتمی سنگتوں اور انجمنوں کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔دوسرا کیمپ امام بارگاہ کنٹونمنٹ میں تحصیل سیکرٹری جنرل سید کوثر عباس نقوی کی سربراہی میں لگایا گیا یہاں بھی شرکا جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور اتحاد و وحدت کے نعرے بلند کئے گئے ۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام تحصیل بوریوالہ میں استقبالہ کیمپ گول چوک بوریوالہ میں لگا یا گیا جہاں انجمن تاجران بوریوالہ ، امن کمیٹی ، انجمن حیدر رجسٹرد نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ کیا اس موقعہ پر چوہدری علی عابد اور ملک تنویر احمد بھٹہ نے خطاب کیا اس موقعہ شرکاء کے لیئے لنگر کا اہتمام کیا گیا ۔
علاوہ ازیں میلسی میں ریلوے چوک میں کیمپ لگایا گیا جس میں ضلعی کابینہ سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔
ضلع اوکاڑہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر مرکزی میلاد النبی ریلیوں میں شرکت کی گئی تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑ ہ کی مرکزی میلاد النبی ریلی جو کہ غوثیہ چوک سے نکلتی سے میں تحصیل سیکرٹری جنرل اوکاڑہ سید سجاد حسین زیدی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی جبکہ تحصیل دیپالپور میں محلہ گیلانیہ سید زاہد حسین گیلانی کے ڈیرہ سے نکلنے والی مرکزی ریلی میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید انوار الحسن زیدی کی قیادت میں سید راحت حسین زیدی ، رائے امین ، نصیر حسین کھرل ، اور سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز (کراچی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پر بصیرت افکارکو مشعل راہ بنانے سے ہماری ساری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہیں۔خارجی اثرات سے آزاد ایسی ریاست قائد اعظم کا خواب تھا جہاں ہر شخص کو اسلام کے اصولوں کے مطابق آزادنہ زندگی گزارنے کے مواقع میسر ہوں۔جہاں اقلیتوں کو تحفظ ملے ۔ دہشت گردوں سے چھٹکارا دلا کر اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی ننے قائد اعظم کی 140 ویں یوم ولادت کی مناسبت سے وحدت ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ایک مخلص اور قوم کا حقیقی درد رکھنے والے رہنما تھے۔انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی علحیدہ ریاست کے لیے ایک طویل جنگ لڑی اور اپنے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کیا۔ ہمارا یہ وطن قائد کی عظیم جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔ہمیں اس کی حفاظت کرنے کے لیے اسی درد اور اخلاص کے ساتھ تگ و دو کرنے کی ضرورت ہے۔قائد اعظم کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں پر کاربند رہنے سے ہم معاشرے میں باوقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہمارا اس مٹی سے عشق مرتے دم تک قائم رہے گا ۔علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ و علاقائی دفاتر میں قائد اعظم کی یوم ولادت کے موقع پر لیکچرز اور سیمینارز منعقد کیے گے جبکہ صوبائی رہنماعلامہ مختار امامی ،مولانا احسان دانش ،علی حسین نقوی ،عالم کربلائی ،عبداللہ مطہری ،مولانا نشان حیدر ساجدی،شفقت لنگا،امتیاز شاہ بخاری ،ناصر حسینی ،حیدر زیدی ،آصف صفوی، نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور بانی پاکستان سمیت شہدائے کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کرائی گئی ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت شیرازی نے آمد رسول اکرم اور ہفتہ وحدت سے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جہان عالم کے مسلمانوں اور مسیحیت کو اللہ تبارک و تعالی کے دو اولی العزم اور صاحبان کتاب جو کہ ظلمات کو نور سے منور کرنے والے ہیں۔ ان انوار کی ولادت باسعادت کے ایام مبارک ہوں۔ جن کی آمد سے شیاطین روزہ سیاہ اور مایوس ہوئے ۔ یہ ایک طرف ہم سب مسلمانوں اور عیسائی برادری کو باہمی اخوت و محبت کا پیغام دیتے ہیں اور انشاء اللہ حقیقت محمدیہ کا آخری اعتصاب طلوع ہونے کے دن قریب ہیں اور اس یوسف زہرا کی آمد پر یوسف مریم بھی تشریف لائیں گے اور ظلم و جور کا مل کر خاتمہ کردیں گے اور کائنات کو عدل و انصاف نصیب ہو گا ۔
آج ہمیں مل کر اس ظلمت و جہات کا مقابلہ کرنا ہے جو پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ بن چکے ہیں اور مساجد ، چرچ اور خدا کے ہرقسم کے عبادت خانوں تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ مرشحین صیہونی اور مسلم صیہونی مل چکے ہیں تو ان کے مد مقابل حقیقی اسلام محمدی اور مسیحیت کے پیروکاروں کو متحد ہونا ہوگا۔ اور دوسری طرف وہابیت اور تکفیریت ایک عرصہ سے فتنہ و فساد پھیلا رہی ہے اور اب کھل کر شیعہ سنی جنگ کے لئے لشکرسازی کا اعلان ہو چکا ہے۔ آل سعود جو کئی ایک اسلامی ممالک پر ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ حملہ آور ہو کر ملین بیگناہ مسلمانوں کو موت کی مسند پر سلا چکے ہیں اور پر امن ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا چکے ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ منجی بشریت کی آمد کے موقع پر حقیقی پیروان رسالت کو اکٹھا کو میراث رسول کو بچانا ہو گا۔ اور دنیا کے سامنے اسلام ناب محمدی کا اصلی چہرہ لانا ہوگا ۔ وہ چہرہ کہ جو صرف امن و آشتی کا پیغام دیتا ہے۔ ہفتہ وحدت کے عظیم موقع پر شیعہ سنی کے اکٹھے اجتماعات سے دشمن کے سارے حربے ناکام ہو جائیں گے۔ اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسلام ناب محمدی کا پرچم حقیقی پیروکاروں کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ دنیا کو عدل و انصاف فراہم کریں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عاشقان رسول پاکستان میں مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزیدوں کے خلاف متحد ہوگئے ہیں ، تاریخ گواہ ہے کہ شکست ہمیشہ باطل کو ہوئی اور فتح حق کو نصیب ہوئی ہے ، مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے سنی شیعہ مسلمانوں کو متحد کرکے پاکستان کو امریکا اورخائن عرب ممالک کے چنگل سے آزاد کرائیں گے ، نوازشریف کی خارجہ پالیسی امریکی اورعرب نواز ہے الحمد اللہ اس بار ۱۲ ربیع اول جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے بھر پور محفلوں کا انقعاد کرکے ثابت کردیا ہے کہ قوم مذہبی منافرت پھیلانے والے مذہبی دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ہے ، ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری ، متحدہ علماء محاز کے رہنماء مولانا انتظارالحق تھانوی،ہیت آٗئمہ مساجد علماء امامیہ کے شیخ صلاح الدین،پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خان محمد بلوچ ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف ,اباصالح المہدی ویلفیئرایسوسی ایشن ٹرسٹ کے چیئرمین امداد حسین سمیت دیگر نے مسجد و امام بارگاہ حجت اللہ غا زی ٹاؤن ملیر میں منعقدہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔
کانفرنس سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ محب وطن عاشقان رسول ﷺ کو ایک لڑی میں پرونے اور سنی شیعہ کو متحد کرکے مظلوموں کو ان کا حق دلانے اور باطل یزیدی قوتوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،سنی اتحا دکونسل،جمیعت علماء پاکستان نیازی اورپاکستان عوامی تحریک نے اپنی مشترکہ جدو جہدکا آغاز کردیا ہے اور اس کاروان مزاہمت میں دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے اب ہمارا رخ پورے ملک کی طرف ہوگا،انہوں نے کہا کہ مذہبی ، سیاسی اور معاشی یزید مذاکرات کے نام پر ملک میں یزیدی شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں جن کی شریعت میں مسلمانوں کے گلے کاٹنا جائز اور چرچوں اور مندروں پر حملہ کرنا ہے ۔
کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ محمدی شریعت یہ نہیں کہ کسی بھی اقلیت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جائے ، حکمران غاروں اور بلوں میں چھپنے والے ڈرپوک دہشت گردوں سے ہمیں ڈراتے ہیں، عاشقان رسول ڈرنے والے نہیں فرعونیوں ، ابولہبیوں ، ابوجہلیوں اور یزیدیوں کو ہمیشہ شکست دیتے رہیں گے ، یزیدی قوتیں ملک میں تفرقہ پھیلانا چاہتی ہیں اور سیاسی یزیدان کی پشت پناہی کررہے ہیں جن کا تعلق قابیل اور یزید کی نسل سے ہے جن کے مقابلے کے لیے نسل ہابیل ، نسل موسوی ، نسل ابراہیمی اور نسل حسینی ہمیشہ موجود رہی ہے ۱۲ ربیع اول کے یوم سنی شیعہ اتحاد کے ان عظیم اجتماعات نے یہ بات ثابت کردی کے ملک میں شیعہ سنی متحد ہیں اور تفرقہ ڈالنے والوں کی اس ملک میں کوئی گنجائش نہیں آل سعود اور آل یہود کے ایجنڈے کی تکمیل کے مقابلے میں شیعہ سنی محب وطن ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گے،مقررین کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے قبلے درست کر لیں 34ممالک کا اتحاد اسلام کی نمائندگی نہیں کرتا نواز خاندان سعود خاندان کے احسانات کا بدلہ پاکستان کو خطہ میں لگنے والی آگ میں جھوک دے گا۔
وحدت نیوز (کراچی) یوم ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور محسن ملت بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کے لئے اہمیت کا حامل اور خوشی کا دن ہے،پیغمبر خدا حضرت عیسی ٰ علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم دنیا بھر میں امن اور محبت کی شمع روشن کر سکتے ہیں،دنیا میں جابرانہ نظام کیخلاف عملی جدو جہد کے لئے انبیاء علیہماالسلام کی زندگیاں ہمارے لئے نمونہ عمل ہے،تمام ابنیاء کرام ؑ نے اپنی زندگیاں ظلم اور ظالمانہ نظام کے خلاف جدو جہد اور خدائے بزرگ و برتر کے حقیقی پیغام کو بنی نوع انسان تک پہنچانے کے لئے وقف کی،آج کے ظالم قوتوں کیخلاف اور مظلومین جہاں کی حمایت میں آواز بلند کرنے والے ہی انبیاء کرام ؑ کے حقیقی پیروکار ہیں،مسیحی برادری وطن عزیز میں بسنے و الے ہمارے بھائی ہیں،اور یوم ولادت پیغمبر خدا حضرت عیسی ؑ کی پرمسرت خوشیوں میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ ؑ پر ایمان کے بغیر کسی بھی مسلمان کا ایمان مکمل نہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار و نظریات سے کوسوں دور ہیں،آج کے دن قوم کو عہد کرنا ہوگا کہ ہم وطن عزیز سے اس طبقاتی نظام کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کر کے پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکارو نظریات کے مطابق ایک اسلامی جمہوری ریاست بنانے میں عملی جد وجہد کریں،عدل و انصاف پر مبنی نظام مملکت کے بغیر معاشرتی تفریق اور انتہا پسندی کا خاتمہ ممکن نہیں،موجودہ حکمران اور سیاسی اشرافیہ کی یہ کوشش ہے کہ اس فرسودہ طبقاتی نظام کے ذریعے ملکی وسائل اور عوام پر مسلط رہے،وقت آن پہنچا ہے کہ وطن عزیز پر مسلط خاندانی و مورثی سیاست کا خاتمہ کر کے صالح ،باکردار اور تعلیم یافتہ لوگوں کو منتخب کرکے ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کرے۔