وحدت نیوز (کوٹ ڈیجی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری تربیت، اسیر رہنماء، علامہ محمد نقی حیدری جنہیں بلا جرم و خطا سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا تھا ، خیر پور جیل سے رہا ہوئے تو تنظیمی کارکنوں اور رہنماؤں نے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصو د علی ڈومکی، علامہ احمد علی طاہری اور آغا منور جعفری کی قیادت میں ان کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
اس موقع پر خیرپور ، کوٹ ڈجی اور کنب میں عوامی جلسے منعقد ہوئے ، کنب میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ جبر و تشدد کے ذریعے حق و صداقت کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، مجلس وحدت مسلمین کے بہادر حسینیوں نے مجاہد عالم دین کی گرفتاری پر جس طرح احتجاج کیا اس نے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، علامہ محمد نقی حیدری کی رہائی کسی وڈیرے یا حکمران کا احسان نہیں بلکہ پرودردگار عالم کا احسان اور ملت کی استقامت اور قیام کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیرپور انتظامیہ کے وعدے کے مطابق عظمت سیدہ فاطمۃ الزہراء ؑ کانفرنس ۹ اپریل کو کنب میں منعقد ہوگی، جسے پاکستان زندہ باد کے عنوان سے مزین کیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد نقی حیدری نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ کی اکلوتی بیٹی حضرت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہراء ؑ سے مودت کے جرم میں گرفتار کیا گیا جس ملک میں دھشت گرد آزاد ہیں وہاں بنت رسول ﷺ کا نام لینا جرم بنا دیا گیا ہے۔
وحدت نیوز (ماتلی) مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین تحصیل ماتلی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر امن واک کا انعقادکیا گیا،یہ امن واک ریلی بلوچ ہوٹل سے پریس کلب تک نکالی گئی جس میں خصوصی شرکت مجلس وحد ت مسلمین صوبہ سندھ کےڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی، صوبائی رہنما عالم کربلائی ، مختار دایو،چیئرمین ماتلی سٹی عبدالروف نظامانی،پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنما تنزیل باری،جماعت اسلامی کے رہنماشوکت شیخ، ایم ڈبلیوایم کے مقامی رہنما عزیز ملاح، ایم ڈبلیوایم کے کونسلر باغ علی ،سماجی رہنما فقیر محمد،محمد عیسیٰ تبسم،ضلعی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ٹنڈومحمد خان محمود الحسن سمیت اسکاوٹ رضاکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
وحدت نیوز(خیرپور) گذشتہ ہفتے خیرپور کی تحصیل کنب سے بلاجواز گرفتار ہونے والے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور تربیت اور پرنسپل مدرسہ امام علی ؑ علامہ محمد نقی حیدری کو باعزت رہا کردیا گیا، علامہ نقی حیدری کی سینٹرل جیل خیرپور سے رہائی کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر گلپاشی کی گئی،اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی،علامہ احمد علی طاہری،آغا منور جعفری ،علامہ نقی حیدری کے والد مولانا مراد علی حیدری سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، واضح رہے کہ علامہ نقی حیدری کو گذشتہ ماہ کنب میں عظمت فاطمہ زہرا ؑ کانفرنس کے انعقاد کے جرم میں 16ایم پی اوکے تحت نظر بندی کے احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے فوری طور پر سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران سے رابطہ کیا اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے مختلف اضلا ع میں احتجاج کا سلسلہ بھی شروع کردیا، بعد ازاں ایس ایس پی خیر پور کی جانب سے آئی جی سندھ کو علامہ نقی حیدری کی نظر بندی کے احکامات واپس لینے کی درخواست کی گئی جو کے منظور کرلی گئی ، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کراچی سے علامہ نقی حیدری کی نظر بندی کے احکامات کی منسوخی کا نوٹیفکیشن وصول کیاجس کے بعد علامہ محمد نقی حیدری کی باعزت رہائی عمل میں آئی ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل اور تجدید عہد کا دن ہے۔ برصغیر کے مسلمانوں نے آج کے دن پاکستان کے حصول کے لئے عملی جدوجہد شروع کی اور لازوال قربانیوں کے بعد وطن عزیز پاکستان کو معرض وجود میں لایا۔ آج پاکستان کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے اور مقصد حصول تک پہنچانے کے لئے وہی جدوجہد اور اتحاد و اتفاق درکار ہے، جو تحریک آزادی کے دوران مسلمانوں کے درمیان تھا۔ انہوں نے کہا ہے افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان کو جن مقاصد کے لئے معرض وجود میں لایا گیا حکمرانوں کو قومی وسائل لوٹنے کے علاوہ ان کی کوئی فکر نہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی روح پاکستان کی منافی ہے۔ ملکی پالیسی دہائیوں سے پاکستان اور اسلام کی استحکام و سالمیت کے برخلاف مقتدر طاقتوں کی خوشنودی پر بن رہی ہے، جس کے سبب ملک میں دہشتگردی اور لاقانونیت کی راج ہے۔ امریکہ کی خوشنودی کی خاطر افغان جنگ میں کودنا اسی ناقص پالیسی کا نتیجہ تھا۔ آج ملک کو جس دہشتگردی کی عفریت سے پالا پڑا ہے، وہ افغان وار کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کو پاکستان کے استحکام کے لئے ملکی داخلی اور خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور ملکی مفادات کو اپنے مفادات پر قربان کرنے والے حکمرانوں کے لئے ایوانوں کے دروازے بند ہو جانا چاہیے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو بھی لسانی، مسلکی، علاقائی اور مذہبی تعصبات کو پس پشت ڈال پاکستانی بن کر دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف قیام کرنا چاہیے اور پاکستان کی تابناک مستقبل کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ملکی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس دن پوری دنیا میں ہمیں اپنی شناخت ملی، آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ کتنی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کے بعد یہ مملکت خداداد پاکستان ہمیں اللہ نے دی، آج پاکستان کی سالمیت و بقا کیلئے پھر سے ہمیں متحد ہوکر دشمنوں کیخلاف میدان عمل میں نکلنا ہوگا، قیام پاکستان کے مخالف گروہ ایک دفعہ پھر سے ملکی سلامتی کیخلاف دشمن کے آلہ کار بن چکے ہیں، ہمیں اپنی ناقص پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے تانے بانے امریکہ، انڈیا اور اسرائیلی ایجنسیوں سے ملتے ہیں، آج دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بھی حکمران مصلحت پسندی کا شکار ہے، دہشتگردوں کے سہولت کار اور سیاسی سرپرست اب بھی آزاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ملک سے دہشتگردی کرپشن اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے ہر پاکستان کو انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں تاکہ دشمن کے تمام ناپاک عزائم خاک میں مل سکیں۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل علامہ مقصو د علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے جمہوری حقوق کے لئے جدوجہدمیں مصروف ہیںہم بحرینی عوام کی پرامن جمہوری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بحرینی آمر آل خلیفہ کے ظلم اور بربریت کو آل سعود اور امریکہ سمیت عالمی استعمار کی حمایت حاصل ہے۔ بحرین کے انقلابی عوام کی جدوجہد کو روکنے کے لئے آل خلیفہ نے کرائے کے قاتل تیار کئے ہیں،جنہوں نے انقلابی جوانوں پر بے پناہ ظلم و تشدد کیا ہے، مگر ہر گذرتے دن کے ساتھ بحرینی عوام کی انقلابی جدوجہد مضبوط اور مستحکم ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کے انقلابی رہنما شیخ عیسی قاسم اور شیخ علی سلمان کو جلد رہا کیا جائے اور بحرین کی قسمت کا فیصلہ بحرینی عوام کو کرنے دیا جائے۔ ایک آزاد عوامی ریفرنڈم اور عالمی مبصرین کی موجودگی میں آزادانہ انتخابات، عوام کے جمہوری حقوق ، یہ سب مسلمہ عالمی اصولوں کے مطابق بحرینی عوام کا حق ہے۔ جس سے فرار کے لئے بحرینی آمر آل خلیفہ نے آل سعود سے گٹھ جوڑ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینا بحرینی عوام کو فتح ہوگی اور آل خلیفہ کا ناجائز اقتدار کا سورج جلد غروب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون شریف کے متاثرین کے ساتھ سندہ گورنمنٹ کے وعدے وفا نہ ہوئے زخمیوں کا علاج ہوا اور نہ ہی متاثرین کو اعلان کردہ امداد دی گئی، انہوں نے سندہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سانحہ سہون کے مجرموں کو سزا دے اور متاثرین سے کیئےگئے وعدے پورے کرے۔