وحدت نیوز(ہالا) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقدہ استحاکم پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی رہنماوں کے مختلف اضلاع گوٹھوں اور قصبوں کے دورہ جات جاری ہیں ، اس سلسلے  میں ایم ڈبلیوایم کی صوبائی رہنما محترمہ سیمی نقوی نے گوٹھ غلام حسین  لغاری ،ملوک خان لغاری،تلہار،ٹنڈو بھاگو،حاجی کرڑن،ٹنڈوغلام علی،کوٹھ حاجی ساون نو تکانی،آبادگار ،ٹنڈو محمد  خان، ماتلی،بدین،نیندو،کڈن،گوٹھ مانت کادورہ کیا اور خواتین کو جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی۔

ضلع ھالا کے گوٹھہ  غلام حسین  لغاری میں خواھر سیمی نقوی ورکنگ کمیٹی  رابطہ  سیکرٹری  صوبہ سندھ نے  امام بارگاہ حسینی  میں 21مئی  کو ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کی حوالے سے بریفنگ دی جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے  شرکت  کی ،خواھر سیمی  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دور حاضر میں  خواتین کا کردار کیسا ہونا چاہئے عورت مرد کے بغیر نہیں  چل سکتی اور مرد عورت کے  بغیراگر عودت کے بغیر زندگی  بے کیف ہے تو مرد کے  بغیر گھر ویران ہے لہزا دونوں گاڑی کے دو پییے ہیں اور معاشرہ بھی انہی دونوں سے تشکیل اور اپنے ارتقائی منزل طے کرتا ہے معاشرے کو بہترین بنانے میں خواتین کا۔نہایت اہم کردار ہے جہاں کی خواتین حق اور باطل میں فرق  کرنا جانتی ہوگی ظلم کے خلاف آواز اٹھانا جانتی ہوں گی وہ ہی معاشرہ ترقی بھی کرتا ہے اور ایسے معاشرے میں پھر ایک عارف حسین الحسینی جیسی ہستی پیدا نہیں ہوتی بلکہ کئ عارف حسین الحسینی ایسے معاشرے میں تیار ہوتے ہیں.اس لئے21 مئ کو مرد اور  عورت دونوں کو گھر سے نکل کر میدان عمل میں  لبیک کہنا ہوگا۔مومنات کی  آمادگی  اور خواہش کودیکھتے ہوئے یہاں کے یونٹ سازی کی گئی جس میں  چھ خواتین کو ذمہ داری دی گئ اور ان کو تین مہینے کا بر نامہ دیا گیا جس کے بعددعاے امام زمانہ عج سے  اختتام کیا گیا۔

رکن ورکنگ کمیٹی رابطہ سیکرٹری صوبہ سندھ  شعبہ خواتین خواہر سیمی  نقوی نے اپنے خطاب نے سیرت حضرت زہراء  ع بیان کرتے ہو کہا کہ خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیرت جناب سیدہ پر چلتے ہوئے اپنی ذمہ داری اور وظیفے کو سمجھے  لہذا ہماری ذمہ داری کیا ہے؟ پردہ، عبادت گزاری، اہل و عیال سے خوش اخلاقی،  شوھر داری ان سب باتوں کومدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنی زندگی  کو سنوار سکتے ہیں یہ تو ایک خاتوں کی انفرادی ذمداری تھی تو کیا پھر پرودگار نے عورت پر اجتماعی کو ئی  ذمداری عائد نہیں کی؟ہرگز ایسا نہیں پروردگار قرآن میں واضع الفاظ میں فرماتا ہے کہ تم سب سے یعنی مرد و زن سے اجتماعی زمہ داریوں کے  حوالے سے سوال کیا جائے گا جس میں سے ایک معاشرہ سازی کے حوالے سے سوال ہوگا۔ یقیناََ ایک  با کردار  عورت کا بڑھتا ہوا ہر قدم تاریک کیلے اجلی یادوں کو تابناک  بناتا ہے اور بہترین معاشرہ تشکیل پتا ہے لہذا ہمیں شرعی حدود کا پاس رکھتے ہوئے اپنے مکمل حجاب کے ساتھ معاشرہ سازی کرنی ہوگی ظالموں اور منافقوں کے چہرے سے حضرت زینب ع کی طرح نقاب کو  نوچ اتارنا ہوگا جس طرح جناب زینب نے بنو امیہ کے چہرہ بے نقاب کیا تھا اور انکو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے رسوا کیا بلکہ ہمیں بھی انکی سیرت پرویسے ہی عمل کرنا ہوگا آج یزیدمعلون نہیں مگر کچھ یزید جیسے ضرور ہیں جن کو حیدری جوانوں سے نفرت ہے تو ان کوبلا جواز گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل رکھ کر ظلم و بربریت کانشانہ نبا رہ ہیں تو کہی ہماری عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی جاری ہیں لہذا اب وقت ہے کی زینبی کردار ادا کیا جائے لوگوں نے  لبیک  یا زینب علیہ السلام کے  نعروں سے محفل کو پر جوش بنادیا. خواتین کی آمادگی دیکھنے ہوئے خواہر سیمی  نقوی نے  یونٹ تشکیل دی اور حلف لیا دعائے امام زمانہ  عج سے اختتام کیا۔

مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین صوبہ سندھ کی ورکنگ کمیٹی کی رابطہ سیکرٹری  خواہر سیمی  نے 21مئ  استحکام پاکستان  و امام مہدی کے حوالے سے منعقد کی گئ ایک نشست میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  کربلا  میں امام حسین  علیہ السلام نے  وقت  عصر جو آواز استغاسہ بلند کی تھی آج ھمارےشیر دل لیڈر مجلس وحدت مسلمین جناب علامہ  راجہ ناصر  عباس نے سیرت سید شہداؑ پر عمل کرتے ہوئے اس وقت کے فرعون کو نست و نابود کرنے کے لئے  ہم حسینیوں کو ایک پلیٹ فارم پر بلایا ہے اور ہمارا دینی فریضہ ہے کی ان کیآواز پر لبیک کہتے ہوئے 21 مئی کو اپنے  گھروں کو چھوڑ کر نشترپارک میں  جمع ھوکر دشمن کو بتادیں کہ ہم سب ایک ہیں ہم عزاداری سید شہدا پر کسی بھی طرح کی پابندی برداشت نہیں کرئے گے اس عرض پاک کی آدازی کے لیےہمارے اجداد نے اس لیے  ج قربانی نہیں دی تھی کہ جنھوں نے اس ملک کی خاطر اپنی جانیں  دی انکو اس ملک میں انکے بنیادی حقوق سے محروم کردیا جائے انکی نسل کشی کی جائے  پھر انہی کے گھر والوں کو اسیر کیا جائے انہی پر جھوٹے مقدمے چلائیں جائیں۔انہی کے خلاف نیشل ایکشن پلان کواستعمال کیا جائے اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں  ،مولا سیدالشہدا ؑ کا قول ہے"ظلم کے خلاف جتنی دیر سے قیام کرو گے قربانی اتنی زیادہ دینی پڑئے گی تو بس ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلد کرنی ہو گی کیا آپ خواتین کردار زینبی ادا کرنے کے لیے آمادہ ہیں جس پر خواتین نے لبیک یا حسین ع کے نعرے لگاکر اپنی بھر پور شرکت کا اعلان کیا۔اس پروگرام کے بعد خواتین نےمجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی شدید خواہش کا اظہار کیا لہذا خواتین ک آمادگی کومدنظر رکھتے ہوئے  وھاں یونٹس تشکیل دیاگیا۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کا رویہ انتہائی آمرانہ ہے، مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی بی بی سلیمہ کو ون بیلٹ ون روڈ اجلاس میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کرنے کی مذمتی قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ دیکر سپیکر نے اپنے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی رضوان علی  نے کہا ہے کہ سپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا سپیکر صرف ایک جماعت کی نمائندگی کررہا ہے اور اپنے جانبدارانہ رویے سے اسمبلی کے اندر آمریت نافذ کیا ہے اور فدامحمد ناشاد اپنے منصب کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے آزادی اظہار رائے کا احترام کرنے کی بجائے نواز شریف کے ساتھ وفاداری نبھارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چائنہ میں گلگت بلتستان کے حوالے سے جو معاہدے ہوئے ہیںان کے متعلق گلگت بلتستان کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے اس لئے ان معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں۔نواز حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کی بدترین توہین پر اسمبلی اراکین کی خاموشی انتہائی افسوسناک امر ہے ،ایسا محسوس ہورہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین نواز شریف کے ذاتی ملازمین ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی اس روش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سالہ ممبری کی خاطرعلاقے کے مفادات کو قربان نہ کریںاور اپنی منفعت کو پس پشت ڈال کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں تو یہ عوام زندگی بھر تمہیں عزت دینگے وگرنہ آنے والی نسلوں کے درمیان تمہاری بدنامی کے تذکرے ہونگے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) میاں صاحب ملک کو بادشاہت کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں کھبی جندال آتا ہے تو کھبی بغیر ویزہ کے مودی آتا ہے کیا میاں صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ آخر وہ ملک جو پاکستان کے نام سے بھی جلتا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں بدنام کر رہا ہے اس کے اتنے وفادار اور دوست کیوں ہیں ،عوام کے ووٹوں سے بننے والے میاں صاحب آخر یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں پھر اُسی عوام کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے کوئٹہ ڈویژن شوری اجلاس سے کیا ۔ڈویژنل اجلاس شوری میں مرکزی کوارڈینٹیر شعبہ سیاسیات آصف رضا ایڈوکیٹ ، کوئٹہ ڈویژن سیکرٹری جنرل عباس علی،علامہ ولایت حسین جعفری، رشید طوری اور دیگر معزیزین نے شرکت کی ۔

آغا رضا نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت میں اس و قت تک نہیں سنا جاسکتا تھا جب تک دونوں فریق اس پر راضی نہ ہو ں ، یہ عالمی قانون ہے ہمیں اس بات کی سمجھ نہیں آتی کہ آخر میاں صاحب نے سماعت پر رضا مندی کیوں دی جبکہ تمام شواہد کلبھوشن کے خلاف موجود تھے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں صاحب بھارت سے اپنی محبت کی پھینگے بڑھا رہے ہے ،انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ملک کو بادشاہت کے ذریعے چلانا چاہتے ہیں کھبی جندال آتا ہے تو کھبی بغیر ویزہ کے مودی آتا ہے کیا میاں صاحب یہ بتانا پسند کرینگے کہ آخر وہ ملک جو پاکستان کے نام سے بھی جلتا ہے اور پوری دنیا میں ہمیں بدنام کر رہا ہے اس کے اتنے وفادار اور دوست کیوں ہیں ،عوام کے ووٹوں سے بننے والے میاں صاحب آخر یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ انہیں پھر اُسی عوام کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی وطن عزیر میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور دشمن نے ہمیشہ چپ کے وار کیا ہے اور ہمارے شجاع سپاہیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کلبھوشن یادیو کو عالمی عدالت سے سزا نہ دینا افسوسناک عمل ہے دنیا کو معلوم ہے کہ کلبھوشن یادیو نے پورے ملک میں بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردی کروا کر بے گناہ عوام کو ٹارگیٹ کیا اور ہزاروں جوانوں کو گمراہ کر کے وطن عزیز کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کا سب سے بڑی المیہ یہی ہے کہ ملک کا  خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے عالمی سطح پر تنہا ہو چکے ہیں اب بھی وقت ہے جلد از جلد خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دے اور ہمسایہ ممالک سے روابط کو مضبوط بنائے اور دشمن کا منہ توڑ جواب دے اور کلبھوشن کو سزا دیکر دہشتگر د اور انکے آلہ کاروں کیلئے نشان عبر ت بنائیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) دکی سبزی منڈی کی زمین اگر حقداروں کی بجائے غیر متعلقہ افراد کو الاٹ کیا گیا ہے تو یہ انتہائی قابل مذمت فعل ہے ،مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کہامزید کہ لورالائی اوردکی کے زمینداروں کے وفدنے فیروز خان اور رحمت اللہ کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے آفس میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل سید عباس موسوی سے ملاقات کی ،فیروز خان اور دیگر زمینداروں نے الزام لگایا کہ دکی سبزی منڈی میں زمینداروں کے بجائے سبزی منڈی کے پلاٹوں کو سرمایہ دار وں اور محکمہ زراعت کے حکام کو الاٹ کر دیا گیا ہے ان پلاٹوں کیلئے حکومت اور محکمے والوں نے کوئی ٹینڈر نہیں کیا او ر نہ ہی کوئی اعلان بلکہ خفیہ طور پر اپنے ہی لوگوں میں پلاٹ تقسیم کیئے اب یہ غیر قانونی عمل لورالائی میں بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ سید عباس آغانے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظالموں کیخلاف آواز حق بلندکی ہے اور مظلومین کے حامی رہے ہیںاور انکا ساتھ دیاہے۔وطن عزیز میں دہشتگردی آج بھی جاری ہے اور ظالم دندناتے پھر رہے ہیں نہ توکوئی ان ظالموں کو روکنے والا ہے اور نہ ہی حق کا ساتھ دینے والا ۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم پر سالوں سے ظلم ہوتا رہا اور ہربار ہم نے صدائے احتجاج بلند کی لیکن ہمارا ساتھ کسی نے نہیں دیا ہم نے دہشتگردی کیخلاف اور اپنی مظلومیت کی جنگ تنہا لڑی ،بلکہ بعض نام نہاد قوم پرستوں نے شیعہ ہزارہ قوم کو مجرم ثابت کرنے کی بھر پورکوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہمارے مزدور ،ٹھیلہ والے کوئٹہ سبزی منڈی نہیں جا سکتے کیونکہ انکی جان کو خطرہ ہے اسی روٹ پر ہمارے سینکڑوں بے گناہ مزدور شہید اور زخمی ہوئے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے نہ تو قاتلوں کو پکڑا اور نہ ہی اس روٹ کو محفوظ بنا یا ،کیونکہ ہم ان سانحات سے بارہا گزر چکے ہیں اس لئے نہیں چاہتے کہ کسی اورکے حق پر ظالم قبضہ جمائے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ زمینداروں کیساتھ جلد از جلد مذاکرات کر کے اس مسئلہ کا حل نکالے اوردکی اور لورالائی میں جاری خردبرد اور اقرباء پروری کو ختم کر کے حقدار کو انکا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کےڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے مختلف کوئٹہ ڈویژن آفس میں طلباء سے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کیلئے ضروری ہے اور طلباء ملک کا عظیم سرمایا ہے طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دے۔ قوم کے جوانوں کا پڑھائی کی طرف رجحان خوش آئیند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

 انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی آغا رضا کے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے آغا رضا نے تعلیم کی بہتری کیلئے کافی جدوجہد کی ہے۔ علاقے کے اسکولوں کے ضروریات کے اشیاء فراہم کر دئے گئے تاکہ طلباء ان سے فائدہ اٹھا سکے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کے علاوہ بھی دیگر ضروریات کیلئے کام کیا گیا ہے، علاقے میں عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں اور مختلف پروجیکٹس عوامی فلاح و ملکی ترقی کیلئے کئے جارہے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی تشہری و رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، جبکہ کانفرنس کی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کے اقدامات بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی و دیگر قائدین کانفرنس کی تیاریوں و دیگر حوالوں سے آج 20 مئی بروز ہفتہ شام چار بجے نشترپارک میں اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ کانفرنس میں سندھ بھر سے کارکنان اور اہم شخصیات کی شرکت کے حوالے سے بھی انتظامات ترتیب دیئے جا چکے ہیں، کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے رابطے بھی تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔ کانفرنس کی تشہیری و رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین سمیت صوبائی و ڈویژنل عہدیداران کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام اضلاع کے دورہ جات تیزی سے جاری ہیں۔

رابطہ مہم کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے سولجر بازار میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، 70ءاور 80ءکی دہائی میں پاکستان کا ماڈل شہر کراچی حکمرانوں کی نااہلی اور غفلت کے باعث اب کچرے اور دہشتگردی کا ماڈل بن چکا ہے، ناقص صفائی ستھرائی، گندگی، سیوریج کے مسائل، بغیر فلٹر گندا پانی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، دہشتگردی سمیت کئی بحرانوں نے کراچی سمیت ملک بھر کی مظلوم عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 70 فیصد سے زائد ریوینیو دینے کے باوجود کراچی کے شہری بنیادی حقوق اور سہولیات تک سے محروم ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی و صوبائی حکومت پر عائد ہوتی ہے، آج حکمرانوں کی تمام تر توجہ کرپشن کرنے اور ذاتی مفادات کے حصول پر مرکوز ہے، کرپشن میں مصروف ھکمران عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے کے بجائے انہیں یکسر نظر انداز کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک و دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، ہیٹ اسٹروک سے بچاو ¿ کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہ اٹھایا جانا اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوامی مسائل کے حل اور حقوق کی بازیابی کیلئے جس سطح تک جانا پڑے جائیں گے، 21 مئی کو نشترپارک کراچی میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کراچی سمیت سندھ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی عوام کو درپیش مسائل و بحرانوں سے نجات کیلئے ایک مو ¿ثر آواز اور سنگ میل ثابت ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree