وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس کی عوامی رابط و آگاہی مہم کے حوالے سے نارتھ کراچی کے امام بارگاہ "کاروان حیدری"میں ایم ڈبلیو ضلع وسطی کی جانب سے "جشن ولادت امام مہدی عج" انعقاد کیا جسمیں خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کی۔جشن کی نظامت کی ذمداری خواہر ام بینش زہرا نے ادا کی جبکہ بطور مہمان خصوصی خواہر زہرا نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین نے شرکت فرمائی۔جشن میں مومنات اور معصوم بچیوں نے امام زمانہ عج کی خدمت میں بطور ہدیہ منقبت دورود و سلام پیش کیے۔اسکے علاوہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نارتھ کراچی کی یونٹ کی جانب سے بچیوں کے لیے "منتطر مہدی" کے عنوان سے کوئز رکھا۔کوئز کے سوالات خواہر نرجس نے بچیوں سے کیےاور صحیح جوابات دینے والوں میں انعامات تقسیم کیےبچیوں نے فلسفہ انتظار مہدی ع پر ایک بہایت خوبصورت ۔
زہراءنقوی نے مومنات سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یقینا ماہ شعبان کی اہمیت اور فضیلت بہت ذیادہ ہے مگر ہم سب جانتے ہیں جیسا کہ یہ ماہ خود سازی کا ہے اسکے ساتھ یہ ماہ معاشرہ سازی کا بھی ہے کیوں کہ اس ماہ میں اس عظیم ہستی کی ولادت ہے جو دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم کرئے فرمائے گے انشاءاللہ ،ظالموں جابروں اور فاسق حکمرانوں سے انتقام لیں گے لہذا جو بھی انکا حقیقی منتظر ہوگا وہ آپکے جلد ظہور کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہوگا ۔دشمن کو خبر ہے کہ جب مہدی عج کا ظہور ہوگا تو اسکو کہی پناہ نہیں ملے گی لہذا وہ بھی ظہور امام کو روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے وہ جانتا ہے ًحمد و آل محمد ص سے محبت رکھنے والے انکے جلد ظہور کے لیے معاشرہ سازی کر رہے ہیں خود سازی کر رہے ہیں لہذا وہ تمام عشقان رسول ص کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں پاکستان ہو یا بحرین شام ہو یایمن، فلسطین کی مظلوم عوام ہو یا کشمیر سب کا خون بہایا جا رہا ہے آج جو بن سلمان نے میڈیا پر نہایت واضع الفاظ میں بیان دیا کہ اسکو آخر ایران سے کیا مسئلہ ہے کیوں اپنے ہم خیال ممالک جن میں امریکہ اسرائیل بھی ہیں انکے ساتھ مل کر ایران پر حملہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ کہ اسکو ڈر ہے کسں کا ڈر فرزند زہرا ع کا ڈر کہ ابھی تو وہ قائم آل محمد عج کے عاشقوں کا مقابلہ نہیں کر پارہا کل تک آل محمد ص سے مدد مانگے والوں پر بدعت کا فتویٰ لگاکرمعصوم لوگوں کو قتل کرنےوالے آج یودیوں سے مدد مانگ رہا ہیں۔پاکستان کی زمین پر اہل بیت کے چاہنے والے شیعہ سنی کے لہو سے سرخ۔کردیا گیا وجہ محبت اہل بیت ع لاکھوں پاکستانی شہداء آج ہم سے سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہماری بکھری لاشیں بھول گے کیا ہمارے روتے بچوں کے آنسو نظر نہیں آتے کہ آج بھی اہلبیت سے محبت کے جرم میں لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے اگر اپریشنز واقعا دہشتگردوں کے خلاف ہورہا ہے تو کیوں ایسے مدارس بند نہیں کیے جاتے جہاں باقاعدہ تکفیریوں کو سعودیہ کہ فنڈزسے پالا جارہا ہے کیوں نیشنل ایکشن پلان پر انکے خلاف عمل درآمد نہیں کیا جا رہا بلکہ اسی نیشنل ایکشن پالان کو ہمارے خلاف استعمال کیا جارہا ہے عزاداری سید شہداء کو محدود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بانیان عزا کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کاٹی جارہی ہے علماء پر جھوٹے الزامات لگا کر گرفتار کیا جارہا یہ ظلم وزیادتی آخر کب تک کیا یہ پاکستان میں آل سعود کی طرح کی پالیسی لے کر چل رہے ہیں کہ جو بھی آل رسولؐ سے محبت کرئے گا یہ ان پر ظلم ڈھائے گے۔یہ انکی بھول ہے پاکستان ہم نے ہمارے اجداد نے بنایا اسکوہم ہی بچائے گے ہم کبھی بھی اس ملک کو تکفیریوں کی سازشوں سے بکھرنے نہیں دیں گے ہمیں اپنے پاک وطن اور پام آرمی بہت عزیز ہے ہمیں اپنی آرمی سے بھی امید ہےکہ وہ اپنے اندر سے تکفیری سوچ رکھنے والوں کو نکال کرپاک آرمی کو پاک کرےگی۔
آخر میں مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین خانم زہرا نقوی نےکہا کہ بس 21مئی کا دن ظلم کے خلاف آواز اٹھانےکادن ہے اپنے طاقت کے اظہار کادن ہے تحریک مہدویت کے آغاز کا دن ہے یہ بتا دینے کا دن ہے اس سرزمین پرتکفیریوں کے لیے جگہ نہیں لہذا ہم۔خواتین کوبھی کربلا کی خواتین کی طرح اس دن گھروں سے نکلنا ہوگا اپنے پچوں بزرگوں جوانوں کے ساتھ کیونکہ کوئی بھی چاہےتحریک کربلا ہی کیوں نہ ہو وہ بھی خواتین کے بے غیر کامیاب نہیں ہوسکتی تھی جب ہی سید شہداء خواتین کو ساتھ لے گے تھے کیونکہ انہی خواتین نے پھر پیغام سید شہدا ع کو زندہ رکھااور بنو امیہ کےمکرو چہرے کو رہتی دنیا کے سامنے زلیل ورسوا کردیالہذا ہمیں بھی کربال۔کی خواتین کی طرح نکلنا ہوگا زیادہ سے زیادہ بڑی تعداد می خواتین نے بھر پور شرکت کی یقین دہانی لبیک یا امام و لبیک یا زینب کے نعروں کیساتھ کرائی جس بعد پروگرام کا اختتمام دعائے سلامتی امام زمانہ سے کیا گیا
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما و سابق سیکرٹری جنر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شیخ نیئر عباس مصطفوی جنہیں پچھلے ایک سال سے بلاجرم و خطا فورتھ شیڈول میں رکھا گیا ہے ۔شیخ نیئر عباس مصطفوی علاقہ نومل میں امام جمعہ والجماعت کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔صوبائی حکومت نے سیاسی انتقام کے طور پر ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا ہے تاکہ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی کردار کو کم کیا جاسکے۔پچھلے کئی مہینوںسے حکومت انہیں گرفتار کرنے بہانے تلاش کررہی تھی اور آج صوبائی حکومت کے ایماء پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی اور ڈیمانڈ کیا کہ اگر گرفتاری سے بچنا چاہتے ہو تو ضمانت کے مچلکے جمع کروائیں ۔جس پر مجلس وحدت کی صوبائی قیادت حاجی رضوان علی، محمد الیاس صدیقی، غلام عباس اور علی حیدر فوری طور پر نومل پہنچ گئے۔شیخ نیئر عباس مصطفوی سے گفت وشنید کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ شیخ نیئر عباس مصطفوی ضمانتی مچلکوں پر دستخط نہیںکرینگے اور گرفتاری کو ترجیح دینگے۔
گرفتاری سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امام حسین علیہ السلام کا قول نقل کرتے ہوئے کہا کہ میں ذلت کی زندگی سے موت کو ترجیح دیتاہوں۔فورتھ شیڈول کے شرئط پر دستخط کرنا یزید کی بیعت کے مترادف ہے لہٰذا میں نہیں چاہتا ہوں کہ اس ظالم حکومت کے شرائط کو تسلیم کروں اور حق بات کہنے سے خود کو پابند کروں اسی لئے میں جیل جانے کو ترجیح دیتا ہوں۔میری آپ جوانوں سے اپیل ہے کہ آپ پرامن رہیں اور قانون کا احترام کریں اللہ ہم سب کا حامی و مددگار رہے۔اس فیصلے کے بعد مقامی پولیس آفیسران کو طلب کرکے باضابطہ گرفتاری پیش کی گئی۔ اس موقع پر مجلس کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد ریلی کی شکل میں سٹی تھانہ گلگت تک شیخ نیئر عباس مصطفوی کے ہمراہ موجود تھی ۔ سٹی تھانہ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں انہیں پیش کردیا اور جج نے فورتھ شیڈول وائیلیشن ایکٹ کے تحت انہیں جوڈیشل کرکے جیل بھیج دیا۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے ظہور امام مہدی عج اور آج کی خواتین کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام ترتیب دیا گیا تھا اس پروگرام میں خواتین جہاں مختلف اسٹالز لگائے گئے تھے وہیں پر خواتین اسکالرز نے امام زمان سے متعلق بہت ہی عمدہ لیکچرز دئیے جنہیں موجود خواتین بہت سراہا اس پروگرام کی مہمان خصوصی خواہر سیدہ زاہراء نقوی مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین تھیں انہوں نے اپنے خطاب سے پہلے اتنے خوبصورت انداز سے آرگنائز کیے گئے پروگرام پر راولپنڈی ڈویژن کی خواہران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے کم وقت میں اتنا اچھا اور خوبصورت پروگرام ترتیب دیا تھا ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں خواتین سے کہا کہ امام زمان عجج کے ظہور کی علامات صدر اسلام سے ہی شروع ہو گئی تھیں جو آج تک جاری ہیں جیسے ہی امام عصر عج کے ظہور کا زمینہ ہموار ہو جائے گا اور علامات ظہور مکمل ہو جائیں گی امام زمان عجج ظہور فرمائیں گے ۔لہذاہمیں برادران کے ساتھ ساتھ خواہران کو بھی اس امام برحق کا منتظربننا ہے اس کےلئے ہمیں اپنے اندر جو تبدیلی لانی ہے وہ یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کی تربیت اس طریقے سے کریں کہ ایک خالص باایمان فرد جو کہ ایک محب وطن عزیز ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی نظریاتی ، ثقافتی ،اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ بھی ہو اس معاشرے کے سپرد کرنا ہے اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوگئیں تو عنقریب ہماری تنظیم میں صالح افراد ،محب وطن اور اسلام دوست ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں گے بس یہی وہ راستہ جس سے ظہور کی راہ ہموار ہو گی ۔
آئیں عہد کریں کہ ہم نظام ولایت سے اپنے آپ کو اس طرح ملائیں گی مجلس وحدت مسلمیں پاکستان کا تربیت افراد کے سلسلے میں ہاتھ بٹائیں گی ،قائد وحدت کے حکم پر نہ صرف خود میدان میں حاضر رہیں گی بلکہ اپنے بچوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ میدان نداء میں سب سےپہلے شریک ہوں گی آج دشمن نے اپنا پیغام دے دیا ہے آج جو گھر میں ںبیٹھے گا وہ پیچھے رہ جائے گا ہمیں کیا کردار زینبی کب اداکرنا ہو گا آج اس کردار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے آپ خوہران شکر ادا کریں کہ اللہ تعالی نے آپ کو اس پاکیزہ کردار کے لئے منتخب کیا ہے آج جس نے بھی کوتاہی کی اور پیچھے رہا وہ سمجھ لے کہ اس کا انتظارامام سے کوئی تعلق نہیں کیا اب کوئی عذر باقی ہے جب دشمن نے سرزمین مقدس حجاز پر یہ کہا ہو کہ ہم ظہور امام کا راستہ روکیں گے درحقیقت یہ ہم سب کے لئے ایک پیغام ہے ہم سب منتظرین امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے لئے ایک الہام ہے کہ جہاں کہیں ہو اب اپنا رول ادا کرو امام علیہ السلام کے نام پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں خود بھی اور دوسروں کو بھی شریک کریں۔
اس پروگرام میں خواہران سمانہ نقوی،ثمین زہراء،مہوش کاظمی اور خواہرقندیل زہراء جو اس پروگرام کی میزبان بھی تھی نے خطاب کیا ۔ اور خواہر قندیل زہراء نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بھی روشنی ڈالی۔
لاہور،ایم ڈبلیوایم کی جانب سے جمیعت علمائے پاکستان (نیازی)کی نومنتخب مرکزی کابینہ کے اعزازمیں عشائیہ
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و مرکزی رہنما اتحاد امت مصطفی سید اسد عباس نقوی کی جانب سے جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے نومتخب عہدیداران کی اعزاز میں عشائیے کا اہتمام،نو منتخب چئیرمین جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر عثمان نوری نائب صدر سید اسرار شیرازی،صدر پنجاب شہزادہ پیر جان،جنرل سیکرٹری پنجاب صاحبزادہ فیض رسول قادری،شعبہ تبلیغات کے مسئول علامہ پیر منیر احمد نوشاہی،صاحبزادہ پیر منیر اشرفی،سیکرٹری اطلاعات پنجاب صاحبزادہ بلال چشتی،محسن نوری سمیت دیگر رہنماوں کی شرکت۔
نومنتخب چئیر مین جمعیت علمائے پاکستان نیازی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو درپیش مشکلات کے اصل ذمہ دار آل سعود کے مغرب پرست بادشاہت ہے جو اپنے پالتو دہشتگردوں کے زریعے پاکستان کی سرزمین کو خاک خوں میں نہلا رہے ہیں ٹرمپ کے زیر صدارت آل سعود کی اسلامی کا نفرنس نے اسلام دین محمدی ص اور سعودی برانڈ امریکی اسلام کو دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے،امام مہدی عج کیخلاف ہرزہ سرائی کے بعد سعودیوں کی عقائد سے سب واقف ہو گئے ہیں کہ اسلام کی بقا سے زیادہ ہاوس آف سعود اسرائیل اور امریکہ کی بقا کو مقدم سمجھتے ہیں،سر زمین حجاز انبیاء کی سر زمین پر بے پردہ یہود و نصری کے عورتوں کیساتھ خائن حرمین شریفین کا ہاتھ ملا کر پر تپاک استقبال کرنا اسلام اقدار اور روایات کی کھلی مخالفت ہیں کہاں گئے وہ مفتیاں سعود آج دنیا کے مسلمانوں کے سامنے واضح ہو گیا کہ رسول اعظم اور ان کے آل و اصحاب صالحین کے دین سے آل سعود کا کوئی تعلق نہیں،انہوں نے کہا دنیا بھر کے حقیقی اہلسنت اور شیعہ مسلم متحد ہوں اور سعودی برانڈ اسلام کے نام نہاد تکفیریوں کیخلاف مشترکہ جدو جہد کرے،ہم اہلسنت و جماعت حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آل سعود امریکہ اور اسرائیل کی ڈرٹی گیم میں پاکستان کو جھونکنے سے دور رہے ورنہ بانیان پاکستان کے وارثان ملک دشمنوں کا جینا حرام دینگے۔
مجلس حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے نومنتخب جمعیت علمائے پاکستان نیازی کے رہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کے لئے ہم انشااللہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر وطن عزیز سے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ملک کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنائیں گے،اور اتحاد امت مصطفی ص کے مشن کو جاری رکھ کر امت کو تقسیم کرنے والوں کو معاشرے میں عبرت کا نشان بنائیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ بحرانوں کی اصل وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، 21 مئی کو نشترپارک میں ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے، حکومت اور سکیورٹی ادارے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔پاکستان کے بیس کروڑعوام کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جس کی ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے،کیا چالیس ملکی اتحاد امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل فلسطین اورکشمیر کے حل کے لئے اسرائیل اوربھارت کے خلاف کاروائی کرے گا؟افسوس کی بات ہے کہ اسلام کے نام پر بنائے گئے اتحاد کی سربراہی امریکا کر رہاہے جس کی تاریخ دہشتگردی سے بھری پڑی ہے۔پاکستان ہمارا وطن ہے اورہم ہی اس کو بچائیں گے۔ وطن عزیز کو امریکی بلاک سے نکالنے اور قائد و اقبال کے پاکستان کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس پاکستان پر مسلط خائن و نااہل کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ریفرینڈم ثابت ہوگی۔ و قوم نیشنل ایکشن پلان پر کہیں عملدرآمد نہیں ہورہا خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہے ، حکمران امریکا اور اسکی اتحادی عرب بادشاہتوں کے ہاتھوں ملکی سالمیت کا سودا کر چکے ہیں چالس ملکوں کا فوجی اتحاد پاکستان کے خلاف کسی سازش سے کم نہیں۔
نشتر پارک کراچی میں ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےعلامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے جلسے کے دوعنوان ہیں ملک انیس اسی سے بحرانوں کا شکار ہے جس کہ وجہ ناقص خارجہ ہے ناعقبت اندیشن حکمرانوں نے عوام کو دلدل میں دھکیلا ہے آج بھی افغانستان میں بیٹھ کر امریکہ مسلسل دہشت گردی کررہا ہے چالیس ملکوں کا اتحاد واضع کرے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیگاآن کا کہنا تھا کہ آج بننے والا اتحاد کاش اسرائیل کے خلاف بنا ہوتا ایک بار پھر پاکستان کی عوام کو دست وگریباں کرنے کی سازش کی جارہی ہے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس ہو یا ڈان لیکس کہ علاوہ کلبوشن کے معاملے پر دنیا بھر میں رسوا ہونا پڑھ رہا ہے امریکہ کی سربراہی میں بننے والے اتحاد سے ہمیں کیا فائدہ ہوگا بیس سال پہلے والے اقدامات دوبارہ اٹھانے سے گریز کیا جائے،زاتی مفادات پر ملکی پالیساں تبدیلی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کیا 40 ملکی اتحاد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کام کرے گاچالیس ممالک کے اتحاد فلسطین کی آزادی کیلئے آواز اٹھائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام مکاتب فکر امام مہدی پر عقیدہ رکھتے ہیں مظہور امام مہدی کیساتھ ہی امریکا اور اسرائیل اپنے مغربی و عرب اتحادیوں سمیت نیست و نابود ہو جائیں گیامام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے شیطانی طاقتوں کے پیروکار ہیں۔ کل استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان امام مہدی شرکت کریں گے پاکستان سمیت جہان بشریت عدل و انصاف، امن و سلامتی سے پُر ہو جائیگا، 21 مئی کو نشترپارک میں منعقد ہونے والی استحکام پاکستان و امام مہدی کانفرنس بھی انہیں اہداف کے حصول کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اس حوالے سے جلسہ گاہ میں تیاریاں جاری ہیں اور شہر بھر سے کانفرنس میں شرکت کیلئے بسوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جن کی آمد کا سلسلہ آج رات سے ہی شروع ہوجائے گا کانفرنس میں علامہ مقصود ڈومکی،مرزایوسف حسین،علی حسین نقوی،علامہ نقی نون،علامہ احسان دانس،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن،علامہ اظہر نقوی سمیت دیگر علماء موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت خطیب آل محمد (ص) علامہ اعجاز حسین بہشتی نے امام بارگاہ کاروانِ حیدری نارتھ کراچی میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام مہدی علیہ السلام کے غلاموں کی طاقت لبیک یا حسین (علیہ السلام) اور لبیک یا مہدی (عجل الله تعالی فرج) ہے اور انکا کامیاب و کامران رہنا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ حجت برحق امام زندہ ہیں اور امام (ع) کی ہی نصرت سے ہم ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں. آج دشمنان امام زمانہ عج سے جنگ کی تیاریوں میں سرگرم عمل ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مہدی آخرالزمان عج کا ظہور قریب تر ہے، ڈر اور خوف میں مبتلا یہ دشمنانِ امام ملک در ملک اجتماعات منعقد کر رہے ہیں ہم بھی ان یزیدیوں کو بھرپور جواب دیں گے اور 21 مئی کو کراچی نشتر پارک میں ناصران امام مہدی عجل الله تعالی فرج کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امامِ زمانہ عج سے تجدید عہد کیلئے جمع ہو کر دشمنانِ امام عج کو یہ پیغام دے گا کہ امام زمانہ عج سے تو دور کی بات تم امام عج کے عدنا سے پاکستانی غلاموں سے مقابلے کر ک دیکھ لو ہم ہر میدان میں تمھیں شکست دینگے۔