Print this page

اسلام نے حدود الہیٰ میں رہتے ہوئے خواتین کو مکمل آزادی عطا کی ہے، محترمہ چمن فاطمہ

19 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اٹک) قبل از اسلام خواتین کو ہر علاقے اور ہر مذہب میں کم تر سمجھا جاتا  اور انہیں تذلیل کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر اسلام کی آ مد کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین کو عزت و تکریم عنایت کی انہیں بلند مقام و مرتبہ عطا کیا۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ چمن صاحبہ نے مجلس عزا سے خطاب کےدوران کیاجس کا انعقاد بعنوان زن زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے کیا گیا تھا۔

اپنے خطاب میں محترمہ چمن فاطمہ نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و سکون خواتین کو ان کا حقیقی مقام ، عزت اور اختیار عطا کرنے سے دین اسلام نے بہت خوبصورتی کے ساتھ خواتین کے حقوق اور انہیں اسلامی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے آزادی عطا کی ہے مغربی معاشرہ خواتین کو آزادی کے نام پر بے راہروی کا شکار کر رہا ہے یہ ہم پر ہے کہ آنکھیں کھولیں اور درست راہ کا انتخاب کریں ۔اس مجلس سے محترمہ فائزہ صاحبہ نے بھی خطاب کیا اور خواتین کے معاشرے میں کردار پر روشنی ڈالی ۔مجلس کا اہتمام امام بارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں کیا گیاتھا۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree