Print this page

روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی اور پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام سے سنگین مذاق ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

18 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت میں چار روپے کمی اور پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام سے سنگین مذاق ہے۔ جس گھر کا انتظام عورت کے ہاتھ میں ہو وہ گھر بستا ہے اور نہ ہی چلتا ہے، یہ تو پھر ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ پہلے ’’رمضان نگہبان پیکیج‘‘ کے نام پر خزانے پر ہاتھ صاف کیا گیا اور وسیع پیمانے پر ہر سطح کے لوگوں نے راشن میں بندر بانٹ کی۔

ہسپتالوں میں ادویات نہیں مل رہیں، لیکن ائر ایمبولینس چلائی جا رہی ہے۔ چچا کے بعد بھتیجی بھی تشہیری کاموں میں اُلجھی ہوئی ہے۔ بہتر ہوگا صوبے کا انتظام و انصرام وہی سنبھال لیں جو چھپتے بھی نہیں اور سامنے آتے بھی نہیں اور جو مریم بی بی کے پیچھے رہ کر صوبے کے معاملات کو  چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree