Print this page

صدرایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ چک بیلی خان ڈھوک اڈرانہ

28 اپریل 2023

وحدت نیوز( ڈھوک اڈرانہ )علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے وفد کے ہمراہ چک بیلی خان ڈھوک اڈرانہ کا دورہ کیا  اور تحصیل چک بیلی خان کے صدر جناب مولانا غلام حسین کے بھائی کی مجلس ترحیم بمناسبت چہلم مرحوم میں شرکت کی اور خطاب فرمایا ۔

جناب مولانا سید اعوان علی شیرازی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع راولپنڈی، جناب مولانا غلام محمد عابدی ضلعی نائب صدر ضلع راولپنڈی ،جناب برادر صغیر حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ علاقے کے تنظیمی اور غیر تنظیمی افراد کی اس مجلس ترحیم میں شرکت ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree