Print this page

ایم ڈبلیوایم کے تحت امریکی سفارتخانے تک آزادی فلسطین مارچ، ملک بھرسے لاکھوں عاشقان بیت المقدس شرکت کیلئے آمادہ وتیار

02 نومبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام امریکی سفارتخانے تک آزادی فلسطین مارچ کی تیاریاں جاری، ملک بھر سے لاکھوں عاشقان بیت المقدس مارچ میں شرکت کیلئے آمادہ وتیار،مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی کی زیر صدارت انتظامی کمیٹیوں کا اہم اجلاس، عوامی رابطہ، تشہیری مہم کا جائزہ۔

 تفصیلات کے مطابق سینٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین اسلام آبادمیں سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت آزادی فلسطین مارچ کی انتظامی کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی ، مرکزی سیکرٹری تعلم عارف علیجانی ،صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری اور شعبہ سیاسی ،امور خارجہ و یوتھ کے نمائندگان سمیت ضلع اسلام آباد راولپنڈی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree