Print this page

موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پرلگانے کی بجائے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے،علامہ احمد اقبال رضوی

04 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےوائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پرلگانے کی بجائے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کی طرف توجہ دے۔پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔سٹریٹ کرائمز کی شرح میں غیر معمولی اضافہ عدم تحفظ کے احساس میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ملک میں بسنے والے تمام طبقات کو شدید متاثر کیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ مسلسل لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتکار اپنی فیکٹریاں بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔اشیائے خورد ونوش پر سبسڈی کے نام پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے سامنے متوسط طبقے کو گھنٹوں قطار میں کھڑا کر کے تحقیر کی جاتی ہے۔حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔امپورٹڈ حکومت کا سارا زور اپنا اقتدار بچانے اور انتقامی کارروائیوں پر سرف ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار تک رسائی حاصل کرے اس کے دن گنے چنے ہوتے ہیں۔ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے لیے عملی اقدامات کی بجائے زبانی دعوے نون لیگ کا شروع سے وتیرہ رہا ہے۔عوام موجودہ حکومت کی اصلیت سے آگاہ ہو چکے ہیں۔اگلے قومی انتخابات میں موجودہ حکومت کو مسترد کر کے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا عوام بھرپور انتقام لیں گے۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree