علامہ راجہ ناصرعباس کا بلوچستان بس حادثے کے متاثرین کیلئےحکومت سے بہترین طبی سہولیات اور مالی امداد کا مطالبہ

05 جولائی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے علاقے میں بس حادثے کے نتیجے کے  میں بیس سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات عموماً ڈرائیوروں کی غفلت یا گاڑیوں میں موجود  نقائص کے باعث پیش آتے ہیں۔ملک کی اہم شاہراہوں پر نگرانی کے نظام کو موثر بنایا جایا تاکہ اوور سپیڈ اور ریس لگانے والوں پر قابو پایا جا سکے۔اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو تکنیکی لحاظ سے تسلی بخش جانچ پرتال کے بعد طویل روٹس پر چلنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ہمارے ملک میں ہر طرح کے ادارے اور قوانین تو موجود ہیں لیکن ان ہر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اس دل خراش سانحہ میں لقمہ اجل بننے والوں کے لواحقین کے لیے حکومت معاوضے کا اعلان کرے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree