وحدت نیوز(گلگت)قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی بی کی معدنیات کے تحفظ اور عوامی حقوق کے لیے سرگرم عمل عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے گلگت بلتستان کے طلباء کی گرفتاری سندھ حکومت کی بدترین فسطائیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گرفتار جی بی کے مستقبل کی رہائی کے لیے طلباء تنظیموں کے ہمراہ تحریک چلائی جائے گی۔ انہیں فوراً رہا کیا جائے۔ گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ فوری طور پر ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کو رہا کیا جائے، ورنہ ایک بڑی عوامی تحریک شروع ہو جائے گی۔