Print this page

مولانا استاد ذوالفقار اسدی کا دورہ خوشاب ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین خوشاب جناب سید تنویر عباس بخاری واراکین کابینہ کو باوقار تنظیمی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت

21 July 2025

وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی، جناب مولانا استاد ذوالفقار اسدی صاحب نے موضع محب پور، ضلع خوشاب کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین خوشاب جناب سید تنویر عباس بخاری اور ان کی ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اور انہیں 23 جولائی کو ہونے والی باوقار تنظیمی تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔

یہ دورہ ضلع خوشاب میں نئے تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل رہا۔ اس تنظیمی عمل کی نگرانی مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی  صدر،جناب سید ملازم حسین نقوی کی قیادت میں جاری ہے۔

اسی سلسلے میں گذشتہ شب جوہرآباد میں مولانا ظہیر کربلائی کی رہائشگاہ پر ایک اہم مشاورتی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں طے پایا کہ مولانا ذوالفقار اسدی، ضلعی صدر سید تنویر بخاری اور ان کی کابینہ کو تنظیم نو کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیں گے اور آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مولانا ذوالفقار اسدی نے ضلعی کابینہ سے خطاب میں موجودہ تنظیمی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور گذشتہ چیلنجز کے باوجود تنظیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر کابینہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے ارکان کو آئندہ بھی اخلاص اور وفاداری کے ساتھ الٰہی مشن کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔

ضلعی کابینہ نے مرکز اور صوبے کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حق میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree