Print this page

علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ وسطی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس

23 June 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ وسطی پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس  وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت صوبائی آفس لاہور میں منعقد ہوئی ۔ 

میٹنگ میں جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خصوصی شرکت ۔ 

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ ساہیوال ڈویژن ،لاہور ڈویژن ، گوجرانوالہ ڈویژن ،فیصل آباد ڈویژن کے 14 اضلاع صوبہ وسطی پنجاب میں ہیں ۔ 

ان شاءاللہ ورکنگ کمیٹی کے معزز اراکین نے صوبہ وسطی پنجاب کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ میں صوبہ وسطی پنجاب کے اضلاع کے تنظیمی تربیتی امور کے حوالے سے  کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔

جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب صوبائی ارگنائزرصوبہ وسطی پنجاب 
جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید غلام شبیر بخاری صاحب صوبائی ممبر ورکنگ کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب 
جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی ممبر ورکنگ کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب 
جناب سید حسین زیدی صوبائی ممبر ورکنگ کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب 
جناب سید شکیل بخاری صوبائی ممبر ورکنگ کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب 
جناب سید غضنفر علی نقوی صوبائی ممبر ورکنگ کمیٹی صوبہ وسطی پنجاب 
میٹنگ میں موجود تھے ۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree