The Latest
کندھ کوٹ ( وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور خیر العمل فاؤنڈیشن کے انچارچ برادر نثار علی فیضی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ، حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کے مسائل کا جائزہ لینے کے لیے اندورن سندھ کا دورہ کیا ، اس دورں انہوں نے متاثرین سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مقامی سطح پر کی جانے والی پیش رفت کاجائزہ لیا ، انچارج خیرالعمل فاؤنڈیشن کے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین کو سیلاب اور بارشوں کے دوران ہونے والے نقصان کی مفصل رپورٹ اور اس ضمن میں اپنی سفارشات بھجوانے کی ہدایت کی۔ خیرالعمل فاؤڈیشن کا مرکزی وفد جب سندھ کے ضلع کندھ کوٹ پہنچا تو وہام ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں اور عہدیداروں نے ان کا شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود آفتاب میرانی اور ضلعی سیکرٹری جنرل میر فائق علی جھکرانی بھی ان کے ہمراہ تھے ، برادر نچار علی فیضی نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کیں ، انہوں نے کندھ کوٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین برسات کی بحالی میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں متاثرین آج بھی مشکلات سے دو چار ہیں ۔ انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گ
توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف ملک کے مختلف شہروں و علاقوں میں جلسوں، کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں مدینہ چوک بھگت پورہ میں جماعۃالدعوۃ کی حرمت رسول(ص) کانفرنس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تحریک حرمت رسول(ص) کی طرف سے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، خانیوال، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میں بھی منعقدہ جلسوں اور کانفرنسوں میں ہزاروں محبان رسول(ص) شریک ہوئے اور نبی مکرم (ص) کی حرمت کے تحفظ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عہد کیا۔
جماعت الدعوۃ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابوبکر صدیق مدینہ چوک بھگت پورہ میں ہونے والی حرمت رسول(ص) کانفرنس سے جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالغفار المدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توہین آمیز امریکی فلم بنانے اور مغرب میں شان رسالت (ص) میں گستاخیاں کرنے والے اس کے خوفناک نتائج نابلد ہیں، ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری اور کشیدگی کا ماحول پیدا کرنے کی بجائے مغرب کو اپنی منفی پالیسیاں ترک کرنی چاہئیں، ملعون پادری ٹیری جونز اور یہودی سام بیسائل سمیت گستاخانہ فلم بنانے اور چلانے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔
مقررین نے کہا کہ امریکہ ایسا نہیں کر سکتا تو مسلم ممالک امریکہ سے سفارتی تعلقات معطل کریں، اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے اور اس بات کا دو ٹوک اعلان کیا جائے کہ جب تک گستاخان رسول(ص) کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا وہ ان کے ساتھ کئے گئے کسی قسم کے معاہدوں پر عمل درآمد کے پابند نہیں ہوں گے۔ تحریک حرمت رسول(ص) کے رہنما مولانا بشیر احمد خاکی نے کہا کہ امریکی صدر اوبامہ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیا گیا یہ بیان کہ ہم گستاخانہ فلم پر پابندی نہیں لگا سکتے اس بات کی دلیل ہے کہ امریکی حکومت بھی اس انتہائی قبیح جرم میں برابر کی شریک ہے
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ صہیونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر دینی قوتوں کو متحد کرنے کے لئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے۔ علماء کرام سے ملاقاتوں میں انہوں نے کہا کہ مغرب مسلمانوں میں انتشار پیدا کر کے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے اور سازشوں کا جال تیار کر رہا ہے۔ عالمی علماء مشائخ کانفرنس مسلمانوں کیلئے روشن مستقبل کی نوید کا پیغام لائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل نے 11 نومبر کو منعقد ہونے والی عالمی علماء مشائخ کانفرنس کے لئے عالمی سطح پر اسلامی تنظیمات، اسکالرز، سجادہ نشینان سے روابط شروع کردیئے ہیں۔
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد نے کہا کہ عالمی علماء مشائخ کانفرنس کا زندگی کے تمام طبقات کی طرف سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنس موجودہ حالات میں تاریخ کا رخ اتحاد امت کی جانب موڑنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناء ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماء ثاقب اکبر اور آصف لقمان قاضی نے انتظامات کے سلسلے میں کنونشن سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
عشرہ ناموس رسالت کی مناسبت سے ہنگو خیبر پختونخواہ میں تحفظ ناموس رسالت سمینار کا انعقاد ہفتے کے دن کیا جائے گا
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ میں کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس عشرہ ناموس رسالت کی مناسبت سے ایک اہم میٹنگ ہوئی اور اس میں دیگر علاقائی و مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر منعقد تحفظ ناموس رسالت سمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
ہمارے نمایندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت کے رہنما علامہ سبیل الحسن نے ہنگو سے کہا کہ شہید ناموس رسالت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ہم سر دے سکتے ہیں لیکن ناموس رسالت پر معمولی بھی حرف برداشت نہیں کرینگے انہوں نے دیر بالا اور کراچی میں شہید ہونے والے شہدائے ناموس رسالت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمع رسالت کے پروانے تھے جنہوں نے عالمی ستکبار کو یہ پیغام دیا کہ امت مسلمہ ناموس رسالت کے مسئلے میں معمولی بھی حرف برداشت نہیں کرے گی اور اپنی جان کو قربان کرے گی
انہوں نے کہا کہ تحریک ناموس رسالت اپنی منطقی انجام تک جاری و ساری رہے گی اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھائے جاینگے
بلتستان کےنامور عالم ممتاز دین علامہ سید علی رضوی نے بلتستان سے ہمارے نمایندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
ناموس رسالت مسلمانوں کے لے سرخ لائن ہے اور کوئی بھی اس مسئلہ مسلمان معمولی سا حرف برداشت نہیں کرسکتا عالمی اسکتبار نے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے اور جب تک اس مسئلے کو عالمی سطح پر حل نہیں کیا جاتا اور اس گستاخی کے مرتکبین کو سزا نہیں دی جاتی مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر کبھی بھی خاموش نہیں ہوگی ۔یہ فلم مسلمانوں کی غیرت کا امتحان ہے
انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام اس مسئلے پر یک زبان ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنے اس مشترکہ وقف کو پیش کرنے میں مزید منظم اور عالمی سطح پر اپنی کوشش کو تیز تر کرے اور اس مسئلے کو بھول جانے نہ دے
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے جس انداز سے حرمت رسول اللہ کی خاطر کوشش کیں اور ملک بھر میں اس مسئلے کے حوالے سے لیڈنگ رول ادا کیا وہ ان کے خالص ایمان اور بیداری کی علامت ہے
انہوں نے شہید ناموس رسالت سید رضا تقوی کی شہادت کو ملت اسلامیہ پاکستان کی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے یہ فخر کی بات ہے وہیں پر مجلس وحدت کے عہدہ داران کی عقیدتی اور ایمانی اخلاص اور جذبے کو بھی بیان کرتی ہے ،وہ شہید ناموس رسالت ہے اس سے بڑھ کر اور کیا اعزاز ہوسکتا ہے شہید نے اپنی شہادت سے سب فخر سر سے بلند کردیا ہے
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سرکی روڈ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ جس میں محمد ابراہیم، سید عیوض، علی عطاء اور غلام علی کی شہادت ہوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبرز ہو چکا ہے۔ اگر حکومت نے سنجیدہ کردار ادا نہ کیا تو ہمیں مجبوراً اپنے تحفظ کے لئے خود ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے جو شائد حکومت کو قابل قبول نہ ہوں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پے در پے حملے اور حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کی رضاعیت کو ظاہر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر نے ایک مرتبہ پھر عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ کوئٹہ شہر جہاں ہر جگہ پر ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹیں موجود ہیں حیرت کی بات ہے کہ دہشت گرد اسلحہ لاتے ہیں، فائرنگ کرتے ہیں اور خیر و افایت کے ساتھ فرار ہو جاتے ہیں۔ اور ریاستی ادارے تماشائی بن کر دیکھتے رہتے ہیں اور کوئی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ، سریاب روڈ دہشتگروں کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ اور وہاں پر ان کے ٹرینگ کیمپس موجود ہیں۔ حکومت نے ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے اور سرچ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ہونے کا ثبوت دیں اور عوامی اضطراب کو ختم کریں۔ حالات بہت سنگین ہو چکے ہیں۔ انہوں نے شیعہ قیادت سے اپیل کی کہ وہ اس شیعہ نسل کشی کے خلاف ایک لانگ مارچ کا اعلان کرے، ملک کے تمام شیعہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں اور جی ایچ کیو کا گھیرائو کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پکڑے جائیں اور ان سے پوچھا جائے کہ آخر کب تک یہ ظلم کا بازار گرم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس حوالے سے بھر پور کردار ادا کرے گی۔مجلس وحدت بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہر فرد اور ہر شیعہ پارٹی کا فرض بنتا ہے کہ وہ کوئٹہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔
گزشتہ اتوار مولانا سید اقتدار حسین شاہ نقوی صاحب نے کہروڑپکہ کا دورہ کیااس میں انھوں نے ڈسٹرکٹ لودھراں کیاہم مذہبی اور سیاسی شخضیت سید محمد اصغر علی رضوی صاحب سے مرکزی امام بارگاہ قصر شاہ خراسان ٹبہ سادات میں ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر حاجی مظفر عباس بھٹہ ،سید امام شاہ رضوی ،سید عاصم رضا،میاں مجاہد حسین ،ظفر حسین ،سید امجد عباس رضوی ،سید اظہر عباس رضوی موجود تھے۔سید محمد اصغر علی رضوی صاحب اور مولانا صاحب نے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ، اور شاہ صاحب نے بتا یا کہ یوم عشق رسول پر ہم نے ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ اور ابھی محرم سے پہلے ہم اپنی علاقائی تنظیم شہزادہ علی اکبر کی تنظیم نو کے موقع پر آپ کو اور آپکی مرکزی قیادت کو دعوت دیں گے۔ کہ و ہ اس میں شرکت کرے اور اپنا منشور تمام ضلع سے آئے ہو ئے مومنین کو بتائیں۔ اور انشاء اللہ ہم مجلس وحد ت مسلمین کے سا تھ چلنے کے لئے تیا ر ہیں۔بعد میں قبلہ اقتدار نقوی صاحب کو امام بارگاہ کی نیو تعمیر کے بارے میں بتایا اور انھوں نے مرکزی امام بارگاہ کو دیکھا۔ اور سید قاسم علی شاہ صاحب (مرحوم)اور شہید سید اشفاق حسین بخاری (ایڈووکیٹ ) کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ اور تمام مومنین کے لئے دعا کی۔ نماز مغربین جامعہ مسجد الرضا میں ادا کی اور وہاں پیش نما ز حافظ سید ذولفقار علی شاہ صاحب سے بھی ملاقات کی
ملکی معاملات میں امریکہ اور مغربی ممالک کی مداخلت روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں ہوش مند ی کا ثبوت دیں ۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی
لاہور( ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ملکی معاملات میں مغربی ممالک خصوص امریکہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مداخلت
ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے تحت یوٹل سٹ کمپنی نے آج 15 اکتوبر سے ہاٹ برڈ نامی مشہورسٹیلائٹ سے ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات پر پابندی عائد کردی –ابنا نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ایران کے خلاف پابندیوں اور اقتصادی و تشہیراتی محاصرے کا ہی ایک حصہ ہے
اس سے قبل بھی صہیونیزم اور مغرب کی پالیسیوں کے خلاف سرگرم ذرائع ابلاغ پر پابندی کی کوششیں کی گئی ہیں جبکہ خطے میں اسلامی بیداری کے آغاز ہی سے العالم اور پریس ٹی وی کی نشریات پارزایٹ کے ذریعہ متاثر کی جاتی رہی ہیں –
ادھر ہمارے میڈیا سیل کے ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹی وی چینلز کی ایک بڑی تعداد اس وقت البدر نامی سٹیلائیٹ پر موجود ہیں جبکہ اس کے علاوہ بھی متعدد ایسے سٹیلائیٹ ہیں جہاں ایرانی چینلز با آسانی دستیاب ہیں جن میں ایشیا۳ بھی شامل ہے جو آسانی سے ڈش پر دریافت ہو سکتے ہیں
اس سے قبل برطانیہ نے مشہور ایرانی انگلش ٹی وی چینل پریس ٹی وی کو سکائی جیسے نیٹ ورک پر نشریات نشر کرنے پر پابندی لگائی تھی جس کی وجہ انہوں نے پریس ٹی وی کی جانب سے ملکہ برطانیہ کی شاہ خرچیوں کے خلاف رپورٹنگ بتائی جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پریس ٹی وی جارج جیسے افراد کے بعد برطانیہ میں دن بہ دن مشہور ٹی وی چینل بنتا جارہا تھا ۔
واضح رہے کہ ہاٹ برڈ پر العالم ، پریس ٹی وی ، الکوثر، خبر ، سحر 1 و 2 ،اور جام جم 1 و 2، ایرانی ٹی وی چینلوں کی نشریات ہمیشہ مغربی نشریات کے برخلاف حریت پسندانہ سرگرمیوں پر مبنی رہی ہیں -
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور مسلم لیگ ق کے مرکزی سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری کی ٹاؤن شپ لاہور میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پورے ملک میں بشمول گلگت بلتستان میں اپنی سیاسی قوت کا اظہار کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک مضبوط سیاسی قوت ہے جس کو تمام سیاسی جماعتوں نے تسلیم کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے اپنے روابط جاری رکھے گی اور ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر اس سیاسی جماعت سے بات کرنے کو تیار ہے جن کا تعلق کالعد م دہشت گرد جماعتوں سے نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم الحمدللہ پاکستان بھر میں انتخابی حلقوں ووٹ بینک رکھتے ہیں ہم اس سیاسی اور عوامی قوت کو مستحکم اور مضبوط پاکستان کے لئے استعمال کریں گے۔ انہوں نے مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ق سید فقیر حسین بخاری کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لئے سیاسی امور پر مشاورت اور روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں جماعتیں مستقبل میں بھی اپنے روابطہ کو مستحکم کریں گی